چیتا

قرہء ارض پر پائے جانے والے جانوروں کی معلومات کا پورٹل جہاں تمام معلومات اردومیں دستیاب ہیں۔
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

چیتا

Post by چاند بابو »

چیتا

[center]Image[/center]

چیتا (سنسکرت کے لفظ چترکا سے بنا ہے) بلی کی نسل(Felidae) سے تعلق رکھتا ہے۔ شکار کرتے وقت اس کا زیادہ تر انحصار رفتار پر ہوتا ہےجو کہ 120 کلو میٹر فی گھنٹہ یعنی 70میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔جوکہ کرۂ ارض پراور کوئی جانور نہیں پا سکتا۔ یہ 0 سے 100کلومیٹر کی رفتار صرف 3.5سیکنڈ میں پا لیتا ہے۔

وضاحت
چیتے کے جسم کا رنگ گلابی مائل اور کالے رنگ کے دھبے ہوتے ہیں۔ سر چھوٹا اور دم لمبی ہوتی ہے دم کو بھاگتے وقت بیلنسbalance قائم رکھنے کے لئے استمال کرتا ہے۔ ایک جوان چیتے کا وزن تقریبا 65کلوگرام تک ہوتا ہے۔ اگر اس کو قید میں رکھا جائے تو اس کی نسل کے پھیلاؤ ميں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اسکی خال کی خوبصورتی اور قیمتی ہونے کی وجہ سے اس کا غیر قانونی طور پر شکار کیا جاتا ہے۔ موجودہ پابندیوں اور سختیوں کی وجہ سے اس کے شکار ميں کافی حد تک کمی واقعی ہوئی ہے۔ لیکن افریقہ میں غربت کی وجہ سے پھر بھی کچھ شکاری پکڑے جانے کا خطرہ مول لیتے ہوئے ان خوبصورت جانوروں کا شکار کرتے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

چاند بھائی اچھی شیئرنگ کے لیے شکریہ !
Post Reply

Return to “جانوروں کی معلومات”