دلچسپ اور عجیب خبریں

اگر آپ کسی سے گپ شپ لڑانا چاہتے ہیں تو یہاں آیئے۔ اپنے دوستوں سے ملاقات کیجئے اور ڈھیروں باتیں کیجئے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by چاند بابو »

استغفراللہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by محمد شعیب »

مصنوعی ذہانت والے روبوٹ دفاتر میں افسروں کی جگہ لے سکیں گے
Image

نیویارک........ذہانت، مہارت اور تیزی کے باعث صنعتوں میں مزدوروں کی جگہ لینے والے روبوٹ مستقبل میں افسر بھی بن سکتے ہیں۔ ایک نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔پیو ریسرچ سینٹر اور امریکی یونیورسٹی کی نئی تحقیق کے مطابق جس طرح روبوٹ مختلف فیکٹریوں اور دکانوں میں کام کررہے ہیں۔ بہت جلد یہ روبوٹ دفاتر میں افسران کے عہدوں پر بھی فائز ہونے لگیں گے۔ تحقیق کے مطابق مصنوعی ذہانت کے استعمال سے نوکریوں میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہی ہوگا، جیسے کہ روبوٹ سے مختلف کام کروانے کیلئے ہدایات دینے والوں کی نوکریاں نکلیں گی۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں آنے سے ڈرائیوروں کی نوکریاں تو خطرے میں پڑیں گی لیکن ان کاروں سے حادثات میں کمی کے علاوہ عمررسیدہ اور معذور افراد کے سفر کے لیے آسانی پیدا ہوگی۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by چاند بابو »

کاش جلد سے جلد یہ ربوٹ پاکستان حاصل کر کے تمام قلیدی عہدوں پر ان روبوٹس کو تعینات کر دے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by میاں محمد اشفاق »

فکر نہ کریں یہ واپڈا کو الاٹ نہیں ہوں گے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے آگے ہی سارے واپڈا والے سوائے اس بندے کے جو ٹائم پر بجلی کا سوئچ آف کر دیتا ہے سب نکمے ہو گئے ہیں اوپر سے ان کو روبوٹ دے کر ویلیاں تو نہیں کھلانیاں ...
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by رضی الدین قاضی »

وقت مقررہ پر بجلی کا سوئچ آف کرنے کے لیئے روبوٹ ہی رکھا ہوا ہے کیونکہ اسٹاف پر بھروسہ نہیں رہا. :lol:
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by محمد شعیب »

جنوبی امریکا : ایک شخص کی آنت سے4فٹ لمبی زندہ مچھلی نکال لی گئی
Image
ایکواڈور.......جنوبی امریکا میں ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے ایک شخص کی آنت سے125 سینٹی میٹر(4.1فٹ ) لمبی زندہ مچھلی نکال لی،امریکی شخص کی آنت سے نکالی جانے والی مچھلی کی لمبائی 125 سینٹی میٹر تھی،آپریشن تھیٹر میں موجود نرسوں اور ڈاکٹروں نے اس آپریشن کی ویڈیو بھی بنائی ،جو بہت تیزی سے انٹر نیٹ پر مقبول ہوگئی،جس کے بعد مریض نے ویڈیو بنانے کے خلاف اپنی شکایت درج کرائی،اورتفتیش کے بعد اسپتالوں میں فونز کا استعمال بند کر دیا گیا ہے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by چاند بابو »

کمال ہے یار یہ مچھلی پلتی کہاں رہی اتنا عرصہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by محمد شعیب »

اب ڈرون گھروں میں چائے پہنچائیں گے
Image

چین کی آن لائن شاپنگ کمپنی علی بابا نے ڈرون کے ذریعے اپنےگاہکوں کو سامان پہنچانے کا تجربہ شروع کیا ہے۔
علی بابا کے بلاگ کے مطابق یہ تجربہ تین دن تک جاری رہے گا اور ان گاہکوں کو سامان پہنچایا جائے گا جو ڈرون کی ایک گھنٹے کی فلائٹ کے دائرے میں آتے ہیں۔
اس وقت یہ سروس بیجنگ، شنگھائی اورگوانگژو میں تین دن کے لیے شروع کی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق ڈرون کی ٹیکنالوجی کے ذریعے گاہکوں کو ان کی خریدی ہوئیں اشیا تیزی سے پہنچائی جا سکتی ہیں۔
علی بابا کے علاوہ اس وقت ایمزون، گوگل اور یو پی ایس جیسی کمپنیاں نجی طور پر ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے سروس فراہم کرنے کے تجربات کر رہی ہیں۔
علی بابا اس وقت ڈرون کے ذریعے چائے کے پیکٹ گاہکوں کو فراہم کر رہا ہے اور ایک پیکٹ کا وزن 340 گرام تک ہے۔
کمپنی کے مطابق علی بابا کا تاباؤ یونٹ یہ تجربہ کر رہا ہے اور اس میں فروخت کرنے والی تیسری پارٹی، گاہک اور 450 دوکاندار شامل ہیں۔
ٹیک ان ایشیا کے پال بسکوؤف نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’اگرچہ یہ محدود پیمانے پر ہے لیکن تاباؤ اس حقیقی اشیا کو ان کے اصل صارفین کے پاس پہنچا رہی ہے اور یہ اس کے اپنی مغربی حریف کمپنیوں سے آگے کی بات ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ’حقیقت میں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کون سی کمپنی ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی سروس کو جاری رکھ پاتی ہے اور اس کے حصول میں ابھی کافی وقت لگے گا۔‘
سال 2013 میں شنگھائی میں ایک کمپنی نے ڈرون کے ذریعے کیک فراہم کرنا شروع کیے تھے لیکن جلد ہی ایوی ایشن حکام نے لائسنس نہ ہونے کو جواز بنا کر اس سروس کو بند کر دیا تھا۔
اسی طرح سے امریکہ میں ڈرون کے استعمال پر پابندی کی وجہ سے گوگل کو اپنی سروس کے تجربات آسٹریلیا میں کرنا پڑے تھے۔
علی بابا کے بابی جیک ما کے مطابق ان کا ہدف 2025 تک کمپنی کے آپریشز کو دنیا بھر میں دو ارب لوگوں تک پہنچانا ہے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by چاند بابو »

بہت خوب.
کمال ہو گیا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by اضواء »

دلچسپ اور عجیب خبریں کی شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by رضی الدین قاضی »

[center]گجرات کے شہر سورت میں ایک 25 سالہ عورت نے گیارہ لڑکوں کو پیدا کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا.

Image
[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by محمد شعیب »

یاللعجب
اس کا پیٹ تھا یا پورا کمرہ ؟؟
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by رضی الدین قاضی »

محمد شعیب wrote:یاللعجب
اس کا پیٹ تھا یا پورا کمرہ ؟؟

ویسے بھی کمرہ میں گیارہ لوگوں کے رہنے کی گنجائش نہیں ہوتی ہے.

بس اسے قدرت کا کرشمہ ہی کہا جا سکتا ہے.
[center]Image[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by چاند بابو »

اللہ تعالی اپنی نعمتیں کسی کو عطا کرتا ہے اور کسی کو محروم کر دیتا ہے جسے چاہے کھلی اور بے شمار دیتا ہے اور جس پر چاہے انہیں تنگ کر دیتا ہے. اس کے لئے کچھ بھی مشکل نہیں ہے کہ ایک کمرہ ایک شخص کے لئے تنگ کر دے اور ایک ماں کا پیٹ گیارہ بچوں کے لئے وسیع کر دے یہ سب اس کی قدرت، رحمت اور ربوبیت کا مظہر ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “باتیں ملاقاتیں”