اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

اگر آپ کسی سے گپ شپ لڑانا چاہتے ہیں تو یہاں آیئے۔ اپنے دوستوں سے ملاقات کیجئے اور ڈھیروں باتیں کیجئے
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: رضی الدین قاضی بھائی کا انٹرویو

Post by اضواء »

میاں محمد اشفاق wrote:
رضی الدین قاضی wrote:السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

سوال: آپ کا مکمل نام و قلمی نام۔
جواب: رضی الدین قاضی،قلم ہی نہیں چلتی تو قلمی نام رکھنے سے کیا فائدہ !

سوال: گھر والے اور دوست احباب کس نام سے بلاتے ہیں؟
جواب: گھروالے اور دوست احباب صرف رضی کہتے ہیں

سوال: آپ کا سٹار کونسا ہے؟ کیا آپ اور ستاروں کے تعلق پر یقین رکھتے ہیں؟
جواب: مجھے نہیں پتا کہ میرا سٹار کون سا ہےمیں ستاروں پر یقین نہیں رکھتا

سوال: آپ کا آبائی شہر اور موجودہ شہرکا نام ؟

جواب: میں "آچرہ" نامی گاؤں میں پیدا ہوا، یہی میرا آبائی گاؤں ہے۔ موجودہ شہر بمبئی ہے

سوال: گھر میں عام طور پر کس زبان میں‌بات کرتے ہیں؟
جواب: گھر میں دکنی زبان اردو میں بات کرتے ہیں

سوال: بچپن میں مزاج کیسا تھا، مطلب شرارتی تھے یا خاموش طبعیت کے مالک تھے؟
جواب: چونکہ میرا بچپن بہت ہی مفلسی میں گذرا اس لیئے احساس کمتری کا شکار رہا۔
رئیسوں کے بچوں کے ساتھ کھیلنے میں ہچکچاہت محسوس ہوتی تھی
بس ان بچوں کو خاموشی سے کھیلتے ہوئے دیکھا کرتا تھا۔
یہی خاموشی میری طبیعت کا حصہ بن گئی تھی

سوال: بچپن کا کوئی دلچسپ واقعہ بتائیں؟
جواب: کوئی خاص نہیں

سوال: آپکی تعلیم و پیشہ؟
جواب: تعلیم صرف میٹرک تک ہی حاصل کر پایا
میں بمبئی مونسپل کارپوریشن میں ملازم تھا
اور میں بمبئی کے مشہور علاقہ بھینڈی بازار میں رہتا تھاجو کہ ہمارے والد کی ملکیت تھی
میں سب بھائی بہنوں میں سب سے چھوٹا ہوں
سب نے اپنے اپنے مکان خرید لئے آخر میں میں ہی اس مکان میں رہنے لگا
والدین کے انتقال کے بعد بھائیوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ مکان پر ہمارا بھی حق ہے۔تب میرے پیروں تلے سے زمین کھسک گئی
راتوں کی نیند حرام ہو گئی
پھر میں نے فیصلہ کر لیا کہ مجھے بھی اپنا مکان خریدنا ہے،لیکن سوال پیسوں کا تھا
اسی لیئے ملازمت چھوڑ دی تاکہ وہاں سے فنڈ وغیرہ مل سکے
جب فنڈ وغیرہ ملا تب بھی کچھ رقم کم پڑ رہی تھی جو میرےقریبی رشتہ دار جو میرا دوست بھی تھا اس نے پوری کردی
اور میں نئی بمبئی میں ایک فلیٹ لینے میں کامیاب ہو گیا
فلیٹ میں شفٹ ہوتے ہی میں نے والد صاحب کے مکان کی چابی بڑے بھائی کو سونپ دی اور ان سے کہا آپ مناسب قدم اٹھایئے۔

ملازمت سے ہاتھ دھونے کے بعد محنت مزدوری کرتا ہوں
اللہ رب العزت کا شکر گذار ہوں کہ اب میں پہلے سے بہتر زندگی گذار رہا ہوں

