اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے آپکی رائے

اگر آپ کسی سے گپ شپ لڑانا چاہتے ہیں تو یہاں آیئے۔ اپنے دوستوں سے ملاقات کیجئے اور ڈھیروں باتیں کیجئے
ایم اے رضا
کارکن
کارکن
Posts: 13
Joined: Fri Jan 16, 2009 9:26 pm

اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے آپکی رائے

Post by ایم اے رضا »

اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے


آپکی رائے کیا کہتی ہے بیچ اس مسئلہ
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے آپکی رائے

Post by بلال احمد »

میرے کم عقل علم کے مطابق اختلاف کسی بات کا ہوتا ہے جبکہ مخالفت کسی پورے ٹاپک کی کی جاتی ہے.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
ایم اے رضا
کارکن
کارکن
Posts: 13
Joined: Fri Jan 16, 2009 9:26 pm

Re: اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے آپکی رائے

Post by ایم اے رضا »

میرے نزدیک اختلاف اور مخالفت


اختلاف
اردونامہ اردو کی خدمت میں مصروف عمل


مخالفت

صرف اردو نامہ ہی اردو کی خدمت میں مصروف عمل
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے آپکی رائے

Post by بلال احمد »

ہیں‌یہ کیسا ڈفرنس بتایا آپ نے؟
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے آپکی رائے

Post by محمد شعیب »

اختلاف اور مخالفت دونوں مصدر ہیں.
اور دونوں ہم معنی ہیں.
ایم اے رضا
کارکن
کارکن
Posts: 13
Joined: Fri Jan 16, 2009 9:26 pm

Re: اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے آپکی رائے

Post by ایم اے رضا »

مزید آراء کا متمنی
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے آپکی رائے

Post by محمد شعیب »

جناب آراء کا کیا مطلب ؟
یہ کوئی رائے زنی کی بات نہیں ہے.
جسے تھوڑی بہت عربی کی شد بد ہے وہ آسانی سے سمجھ جائے گا کہ یہ دونوں ہم معنی مصدر ہیں.

دیکھیں یہ ایک دوسرے کی جگہ بھی استعمال ہوتے ہیں.
مثلا زید کو عمرو سے اختلاف ہے
یا
زید عمرو کی مخالفت کرتا ہے.
اسی طرح کسی اور جگہ دیکھیں
مثلا زید کو اس نظریہ سے اختلاف ہے.
زید اس نظریے کی مخالفت کرتا ہے.

بس معمولی سا فرق ہے جو غور کرنے سے آپ کو سمجھ آجائے گا.
ویسے آپ اس کے پیچھے کیوں پڑ گئے؟ آپ کو کسی مسئلے میں کنفیوژن ہے تو بتلائیں..
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے آپکی رائے

Post by شازل »

ہا ہا ہا
یار یہ ایک علمی بحث ہے اور کافی دلچسپ ہے
ایم اے رضا
کارکن
کارکن
Posts: 13
Joined: Fri Jan 16, 2009 9:26 pm

Re: اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے آپکی رائے

Post by ایم اے رضا »

یہی تو اصل مسئلہہ ہے میرے بھائی اختلاف سے مزاج زندگی قائم ہے اور مخالفت سے اس کا نظام درہم برہم ہو رہا ہے اور بالخصوص مسلمان تو بہت زیادہ اس مخالفت بازی شامل ہیں


اختلاف سے ہی تو زندگی کی گہما گہمی ہے لیکن جب انسان اختلاف کو مخالفت بنا لیتا ہے تو پھر جھگڑے شروع ہوتے ہیں

مثال

دن اور رات کا اختلاف

مخالفت
انسان جب جزوی طور پر یا کلی طور پر اختلاف کو مخالفت بنائے

مثال

اول: صرف دن بہتر ہے رات بے فائدہ

دوئم: صرف رات بہتر ہے دن بے فائدہ



نتیجہ ہماری پاکستانی قوم بالخصوص اور امت مسلمہ بالعموم اسے طرح کے فروعی مسائل کی وجہ سے اتحاد ویگانگت سے دورہوتی جا رہی ہے اور تا حد نظر دوریاں پھیلتی جا رہی ہیں اور جب مخالفت کی وجہ تلاش کرتے ہیں تو یہی ہوتا ہے جو آپ احباب نے اختلاف اور مخالفت کی تعریف میں کیا
چن پردیسی
دوست
Posts: 226
Joined: Fri Sep 03, 2010 8:38 am
جنس:: مرد
Contact:

Re: اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے آپکی رائے

Post by چن پردیسی »

میرا خیال ہے کہ وہ ہی فرق ہے جو زیبرے اور گدھے میں‌ہوتا ہے
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے آپکی رائے

Post by بلال احمد »

یعنی دھاریوں کا :o :o :o :o :o :o :o :o :o :o
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
چن پردیسی
دوست
Posts: 226
Joined: Fri Sep 03, 2010 8:38 am
جنس:: مرد
Contact:

Re: اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے آپکی رائے

Post by چن پردیسی »

دیکھ لیں فرق صاف ظاہر ہے :tmi:
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے آپکی رائے

Post by بلال احمد »

سچ میں آپکا تجربہ بولتا ہے. :x :x :x
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
چن پردیسی
دوست
Posts: 226
Joined: Fri Sep 03, 2010 8:38 am
جنس:: مرد
Contact:

Re: اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے آپکی رائے

Post by چن پردیسی »

پھر آپ بھی آپ بیتی بیان کرہی دیں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے آپکی رائے

Post by بلال احمد »

