اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

اگر آپ کسی سے گپ شپ لڑانا چاہتے ہیں تو یہاں آیئے۔ اپنے دوستوں سے ملاقات کیجئے اور ڈھیروں باتیں کیجئے
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by میاں محمد اشفاق »

اچھا چلیں کیا یاد کریں گی نہیں کودتا :P
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by میاں محمد اشفاق »

اچھا ویسے ببلو بھائی کا نام افتخار کس نے رکھا یا افتخار کا نام ببلو h.a.h.a
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by محمد شعیب »

چاند بابو wrote:بہت خوب.
محترم شعیب بھیا آپ کے جوابات بہت متاثر کن ہیں.
آپ کے بارے میں مزید جان کر بہت خوشی ہوئی.
اور حیرت بھی کہ آپ ابھی تک اپنی اس تمنا کو دل میں بسائے بیٹھے ہیں. :P
پپو wrote:شکریہ شعیب بھائی آپ کا احوال بھی معلوم پڑا
مگر یہ سوال اور اس کا جواب کنفیوز کررہا ہے

سوال: ایک ایسی تمنا جو پوری نہ ہوسکی؟
جواب: کسی سے شادی کی ..
کسی سے شادی تو کسی وقت بھی ہو سکتی یوں جواب درست نہیں
کیا دوسری کروا کر پہلی سے پٹوانا ہے ؟
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by محمد شعیب »

ببلو بھیا کو کرکٹ کھیلنے پر بہت مار پڑی لیکن وہ پھر بھی کرکٹر نہ بن سکے. افسوس ہوا n;a;n;a
اللہ آپ کو یہ سعادت نصیب فرمائے کہ آپ والدین کو زیارت حرمین کے لئے لے جائیں.
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

پپو بھائی کا انٹرویو

Post by میاں محمد اشفاق »

لیں جی اپنے پپو بھائی کا انٹر ویو مجھے تو کچھ نہیں دکھائی دیا کسی کو دے تو مجھے بھی بتا دے :P
[quote="پپو"]السلام علیکم!