سوال: پہلی بار کمپیئوٹر و انٹرنیٹ کب استعمال کیا اور تب آپ کے تاثرات کیا تھے؟
جواب: کمپیوٹر اکثر میں میرے دوستوں کے گھر پر دیکھا کرتا تھا۔
آہستہ آہستہ مجھے اس کا شوق ہوا
لیکن کبھی دوستوں سے یہ نہیں کہا کہ مجھے بھی کمپیوٹر سکھاؤ
میں چپکے سے پیسے اکٹھا کرنے لگااور جب میرے پاس اتنے پیسے جمع ہو گئے کہ کمپیوٹر خرید سکوں تب میں نے ایک دن کپیوٹر خرید ہی لیا
شروع شروع میں کچھ گیمز ہی کھیلا کرتا رہا
پھر ٹائیپنگ شروع کردی۔کچھ سمجھ نہ آئے تو دوستوں سے پوچھ لیا کرتا تھا
جب مجھے کمپیوٹر کی ضروری معلومات حاصل ہوئی تب مجھے انٹر نیٹ سے بھی دلچسپی ہونے لگی
اور ایک دن ایسا بھی آیا جب میں نے انٹر نیٹ کنیکشن لے ہی لیا
اب موقع ملتے ہی کمپیوٹر پر ہی اپنا وقت گذارتا ہوں
یہ سفر بارہ سال سے جاری ہے
میں کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کو تعلیم کا اچھا ذریعہ سمجھتا ہوں

سوال: آپکے پسندیدہ مشاغل کیا ہیں؟
جواب: بچپن سے آج تک جدوجہد میں گذرا، اس لیئے مشغلہ پالنے کا وقت ہی نہیں ملا

سوال: فارغ اوقات میں آپ کیا کرنا پسند کرتے ہیں؟
جواب: فارغ اوقات میں گھر کے کام جو میں کر سکتا ہوں اور کمپیوٹر پر زور آزمائی کرتا ہوں

سوال: شادی شدہ ہیں یا ابھی تک آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں؟
جواب: میں شادی شدہ ہوں۔ ایک عدد بیوی ہے

سوال: کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں اور کس کے ہاتھ کا پکا ہوا سب سے زیادہ پسند ہے؟
جواب: کھانے میں کوئی پسند نہیں ہے۔ جو سامنے آ جائے کھا لیتا ہوں
اگر پسند نا آئے تو چپ چاپ اٹھ جاتا ہوں
والدہ مرحومہ کے ہاتھ کھانا مجھے پسند تھا۔آج بھی اس لذت کو میں بھلا نہیں سکتا
اب توصرف پیٹ کی آگ بجھانے کے لیئے کھاتا ہوں
میں جینے کے لیئے کھاتا ہوں
کھانے کے لیئے نہیں جیتا

سوال: آپکا پسندیدہ لباس اور رنگ کے معاملے میں آپ کیا رنگ انتخاب کرتے ہیں؟
جواب: کوئی پسندیدہ لباس نہیں
پینٹ شرٹ سے کام چلا لیتا ہوں
مجھے لائٹ کلر کے لباس پسند ہیں

سوال: کوئی پسندیدہ شخصیت؟
جواب: پسندیدہ شخصیت میں حضور اقدس صلی اللہ و علیہ و سلم کے بعد والدین ہیں

سوال: بچپن کا کوئی دلچسپ واقعہ بتائیں؟
جواب: بچپن میں کوئی دلچسپی ہی نا تھی تو دلچسپ واقعہ کیا بتاؤں

سوال: کوئی ایسا واقعہ جس سے آپ نے کوئی سبق سیکھا ہو؟
جواب: میری پوری زندگی ایک سبق ہی تو ہے

سوال: کوئی ایسا واقعہ جس سے آپ کو شرمندگی اٹھانا پڑی ہو اور آپ نے آئندہ سے ایسا کرنے سے توبہ کی ہو؟
جواب: اللہ سبحانہ و تعالی کے فصل سےمیں نے کوئی ایسا کام ہی نہیں کیا جس پر شرمندہ ہوناپڑے

