فرمانبردار۔۔

اردو کے منتخب افسانے یہاں شیئر کریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

فرمانبردار۔۔

Post by میاں محمد اشفاق »

آصف گلی کے موڑ کو مڑتے ہی جیسے سگریٹ کو سلگانے لگا اسے ایک مترنم سی آواز سنائی دی " زرا سنیئے" آصف پہلے تو چونک اٹھا پھر دیکھا کہ سامنے ہی ایک جواں سالہ لڑکی چادر سے اپنے چہرے کو ڈھانپے ایک بوسیدہ سے مکان کے ادھ کھلے دروازے میں کھڑی ہے بغور دیکھنے پر بھی جب مشاہبت نظر نہ آئی تو بولا فرمایئے لڑکی پہلے تو اسکے بغور دیکھنے پر جھینپی پھر گویا ہوئی براہ مہربانی ہمیں آپکی تھوڑی سی مدد درکار ہے میری امی بیمار ہیں ان کو ہسپتال لے کر جانا ہے داخل کروانے گھر میں اسوقت مرد کوئی نہیں ہے براہ مہربانی اگر آپ ان کو سہارہ دے کر سڑک تک چھور آئیں وہاں سے ہم کسی رکشہ میں چلے جائیں گے آصف نہ کہا کیوں نہیں جی میں حاضر ہوں اسکے ساتھ ہی لڑکی گھر کے اندر چلی گئی آصف بھی اسکی پیروی کرتا ہوا اسکے پیچھے اندر گھس گیا اندر ایک بوڑھی اور ضعیف عورت کرسی پر بیٹھی ہوئی تھی چہرے پر ہی بیماری صاف نظر آآ رہی تھی آصف نے انہیں سہارا دیا اور ان کو گھر سے باہر لے آیا چلتے ہوئے سہارا تو اسنے عورت کو دیا تھا مگر اسکی نظریں بار بار آگے چلنے والی لڑکی کا طواف کر رہی تھی عورت بار بار اس کا شکریہ ادا کر رہی تھی اسکے ماں باپ کو دعائیں دے رہی تھی جس کی ایسی نیک اولاد ہو اور آصف بھی سر ہلائے جا رہا تھا بلاآخر سڑک آ گئی آصف نے ایک رکشے والے کو روکا اور اسے ہسپتال جانے کا پوچھ کر عورت کو سہارہ دے کر رکشے میں سوار کروایا ہسپتال پہنچ کر آصف نے اپنی جیب سے رکشے والے کو کرایہ ادا کیا ہسپتال کی پرچی سے لے کر عورت کو داخل کروانے تک سارا انتظام آصف نے بہت بھاگ دوڑ کر کے پورا کیا بلاآخر سب ہو جانے کے بعد لڑکی اس سے گویا ہوئی آپ کا بہت بہت شکریہ اگر آج آپ نہ ہوتے تو ہمیں بہت پریشانی کا سامنا ہوتا آصف نے کہا کوئی بات نہیں اور عورت سے الوداعی کلمات ادا کرنے لگا تو عورت نے دعاووں کے انبار اس پر لگا دیئے کتنا نیک بچہ ہے اسکے ماں باپ کتنے خوش قسمت ہوں گے جن کی ایسی نیک اولاد ہے۔ ہسپتال سے سیدھا گھر آیا دروازہ کھٹکھٹانے پر ماں نے دروازہ کھولا آصف گھر کے اندر داخل تو ماں نے پوچھا بیٹا کھانا لاوں تو آصف نے کہا نہیں مجھے بھوک نہیں ماں نے کہا بیٹا تھوڑا کھا لو رات کو خالی پیٹ سونا اچھا نہیں ہوتا صحت کے لئے آصف نے انتہائی بدتمیزی سے کہا اویں پیچھے نہ پڑ جایا کر کتنی بار کہا ہے جب مجھے کھانا ہو گا میں کہہ دوں گا جا اب جا کہ سو جا اور مجھے بھی سونے دے اوین دماغ خراب کر دیا ماں نے درد اور آنسووں سے بھری آنکھوں سے اپنے جوان بیٹے کو دیکھا اور آنسووں کو پیتے ہوئے اٹھ کر باہر کو چل دی آصف بستر پر لیٹتے ہی ہسپتال میں داخل عورت اور جواں سالہ لڑکی کے بارے میں سوچنے لگا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تحریر میاں محمد اشفاق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
انور جمال انور
کارکن
کارکن
Posts: 119
Joined: Wed Sep 26, 2012 12:08 am
جنس:: مرد

Re: فرمانبردار۔۔

Post by انور جمال انور »

بہت خوب
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: فرمانبردار۔۔

Post by میاں محمد اشفاق »

حوصلہ افزائی کا شکریہ انور بھائی ;fl;ow;er;
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: فرمانبردار۔۔

Post by چاند بابو »

بہت خوب میاں صاحب کیا بات ہے آپ کی تحریر میں بہت دم ہے.
بالکل ٹھیک ٹھیک عکاسی کی ہے آپ نے ہمارے اندر کی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: فرمانبردار۔۔

Post by میاں محمد اشفاق »

حوصلہ افزائی کا شکریہ ماجد بھائی ;fl;ow;er;
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: فرمانبردار۔۔

Post by اضواء »

بہت خوب :clap: شئیرنگ پر آپ کا بہت بہت شکریہ ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
سید انور محمود
کارکن
کارکن
Posts: 180
Joined: Wed Aug 03, 2011 6:14 pm
جنس:: مرد

Re: فرمانبردار۔۔

Post by سید انور محمود »

آپ جو کچھ کہنا چاہ رہے ہیں وہ قاری کو تو سمجھ آگیا، لیکن معذرت کے ساتھ آپ اس بات کو ٹھیک طرح ادا نہیں کرپائے، برحال ایک اچھی کوشش پر آپ مبارک بادکے حقدار ہیں۔
سچ کڑوا ہوتا ہے۔ میں تاریخ کو سامنےرکھ کرلکھتا ہوں اور تاریخ میں لکھی سچائی کبھی کبھی کڑوی بھی ہوتی ہے۔
سید انور محمود
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: فرمانبردار۔۔

Post by میاں محمد اشفاق »

میں آپ کا بے حد مشکور ہوں کہ آپ نے اپنی قیمتی آراء سے نوازا محترم اصل مقصد قاری کو سمجھانا ہی تھا باقی یہ لفظوں کی ماریں تو بس سیاستدان ہی کر سکتے ہیں ہم اور آپ جیسے عام انسان نہیں ہم تو لفظوں کے شیشوں میں جلد قید ہو جانے والے بندے ہیں محترم
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اریبہ راؤ
کارکن
کارکن
Posts: 183
Joined: Tue Jun 09, 2015 3:28 am
جنس:: عورت

Re: فرمانبردار۔۔

Post by اریبہ راؤ »

تضاد...........

Sent from my EK-GC100 using Tapatalk
Post Reply

Return to “اردو افسانہ”