میری ذاتی ڈائری

اگر آپ کسی سے گپ شپ لڑانا چاہتے ہیں تو یہاں آیئے۔ اپنے دوستوں سے ملاقات کیجئے اور ڈھیروں باتیں کیجئے
muhammad_ijaz
ماہر
Posts: 978
Joined: Fri May 22, 2009 8:59 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by muhammad_ijaz »

[center]"بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ


اللہ کا انسان کو بنانے کا ایک مقصد علم کا اظہار بھی ہے – جیسا کہ پہلے سپارے میں ہے کہ اللہ نے حضرت آدم علیہ السلام کو سب چیزوں کے نام سکھا دیے – اور ظاہر بات ہے کہ اسلام صرف دنیاوی علم کے حصول کی بات کبھی بھی نہیں کرتا بلکہ دینی اور دنیاوی دونوں علوم کو حاصل کرنا ضروری ہے- انسان کے بنانے کا ایک مقصد اللہ کی بندگی اور اطاعت کرنا بھی ہے – جیسا کہ قرآن میں ہے اللہ نے جنوں اور انسانوں کو اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے – اور عبادت سے مراد اسلام کی مکمل اطاعت ہے جیسا کہ قرآن میں ہے کہ اسلام میں پورے کے پورے داخل ہو جاؤ – اور انسان کو بنانے کا ایک مقصد آزمائش کرنا بھی ہے – جیسا کہ سورہ ملک کے شروع میں ہے کہ اللہ نے موت اور زندگی کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ انسان کو آزمائے کہ کون نیک عمل کرتا ہے اور کون برے عمل کرتا ہے
----------
پبلک ٹرانسپورٹ والے بھی عجیب لوگ ہوتے ہیں – پنڈی اسلام آباد کی بات کر رہا ہوں – اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں – یہاں اکثر پبلک ٹرانسپورٹ والے گھر سے بےایمانی کرنے کی نیت کر کے نکلتے ہیں – یہ لوگ اپنا روٹ ایک حصے میں مکمل نہیں کرتے بلکہ دو حصوں میں مکمل کرتے ہیں – یعنی اگر ان کا روٹ دس کلومیٹر کا ہے تو پہلے سواریوں سے کہتے ہیں کہ ہم پانچ کلومیٹر تک جائیں گے – پانچ کلومیٹر کے بعد پرانی سواریاں اتار دیتے ہیں اور نئی سواریاں بٹھا لیتے ہیں – اور اگلے پانچ کلومیٹر میں ان کو لے کر جاتے ہیں – اور اس طرح ڈبل کمائی کر لیتے ہیں – حالانکہ اس طرح کی بےایمانیوں سے پبلک ٹرانسپورٹ والوں کے رزق میں بہت زیادہ بےبرکتی ہو جاتی ہے – مثال کے طور پر پنڈی اسلام آباد میں جہاں پہلے پبلک ٹرانسپورٹ کے اتنے زیادہ سٹاپ ہوتے تھے جہاں بہت زیادہ سواریاں پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظار میں کھڑی ہوتی تھیں وہاں آج کل میٹرو بس کی سڑک کی تعمیر جاری ہونے کی وجہ سے گرد و غبار کے سوا کچھہ بھی نہیں ہے – اس کے علاوہ بھی ایسے کوئی نہ کوئی واقعات ہوتے رہتے ہیں کہ جس سے بے ایمانی کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کے رزق میں اللہ کی طرف سے بے برکتی ظاہر ہوتی رہتی ہے – لیکن جب اللہ کسی کو ہدایت یا سمجھہ نہ دیں تو کوئی کسی کو ہدایت یا سمجھہ نہیں دے سکتا
----------
"[/center]
muhammad_ijaz
ماہر
Posts: 978
Joined: Fri May 22, 2009 8:59 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by muhammad_ijaz »