[successbox]سوال: آپ کا مکمل نام و قلمی نام۔[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: گھر والے اور دوست احباب کس نام سے بلاتے ہیں؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: آپ کا سٹار کونسا ہے؟ کیا آپ اور ستاروں کے تعلق پر یقین رکھتے ہیں؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: آپ کا آبائی شہر اور موجودہ شہرکا نام ؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: گھر میں عام طور پر کس زبان میں‌بات کرتے ہیں؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: بچپن میں مزاج کیسا تھا، مطلب شرارتی تھے یا خاموش طبعیت کے مالک تھے؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: بچپن کا کوئی دلچسپ واقعہ بتائیں؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: آپکی تعلیم و پیشہ؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: پہلی بار کمپیئوٹر و انٹرنیٹ کب استعمال کیا اور تب آپ کے تاثرات کیا تھے؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: آپکے پسندیدہ مشاغل کیا ہیں؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: فارغ اوقات میں آپ کیا کرنا پسند کرتے ہیں؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: شادی شدہ ہیں یا ابھی تک آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں اور کس کے ہاتھ کا پکا ہوا سب سے زیادہ پسند ہے؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: آپکا پسندیدہ لباس اور رنگ کے معاملے میں آپ کیا رنگ انتخاب کرتے ہیں؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: کوئی پسندیدہ شخصیت؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: کوئی ایسا واقعہ جس سے آپ نے کوئی سبق سیکھا ہو؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: کوئی ایسا واقعہ جس سے آپ کو شرمندگی اٹھانا پڑی ہو اور آپ نے آئندہ سے ایسا کرنے سے توبہ کی ہو؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: آپ کے نزدیک انٹرنیٹ معاشرے میں بگاڑ اور سدھار میں کیا کردار ادا کر رہا ہے؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: کیا آپ آجکل کے سوشل میڈیا مثلاء فیس بک اور ٹویٹر کو ہماری نوجوان نسل کے لئے مناسب سمجھتے ہیں ؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: سوشل میڈیاکے دوستوں اور حقیقی زندگی کے دوستوں میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: اردو ادب سے کس حد تک لگاو ہے؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: اردو ادب کی کونسی صنف آپ کی پسندیدہ ہے، مثلا شاعری، افسانہ، ناول، مضامین، سفرنامے وغیرہ؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: اردو نامہ پر کس طرح آئے اور پہلی بار کس وجہ سے آئے اگر یاد ہو تو بتا دیں ؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: اردو نامہ کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کریں؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: اردو نامہ کے بارے میں کوئی مشورہ؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: اردونامہ کے بانی کے نام کوئی اہم پیغام؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: آج کل بہت انتہاپسندی اور عدم برداشت کا رویہ پروان چڑھ رہا ہے، آپ کے خیال میں اس کے کیا محرکات ہیں؟ اور اس پر کیسے قابو پایا جاسکتا ہے ؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: بلاگز، کالمز، مضامین شعور و آگہی کا بڑا ذریعہ ہیں۔ آپ کے خیال میں اس کو کیسےمزید بہتر اور مؤثر بنایا جاسکتا ہے؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: پسندیدہ ادبی شخصیات کا نام ؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: کوئی پسندیدہ کتاب؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: کوئی پسندیدہ شعر[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: آپکی نظر میں زندگی کیا ہے؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: ہماری قومی زبان اردو ہے، لیکن ہمارا نظام تعلیم زیادہ ترانگریزی میں ہے۔ آپ کے خیال میں ذریعہ تعلیم قومی زبان ہونی چاہئیے یا پھر انگریزی؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: کس طرح کے لوگ آپ کی نظر میں قابل عزت/ قابل محبت ہوتے ہیں؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: ایک ایسی تمنا جو پوری نہ ہوسکی؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: آپکی نظر میں دولت و شہرت کتنی اہمیت رکھتی ہے؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: کس بات پر بہت غصہ آتا ہے؟ اور کیا ردعمل ہوتا ہے آپ کا غصے کی حالت میں؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: کیا آپ کو موسیقی پسند ہے؟ کس کو زیادہ سنتے ہیں؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: کونسا گیت اکثر گنگناتے ہیں؟ آپکے پسندیدہ اداکار / اداکارہ / یا کوئی اور پسندیدہ آرٹسٹ؟[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات اور ساری دنیامیں موجود سیاسی تناؤکو آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں[/successbox]
جواب:
[successbox]سوال: زندگی سے سیکھی ہوئی کوئی ایک خاص بات/تجربہ جو آپ ہمارے شئیر کرنا پسند کریں گے؟[/successbox][/quote]
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by چاند بابو »

میاں یہ کیا بدتمیزی ہے.
جوابات کہاں ہیں پپو بھیا کے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by میاں محمد اشفاق »

ہائیں کیا مطلب :o سچی جو انہوں نے بھیجا وہ ہی میں‌نے آپ کے اصرار پر یہاں لگایا انہوں نے خالی ہی بھیجا تھا جیسے ہم سکول کے زمانے میں امتحانی کمرے سے واپسی پر پکڑا کے آیا کرتے تھے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by پپو »

او جناب یہ کیا میں نے پورا گھنٹہ لگا کر جوابات لکھے تھے وہ کہاں ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by چاند بابو »

پپو بھیا دیکھئے کہیں وہ جوابات والی شیٹ وہیں آپ کے کمرے میں تو نہیں گر گئی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by میاں محمد اشفاق »

پپو wrote:او جناب یہ کیا میں نے پورا گھنٹہ لگا کر جوابات لکھے تھے وہ کہاں ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟
اب میں کیا جانوں جی :fubar:
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: پپو بھائی کا انٹرویو

Post by اضواء »

پپو wrote:السلام علیکم!

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته ;fl;ow;er;

اور باقی کے جواب کدھر ہے ڈاکٹر صاحب !!!!!!
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by میاں محمد اشفاق »

یہ السلام علیکم میں‌نے لکھا سی جی پپو بھائی نے تو اسکا جواب بھی نہیں دیا خالی پرچہ ہی میرے ہاتھ میں تھما دیا :sweat:
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

شاہنواز بھائی کا انٹرویو

Post by میاں محمد اشفاق »