سوال: آپ کے نزدیک انٹرنیٹ معاشرے میں بگاڑ اور سدھار میں کیا کردار ادا کر رہا ہے؟
جواب: اس کا انحصار استعمال کرنے والے پر ہے

سوال: کیا آپ آجکل کے سوشل میڈیا مثلاء فیس بک اور ٹویٹر کو ہماری نوجوان نسل کے لئے مناسب سمجھتے ہیں ؟
جواب: کوئی جواب نہیں ہے کیونکہ میں خود اس سے دوری بنائے ہوئے ہوں

سوال: دوستوں اور حقیقی زندگی کے دوستوں میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں؟
جواب: دوست دوست ہوتے ہیں۔ کوئی فرق نہیں ہوتا

سوال: اردو ادب سے کس حد تک لگاو ہے؟
جواب: پڑھنے کی حد تک.

سوال: اردو ادب کی کونسی صنف آپ کی پسندیدہ ہے، مثلا شاعری، افسانہ، ناول، مضامین، سفرنامے وغیرہ؟
جواب: سفرنامے اور مضامین

سوال: اردو نامہ پر کس طرح آئے اور پہلی بار کس وجہ سے آئے اگر یاد ہو تو بتا دیں ؟
جواب: ماجد بھائی کی دعوت پرچلا آیا

سوال: اردو نامہ کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کریں؟
جواب: یہ تو ایسا سوال ہے جیسے میرے گھر کے بارے میں مجھ سے تاثرات جاننا چاہتے ہوں

سوال: اردو نامہ کے بارے میں کوئی مشورہ؟
جواب: اردونامہ میرا گھر ہے
مشورہ تو آپ سب دیجیئے کہ گھر کو کیسے سنوارا جائے

سوال: اردونامہ کے بانی کے نام کوئی اہم پیغام؟
جواب: ماجد بھائی سے ایک ہی درخواست ہے ہمارے لیئے اپنے پیارمیں کبھی کمی نا آنے دیں۔

سوال: آج کل بہت انتہاپسندی اور عدم برداشت کا رویہ پروان چڑھ رہا ہے، آپ کے خیال میں اس کے کیا محرکات ہیں؟ اور اس پر کیسے قابو پایا جاسکتا ہے ؟
جواب: اس سوال کا جواب میں کیا دوں
میں ایک سیدھا سادہ حقیر سا بندہ ہوں

سوال: بلاگز، کالمز، مضامین شعور و آگہی کا بڑا ذریعہ ہیں۔ آپ کے خیال میں اس کو کیسےمزید بہتر اور مؤثر بنایا جاسکتا ہے؟
جواب: کوئی جواب نہیں ہے میرے پاس

سوال: پسندیدہ ادبی شخصیات کا نام ؟
جواب: تمام ادبی شخصیات کی عزت کرتا ہوں اس لحاظ سے سبھی پسندیدہ ہیں

سوال: کوئی پسندیدہ کتاب؟
جواب: وہ کتاب جو پڑھنا شروع کر دوں اور آخر تک پڑھ لوں وہی پسندیدہ کتاب

سوال: کوئی پسندیدہ شعر
جواب: حیات لے کے چلو کائنات لے کے چلو
چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو

سوال: آپکی نظر میں زندگی کیا ہے؟
جواب: جدوجہد

سوال: ہماری قومی زبان اردو ہے، لیکن ہمارا نظام تعلیم زیادہ ترانگریزی میں ہے۔ آپ کے خیال میں ذریعہ تعلیم قومی زبان ہونی چاہئیے یا پھر انگریزی؟
جواب:
ذریعے تعلیم اردو کے ساتھ انگریزی بھی ہونی چاہیئے

سوال: کس طرح کے لوگ آپ کی نظر میں قابل عزت/ قابل محبت ہوتے ہیں؟
جواب: وہ لوگ جو کبھی جھوٹ نہیں بولتے
وہ لوگ جو کسی کو دھوکہ نہیں دیتے
ایسے لوگوں کی میں بہت عزت کرتا ہوں

