ڈائری کا ورق

اگر آپ کسی سے گپ شپ لڑانا چاہتے ہیں تو یہاں آیئے۔ اپنے دوستوں سے ملاقات کیجئے اور ڈھیروں باتیں کیجئے
Post Reply
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

ڈائری کا ورق

Post by شاہنواز »

ڈائری کا پہلا ورق

میرے ذہن میں یہاں کچھ نئے نئے خیالات آرہے تھے جس کی بناء پر میں سوچ رہا تھا کہ ان خیالات کو کہا اتاروںتو اس وقت
نہ تو میرے پاس قلم اور کاغذ تھا اور نہ ہی کوئی اور چیز جن پر میں اپنے یادداشت درج کرتا تو ایک دم میرے ذہن میں ایک
خیال آیا کہ کیوں نہ اپنے ان الفاظ کو الیکٹرونک ڈائری یعنی نیٹ پر اتاردوں سو اب میں اپنے ذہن کے ان خیالات کو یہاں م
منتقل کررہا ہوں اور ساتھ ساتھ سوچ رہا ہوں کہ اب یہ خیالات میرے نہیں رہے نہ ہی میری ڈائری مجھ تک رہی ہے کہ یہ
سب کے سامنے کھل کر آگئی ہے . کیا اس کو اپنی ذاتی ڈائری کہنے کا حق حاصل ہے ، دل نے کہا کیوں اپنے آپ کو بے وقوف
بناتے ہو یہ تو سب پڑھیں گے. میں نے دل سے کہا کہ پڑھنے دو لیکن کوئی میری بات سمجھتے ہوئے شائد میری بہتری کے لئے کوئی اچھا سا مشورہ دے دے گا. سو میں نے اس کو یہاں اتارنا شروع کردیا .
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ڈائری کا ورق

Post by اضواء »

آپ نے اپنے دل سے جو کہا بہت اچھا کیا ہے :clap: میرے خیال سے اچھا اقدام ہے

کیوں نا ہم سب اپنے دل کی ڈائیری کے کچھہ اوراق یہاں پئیش کرتے رہے :P


آپ کا بہت بہت شکریہ جاری رکھئیے ہمیں آپ سے مزید کی اُمید ہے :$
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ڈائری کا ورق

Post by چاند بابو »

ارے بھائی جو خیالات آ رہے تھے وہ کہاں ہیں؟؟؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: ڈائری کا ورق

Post by شاہنواز »

ڈائری کا دوسرا ورق

آج میں زندگی کے بارے میں سوچ رہا تھا کہ زندگی کیا ہے ، اللہ نے زندگی ایک نعمت کے طور پر عطا کی ہے اور
موت زندگی کا حسن ہے . انسان ایک مخصوص ٹائم تک دنیا میں زندگی گزرانے آتا ہے . اس کا کچھ علم نہیں کہ واپسی کا بلاوا کب آجائے. پھر بھی ہم زندگی کو اس طرح گزارتے ہیں کہ جیسے ہم زندگی پر احسان کرتے ہیں. آپس کی چپقلشیں اور ایک دوسرے کے ساتھ ریشہ دوانیاں ، یہ سب زندگی میں آہی جاتا ہے اور نہ چاہتے ہوئے بھی انسان اپنی اس ریشہ دوانی سے باز نہیں رہ سکتا . بس یہ ایک زندگی جو ہم کسی نہ کسی طور گزراتے ہیں اور ایک دوسرے کا سہارا بننے کی بجائے ایک دوسرے کی ٹانگ گھسیٹنے میں لگے رہتے ہیں.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ڈائری کا ورق

Post by محمد شعیب »

لکھتے رہیں ...
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ڈائری کا ورق

Post by اضواء »

[center]ماں

Image

ہر وقت کے ساتھہ ساتھہ سب کچھہ بدل جاتا ہے منزلیں ِ.. راستے ..رشتے ..
چہرے اور خود احساس بھی اپنے اصل جگہ اٹل نہیں رہتے
جب کے ہم خود بھی بدل جاتے ہیں پر ماں ...
ماں کا وہ عظیم رشتہ جو بہت ہی خوب صورت ہوتا ہے کبھی نہیں بدلتا

اللہ تعالی کا انسان کیلئے یہ انمول تحفہ ماں ہے جو زندگی میں ایک ہی بار ملتا ہے
ماں کبھی نہیں مرتی وہ اپنے بچوں کے دل میں ہمیشہ زندہ رہتی ہے

یارب جنکی ماں اس دُنیا میں نہیں ہے انہیں جنت الفردوس الاعلی میں مقام عطاء فرما
اور جسکی ماں کا سایہ اُن کے سرپر ہے
انہیں صحت وعافیت دے کر انکو ہمیشہ سلامت رکھے ..آمین ...
[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: ڈائری کا ورق

Post by شاہنواز »