شاہنواز wrote:سوال: آپ کا مکمل نام و قلمی نام۔

جواب: شاہنواز عامر
سوال: گھر والے اور دوست احباب کس نام سے بلاتے ہیں؟

جواب:شنو
سوال: آپ کا سٹار کونسا ہے؟ کیا آپ اور ستاروں کے تعلق پر یقین رکھتے ہیں؟

جواب:حمل
سوال: آپ کا آبائی شہر اور موجودہ شہرکا نام ؟

جواب: لاہور، کراچی
سوال: گھر میں عام طور پر کس زبان میں‌بات کرتے ہیں؟

جواب: پنجابی
سوال: بچپن میں مزاج کیسا تھا، مطلب شرارتی تھے یا خاموش طبعیت کے مالک تھے؟

جواب: شرارتی بھی
سوال: بچپن کا کوئی دلچسپ واقعہ بتائیں؟

جواب:بہت سے واقعات ہیں یاد کرنا پڑے گا

سوال: آپکی تعلیم و پیشہ؟

جواب: تعلیم تو گریجویٹ ہے ایم اے کی کوشش کی تھی لیکن رجسٹیریشن کارڈ گھر ہی نہیں بھیجا گیا

سوال: پہلی بار کمپیئوٹر و انٹرنیٹ کب استعمال کیا اور تب آپ کے تاثرات کیا تھے؟

جواب:کمپیوٹر اس وقت استعمال کیا جب 286 کا دور تھا اور پاکستان میں ہارڈ ڈیسک نہیں تھی بڑی والی بلیک فلاپی ہوتی
تھی اس وقت ہم نے انٹرنیٹ استعمال کیا جب ہارڈ ڈیسک نئی آئی اور سب پہلے سپر نیٹ نے قدم رنجا فرمائے اس سے پہلے بھی ایک نیٹ سروس تھی اس کا نام یاد نہیں آرہا اس کے بعد سپر نیٹ آیا تھا جو کہ 60 روپے گھنٹہ سے اوپر ہوتا تھا.

سوال: آپکے پسندیدہ مشاغل کیا ہیں؟
پڑھنا .گھومنا اور اسپورٹس

جواب:
سوال: فارغ اوقات میں آپ کیا کرنا پسند کرتے ہیں؟

جواب:بور ہوتا ہوں کبھی ٹی وی دیکھ لیا کبھی کچھ کرلیا
سوال: شادی شدہ ہیں یا ابھی تک آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں؟

جواب: شادی شدہ ہوں
سوال: کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں اور کس کے ہاتھ کا پکا ہوا سب سے زیادہ پسند ہے؟

جواب:سب کچھ کھالیتا ہوں کوئی نخرہ نہیں ہے چنے کی دال سب سے زیادہ پسند ہے

سوال: آپکا پسندیدہ لباس اور رنگ کے معاملے میں آپ کیا رنگ انتخاب کرتے ہیں؟

جواب: شلوار قمیض سفید

سوال: کوئی پسندیدہ شخصیت؟

جواب: شخصیات تو بہت ہیں لیکن جو پاکستان کے لئے بہترین کام کرے جناب ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب
سوال: کوئی ایسا واقعہ جس سے آپ نے کوئی سبق سیکھا ہو؟

جواب:کبھی بھی کسی کو پردے میں نہ رکھو
سوال: کوئی ایسا واقعہ جس سے آپ کو شرمندگی اٹھانا پڑی ہو اور آپ نے آئندہ سے ایسا کرنے سے توبہ کی ہو؟

جواب:اپنے کام کے سلسلے میں اور دوسروں پر آسانی سے اعتماد نہ کرو
سوال: آپ کے نزدیک انٹرنیٹ معاشرے میں بگاڑ اور سدھار میں کیا کردار ادا کر رہا ہے؟

جواب: ، میں بھی اپنے پرانے دور سے انٹرنیٹ استعمال کررہا ہوں لیکن میں نے اس کا غلط استعمال نہیں کیا ایسے ہی جیسے ٹی وی کیبل سروس ہے
سوال: کیا آپ آجکل کے سوشل میڈیا مثلاء فیس بک اور ٹویٹر کو ہماری نوجوان نسل کے لئے مناسب سمجھتے ہیں ؟

جواب: نہیں یہ سب فرار کے راستے ہیں جن کے پاس کرنے کو کچھ نہیں اس میں پناہ لیتے ہیں

سوال: سوشل میڈیاکے دوستوں اور حقیقی زندگی کے دوستوں میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں؟