[center]"بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ


اگر کوئی چیز خریدنی ہو تو دو تین دکانوں سے قیمت پوچھہ لینی چاہئیے – پھر جس کی قیمت اور معیار مناسب لگے ، اس سے چیز خرید لینی چاہئیے – یاد رکھنا چاہئیے کہ خریداری کا معاملہ ہو یا کوئی بھی معاملہ ہو، جس کام میں آپ کو کوئی تلخ تجربہ ہو چکا ہو ، تو آپ کبھی بھی اس تلخ تجربے کی خلاف ورزی نہ کریں – کیونکہ تجربے کی خلاف ورزی کرنے سے نبی ﷺ نے منع فرمایا اور ارشاد فرمایا کہ مومن ایک سوراخ سے دو بار ڈنگ نہیں کھاتا – ورنہ پھر یوں ہوتا ہے کہ آپ گیارہ بجے گھر سے نکلتے ہیں – سوچتے ہیں کہ تین بجے تک بازار سے واپس آ جاؤں گا – تین بجے آپ بازار سے آخری چیز خریدنا چاہتے ہیں لیکن آپ اپنے تجربے کی خلاف ورزی کر بیٹھتے ہیں – آپ کسی بے ایمان دکان دار سے کوئی چیز خریدنے کے لئے سودا کر لیتے ہیں – وہ چیز اس بے ایمان دکان دار کی دکان پر نہیں ہوتی – وہ آپ سے کہتا ہے کہ یہاں رکیں ، میں آپ کو اپنے گودام سے وہ چیز نکال کر لا دیتا ہوں – جب وہ گوادم کی طرف جاتا ہے تو آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ نے غیرمعیاری چیز پسند کر لی ہے – وہ تو مقامی بنی ہوئی چیز ہے اور کسی کمپنی کی اس پر پٹی نہیں لگی ہوئی – اور دکان دار کے چہرے پر بھی ایسے نشان ہیں جو آپ کے تجربے کے مطابق بے ایمان لوگوں کے چہرے پر ہوتے ہیں – اب آپ پریشان ہوتے ہیں کہ اگر میں چیز نہ خریدوں تو دکان دار بدتمیزی کرے گا – پھر آپ اللہ کی طرف سے اس موقع کو اپنے لئے بہتر سمجھتے ہیں – اور دکان کے لوگوں سے کہتے ہیں کہ آپ چیز نکال کر رکھیں ، میں ذرا آگے سے ہو کر آتا ہوں – پھر آپ اس بہانے اس دکان کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں – لیکن اس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ سوا تین بجے نماز عصر کا وقت ہوتا ہے – اور نماز عصر کے لئے مسجد میں جانے کا رستہ صرف اس دکان کے پاس سے گزرتا ہے ، جہاں سے آپ بہانے سے نکل کر آئے ہوتے ہیں – اس لئے آپ اس طرف نہیں جاتے کہ کہیں اس دکان دار سے جھگڑا نہ ہو جائے – پھر آپ دوسری مسجد میں چلے جاتے ہیں ، جہاں چار بجے نماز عصر ہوتی ہے – وہاں نماز پڑھ کر نکلتے ہیں تو آپ کو گھر واپسی کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ نہیں ملتی – بڑی مشکل سے ایک ویگن آتی ہے تو آپ اس پر بیٹھہ کر گھر آتے ہیں – لیکن اس چکر میں آپ کی مغرب کی جماعت رہ جاتی ہے اور گھر آ کر سامان رکھہ کر آپ مسجد میں جا کر اکیلے نماز ادا کرتے ہیں – اور جماعت کے ثواب سے محروم ہو جاتے ہیں – اتنے بڑے نقصان کی صرف یہ وجہ ہوتی ہے کہ آپ نے اپنے آزمائے ہوئے تجربے کے خلاف کام کیا – جس کی وجہ سے آپ سوا تین بجے والی مسجد میں جا کر نماز عصر ادا نہ کر سکے – اور پھر وقت پر گھر پہنچنے کی بجائے آپ کا سارا وقت پلک ٹرانسپوٹ کے چکر میں گزر گیا اور آپ کا سب شیڈول متاثر ہو گیا
"[/center]
muhammad_ijaz
ماہر
Posts: 978
Joined: Fri May 22, 2009 8:59 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by muhammad_ijaz »

