نیل گائے (Nilgai or Nilgau)

قرہء ارض پر پائے جانے والے جانوروں کی معلومات کا پورٹل جہاں تمام معلومات اردومیں دستیاب ہیں۔
عزیزامین
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 19, 2008 4:56 am
جنس:: مرد
Location: کینیڈا ،ایڈمنٹں.البرٹا

نیل گائے (Nilgai or Nilgau)

Post by عزیزامین »

نیل گاٰئےکیا ہےمجھے یہ جاننےکے لیے کل سارا دن گیا پر کچھ حاصل نہ ہو سکا امید کرتا ہوں آپ لوگ رہنمائی کریں گے خاص طور پر مجھے ماجد صاحب سے امید ہے آپ لوگوں کے جوابات کا انتظار رہے گا شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: نیل گائے (Nilgai or Nilgau)

Post by چاند بابو »

ارے واہ کیا بات ہے عزیز امین صاحب تشریف لائے ہیں۔
سب سے پہلے تو انہیں میری طرف سے بہت بہت خوش آمدید کہ وہ اردونامہ پر پھر سے تشریف لائے ہیں۔
ان کے سوال کا تسلی بخش جواب دوں گا لیکن اس کے جواب میں ان سے ایک درخواست بھی کروں گا وہ یہ کہ اردونامہ پر جنگلی حیات کا زمرہ ان کی خواہش پر بنایا گیا تھا اور ان کے غیرحاضری کی وجہ سے یہ زمرہ تقریبا ویران ہو چکا ہے۔
ان سے درخواست ہے کہ باقاعدگی سے اردو نامہ پر تشریف لایا کریں اور اپنے پسندیدہ زمرے کو آباد کریں۔ باقی جہاں تک مجھ سے ہو سکا میں ان کے سوالات کا جواب دوں گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: نیل گائے (Nilgai or Nilgau)

Post by چاند بابو »

[center]نیل گائے (Nilgai or Nilgau)[/center]

نیل گائے یا نیل گاؤ وسطی و شمالی بھارت اور مشرقی و جنوبی پاکستان پاکستان میں بکثرت پایا جانے والا ایک چرند ہے اور اسے برصغیر کے جنگلوں میں پائے جانے والے سب سے بڑے چرندوں میں سے ایک ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کے علاوہ امریکی ریاست البامہ اور ٹیکساس میں بھی ان کی کامیاب افزائش کی گئی ہے۔

یہ جانور چار سے پانچ فٹ اونچائی اور چھ سے ساڑھے چھ فٹ لمبائی کا حامل ہوتا ہے۔جبکہ اس کی پونچھ کی لمبائی چالیس سے پینتالیس سینٹی میٹر ہوتی ہے۔عمومی طور پر 120 سے 240 کلوگرام وزن کی حامل ہوتی ہے۔پیدائش کے وقت اس کے بچھڑے کا وزن تقریبا 13 سے 16 کلوگرام تک ہوتا ہے جس کی پیدائش 8 ماہ کے حمل کے وقفے سے عمل میں آتی ہے۔جو اٹھارہ ماہ کی عمر میں جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتا ہے اور اوسطا 21 سال کی عمر حاصل کرتا ہے۔

مادہ نیل گائے ہلکا بھورا رنگ لیئے ہوتی ہے جبکہ نر کا رنگ نیلا سرمئی ہوتا ہے جس کی بناء پر شاید ان کا نام نیل گائے پڑا ، نر نیل گائے کو نیلا بیل بھی کہا جاتا ہے۔ جبکہ مغل بادشاہ اورنگزیب کے دور میں نیل گائے کو نیل گوہر بھی کہا جاتا تھا۔ان کی تھوتھنی پر سفید رنگ کے دھبے ہوتے ہیں، پاؤں کے گرد سفید کڑے بنے ہوتے ہیں اور جسم کے آخری حصہ پر بھی بعض اوقات سفید رنگ پایا جاتا ہے۔

نیل گائے شمالی ہندوستان میں ہمالیہ کے میدانوں، جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک، اور ہندوستانی نیشنل پارک گیر ، پاکستان کے مشرقی علاقوں اور راجستانی سرحد کے ساتھ کے علاقے ، ریاست آسام کے مغربی علاقے ، مغربی بنگال ، نیپال میں بکثرت پائی جاتی ہے، تاریخی دستاویز کے مطابق نیل گائے ہندوستان کے جنوبی علاقوں میں بھی پائی جاتی تھی۔

نیل گائے عموما دن کو سوتے ہیں اور رات کے اندھیرے میں باہر نکلتے ہیں، جنگلوں اور گھاس کے میدانوں میں رہنا پسند کرتے ہیں ان کی خوراک گھاس پھونس اور درختوں کے پتوں اور پھلوں پھولوں پر مشتمل ہوتی ہے۔