جواب:سوشل میڈیا میں شاذو نادر ہی کوئی مل جاتا ہے لیکن حقیقی زندگی میں مل بھی جاتے ہیں اور مزاج بھی سمجھ جاتے ہیں
سوال: اردو ادب سے کس حد تک لگاو ہے؟

جواب:ہماری فیملی کا تعلق ہی اردو ادب سے ہی ہے

سوال: اردو ادب کی کونسی صنف آپ کی پسندیدہ ہے، مثلا شاعری، افسانہ، ناول، مضامین، سفرنامے وغیرہ؟

جواب: شاعری میں پروین شاکر حبیب جالیب رضیہ بٹ اشفاق احمد
سوال: اردو نامہ پر کس طرح آئے اور پہلی بار کس وجہ سے آئے اگر یاد ہو تو بتا دیں ؟

جواب:کچھ خاص یاد نہیں ہے بس سرچ کررہا تھا اچھا لگا جوائن کرلیا باقی میری پروفائل سے دیکھ لیں
سوال: اردو نامہ کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کریں؟

جواب:اچھا فورم ہے بہت کچھ ہے اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں
سوال: اردو نامہ کے بارے میں کوئی مشورہ؟

جواب:اس کو زیادہ سے زیادہ پرموٹ کریں میں نے تجاویز کے سیکشن میں تجویز دی ہے اس پر عمل ہوجائے تو بس
سوال: اردونامہ کے بانی کے نام کوئی اہم پیغام؟

جواب:پاکستانی قوم کو متحد کرنے میں اپنا کردار ادا کیا جائے
سوال: آج کل بہت انتہاپسندی اور عدم برداشت کا رویہ پروان چڑھ رہا ہے، آپ کے خیال میں اس کے کیا محرکات ہیں؟ اور اس پر کیسے قابو پایا جاسکتا ہے ؟

جواب:قوم کو مختلف فرقوں لسانیات میں تقسیم کیا جاچکا ہے ایک قرآن ایک رسول ایک اللہ اور ایک ملت

سوال: بلاگز، کالمز، مضامین شعور و آگہی کا بڑا ذریعہ ہیں۔ آپ کے خیال میں اس کو کیسےمزید بہتر اور مؤثر بنایا جاسکتا ہے؟

جواب:اس کو مختلف جگہوں پر نمایاں کیا جائے
سوال: پسندیدہ ادبی شخصیات کا نام ؟

جواب:سعادت حسن منٹو
سوال: کوئی پسندیدہ کتاب؟

جواب:قرآن پاک
سوال: کوئی پسندیدہ شعر

جواب:یاد نہیں پڑھنے اور سمجھنے کی حد تک
سوال: آپکی نظر میں زندگی کیا ہے؟

جواب:زندگی ایک سفر ہے
سوال: ہماری قومی زبان اردو ہے، لیکن ہمارا نظام تعلیم زیادہ ترانگریزی میں ہے۔ آپ کے خیال میں ذریعہ تعلیم قومی زبان ہونی چاہئیے یا پھر انگریزی؟

جواب:اردو تمام دنیا میں اپنی زبان میں تعلیم دی جاتی ہے

سوال: کس طرح کے لوگ آپ کی نظر میں قابل عزت/ قابل محبت ہوتے ہیں؟

جواب:ایک دوسرے کو عزت دے کر
سوال: ایک ایسی تمنا جو پوری نہ ہوسکی؟

جواب:کوئی نہیں ایسی خواہش ہی نہیں کرتا اللہ پاک سب پوری کردیتا ہے
سوال: آپکی نظر میں دولت و شہرت کتنی اہمیت رکھتی ہے؟

جواب:دولت اور شہرت نمائش کے لیے ہو تو بیکار ہے اگر کسی کے کام آجائے تو اس بہترین کچھ نہیں

سوال: کس بات پر بہت غصہ آتا ہے؟ اور کیا ردعمل ہوتا ہے آپ کا غصے کی حالت میں؟

جواب:بس جب کوئی میری بات سمجھ نہ آرہی ہو

سوال: کیا آپ کو موسیقی پسند ہے؟ کس کو زیادہ سنتے ہیں؟

جواب:خاص نہیں لیکن قومی نغمے شوق سے سنتا ہوں
سوال: کونسا گیت اکثر گنگناتے ہیں؟ آپکے پسندیدہ اداکار / اداکارہ / یا کوئی اور پسندیدہ آرٹسٹ؟