[center]بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

کچھہ لوگوں کے پاس مال و دولت ہو تو وہ اللہ کی پسند کے کاموں میں خرچ کر کے اللہ کے قریب ہو جاتے ہیں – کچھہ لوگوں کو ان کے کاروبار اللہ کی یاد اور نماز سے غافل نہیں کرتے - اور کچھہ لوگوں کو ان کے کاروبار اللہ کی یاد سے غافل کر دیتے ہیں – جیسے ہمارے محلے میں ایک مشہور ہوٹل تھا – اس کا مالک سارا وقت ہوٹل کو ہی دیتا تھا – اور کبھی اس مالک کو مسجد میں نہیں دیکھا تھا – لیکن پھر کسی وجہ سے اس آدمی کو ہوٹل بند کرنا پڑ گیا – تو پھر اکثر نمازوں میں وہ آدمی مسجد میں جاتا تھا
----------
بھولنے کی عادت نے بہت پریشان کیا ہوا ہے – کئی دفعہ اس بھولنے کی عادت سے بوریت بھی ہونے لگتی ہے
----------
پیسہ بھی عجیب چیز ہے – اس کی لالچ میں کئی دفعہ بیٹا اپنے باپ کو بھی چھوڑ دیتا ہے – جیسے ہمارے محلے میں باپ بیٹا ایک دکان چلاتے تھے – آدھی دکان میں کاپیاں کتابیں ، سکول کی چیزیں تھیں ، جو کہ باپ سنبھالتا تھا اور آدھی دکان میں کمپیوٹر کی چیزیں تھیں ، جو کہ بیٹا سنبھالتا تھا – اگر باپ نہ ہوتا تو بیٹا اس کا کاؤنٹر بھی سنبھال لیتا تھا ، اسی طرح اگر بیٹا نہ ہوتا تو باپ اس کا کاؤنٹر سنبھال لیتا تھا – یعنی بہت اچھے طریقے سے دونوں کا نظام چل رہا تھا – لیکن دونوں باپ بیٹا نمازی نہیں تھے – اور یہ بات کئی دفعہ تجربے میں آ چکی ہے کہ اگر انسان دین دار نہ ہو تو وہ ایک دوسرے کو کوئی بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں ، چاہے وہ باپ بیٹا ہی کیوں نہ ہوں – چنانچہ یہاں بھی یہی ہوا – ساتھہ والی دکان خالی ہوئی تو بیٹے نے اپنا کمپیوٹر والا سامان اس میں شفٹ کر لیا اور اپنے باپ کو تنہا چھوڑ دیا – اس نے باپ کے بڑھاپے یا تنہائی کسی چیز کا احساس نہ کیا – باپ ایک دن بھی یہ زخم برداشت نہ کر سکا اور اگلے دن ہی اس نے اپنے ساتھہ کام کرنے والا لڑکا ملازم رکھہ لیا – تو یوں صرف پیسے کی خاطر بیٹے نے باپ کو چھوڑ دیا – اس میں جہاں بیٹا مجرم ہے وہاں باپ کو بھی قصور ہے کہ اس نے بیٹے کو دین داری اور نماز کے رستے پر نہیں لگایا – جس کی وجہ سے اللہ کی مدد نے ان کا ساتھہ چھوڑ دیا اور شیطان کے لئے بیٹے کو باپ سے جدا کرنا آسان ہو گیا – اللہ ہمیں دین داری اور نماز کے رستے کی توفیق دیں – آمین[/center]
muhammad_ijaz
ماہر
Posts: 978
Joined: Fri May 22, 2009 8:59 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by muhammad_ijaz »

[center]بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

اگر کوئی قرآن و سنت کا رستہ اختیار کرے تو اس لئے اختیار نہیں کرنا چاہئیے کہ پھر اس رستے کو چھوڑنا ہے – شیطان تو بہکاتا ہے کہ انسان اس رستے کو اختیار ہی نہ کرے اور اگر اللہ کی رحمت سے اختیار کر لے تو شیطان اس کوشش میں ہوتا ہے کہ انسان اس رستے کو چھوڑ دے - اگرچہ مشکلات آتی ہیں لیکن ساتھہ ساتھہ اللہ کی طرف سے نیکیوں کا دنیاوی صلہ بھی ملتا رہتا ہے – اس لئے مشکلات پر صبر کرنا چاہئیے اور نیکیوں کے دنیاوی صلے پر نظر رکھنی چاہئیے اور اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئیے – اور اللہ سے آخرت کا صلہ بھی مانگنا چاہئیے – جیسا کہ قرآن و حدیث کی اس دعا میں سکھایا گیا ہے کہ اللہ ہمیں دنیا میں بھی بھلائی دے آخرت میں بھی بھلائی دے اور آگ کے عذاب سے بچا