مادہ اور اس کے بچے تقریبا 15 کے جھنڈ کی شکل میں اکٹھے چلتے ہیں جبکہ بڑے نر اکثر اکیلے نظر آتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ نر اکثر اپنے اکیلے پن کی وجہ سے جلد شکاریوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔سردیوں میں ان کے جھنڈ کی تعداد 30 سے 100 جانور فی جھنڈ تک پہنچ جاتی ہے۔یہ جھنڈ گھنے جنگلوں سے بچتے ہیں اور عام طور پر میدانوں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔اس کے علاوہ چھوٹی چٹانوں والے علاقوں اور جھاڑی دار جنگلوں میں رہائش اختیار کرتے ہیں، انہیں عام طور پر کالے ہرن کے ساتھ ساتھ دیکھا گیا ہے یعنی دونوں کی پسندیدہ جگہیں ایک جیسی ہی ہیں۔

جنگلوں میں ان کے سب سے بڑے دشمن شیر اور ٹائیگر ہیں، چیتا اور تیندوا بڑے جانوروں کو شکار نہیں کرتا ہے لیکن اکثر بچھڑوں پر ہاتھ صاف کرجاتے ہیں۔ان کے علاوہ ان کا سب سے بڑا دشمن انسان ہے جو اس کے بے حد لذیذ گوشت اور قیمتی کھال کے حصول کے لئے اس کا بے دریغ شکار کرتا چلا آ رہا ہے اور یہ سلسلہ آج بھی بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے اس کی نسل کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

نیل گائے پانی کے ذخیروں کے قریب قریب رہنا پسند کرتے ہیں اور بغیر کچھ کھائے پیئے کئی دنوں تک گزارہ کر سکتے ہیں۔ ان کی دلچسپ عادات میں سے ایک یہ ہے کہ یہ عموما رفع حاجت کے لئے روزانہ ایک ہی جگہ پر آتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق ہندوستان میں نیل گائے کی تعداد ایک لاکھ ہے اور امریکی ریاست البامہ اور ٹیکساس میں ان کی تعداد 15000 تک ہے۔ہندوستان و پاکستان میں اس کا بے دریغی سے شکار ہوتا ہے اور اس کی تعداد میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ تحفظِ ماحولیات کی انٹرنیشنل تنظیم نے اس کی نسل کو معدومی کے خطرہ کے نچلے درجے پر رکھا ہے۔

نیل گائے کی چند تصاویر درج ذیل ہیں۔


[center]نر نیل گائے[/center]

[center]Image

Image

Image

Image[/center]

[center]مادہ نیل گائے[/center]

[center]Image

Image

Image

Image

Image[/center]

[center]نیل گائے اور کالا ہرن[/center]

[center]Image[/center]

[center]نیل گائے کا شکار[/center]

[center]Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: نیل گائے (Nilgai or Nilgau)

Post by انصاری آفاق احمد »

لسلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
اچھی معلومات کے لئیے جزاک اللہ
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: نیل گائے (Nilgai or Nilgau)

Post by چاند بابو »

بہت شکریہ آفاق بھیا۔

لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کیا عزیز امین صاحب کو بھی میری کاوش پسند آتی ہے کہ نہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: نیل گائے (Nilgai or Nilgau)

Post by اعجازالحسینی »

بہت خوب چاند بابو بھیا
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
عزیزامین
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 19, 2008 4:56 am
جنس:: مرد
Location: کینیڈا ،ایڈمنٹں.البرٹا

Re: نیل گائے (Nilgai or Nilgau)

Post by عزیزامین »

بہت اچھی معلومات فراہم کیں شکریہ مجھے حیرانگی ہے یہ آپکو کہاں سے ملیں؟؟؟؟؟؟؟؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: نیل گائے (Nilgai or Nilgau)

Post by چاند بابو »

نیٹ سے!!!!!!!!!!!!!! :wink: :wink: :wink: :wink: :D :D :D :lol: :lol: :lol:
بس تھوڑا سا فرنگی زبان سے سر کھپانا پڑا اور معلومات تیار۔ :mrgreen:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عزیزامین
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 19, 2008 4:56 am
جنس:: مرد
Location: کینیڈا ،ایڈمنٹں.البرٹا

Re: نیل گائے (Nilgai or Nilgau)

Post by عزیزامین »

کیا دنیا کی تمام نیل گاٰے ایک جیسی ہیں زرافے کی طرح اسکی کوئی ویڈیو مل سکتی ہے؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: نیل گائے (Nilgai or Nilgau)

Post by چاند بابو »

جی عزیز بھیا دنیا کی تمام نیل گائے اسی طرح کی ہوتی ہیں، بہرحال زرافے سے اسے تشبیہ ہرگز نہیں دی جا سکتی ہے کہ اس کے کندھے اس کے سر سے تھوڑے سے نیچے ہوتے ہیں اور زرافے کے کندھے سے سر کا فاصلہ تو بہت ہی زیادہ ہوتا ہے۔