سوال: ایک ایسی تمنا جو پوری نہ ہوسکی؟
جواب: میں جس حال میں ہوں خوش ہوں
کوئی ایسی تمنا نہیں رکھتا جسے میں پانا سکوں

سوال: آپکی نظر میں دولت و شہرت کتنی اہمیت رکھتی ہے؟
جواب: دولت اتنی ہی ہونی چاہیئے جس سے گذارا ہو سکے
ذیادہ دولت آنے کے بعد شہرت کی تمنا جاگ اٹھتی ہے

سوال: کس بات پر بہت غصہ آتا ہے؟ اور کیا ردعمل ہوتا ہے آپ کا غصے کی حالت میں؟
جواب: جھوٹ بولنے والے پر بہت غصہ آتا ہے
اس کا ردعمل یہ ہوتا ہے کہ میں ایسے شخص سے ملنے سے کترا تا ہوں

سوال: کیا آپ کو موسیقی پسند ہے؟ کس کو زیادہ سنتے ہیں؟
جواب: موسیقی پسند تو نہیں ہے البتہ کبھی کبھار درد بھرے گیت سن لیتا ہوں
محمد رفع ، طلعت محمود کے گیت مجھے پسند ہیں

سوال: ایک ایسی تمنا جو پوری نہ ہوسکی؟
جواب: یہ سوال پہلے پوچھا جا چکا ہے.

سوال: کونسا گیت اکثر گنگناتے ہیں؟ آپکے پسندیدہ اداکار / اداکارہ / یا کوئی اور پسندیدہ آرٹسٹ؟
جواب: کوئی خاص گیت نہیں جسے گنگاتا پھروں
میرا پسندیدہ اداکار دلیپ کمار عرف یوسف خان صاحب ہیں

سوال: پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات اور ساری دینیا میں موجود سیاسی تناؤکو آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں
جواب: مسلم ممالک میں جب تک شریعت کے قوانین سختی سے نافظ نہیں ہوتے حالات بدلنے والے نہیں۔
تمام مسلم ممالک ایک جھنڈے تلے نہیں آتے ، تب تک غیر مسلم ممالک کا رویہ بدلنے والا نہیں ہے۔

سوال: زند گی سے سیکھی ہوئی کوئی ایک خاص بات/تجربہ جو آپ ہمارے شئیر کرنا پسند کریں گے؟
جواب: میں ابھی بھی سیکھ رہا ہوں۔


بہت ہی خوب رضی بھیا :clap: :clap: کئی بار آپکے انٹریو کو پڑھتے رہی بہت اچھا لگا
اللہ سبحانہ سے دُعاء ہیکہ آپ اپنی زندگی کے ہر موڑ پر ہمیشہ کامیاب اور کامران رہے آمین ....
آپ نے جوصبر اور ہمت کا دامن تھامے رہے بہت ہی حوصلہ کے ساتھہ آج آپ اپنے مقصد میں کامیاب رہے ہے ;fl;ow;er;

بہت بہت شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by رضی الدین قاضی »

بہنا دعاؤں کے لیئے بہت بہت شکریہ

اللہ سحانہ و تعالٰی آپ کو سلامت رکھے اور آپ کے لیئے آسانیاں پیدا فرمائے. آمین
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by پپو »

رضی بھائی کا انٹرویو پڑھ کر ایسا لگا
""اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں""
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ رضی بھائی کو خوش وخرم رکھے آمین
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

پپو بھائی کا انٹرویو!