یاد رکھنا چاہئیے کہ اللہ نے ہم پر وہ بوجھہ نہیں ڈالے جو ہمارے بڑوں پر ڈالے تھے – جیسا کہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات میں ہے – زیادہ دور نہ جائیں – صرف ان مشکلات کو دیکھہ لیں جو پاکستان بناتے وقت پیش آئی تھیں – اللہ نے ہمیں وہ مشکلات نہیں دکھائیں – ہمیں تو اللہ نے ماں کی گود میں اتنا پیارا ملک دے دیا – اس پیارے پاکستان میں ہمیں کوئی مشکل پیش آنی ہی نہیں چاہئیے – بلکہ ہماری زندگی تو اللہ کی بندگی میں گزرنی چاہئیے – جیسا کہ قرآن کا حکم ہے کہ ہم نے جنوں اور انسانوں کو اپنی عبادت (بندگی) کے لئے پیدا کیا ہے – اور پاکستان بنانے کا مقصد بھی یہی تھا اور پاکستان کا مطلب بھی یہی تھا کہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ - ﷺ

لیکن جب اس مقصد اور مطلب سے غداری کی گئی تو اس کا سب سے پہلا نقصان یہ ہوا کہ پیارا پاکستان دو حصوں میں ٹوٹ گیا – اور بنگلہ دیش بن کر ہم سے جدا ہو گیا – یہ اجتماعی اور قومی نقصان کی کئی مثالوں میں سے ایک مثال ہے – اور اسی طرح انفرادی نقصانات کی مثالیں بھی بہت زیادہ ہیں - جب بڑوں نے اپنی آنے والی نسل کی تربیت چھوڑ دی – انہیں ٹی وی پر کیبل لگوا کر دے دی کہ وہ جو مرضی گندے منظر دیکھتے رہیں – اور مزید لاپرواہی کرتے ہوئے چھوٹی عمر میں ہی موبائل پر انٹرنیٹ کے استعمال کی اجازت دے دی – انہیں اپنے مہربان مالک اللہ کی پہچان نہیں کروائی – انہیں اپنے سب سے بڑے دشمن شیطان سے بچنے کے طریقے نہیں سکھائے – تو ہمارا معاشرہ جرائم کی بدترین مثال بن کر رہ گیا – پاکستانی معاشرہ ایک ایسا معاشرہ بن چکا ہے جس میں وہ سب برائیاں پائی جاتی ہیں جو پرانی تباہ شدہ امتوں میں قرآن نے بیان کی ہیں

اس لئے ہر احساس رکھنے والا مسلمان اللہ کے آگے توبہ کرے جیسا کہ نبی ﷺ نے دعا سکھائی اور قرآن و سنت پر جہاں تک ہو سکے عمل کرے تاکہ ہم دنیا اور آخرت کے نقصانات سے بچ سکیں – ان شاء اللہ[/center]
ایم ابراہیم حسین
کارکن
کارکن
Posts: 166
Joined: Fri Oct 31, 2014 7:08 pm
جنس:: مرد

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by ایم ابراہیم حسین »

اسلام علیکم جناب محترم محمد عجاز صاحب
میری اس فارم میں آنے کی وجہ آپ ہو
اب آپ پوچھوں گے تو ہی بتاؤ گا کیونکہ میں نے بھی بہت انتظار کیا ہے
میں انتظار میں ہو ....
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by چاند بابو »

اعجاز صاحب تو بہت کم آتے ہیں آپ ہمیں ہی بتا دیں کہ کیا وجہ ہے کہ آپ ان کی بدولت اردونامہ پر ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
ایم ابراہیم حسین
کارکن
کارکن
Posts: 166
Joined: Fri Oct 31, 2014 7:08 pm
جنس:: مرد