جواب:دل دل پاکستان جاں جاں پاکستاں جیوے جیوے پاکستان بشریٰ انصاری

سوال: پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات اور ساری دنیامیں موجود سیاسی تناؤکو آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں

جواب:افراتفری پاکستان کو جان بوجھ کر ان مسائل میں جکڑا جارہا ہے
سوال: زندگی سے سیکھی ہوئی کوئی ایک خاص بات/تجربہ جو آپ ہمارے شئیر کرنا پسند کریں گے؟
جواب یہی کہ ایک دوسرے کے کام آئیں ملک نے ہمین بہت کچھ دیا ہے ہم نے اس کو کیا دیا ہے صبر اور تقویٰ کا دامن کبھی ہاتھ سے نہ چھوڑیں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by محمد شعیب »

بہت خوب
دوستوں کے بارے میں مزید جان کر خوشی ہوئی.
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by اضواء »

بہت v;g :clap:
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

ایک ضروری اعلان

Post by میاں محمد اشفاق »

حضرات ایک ضروری اعلان سنیئے!
کچھ دوست انٹرویو کے جواب دینےسے کترا رہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ براہ کرم یہ جتنی جلد ہو سکے جواب دیجئے سوالات میں ایسا کوئی سوال نہیں جو کسی کو ناگوار گزرے ہلکے پھلکے سے سوالات ہیں اس سے ایک دوسرے کے بارے میں مزید جاننے میں مدد ملے گی شکریہ

اعلان ختم ہوا :hai: :rock: :rock:
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم شاہنواز صاحب آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی.
اور میاں جی جیسے ہمیں تنگ کر رکھا تھا باقیوں کو بھی تنگ کریں نا تاکہ وہ بھی جوابات دیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

رضی الدین قاضی بھائی کا انٹرویو

Post by میاں محمد اشفاق »

رضی الدین قاضی wrote:السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

سوال: آپ کا مکمل نام و قلمی نام۔
جواب: رضی الدین قاضی،قلم ہی نہیں چلتی تو قلمی نام رکھنے سے کیا فائدہ !

سوال: گھر والے اور دوست احباب کس نام سے بلاتے ہیں؟
جواب: گھروالے اور دوست احباب صرف رضی کہتے ہیں

سوال: آپ کا سٹار کونسا ہے؟ کیا آپ اور ستاروں کے تعلق پر یقین رکھتے ہیں؟
جواب: مجھے نہیں پتا کہ میرا سٹار کون سا ہےمیں ستاروں پر یقین نہیں رکھتا

سوال: آپ کا آبائی شہر اور موجودہ شہرکا نام ؟

جواب: میں "آچرہ" نامی گاؤں میں پیدا ہوا، یہی میرا آبائی گاؤں ہے۔ موجودہ شہر بمبئی ہے

سوال: گھر میں عام طور پر کس زبان میں‌بات کرتے ہیں؟
جواب: گھر میں دکنی زبان اردو میں بات کرتے ہیں

سوال: بچپن میں مزاج کیسا تھا، مطلب شرارتی تھے یا خاموش طبعیت کے مالک تھے؟
جواب: چونکہ میرا بچپن بہت ہی مفلسی میں گذرا اس لیئے احساس کمتری کا شکار رہا۔
رئیسوں کے بچوں کے ساتھ کھیلنے میں ہچکچاہت محسوس ہوتی تھی
بس ان بچوں کو خاموشی سے کھیلتے ہوئے دیکھا کرتا تھا۔
یہی خاموشی میری طبیعت کا حصہ بن گئی تھی