ہم کو تو کوئی تجربہ نہیں‌ہے. لیکن آپ کی عمر بتاتی ہے کہ بہت تجربہ حاصل کر چکے، ہم تو کل کے بچے ہیں |( |( |(
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
چن پردیسی
دوست
Posts: 226
Joined: Fri Sep 03, 2010 8:38 am
جنس:: مرد
Contact:

Re: اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے آپکی رائے

Post by چن پردیسی »

مگر میں نے تو سنا تھا بچے ہمارے عہد کے چالاک ہوگئے
راجہ اکرام
کارکن
کارکن
Posts: 44
Joined: Tue Mar 29, 2011 1:59 pm
جنس:: مرد

Re: اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے آپکی رائے

Post by راجہ اکرام »

اختلاف اور مخالفت کا آپ میں ایسا گہرا تعلق ہے جیسا انڈے اور بچے کا ہوتا ہے.
rohaani_babaa
دوست
Posts: 220
Joined: Fri Jun 11, 2010 5:04 pm
جنس:: مرد
Location: House#05,Gulberg# 1, Peshawar Cantt

Re: اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے آپکی رائے

Post by rohaani_babaa »

شعیب آپ کی بات بالکل درست ہے لیکن وہ بندہ ذرا منطقی طریقہ سے سمجھنا چاہتا تھا
ایم اے رضا صاحب منطقی نقطہ نظر سے یا معاشرے کے مؤجودہ چلن کے مطابق اس کا جواب کچھ اسطرح بنتا ہے کہ

علماء کا اختلاف کسی نظریے یا کسی ایسے چلن جسے بدعت بھی کہتے ہیں کہ بارے میں ہوتا ہے جس کے بارے میں قرآن و حدیث ،صحابہ ،تابعین یا تب تابعین میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے ۔۔۔۔لیکن وہ بدعت قرآن و حدیث سے متصادم بھی نہیں ہوتی ہے جیسے کہ کسی مشکل کے وقت ہمارے معاشرے میں گھٹلیوں کا ختم جسے سوا لاکھ کا ختم کہتے جس پر ایک لاکھ پچیس ہزار مرتبہ لاالٰہ الا انت سبحانک انی کنت من الظلمین پڑھا جاتا ہے اس بدعت حسنہ پر بعض علماء اختلاف کرتے ہیں کہ مصائب سے نجات کا یہ عمل نہ تو قرآن و حدیث میں منقول ہے اور نہ ہی صحابہ سے ثابت ہے اس لیئے ایسا نہیں کرنا چاہیے ہے ۔
علماء کی مخالفت : بعض علماء کہتے ہیں کہ آج کل تصویر کھینچوانا چونکہ وقت کی ضرورت ہے لہٰذا یہ فی زمانہ مباح ہے ۔لیکن روایتی اقدار والے علماء اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔
عام بندے کا اختلاف :
پشاور میں دوستوں کا ایک گروہ سیر سپاٹے کے لیئے پروگرام مرتب کرتا ہے ان میں دوپارٹیاں بن جاتی ہیں ایک پارٹی کہتی ہے لاہور جانا ہے دوسری پارٹی کہتے ہیں کراچی جانا ہے اس بات پر اختلاف ہوجاتا ہے ۔
ایک گھر میں دو بھائی رہتے ہیں دونوں کا تعلق ایک ہی سیاسی پارٹی سے ہے دونوں بے روزگار ہیں اچانک وہ سیاسی پارٹی برسر اقتدار آجاتی ہے تو وہ ایک بھائی کو سرکاری نوکر لگا دیتی ہے اور دوسرے کو نہیں لگاتی تو وہ اس پارٹی کی مخالفت شروع کردیتا ہے۔
اسی طرح کا ایک سچا واقع ہے جو کہ شیخ رشید راولپنڈی والے نے یہ واقعہ کسی چینل پر سنایا تھا میں نے خود سنا تھا کہ ان کے حلقہ میں ایک شخص نے شیخ رشیدہ کی مخالفت میں اپنی بیوی کو صرف اس وجہ سے طلاق دے دی کہ اس نے شیخ رشیدہ کو ووٹ دیا تھا ۔
قال را بہ گزار مرد حال شو
پیش مرد کامل پامال شو (روم)
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے آپکی رائے

Post by پپو »

ایم اے رضا wrote:اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے


آپکی رائے کیا کہتی ہے بیچ اس مسئلہ
میں نے اس ٹاپک کو ابھی دیکھا ہے
میری ناقص رائے میں اختلاف اور مخالفت میں ذات کا فرق ہے
اگر آپ کسی چیز پر رائے دیتے ہیں اور اس میں آپکا اپنا ذاتی ایجنڈ نہیں ہے تو اسے اختلاف ہی کہا جاسکتا ہے
اور اگر آپ کی رائے میں کوئی ذاتی فائدہ پنہاں ہے تو ہوسکتاہے آپ اختلاف سے نکل کر مخالفت تک چلے جایئں
محمداسمعیل
کارکن
کارکن
Posts: 1
Joined: Fri Feb 24, 2012 12:08 am
جنس:: مرد

Re: اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے آپکی رائے

Post by محمداسمعیل »

السلام علیکم
جانبین میں سے ایک الزام لگائے اور دوسرا اسکا التزام کرے مثلاہم کہیں کہ عسائی تثلیث کے قائل ہیں اور عسائی بہی اسکومانتے ہیں ۔۔۔۔ یہ اختلاف ہے
ایک الزام لگائے اور دوسرا،ردکرے قبول نہ کرے یہ مخالفت ہے
Post Reply

Return to “باتیں ملاقاتیں”