میری ذاتی ڈائری

اگر آپ کسی سے گپ شپ لڑانا چاہتے ہیں تو یہاں آیئے۔ اپنے دوستوں سے ملاقات کیجئے اور ڈھیروں باتیں کیجئے
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by اضواء »

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بہت خوب :clap:

شئیرنگ پر آپ کا بہت بہت شکریہ ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
muhammad_ijaz
ماہر
Posts: 978
Joined: Fri May 22, 2009 8:59 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by muhammad_ijaz »

[center]بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

چاہے انسان جتنے مرضی بڑے بڑے نیک کام کر لے ، اگر اللہ انسان سے راضی نہیں ہے تو ان بڑے بڑے نیک کاموں کا فائدہ نہیں ہے – کیونکہ ان نیک کاموں کا اجر اللہ نے ہی دینا ہوتا ہے – اگر اللہ راضی نہیں ہیں تو ان نیک کاموں کا اجر کوئی اور نہیں دے سکتا – اس لئے قرآن و سنت میں اللہ کی رضا مانگنے کا ادب سکھایا گیا ہے
[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by اضواء »

شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
muhammad_ijaz
ماہر
Posts: 978
Joined: Fri May 22, 2009 8:59 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by muhammad_ijaz »

[center]بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

اللہ صرف رب المسلمین نہیں ہے بلکہ رب العالمین ہے - یعنی وہ سب لوگوں کا مالک ہے - چاہے مومن ہو یا کافر - چاہے کوئی اسے مانے یا نہ مانے - اللہ نے سب کو ماننے یا نا ماننے کا اختیار دیا ہے - جیسے سورہ دھر میں ہے کہ انسان کو اختیار ہے کہ چاہے شکر گزار بنے چاہے نا شکرا - لیکن وہ اپنے بندوں کے لئے شکر گزاری کو پسند کرتا ہے جیسا کہ قرآن میں ہی یہ بات کہی گئی ہے اللہ شکر کو اپنے بندوں کے لئے پسند کرتا ہے
----------
اللہ تو رحمٰن رحیم ہے – یہ اس کی رحمت ہے کہ انسانوں کو گناہ کے باوجود توبہ کی مہلت اور رزق دیتا ہے – جیسا کہ قرآن میں ہے کہ اگر اللہ لوگوں کو ان کے گناہوں پر پکڑنے لگے تو زمین پر ایک بھی چلنے والا انسان نہ چھوڑے – اور حدیث میں بھی ہے کہ اللہ سے زیادہ صبر والا کوئی نہیں کیونکہ انسان تو اس کے ساتھہ شرک کرتا ہے لیکن اللہ پھر بھی اس کو رزق دیتا ہے
[/center]
muhammad_ijaz
ماہر
Posts: 978
Joined: Fri May 22, 2009 8:59 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by muhammad_ijaz »

[center]بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

اللہ جزا کے دن کا مالک ہے – اس دنیا میں اللہ نے انسانوں کو بھی بادشاہ بننے کا اختیار دیا ہوا ہے – تاکہ اللہ انہیں آزمائے کہ وہ نیک کام کرتے ہیں یا برے – لیکن قیامت کے دن صرف اکیلے اللہ واحد قہار کی حکومت ہو گی – اس دن اللہ کے سوا کوئی بادشاہت کا اختیار استعمال نہیں کر سکے گا – اس دنیا میں اللہ کی رحمتوں کو دیکھتے ہوئے یہ دھوکا نہیں کھانا چاہئیے کہ اللہ قیامت کے دن جزا سزا نہیں دے گا – جیسا کہ سورہ انفطار میں ہے کہ اے انسان تجھے کس چیز نے اپنے کریم رب کے معاملے میں دھوکے میں ڈال دیا – اور چند آیات کے بعد ہے کہ تم لوگ جزا سزا کو جھٹلاتے ہو – یعنی اللہ کے کرم کی وسعت کو دیکھہ کر جزا سزا سے بے خوف نہیں ہونا چاہئیے – نیک لوگوں کو قیامت سے ڈرانے کا مقصد یہ ہے کہ وہ اور زیادہ خلوص کے ساتھہ نیک کام کریں اور برے لوگوں کو قیامت سے ڈرانے کا مقصد یہ ہے کہ وہ لوگ برے کام چھوڑ دیں
[/center]
muhammad_ijaz
ماہر
Posts: 978
Joined: Fri May 22, 2009 8:59 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by muhammad_ijaz »