سوال: بچپن کا کوئی دلچسپ واقعہ بتائیں؟
جواب: کوئی خاص نہیں

سوال: آپکی تعلیم و پیشہ؟
جواب: تعلیم صرف میٹرک تک ہی حاصل کر پایا
میں بمبئی مونسپل کارپوریشن میں ملازم تھا
اور میں بمبئی کے مشہور علاقہ بھینڈی بازار میں رہتا تھاجو کہ ہمارے والد کی ملکیت تھی
میں سب بھائی بہنوں میں سب سے چھوٹا ہوں
سب نے اپنے اپنے مکان خرید لئے آخر میں میں ہی اس مکان میں رہنے لگا
والدین کے انتقال کے بعد بھائیوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ مکان پر ہمارا بھی حق ہے۔تب میرے پیروں تلے سے زمین کھسک گئی
راتوں کی نیند حرام ہو گئی
پھر میں نے فیصلہ کر لیا کہ مجھے بھی اپنا مکان خریدنا ہے،لیکن سوال پیسوں کا تھا
اسی لیئے ملازمت چھوڑ دی تاکہ وہاں سے فنڈ وغیرہ مل سکے
جب فنڈ وغیرہ ملا تب بھی کچھ رقم کم پڑ رہی تھی جو میرےقریبی رشتہ دار جو میرا دوست بھی تھا اس نے پوری کردی
اور میں نئی بمبئی میں ایک فلیٹ لینے میں کامیاب ہو گیا
فلیٹ میں شفٹ ہوتے ہی میں نے والد صاحب کے مکان کی چابی بڑے بھائی کو سونپ دی اور ان سے کہا آپ مناسب قدم اٹھایئے۔

ملازمت سے ہاتھ دھونے کے بعد محنت مزدوری کرتا ہوں
اللہ رب العزت کا شکر گذار ہوں کہ اب میں پہلے سے بہتر زندگی گذار رہا ہوں

سوال: پہلی بار کمپیئوٹر و انٹرنیٹ کب استعمال کیا اور تب آپ کے تاثرات کیا تھے؟
جواب: کمپیوٹر اکثر میں میرے دوستوں کے گھر پر دیکھا کرتا تھا۔
آہستہ آہستہ مجھے اس کا شوق ہوا
لیکن کبھی دوستوں سے یہ نہیں کہا کہ مجھے بھی کمپیوٹر سکھاؤ
میں چپکے سے پیسے اکٹھا کرنے لگااور جب میرے پاس اتنے پیسے جمع ہو گئے کہ کمپیوٹر خرید سکوں تب میں نے ایک دن کپیوٹر خرید ہی لیا
شروع شروع میں کچھ گیمز ہی کھیلا کرتا رہا
پھر ٹائیپنگ شروع کردی۔کچھ سمجھ نہ آئے تو دوستوں سے پوچھ لیا کرتا تھا
جب مجھے کمپیوٹر کی ضروری معلومات حاصل ہوئی تب مجھے انٹر نیٹ سے بھی دلچسپی ہونے لگی
اور ایک دن ایسا بھی آیا جب میں نے انٹر نیٹ کنیکشن لے ہی لیا
اب موقع ملتے ہی کمپیوٹر پر ہی اپنا وقت گذارتا ہوں
یہ سفر بارہ سال سے جاری ہے
میں کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کو تعلیم کا اچھا ذریعہ سمجھتا ہوں

سوال: آپکے پسندیدہ مشاغل کیا ہیں؟
جواب: بچپن سے آج تک جدوجہد میں گذرا، اس لیئے مشغلہ پالنے کا وقت ہی نہیں ملا

سوال: فارغ اوقات میں آپ کیا کرنا پسند کرتے ہیں؟
جواب: فارغ اوقات میں گھر کے کام جو میں کر سکتا ہوں اور کمپیوٹر پر زور آزمائی کرتا ہوں

سوال: شادی شدہ ہیں یا ابھی تک آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں؟
جواب: میں شادی شدہ ہوں۔ ایک عدد بیوی ہے

سوال: کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں اور کس کے ہاتھ کا پکا ہوا سب سے زیادہ پسند ہے؟
جواب: کھانے میں کوئی پسند نہیں ہے۔ جو سامنے آ جائے کھا لیتا ہوں
اگر پسند نا آئے تو چپ چاپ اٹھ جاتا ہوں
والدہ مرحومہ کے ہاتھ کھانا مجھے پسند تھا۔آج بھی اس لذت کو میں بھلا نہیں سکتا
اب توصرف پیٹ کی آگ بجھانے کے لیئے کھاتا ہوں
میں جینے کے لیئے کھاتا ہوں
کھانے کے لیئے نہیں جیتا