Post by میاں محمد اشفاق »

پپو بھائی کا پہلا انٹرویو کینسل کر دیا ہے کیونکہ اس میں جو انہوں نے لکھا تھا وہ خود ہی پڑھ سکتے تھے ہمیں تو کج نجر ای نہیں آیا سی اب ان کا نیا انٹرویو ملاحظہ فرمائیں:
پپو wrote:وعلیکم السلام

سوال: آپ کا مکمل نام و قلمی نام۔

جواب: ملک محمد طارق سیلم
سوال: گھر والے اور دوست احباب کس نام سے بلاتے ہیں؟

جواب: ماں جی پپو کہتی ہیں بیگم طارق کہہ کر بلاتی ہیں کبھی کبھی صاحب کا اضافہ بھی ہو جاتا اگر کوئی فرمائش ہو تو دوست احباب طارق یا ڈاکٹر صاحب کہہ لیتے ہیں
سوال: آپ کا سٹار کونسا ہے؟ کیا آپ اور ستاروں کے تعلق پر یقین رکھتے ہیں؟

جواب: تیرے مقام کو انجم شناس کیا جانے ستارہ کیا میری تقدیر کی خبر دے گا
خاک زندہ ہے تو تابع ستارہ نہیں وہ خود فراخی افلاک میں ہے خوار و زبوں
( یار اتنا مشکل شعر اب اسکا مطبل بھی سمجھا دینا تھا ساتھ ہی)
سوال: آپ کا آبائی شہر اور موجودہ شہرکا نام ؟

جواب: بورے والا ضلع وہاڑی
سوال: گھر میں عام طور پر کس زبان میں‌بات کرتے ہیں؟

جواب: بچوں سے اردو میں اور باقی پنجابی
سوال: بچپن میں مزاج کیسا تھا، مطلب شرارتی تھے یا خاموش طبعیت کے مالک تھے؟

جواب:کوئی زیادہ شرارتی نہیں تھا
سوال: بچپن کا کوئی دلچسپ واقعہ بتائیں؟

جواب: 1981 میں ہمارے گھر فریج آیا تھا کوئی چھ مہینے بعد میں نے برف والا خانہ کھولا اور برف کا کولا یعنی باؤل نکال کر اس کا نچلا حصہ زبان کیساتھ چپکا لیا اور پھر وہ میری زبان چھوڑ ہی نہیں رہا تھا اور ڈر بھی تھا کہیں اسی بات پر پٹائی نہ ہو جائے پھر کیا ایک زور کا جھٹکا اور منہ میں خون ہی خون باقی بتانے کی ضرورت نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال: آپکی تعلیم و پیشہ؟
جواب: میں میڈیکل کے شعبہ تحقیق سے وابستہ ہوں
سوال: پہلی بار کمپیئوٹر و انٹرنیٹ کب استعمال کیا اور تب آپ کے تاثرات کیا تھے؟

جواب:1997 میں پہلا pcلیا تھا نیٹ کا استعمال 2004 سے شروع کیا مگر تب باقاعدہ نہیں تھا
سوال: آپکے پسندیدہ مشاغل کیا ہیں؟

جواب:کتابیں پڑھنا اور کبھی سیر و سیاحت بھی کیا کرتے تھے
سوال: فارغ اوقات میں آپ کیا کرنا پسند کرتے ہیں؟

جواب:قرآن کی تلاوت کی کوشش کرتا ہوں
سوال: شادی شدہ ہیں یا ابھی تک آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں؟

جواب:او جناب کیا یاد کروا دیا اس آزادی کی نعمت سے محروم ہوئے تو مدت ہوئی
قفس میں رہتے رہتے ہوگئی صیاد سے الفت
اب میں خود ہی نوچ لیتا ہوں جو میرے پر نکلتے ہیں
سوال: کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں اور کس کے ہاتھ کا پکا ہوا سب سے زیادہ پسند ہے؟

جواب:گوشت پسند ہے شامی کباب شوق سے کھاتا ہوں میرے ایک دوست کی والدہ بہت اچھا کھانا بناتی تھی اللہ جوار رحمت میں جگہ عطا کرے آمین
سوال: آپکا پسندیدہ لباس اور رنگ کے معاملے میں آپ کیا رنگ انتخاب کرتے ہیں؟

جواب: ہلکے رنگ پسند ہیں اب تو قومی لباس ہی اچھا لگتا ہے یعنی شلوار قمیض
سوال: کوئی پسندیدہ شخصیت؟