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by ایم ابراہیم حسین »

اسلام علیکم
چاند بھائی انتظار فرمائے ہم یہاں ہی ہے بس اک بار بات ہو جائے تو اون لائن سب کو بتاؤ گا انشاءاللہ
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by شاہنواز »

بہت خوب عمدہ میں ایسی ہی عمدہ ڈائری کا منتظر ہوں رہوں گا کہ میں بھی ایک ڈائری آن لائن لکھتا ہوں اس فورم پر میری بھی ایک ڈائری موجود ہے-
muhammad_ijaz
ماہر
Posts: 978
Joined: Fri May 22, 2009 8:59 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by muhammad_ijaz »

[center]وعلیکم السلام
ابراہیم صاحب
معذرت میں نے آپ کو انتظار کروایا
کوئی اچھی وجہ ہو تو بتا دیں - اگر غصہ والی وجہ ہے تو رہنے دیں
[/center]
ایم ابراہیم حسین
کارکن
کارکن
Posts: 166
Joined: Fri Oct 31, 2014 7:08 pm
جنس:: مرد

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by ایم ابراہیم حسین »

اسلام علیکم
جناب محترم میں جو آج یہاں موجود ہو اس کی وجہ آپکی ڈائری تھی اور اب جویہاں آیا تو یہاں کے لوگ اچھے لگے نہ کے دل گھر کر گے ہیں اس کی وجہ آپ ہیں تو اس لیے آپ سے بات کرنا چاہتا تھا اور آپ اچھا لکھتے ہیں بس اس کو یوہی جاری رکھئے گا آپ کو اسلام علیکم کرنا چاہتا ہو ں
شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by چاند بابو »

ارے واہ جی یہ تو کوئی بات نہ ہوئی.
آپ نے ہمیں اتنے دن انتظار کروایا، پہلے ہی کہ دیتے کہ اعجاز بھائی آپ کی پسندیدہ شخصیت ہیں اور آپ نے ان سے متاثر ہو کر یہاں ڈائری لکھنے کا فیصلہ کیا ہے. :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
ایم ابراہیم حسین
کارکن
کارکن
Posts: 166
Joined: Fri Oct 31, 2014 7:08 pm
جنس:: مرد

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by ایم ابراہیم حسین »

بھائی جان چاند بابو
جب میں نے انتظار کیا اور اور اون نہیں ہو پارہا تھا تو جو میرے دل پر بیت رہی تھی اس کا کو علم نہیں شائد آپ کو اس لیے انتظار کروا ہی بہتر سمجھا
معزرت چاہتا ہو
muhammad_ijaz
ماہر
Posts: 978
Joined: Fri May 22, 2009 8:59 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by muhammad_ijaz »

[center]"وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ

ابراہیم صاحب - عزت افزائی اور حوصلہ افزائی کا شکریہ - جزاک اللہ"
[/center]
ایم ابراہیم حسین
کارکن
کارکن
Posts: 166
Joined: Fri Oct 31, 2014 7:08 pm
جنس:: مرد

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by ایم ابراہیم حسین »

جزک اللہ خیر
muhammad_ijaz
ماہر
Posts: 978
Joined: Fri May 22, 2009 8:59 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by muhammad_ijaz »