سوال: آپکا پسندیدہ لباس اور رنگ کے معاملے میں آپ کیا رنگ انتخاب کرتے ہیں؟
جواب: کوئی پسندیدہ لباس نہیں
پینٹ شرٹ سے کام چلا لیتا ہوں
مجھے لائٹ کلر کے لباس پسند ہیں

سوال: کوئی پسندیدہ شخصیت؟
جواب: پسندیدہ شخصیت میں حضور اقدس صلی اللہ و علیہ و سلم کے بعد والدین ہیں

سوال: بچپن کا کوئی دلچسپ واقعہ بتائیں؟
جواب: بچپن میں کوئی دلچسپی ہی نا تھی تو دلچسپ واقعہ کیا بتاؤں

سوال: کوئی ایسا واقعہ جس سے آپ نے کوئی سبق سیکھا ہو؟
جواب: میری پوری زندگی ایک سبق ہی تو ہے

سوال: کوئی ایسا واقعہ جس سے آپ کو شرمندگی اٹھانا پڑی ہو اور آپ نے آئندہ سے ایسا کرنے سے توبہ کی ہو؟
جواب: اللہ سبحانہ و تعالی کے فصل سےمیں نے کوئی ایسا کام ہی نہیں کیا جس پر شرمندہ ہوناپڑے

سوال: آپ کے نزدیک انٹرنیٹ معاشرے میں بگاڑ اور سدھار میں کیا کردار ادا کر رہا ہے؟
جواب: اس کا انحصار استعمال کرنے والے پر ہے

سوال: کیا آپ آجکل کے سوشل میڈیا مثلاء فیس بک اور ٹویٹر کو ہماری نوجوان نسل کے لئے مناسب سمجھتے ہیں ؟
جواب: کوئی جواب نہیں ہے کیونکہ میں خود اس سے دوری بنائے ہوئے ہوں

سوال: دوستوں اور حقیقی زندگی کے دوستوں میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں؟
جواب: دوست دوست ہوتے ہیں۔ کوئی فرق نہیں ہوتا

سوال: اردو ادب سے کس حد تک لگاو ہے؟
جواب: پڑھنے کی حد تک.

سوال: اردو ادب کی کونسی صنف آپ کی پسندیدہ ہے، مثلا شاعری، افسانہ، ناول، مضامین، سفرنامے وغیرہ؟
جواب: سفرنامے اور مضامین

سوال: اردو نامہ پر کس طرح آئے اور پہلی بار کس وجہ سے آئے اگر یاد ہو تو بتا دیں ؟
جواب: ماجد بھائی کی دعوت پرچلا آیا

سوال: اردو نامہ کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کریں؟
جواب: یہ تو ایسا سوال ہے جیسے میرے گھر کے بارے میں مجھ سے تاثرات جاننا چاہتے ہوں

سوال: اردو نامہ کے بارے میں کوئی مشورہ؟
جواب: اردونامہ میرا گھر ہے
مشورہ تو آپ سب دیجیئے کہ گھر کو کیسے سنوارا جائے

سوال: اردونامہ کے بانی کے نام کوئی اہم پیغام؟
جواب: ماجد بھائی سے ایک ہی درخواست ہے ہمارے لیئے اپنے پیارمیں کبھی کمی نا آنے دیں۔

سوال: آج کل بہت انتہاپسندی اور عدم برداشت کا رویہ پروان چڑھ رہا ہے، آپ کے خیال میں اس کے کیا محرکات ہیں؟ اور اس پر کیسے قابو پایا جاسکتا ہے ؟
جواب: اس سوال کا جواب میں کیا دوں
میں ایک سیدھا سادہ حقیر سا بندہ ہوں

سوال: بلاگز، کالمز، مضامین شعور و آگہی کا بڑا ذریعہ ہیں۔ آپ کے خیال میں اس کو کیسےمزید بہتر اور مؤثر بنایا جاسکتا ہے؟
جواب: کوئی جواب نہیں ہے میرے پاس

سوال: پسندیدہ ادبی شخصیات کا نام ؟
جواب: تمام ادبی شخصیات کی عزت کرتا ہوں اس لحاظ سے سبھی پسندیدہ ہیں

سوال: کوئی پسندیدہ کتاب؟
جواب: وہ کتاب جو پڑھنا شروع کر دوں اور آخر تک پڑھ لوں وہی پسندیدہ کتاب