[center]بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

سورہ فاتحہ میں ہر مسلمان کہتا ہے کہ ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھہ ہی سے مدد مانگتے ہیں - انسان کو انفرادی طور پر بھی اللہ ہی کی عبادت کرنی چاہئیے اور اللہ ہی سے مدد مانگنی چاہئیے اور پوری قوم کو بھی اللہ ہی کی عبادت کرنی چاہئیے اور اللہ ہی سے مدد مانگنی چاہئیے – اگر انسان انفرادی طور پر تو اللہ کی عبادت کرتا ہے اور اس سے مدد مانگتا ہے لیکن ساری قوم مل کر اللہ کی عبادت نہیں کرتی اور اس سے مدد نہیں مانگتی تو یہ قرآن کی مرضی کے خلاف ہے – پھر تو انسان اصحاب کہف کی قرآنی مثال کی طرح عبادت کرنے کے لئے کسی کونے میں جا کر بیٹھہ جائے گا – یا جیسے نبی ﷺ نے خبر دی تھی کہ جلد ہی کسی مومن کا بہترین مال بکریاں ہوں گی – وہ انہیں لے کر پہاڑوں میں چلا جائے گا تاکہ اپنے دین کو فتنوں سے بچا سکے – یعنی اس طرح انفرادی نماز ، روزہ ، حج ، زکوۃ تو انسان ادا کر سکے گا – لیکن جو اللہ کا ساری قوم کو اپنی بندگی کا حکم ہے وہ پورا نہیں ہو سکے گا – اور یہ وہ وقت ہے جو ہم آج کل پاکستان میں دیکھہ رہے ہیں – انہی حالات کی وجہ سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ آج کل دین پر چلنے کا زمانہ نہیں ہے ، آج کل نیکی کا زمانہ نہیں ہے ، آج کل شرافت کا زمانہ نہیں ہے – ان جیسی ناپسندیدہ باتوں سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ایک تو انسان جتنا ممکن ہے انفرادی طور خود قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارے – دوسرا یہ کہ جو لوگ ہماری بات سن لیتے ہیں ان کو انسان نیکی کا حکم دے اور برائی سے روکے – یعنی خاندان ، دوستوں ، محلے داروں کو اور انٹرنیٹ کے ذریعے بھی – اور تیسرا یہ کہ انسان شیطانی سوچوں ، باتوں اور کاموں والے لوگوں سے مکمل دور رہنے کی کوشش کرے جہاں تک ممکن ہو سکے – اور توفیق تو اللہ کے دینے سے ہی آتی ہے
[/center]
muhammad_ijaz
ماہر
Posts: 978
Joined: Fri May 22, 2009 8:59 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by muhammad_ijaz »

[center]بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

نماز میں سورہ فاتحہ میں ہر مسلمان کہتا ہے کہ ہمیں سیدھا راستہ دکھا دے – ان لوگوں کا راستہ جن پر آپ نے انعام فرمایا ، جو غضب یافتہ نہیں ہیں اور نہ گمراہ ہیں - یعنی انسان کو انفرادی طور پر بھی سیدھے راستے پر چلنا چاہئیے اور پوری قوم کو اجتماعی طور پر بھی سیدھے راستے پر چلنا چاہئیے – اگر انسان خود سیدھے راستے پر چلتا رہے لیکن قوم سیدھے راستے پر نہ چلے تو اللہ ایسی قوم کو پسند نہیں کرتا – کیونکہ قرآن میں ہے کہ اللہ نے تمھارے لئے اسلام کو بطور دین کے پسند کیا ہے تو تم نہ مرنا سوائے اس حال میں کہ تم مسلمان ہو – اگر انفرادی ہدایت ہی کافی ہوتی تو نبی ﷺ اکیلے ہی ہدایت پر چلتے رہتے اور اپنی قوم کو کبھی بھی ہدایت کی طرف آنے کی دعوت نہ دیتے – لیکن آج پاکستان میں حالات یہ ہیں کہ چند لوگ انفرادی طورپر ہدایت پر چل رہے ہیں اور پوری قوم مل کر اس رستے پر نہیں چل رہی – اس لئے ہمیں یہ سننا پڑتا ہے کہ آج دین پر چلنے کا زمانہ نہیں ہے ، آج نیکی کا زمانہ نہیں ہے ، آج شرافت کا زمانہ نہیں ہے – ان ناپسندیدہ باتوں سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ایک تو ہم خود انفرادی طور پر انعام یافتہ لوگوں کے رستے پر چلتے رہیں ، غضب یافتہ ، گمراہ لوگوں کے رستے سے بچتے رہیں اور دوسرا جہاں تک ہو سکے اپنے جاننے والوں کو اس رستے کی طرف آنے کی دعوت دیتے رہیں – کیونکہ انسان جب خود اللہ سے جنت مانگنے والا اور دوزخ سے پناہ مانگنے والا بن جائے تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے جاننے والے بھی جنت جیسی نعمت کی طرف آ جائیں اور جہنم جیسی تکلیف سے بچ جائیں – اور توفیق تو اللہ کے دینے سے ہی ہوتی ہے
[/center]
muhammad_ijaz
ماہر
Posts: 978
Joined: Fri May 22, 2009 8:59 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میری ذاتی ڈائری

Post by muhammad_ijaz »

[center]بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

ہر نماز میں ہر مسلمان اللہ سے سیدھا راستہ مانگتا ہے – ان لوگوں کا راستہ جن پر اللہ نے انعام فرمایا ، جو مغضوب نہیں ہیں اور نہ گمراہ ہیں – قرآن میں بتایا گیا ہے کہ انعام یافتہ لوگ انبیاء سلام اللہ علیہم ، صدیق ، شہید اور نیک لوگ ہیں – اور حدیث میں بتایا گیا ہے کہ مغضوب سے یہود اور گمراہ سے عیسائی مراد ہیں – نیک لوگ ہر دور میں رہے ہیں – اس لئے ہمیں آج کے دور کے نیک لوگوں کے کردار سے رہنمائی لینی چاہئیے – یعنی وہ نیک لوگ جو نبی ﷺ اور صحابہ رضی اللہ عنہم کے طریقے پر آج کے زمانے میں چل رہے ہیں – ان کو تلاش کرنا اور ان کی مجلس میں بیٹھنا ہماری ذمہ داری ہے – لیکن اگر ہمیں کچھہ اختلاف ہو جائے تو ہمارے لئے حتمی فیصلہ اللہ ، رسول ﷺ کا حکم اور صحابہ رضی اللہ عنہم کا کردار ہے – اس طرح اللہ کے غضب میں گرفتار لوگ اور گمراہ لوگ بھی ہر زمانے میں رہے ہیں اور آج بھی پائے جاتے ہیں – ایسے لوگوں کے رستے پر چلنے سے بچنا ہماری ذمہ داری ہے – اور توفیق تو اللہ کی عطا سے ہی ہوتی ہے
[/center]
Post Reply

Return to “باتیں ملاقاتیں”