جواب:نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وسلم
سوال: کوئی ایسا واقعہ جس سے آپ نے کوئی سبق سیکھا ہو؟

جواب:ساری زندگی سبق ہی سیکھتے رہے اور ابھی بھی سیکھ رہے ہیں
سوال: کوئی ایسا واقعہ جس سے آپ کو شرمندگی اٹھانا پڑی ہو اور آپ نے آئندہ سے ایسا کرنے سے توبہ کی ہو؟
جواب: کبھی کسی کو کمزور نہ جانو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو
سوال: آپ کے نزدیک انٹرنیٹ معاشرے میں بگاڑ اور سدھار میں کیا کردار ادا کر رہا ہے؟
جواب: ٹیکنالوجی کبھی غلط یا درست نہیں ہوتی اس کا استعمال اس کو غلط یا درست بناتا ہے بندوق بندر کے ہاتھ بھی ہو سکتی ہے اورکسی محافط کے ہاتھ میں بھی
سوال: کیا آپ آجکل کے سوشل میڈیا مثلاء فیس بک اور ٹویٹر کو ہماری نوجوان نسل کے لئے مناسب سمجھتے ہیں ؟
جواب: ایک تالاب کی طر ح ہے اس میں کودنے سے پہلے تیرنا آنا چاہیے
سوال: سوشل میڈیاکے دوستوں اور حقیقی زندگی کے دوستوں میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں؟
جواب: وہی جو آپ کے اور ماجد بھائی میں ہے اس سے میری روز ملاقات ہوتی ہے چائے چلتی ہے دنیا و جہاں کی باتیں ہوتی ہیں اور آپ سے چیٹ وہ بھی کبھی کبھی
سوال: اردو ادب سے کس حد تک لگاو ہے؟
جواب: اچھا لگاؤ ہے پڑھنے پڑھانے کا سلسلہ چلتا رہتا ہے
سوال: اردو ادب کی کونسی صنف آپ کی پسندیدہ ہے، مثلا شاعری، افسانہ، ناول، مضامین، سفرنامے وغیرہ؟
جواب:سبھی سے لگاؤ ہے شاعری تو کبھی خود بھی کیا کرتے تھے
سوال: اردو نامہ پر کس طرح آئے اور پہلی بار کس وجہ سے آئے اگر یاد ہو تو بتا دیں ؟
جواب: میں ایک خالی پلاٹ میں آرام کر رہا تھا آنکھ کھلی تو ارد گرد اردو نامہ بن چکا تھا اسی میں کمرہ بنوا لیا
(اب اس کا کرایہ بھی جمع کروا دیں )
سوال: اردو نامہ کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کریں؟
جواب: اردو ادب اور زبان کو محفوظ بنانے کی اچھی کوشش
سوال: اردو نامہ کے بارے میں کوئی مشورہ؟
جواب:ماجد بھائی سے چلتا رہتا ہے
سوال: اردونامہ کے بانی کے نام کوئی اہم پیغام؟
جواب: کبھی بلائیں نا ہم کو بھی کھانے پہ
چاند بھائی کے بقول دوزخی مرغہ اگر مل جاتا تو سب کو کھانے پر بلا لیتا ( اب انہیں کون بتائے کہ محلے والوں کی مرغیاں چوری کریں اور سب کو کھلا دیں مجھے نکال کے )
سوال: آج کل بہت انتہاپسندی اور عدم برداشت کا رویہ پروان چڑھ رہا ہے، آپ کے خیال میں اس کے کیا محرکات ہیں؟ اور اس پر کیسے قابو پایا جاسکتا ہے ؟
جواب: معاشرتی انصاف سب سے اہم ہے یہ نہ ہونے سے عدم تحفظ پھلتا ہے اور انسان سمجھتا ہے میں خود ہی کچھ کروں حکومت تو مجھے انصاف نہیں دلائے گی ایک پنجابی شعر ہے اور ہمارے مقامی مرحوم شاعر کا ہے
جے منصف دلوں بجاواں انصاف کرے