[center]"بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

دین کے معاملے میں تو وہی بات فائینل ہوتی ہے جسے اللہ اور رسول ﷺ نے فرمایا ہو – اور دنیا کے معاملے میں قرآن و سنت کی روشنی میں تجربے اور عقل کی بات درست ہوتی ہے – اور وہ مشورہ یا مثال بھی درست ہوتی ہے جو تجربے اور عقل کے مطابق ہو – اور زندگی گزارنے کے لئے نور تو اللہ ہی سے مانگنا چاہئیے – جیسا کہ نبی ﷺ جب فجر کے نماز کے لئے گھر سے نکلتے تو اللہ سے اپنے لئے نور کا سوال کرتے
---------
کسی انسان سے اللہ کے لئے دوستی اور اللہ کے لئے دشمنی کرنا دین کا ایک اہم حکم ہے – لیکن دین کے دوسرے احکام کی طرح اس اہم حکم کو بھی آج کل اکثر مسلمان چھوڑ چکے ہیں – یہ اتنا اہم حکم ہے کہ اس کے پورا کرنے والے کو نبی ﷺ نے قیامت کے دن عرش کے سائے کی خوشخبری دی تھی – غیر تو غیر ہی ہوتے ہیں لیکن ایک ہی مسجد میں نماز پڑھنے والے ، ایک ہی
عقیدہ رکھنے والے نمازی بھی ایک دوسرے سے اللہ کے لئے دوستی (حب فی اللہ) نہیں رکھتے – وہ تو دلچسپی لے کر ایک دوسرے کو سلام بھی نہیں کرتے – حالانکہ مسجد آباد کرنے والے کے ایمان کی گواہی دینے کا حکم نبی ﷺ نے خود دیا تھا اور آپ نے اس کے ثبوت میں قرآن کی آیت بھی پڑھی تھی – تو آج کل جب اکثر ایمان والے لوگ بھی اللہ کے لئے دوستی (حب فی اللہ) کا خیال نہیں رکھتے تو پہلے سپارے میں اللہ نے ایسے لوگوں کو بہت ڈانٹا ہے جو دین کے بعض احکام کو تو مانتے ہیں اور بعض کو نہیں مانتے – اور اس عادت کی وجہ اللہ نے یہ بتائی ہے کہ ایسے لوگوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے بدلے خرید لیا ہے یعنی ایسے لوگ دنیا کی زندگی کو اہمیت دے رہے ہیں اور آخرت کو تھوڑا یا زیادہ بھول چکے ہیں – مثال کے طور پر اگر کسی نمازی کی دکان ہے تو وہ کسی دوسرے نمازی سے اس لئے زیادہ دوستی نہیں رکھتا کہ کہیں مجھے اس کو اپنی دکان میں سے کوئی چیز کم قیمت میں نہ دینی پڑ جائے
---------
اتنا شر کا دور آ چکا ہے کہ مسجد والوں کو بھی گیس کھینچنے کے لئے غیرقانونی کمپریسر لگانا پڑ گیا ہے – اللہ ہی بہتر کرے تو کرے
---------
کتابوں میں لکھا ہے کہ چراغ کے نیچے اندھیرا ہوتا ہے لیکن عملی زندگی میں دیکھیں تو کئی دفعہ چراغ کے اوپر بھی اندھیرا نظر آتا ہے – قرآن نے درست کہا ہے کہ اللہ کی ہدایت ہی ہدایت ہوتی ہے
"[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by چاند بابو »

بہت خوب.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by اضواء »

عمدہ ہے ....

شئیرنگ پر آپ کا بیحد شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
muhammad_ijaz
ماہر
Posts: 978
Joined: Fri May 22, 2009 8:59 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by muhammad_ijaz »

[center]بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

قرآن نے عربوں کو بشارت دی تھی کہ آپ آگ کے گڑھے کے کنارے پر پہنچ چکے تھے تو اللہ نے آپ کو اس سے بچا لیا – اسی طرح اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں بھی آگ کے گڑھے میں گرنے سے بچا لے - آمین
[/center]
Last edited by muhammad_ijaz on Mon Apr 20, 2015 10:46 pm, edited 1 time in total.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by چاند بابو »

آمین.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
muhammad_ijaz
ماہر
Posts: 978
Joined: Fri May 22, 2009 8:59 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by muhammad_ijaz »

[center]بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

چاہے جتنا بھی بڑا نیک کام کیوں نہ ہو اگر اسے اللہ قبول نہیں کرتے تو اس کا کچھہ بھی فائدہ نہیں ہے – اس کا ثبوت حضرت ابراہیم اور اسماعیل علیہما السلام کی وہ دعا ہے جو وہ تعمیر کعبہ جیسا بڑا نیک کام کرتے وقت کر رہے تھے کہ ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم یعنی اللہ ہم سے یہ نیکی قبول کر لیں – اس لئے ہم جب کوئی نیک کام کریں تو اللہ سے اس کی قبولیت کی یہ قرآنی دعا ضرور کرنی چاہئیے
[/center]
Post Reply

Return to “باتیں ملاقاتیں”