ڈائری کا تیسرا ورق
آج کافی دنوں کےبعد پھر ڈائری لکھنے کا اتفاق ہو رہا ہے وجہ اس کی ہے کہ میری زندگی کی گاڑی ہمیشہ چکر میں رہتی ہے -آج اگر چہ تھوڑا سا سکون
ملا ہے لیکن وہی حالات زندگی میں چکر کھار ہا ہوں - رشتو ں نے اپنا منہ پھیر لیا ہے ،رنگ بدل گیا ہے -ماں بیٹے کی نہیں ،بیٹا ماں کا نہیں سب ہی رشتے ایسے ہوتے جارہے ہیں -لازمی نہیں ہے کہ سب ہی ایسے ہوں کچھ افراد میں ایسی چیزیں عود کرآتیں ہیں جن کی وجہ سے ایک ہنستا بستا گھر ٹوٹ کر بکھر جاتا ہے اور زندگی ایک نئے موڑ پر لے آتی ہے -بس اسی ذہنی کوفت میں مبتلا ہوکر نہیں رہ سکتا-میرے ساتھ بھی آج کل یہی ہورہا ہے سب ڈسٹرب ہیں اور بچے الگ ، میں پھر یہ سوچ کر کہ ہوسکتا ہے اللہ پاک ہماراامتحان لیتا ہے کہ ہم کہاں تک صبر کرسکتے ہیں یا ہمارے لئے یہ یہی بہتر ہے -اب تو رشتوں پر بھی یقین اٹھ چکا ہے - مخلص ہوتے ہوئے بھی خلوص کو ٹھکرادیا جاتا ہے - بس آپ سب کی دعا ؤں کی ضرورت ہے -
ایم ابراہیم حسین
کارکن
کارکن
Posts: 166
Joined: Fri Oct 31, 2014 7:08 pm
جنس:: مرد

Re: ڈائری کا ورق

Post by ایم ابراہیم حسین »

اسلام علیکم
جناب محترم شاہنواز بھائی
پہلے آپ کے لیے دعا کرتاہو کے اللہ تعالی آپ سکون و رحت نصیب فرمائے اور آپ پر اپنا رحم کرئے اور آپ کوثابت قدم رکھے اور جو آپ کے حق میں بہتر ہو اس کو آپ پر رحم و کرم سے عطاء فرمائے آمین ثم آمیں
اور اب بھائی آپ سے اپنی ذاتی رائے دو گا کہ آپ جو لکھ رہے ہو اس کو جاری رکھے اور اس کو بسم اللہ الرحمن الرحیم اور اسلام علیکم سے شروع کیا کرئے
شکریہ
انشاءاللہ بہت جلد آپ کو میری ذندگی پر مبنی اک ڈائری پڑھنے پڑھنے کو ملے گی جوآپ کو ا
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: ڈائری کا ورق

Post by شاہنواز »

میں زندگی کا ایک سفر طے کرکے واہس آیا ہوں جلد ہی ڈائری شروع کروں گا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ڈائری کا ورق

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

محترم شاہنواز صاحب آپ کو ایک بار پھر سے اردونامہ فورم پر خوش آمدید کہتے ہیں، آپ کے ساتھ رونما ہونے والے پے در پے حادثات کا مجھے کل ہی آپ کے ذریعے علم ہوا اللہ پاک آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اپنی حفظ و امان میں‌ رکھے۔
آپ کی روداد کا انتظار رہے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شمشاد
کارکن
کارکن
Posts: 29
Joined: Mon Mar 10, 2008 9:03 pm

Re: ڈائری کا ورق

Post by شمشاد »

چاند بابو آپ مجھے یہاں دیکھ کر حیران تو ضرور ہوں گے۔ اور میں آپ کو ڈھونڈتا ہوں یہاں تک آ پہنچا ہوں۔ اب آپ بھی مجھے ڈھونڈتے ہوئے اردو محفل پر واپس آئیں بلکہ پپو بھائی کو بھی واپس لائین
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ڈائری کا ورق

Post by چاند بابو »

شمشاد wrote:چاند بابو آپ مجھے یہاں دیکھ کر حیران تو ضرور ہوں گے۔ اور میں آپ کو ڈھونڈتا ہوں یہاں تک آ پہنچا ہوں۔ اب آپ بھی مجھے ڈھونڈتے ہوئے اردو محفل پر واپس آئیں بلکہ پپو بھائی کو بھی واپس لائین
ارے واہ شمشاد بھائی۔ کیسے ہیں آپ۔
واقعی آپ نے حیران کر دیا ہے۔
لیکن کیا کریں مصروفیات اتنی بڑھ گئی ہیں کہ اردومحفل کیا اردونامہ پر بھی آنے کا وقت کئی کئی ہفتے نہیں ملتا۔
خیر میں کوشش کروں گا اردومحفل پر چکر لگانے کی لیکن آپ بھی صرف مجھے یہاں‌سے وہاں لے جانے کو ہی آئے ہیں ورنہ آپ اس سوئے ہوئے فورم میں جان ڈالنے کی طاقت رکھتے تھے لیکن شاید آپ بھی اتنے ہی مصروف ہیں جتنا میں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “باتیں ملاقاتیں”