کوئی کسے دا کھکہ نہ ساڑے دھرتی تے
اردو مفہوم اس کا یہی ہے ““اگر انصاف دینے والے درست اور بر وقت انصاف دیں تو کسی کو بھی جرات نہ ہو گی کہ وہ کسی کا ذرا برابر بھی نقصان کر سکے ““
سوال: بلاگز، کالمز، مضامین شعور و آگہی کا بڑا ذریعہ ہیں۔ آپ کے خیال میں اس کو کیسےمزید بہتر اور مؤثر بنایا جاسکتا ہے؟
جواب: ٹھیک ہے اپنی جگہ سب کی اہمیت ہے مگر ایک بات روز روشن کیطرح عیاں ہے تربیت کا فقدان ان سب کی افادیت کو ختم کر دیتا ہے
سوال: پسندیدہ ادبی شخصیات کا نام ؟
جواب: اشفاق احمد ۔واصف علی واصف ۔ عنائت اللہ ۔
سوال: کوئی پسندیدہ کتاب؟
جواب:قرآن مجید کے ہوتے ہوئے اور کوئی کتاب نہیں
سوال: کوئی پسندیدہ شعر
جواب:
گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے تیرا
کہاں سے آ ئے صدا لا الٰہ الااللہ
سوال: آپکی نظر میں زندگی کیا ہے؟
جواب: مستعار ملی ہوئی ایک چیز جس کا حساب دینا ہے
سوال: ہماری قومی زبان اردو ہے، لیکن ہمارا نظام تعلیم زیادہ ترانگریزی میں ہے۔ آپ کے خیال میں ذریعہ تعلیم قومی زبان ہونی چاہئیے یا پھر انگریزی؟
جواب: مادری زبان بنیادی کردار ادا کرسکتی ہے باقی قومی اور بین القوامی زبان بھی اپنی اپنی جگہ ان کی اہمیت ہے
سوال: کس طرح کے لوگ آپ کی نظر میں قابل عزت/ قابل محبت ہوتے ہیں؟
جواب: صاحب کردار لوگ
سوال: ایک ایسی تمنا جو پوری نہ ہوسکی؟
جواب: الحمداللہ ایسا کچھ نہیں اللہ کے گھر کی زیارت کی خواہش دل میں ہے
سوال: آپکی نظر میں دولت و شہرت کتنی اہمیت رکھتی ہے؟
جواب: ان کی اہمیت اور مقام اپنی جگہ مگر سب کچھ یہی نہیں ہے سکون سے بڑھی کوئی نعمت نہیں اور صحت کے بغیر سب بے معانی ہے
سوال: کس بات پر بہت غصہ آتا ہے؟ اور کیا ردعمل ہوتا ہے آپ کا غصے کی حالت میں؟
جواب: ہر غلط بات غصہ آنا فطری ہے مگر عقل کو مغلوب نہ کرنے پائے
سوال: کیا آپ کو موسیقی پسند ہے؟ کس کو زیادہ سنتے ہیں؟
جواب: کبھی منی بیگم کو سنا کرتا تھا اب اتنا لگاؤ نہیں رہا
سوال: کونسا گیت اکثر گنگناتے ہیں؟ آپکے پسندیدہ اداکار / اداکارہ / یا کوئی اور پسندیدہ آرٹسٹ؟
جواب: کوئی ایک نہیں ہوتا جو زبان پر آ جائے کبھی بہت سی پسند تھیں ابھی نہیں سوچتا
سوال: پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات اور ساری دنیامیں موجود سیاسی تناؤکو آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں
جواب: دنیا کشاں کشاں حقیقت کی طرف گامزن ہے وہ وقت دور نہیں جب دنیا نور مصطفوی سے منور ہو گی
سوال: زندگی سے سیکھی ہوئی کوئی ایک خاص بات/تجربہ جو آپ ہمارے شئیر کرنا پسند کریں گے؟‌
جواب اللہ تعالیٰ سے ڈر پیدا کرو یہی آپ کو منزل تک لے جائے گا
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by اضواء »