سوال: کوئی پسندیدہ شعر
جواب: حیات لے کے چلو کائنات لے کے چلو
چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو

سوال: آپکی نظر میں زندگی کیا ہے؟
جواب: جدوجہد

سوال: ہماری قومی زبان اردو ہے، لیکن ہمارا نظام تعلیم زیادہ ترانگریزی میں ہے۔ آپ کے خیال میں ذریعہ تعلیم قومی زبان ہونی چاہئیے یا پھر انگریزی؟
جواب:
ذریعے تعلیم اردو کے ساتھ انگریزی بھی ہونی چاہیئے

سوال: کس طرح کے لوگ آپ کی نظر میں قابل عزت/ قابل محبت ہوتے ہیں؟
جواب: وہ لوگ جو کبھی جھوٹ نہیں بولتے
وہ لوگ جو کسی کو دھوکہ نہیں دیتے
ایسے لوگوں کی میں بہت عزت کرتا ہوں

سوال: ایک ایسی تمنا جو پوری نہ ہوسکی؟
جواب: میں جس حال میں ہوں خوش ہوں
کوئی ایسی تمنا نہیں رکھتا جسے میں پانا سکوں

سوال: آپکی نظر میں دولت و شہرت کتنی اہمیت رکھتی ہے؟
جواب: دولت اتنی ہی ہونی چاہیئے جس سے گذارا ہو سکے
ذیادہ دولت آنے کے بعد شہرت کی تمنا جاگ اٹھتی ہے

سوال: کس بات پر بہت غصہ آتا ہے؟ اور کیا ردعمل ہوتا ہے آپ کا غصے کی حالت میں؟
جواب: جھوٹ بولنے والے پر بہت غصہ آتا ہے
اس کا ردعمل یہ ہوتا ہے کہ میں ایسے شخص سے ملنے سے کترا تا ہوں

سوال: کیا آپ کو موسیقی پسند ہے؟ کس کو زیادہ سنتے ہیں؟
جواب: موسیقی پسند تو نہیں ہے البتہ کبھی کبھار درد بھرے گیت سن لیتا ہوں
محمد رفع ، طلعت محمود کے گیت مجھے پسند ہیں

سوال: ایک ایسی تمنا جو پوری نہ ہوسکی؟
جواب: یہ سوال پہلے پوچھا جا چکا ہے.

سوال: کونسا گیت اکثر گنگناتے ہیں؟ آپکے پسندیدہ اداکار / اداکارہ / یا کوئی اور پسندیدہ آرٹسٹ؟
جواب: کوئی خاص گیت نہیں جسے گنگاتا پھروں
میرا پسندیدہ اداکار دلیپ کمار عرف یوسف خان صاحب ہیں

سوال: پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات اور ساری دینیا میں موجود سیاسی تناؤکو آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں
جواب: مسلم ممالک میں جب تک شریعت کے قوانین سختی سے نافظ نہیں ہوتے حالات بدلنے والے نہیں۔
تمام مسلم ممالک ایک جھنڈے تلے نہیں آتے ، تب تک غیر مسلم ممالک کا رویہ بدلنے والا نہیں ہے۔

سوال: زند گی سے سیکھی ہوئی کوئی ایک خاص بات/تجربہ جو آپ ہمارے شئیر کرنا پسند کریں گے؟
جواب: میں ابھی بھی سیکھ رہا ہوں۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by محمد شعیب »

رضی بھیا کا انٹرویو تو بہت ایموشنل تھا.
یقینا آپ نے زندگی میں بہت مشکل چینلجز کا سامنا کیا. اللہ سے دعا ہے آگے آپ کے لئے آسانی والی زندگی ہو.
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: اردو نامہ ممبران کے انٹرویوز

Post by رضی الدین قاضی »

محمد شعیب wrote:رضی بھیا کا انٹرویو تو بہت ایموشنل تھا.
یقینا آپ نے زندگی میں بہت مشکل چینلجز کا سامنا کیا. اللہ سے دعا ہے آگے آپ کے لئے آسانی والی زندگی ہو.

دعاؤں کے لیئے بہت بہت شکریہ شعیب بھائی.

اللہ رب العزت آپ کی ہر جائز تمنا پوری فرمائے. آمین
[center]Image[/center]
Post Reply

Return to “باتیں ملاقاتیں”