اعتماد ایک مختصر کہانی

اردو کے منتخب افسانے یہاں شیئر کریں
Post Reply
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

اعتماد ایک مختصر کہانی

Post by شاہنواز »

یہ مختصر شارٹ اسٹوری ہے امید کرتا ہوں کہ پسند آنے اور نہ آنے پر اپنی قیمتی آراء مستفید فرمائیں گے
[center]اعتماد[/center]
حمیرا اور اظہر کی شادی بڑی دھوم دھام سے ہوئی ۔ حمیرا کی زندگی میں ایک نیئ بہار سی آگئی اور اس کے دن رات ایسے گزر رہے تھے کہ اس کو اپنا ہوش ہی نہیں تھا کہ باقی دنیا میں کیا ہورہا ہے ہر طرح سے سرشار اور سرشار ہوتی بھی کیوں نا. کہ اس کو اتنا محبت کرنے والا شوہر بزنس ٹھیک چل رہا تھا ہر طرف سکون ہی سکون تھا نہ نند نہ ساس کوئی چھلمیلا کچھ بھی نہیں تھا ۔ اسی دوران اظہر اور حمیرا کے درمیان کئی عہد وہ پیمان ہونا قرار پائے اوران پر قائم رہنے کے وعدے کئے گئے. ان میں ایک معاہدہ یہ بھی طے پایا گیا کہ ماڈرن دور ہے اور کئی لوگوں سے ملنا پڑتا ہے تو حمیرا جی آپ میرے کسی کام میں مداخلت نہیں کریں گی اور آپ جسے ملیں گی میں کچھ نہیں کہوں بس کیا تھا یہی تو اعتماد تھا جس پر حمیرا سرشار تھی ۔ قدرت کا کرنا کیا ہوا کہ حمیرا اور اظہر کو ایک محفل میں مشترکہ طورپر جانا تھا وہاں محفل اپنے جوبن پر تھی اظہر اپنی ہمجولیوں میں مست تھا حمیرا کو کوئی اعتراض نہیں تھا کہ ہے تو میرا ہی شوہر نا یہ تو سب عارضی ہیں اتفاق سے اسی محفل میں حمیرا کا ایک کزن بھی خالہ زاد صادق بھی موجود تھا بچپن سے ایک ساتھ کھیلتے اور پڑھتے آئے تھے دوران محفل صادق کی نظر جب حمیرا پر پڑی تو اس کو خوشگوار حیرت ہوئی اور کافی عرصہ بعد ملاقات ہوئی تھی صادق حمیرا کے پاس آیا اور حمیرا سے مخاطب ہوا تو حمیرا چونک پڑی اور خوش ہوکر اس کو ویلکم کیا۔ اس دوران اظہر مصروف رہا اتنے میں ایک ویٹر مشروبات بھری ٹرے اٹھائے ان کے پاس سے گزرتا ہے اور صادق ایک دم پلٹ کر اپنی پیاس بجھانے کی خاطر ایک مشروب اٹھاتا ہے تو اچانک ہی اس کوئی ٹکراجاتا ہے اور صادق لڑکھڑاتا ہوا حمیرا کے پاس آجاتا ہے اور مشروبب کا کچھ حصہ حمیرا کے لباس پر گرجاتا ہے اس سے صادق گڑبڑا جاتا ہے اور معافی مانگتا ہے حمیرا کوئی بات نہیں کہیتی ہے لیکن قدرت خدا کہ اسی وقت جب صادق حمیرا سے ٹکراتا ہے اور مشروب حمیرا پر گرتا ہے تو اظہر اس کو دیکھتا ہے اور خاموش رہتا ہے لیکن اندر ہی اندر سے بے چین ہوجاتا ہے سب کچھ طے پاجانے کے باوجود اندر جلن سی اٹھ جاتی ہے ۔ محفل برخاست ہوتے ہی جب اظہر اور حمیرا گھر واپس جاتے ہیں تو اظہر گھر پہنچتے ہی پوچھتا ہے وہ کون تھا تو حمیرا اس کو بتاتی ہے کہ اس کا کزن تھا کافی عرصہ بعد ملا ہے کافی خوش تھا اس پر اظہر نے غصہ میں کہا کہ اس نے تمہیںچھوا کیوں تو حمیرا پہلے تو حیرت سے اس کو دیکھتی ہے اور پھر جواب دیتی ہے کہ میں اس سوال کا جواب دینے کی پابند نہیں ہوں تو اظہر اس پر سراپا غصہ میں آکر کہتا ہے کہ تمہارے اس سے تعلقات کب سے ہیں میں تمہیں طلاق طلاق طلاق دیتا ہوں۔
اب سے کہانی کا فیصلہ آپ سب قارئین کے ہاتھ میں ہے اور یہ میری اپنی تحریر ہے کہیں سے چسپاں نہیں ہے.
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: اعتماد ایک مختصر کہانی