:clap: :clap: بہت خوب ڈاکٹر صاحب zub;ar اور دلچسپ انٹرویو پئیش کرنے پر آپ کا شکریہ

اللہ سبحانہ آپ کی دلی مراد پورے کرے ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by پپو »

او جناب یہ دو الگ شعر تھے آپ نے اکٹھے لگا دئے

تیرے مقام کو انجم شناس کیا جانے
خاک زندہ ہے تو تابع ستارہ نہیں



ستارہ کیا میری تقدیر کی خبر دے گا
وہ خود فراخی افلاک میں ہے خوار و زبوں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by محمد شعیب »

دوستوں کے بارے میں مزید جانکاری سے خوشی ہوئی
شئرنگ کا شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم رضی بھیا اور ڈاکٹر پپو صاحب آپ دونوں کے انٹرویو پڑھ کر مزہ آیا.
خاص طور پر رضی بھیا کے حالات زندگی پڑھ کر رشک آیا کہ کیسے انہوں نے مسلسل جدوجہد کے بعد یہ مقام پایا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by پپو »

سوال: اردو نامہ پر کس طرح آئے اور پہلی بار کس وجہ سے آئے اگر یاد ہو تو بتا دیں ؟
جواب: میں ایک خالی پلاٹ میں آرام کر رہا تھا آنکھ کھلی تو ارد گرد اردو نامہ بن چکا تھا اسی میں کمرہ بنوا لیا
(اب اس کا کرایہ بھی جمع کروا دیں )
اور اگر آپ قبضہ گروپ ثابت ہوگئے تو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by چاند بابو »

بے فکر رہئے ابھی اردونامہ کے پاس بہت جگہ باقی ہے اس قبضہ گروپ کو کہیں اور جگہ دے دی جائے گی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by میاں محمد اشفاق »

اے لو نویں دن لو b:e:a:t b:e:a:t
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by چاند بابو »

اور کسی کا انٹرویو کیوں نہیں شائع ہو رہا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by میاں محمد اشفاق »

چاند بابو wrote:اور کسی کا انٹرویو کیوں نہیں شائع ہو رہا ہے.
اضواء جی 'اشفاق بھائی اور بلال تو سرے سے مکر ہی گئے دینے سے کہتے ٹئم کوئی نہیں ساڈے کول :(
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by محمد شعیب »

ویسے یہ سلسلہ اچھا ہے. جاری رکھیں.
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by افتخار »

بھیاجی یہ تو پھر آپ کی کمزوری ھے نا،
آپ سے باقی لوگ قابوں نہیں ہو رہے،
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by میاں محمد اشفاق »

وائی میں نے تو بہت کہا اب تو ان صاحبان کو سوچنا چاہیئے نہ کہ ساتھ دیں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by اضواء »

تابعدار صاحب کو انٹر ویو کیلئے سوال بھیجئیے s;mi;i;e
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by میاں محمد اشفاق »

{أضواء} wrote:تابعدار صاحب کو انٹر ویو کیلئے سوال بھیجئیے s;mi;i;e
اور آپکا انٹرویو
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by اضواء »

میاں محمد اشفاق wrote:
{أضواء} wrote:تابعدار صاحب کو انٹر ویو کیلئے سوال بھیجئیے s;mi;i;e
اور آپکا انٹرویو

جس کا ذکر کری ہوں انکے بارے میں بات کرو b:e:a:t اور بلال احمد صاحب کدھر ہے
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by اےآرفاروقی »

{أضواء} wrote:تابعدار صاحب کو انٹر ویو کیلئے سوال بھیجئیے s;mi;i;e
مجھے شک سا تھا کہ آپ کی کارستانی ہے یہ ...... جوابات بھیج دیئے ہیں . پڑھ کر غصہ نہ کرنا . جاہل سے جاہلانہ گفتگو ہی ممکن ہے
Post Reply

Return to “باتیں ملاقاتیں”