Post by محمد اسفند »

شاہنواز wrote:
اور یہ میری اپنی تحریر ہے
کہیں سے چسپاں نہیں ہے
مطلب آپ نے لکھی ہے اچھی ہے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اعتماد ایک مختصر کہانی

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

محترم شاہنواز صاحب لکھا تو آپ نے اچھا مگر میری بات کا برا مت منائیے گا.
اس کہانی میں کہانی کے بنیادی عناصر موجود نہیں ہیں.
کہانی سے زیادہ یہ ایک واقعہ لگتا ہے.
عنوان عبارت کے ساتھ بالکل میل نہیں کھاتا ہے.
اس کہانی کا پلاٹ اعتماد نہیں بلکہ روشن خیالی زیادہ مناسب ہے.

بہرحال ایک اچھی کاوش ہے جاری رکھئے گا انشااللہ ایک دن آپ ایک اچھے قلم کار بن جائیں گے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اعتماد ایک مختصر کہانی

Post by اضواء »

"" شک "" وھم "" بے اعتمادی "" بھی عنوان ہوسکتا ...

بہترین تحریر پئیش کرنے پر آپ کا شکریہ ...
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: اعتماد ایک مختصر کہانی

Post by شاہنواز »

{أضواء} wrote:"" شک "" وھم "" بے اعتمادی "" بھی عنوان ہوسکتا ...

بہترین تحریر پئیش کرنے پر آپ کا شکریہ ...
یہی تو میرا مطلب ہے کہ آپ سب نے اس کا فیصلہ کرنا ہے کہ اس کا عنوان اور اختتام کیسا ہوتو کہانی مکمل ہوجائے گی
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اعتماد ایک مختصر کہانی

Post by چاند بابو »

اضواء بہنا "" شک "" وھم "" بے اعتمادی " یہ سب عنوانات اس کہانی پر پورے نہیں اترتے ہیں.
بطور کہانی تو آپ اسے کہہ سکتے ہیں کہ ان میں سے کوئی بھی عنوان منتخب کر لیں.
مگر جب ایک کہانی لکھنے والا کہانی لکھتا ہے تو کہانی کے بیک گراونڈ میں ایک سبق ہوتا ہے. یہ کوئی نا کوئی اخلاقی یا اصلاحی بات ہوتی ہے تو کہانی پڑھنے والا خود سے سمجھ جاتا ہے.
اس کہانی کے پیچھے وہ سبق موجود نہیں ہے.
اب ہم یہ تو سبق حاصل کرنے سے رہے کہ جناب اپنی بیویوں پر اس لئے شک کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ آپ پر شک نہیں کرتی ہیں.
بجائے اس کے یہاں تو یہ اخلاقی سبق ہونا چاہئے تھا کہ اس قسم کے معاہدے ہمیں تباہی کی طرف لے جاتے ہیں، وغیرہ وغیرہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اعتماد ایک مختصر کہانی

Post by اضواء »

جی ہاں چاند بھیا شک وہ بیماری ہے جس کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں ہے اس سے زندگیاں تباہ ہوجاتی ہے ...
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “اردو افسانہ”