نیل گائے کی ویڈیو حاضر ہے لیکن ہے اس کے شکار کی۔

[center]%3Cobject%20width=%22480%22%20height=%22385%22%3E%3Cparam%20name=%22movie%22%20value=%22http%3A//www.youtube.com/v/iqlQa_BNRBI&hl=en_US&fs=1&color1=0x234900&color2=0x4e9e00%22%3E%3C/param%3E%3Cparam%20name=%22allowFullScreen%22%20value=%22true%22%3E%3C/param%3E%3Cparam%20name=%22allowscriptaccess%22%20value=%22always%22%3E%3C/param%3E%3Cembed%20src=%22http://www.youtube.com/v/iqlQa_BNRBI&hl=en_US&fs=1&color1=0x234900&color2=0x4e9e00%22%20type=%22application/x-shockwave-flash%22%20allowscriptaccess=%22always%22%20allowfullscreen=%22true%22%20width=%22480%22%20height=%22385%22%3E%3C/embed%3E%3C/object%3E


%3Cobject%20width=%22480%22%20height=%22385%22%3E%3Cparam%20name=%22movie%22%20value=%22http%3A//www.youtube.com/v/K9GJwQIYdEE&hl=en_US&fs=1&color1=0x234900&color2=0x4e9e00%22%3E%3C/param%3E%3Cparam%20name=%22allowFullScreen%22%20value=%22true%22%3E%3C/param%3E%3Cparam%20name=%22allowscriptaccess%22%20value=%22always%22%3E%3C/param%3E%3Cembed%20src=%22http://www.youtube.com/v/K9GJwQIYdEE&hl=en_US&fs=1&color1=0x234900&color2=0x4e9e00%22%20type=%22application/x-shockwave-flash%22%20allowscriptaccess=%22always%22%20allowfullscreen=%22true%22%20width=%22480%22%20height=%22385%22%3E%3C/embed%3E%3C/object%3E[/center]

ان کے علاوہ نیل گائے کی دو اور بہترین ویڈیو موجود ہیں جن میں ایک میں تو نر کو دکھایا گیا ہے اور دوسری ویڈیو میں ان کے ایک پورے جھنڈ کو فلمایا گیا ہے ویڈیوز کا رزلٹ بے حد شاندار ہے۔لیکن بد قسمتی سے اسے لگانے والے نے اسے ایمبیڈ کرنے کی اجازت نہیں دے ہے اس کا لنک نیچے ہے جسے ڈائریکٹ یوٹیوب سے دیکھا جا سکتا ہے۔

[link]http://www.youtube.com/watch?v=0_iVDdpEqUU[/link]

[link]http://www.youtube.com/watch?v=ljhY08Tiips[/link]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: نیل گائے (Nilgai or Nilgau)

Post by انصاری آفاق احمد »

یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: نیل گائے (Nilgai or Nilgau)

Post by رضی الدین قاضی »

خوش آمدید عزیز آمین صاحب۔

کافی دنوں بعد تشریف لائےاور آتے ہی چاند بھائی سے عمدہ معلومات حاصل کرنے میں کامیاب بھی ہو گئے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: نیل گائے (Nilgai or Nilgau)

Post by چاند بابو »

انصاری آفاق احمد wrote:اسلام علیکم
لیجئیےیہیں دیکھیے امیبیڈ کرکے لے آیا
ارے واہ یہ آپ کیسے لے آئے مجھے تو ایمبیڈ کوڈ ہی نہیں ملا تھا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: نیل گائے (Nilgai or Nilgau)

Post by انصاری آفاق احمد »

چاند بابو wrote:
انصاری آفاق احمد wrote:اسلام علیکم
لیجئیےیہیں دیکھیے امیبیڈ کرکے لے آیا
ارے واہ یہ آپ کیسے لے آئے مجھے تو ایمبیڈ کوڈ ہی نہیں ملا تھا۔
جن ویڈیوز میں امبیڈ کوڈ ڈائیریکٹ بنا ہوا موجود نہیں ہوتا ہے ان کے لئیے ایک آپشن ویڈیو اسکرین کے نیچے امبیڈ نام کی بٹن پر کلک کرنے سے بنتا ہے جسمیں اسکرین سائیز کو اور پلئیر کے فریم کی ترتیب دینے کا آپشن ہوتا ہے ان کو ترتیب دے کرامبیڈ کے تحت ایک باکس ہوتا ہے.جسمیں وہ سیٹنگ جو ہم نے کیں ہیں کے ساتھ ویڈیو یو آر ایل امبیڈ ہوجاتا ہے. جس پر کلک کرنے سے وہ پورا سلیکٹ ہوجاتا ہے اسکو کاپی کرکے جہاں لگانا ہو وہاں لگا دیں.
Image

Image
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: نیل گائے (Nilgai or Nilgau)

Post by اعجازالحسینی »

بہت خوب بھیا
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: نیل گائے (Nilgai or Nilgau)

Post by چاند بابو »

اجی آفاق بھیا یہی ایمبیڈ کوڈ تو وہاں موجود نہیں تھا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: نیل گائے (Nilgai or Nilgau)

Post by انصاری آفاق احمد »

میں اپنے اکاونٹ سے لوگ ان تھا.!!!!
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: نیل گائے (Nilgai or Nilgau)

Post by چاند بابو »

اچھا اس کا فرق بھی پڑتا ہے شاید میں‌ لوگ ان نہیں تھا۔

اچھا میں نے ایک میل کی تھی آپ کو یوٹیوب پر ملی کہ نہیں؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: نیل گائے (Nilgai or Nilgau)

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
جی مل گئی ان شاء اللہ اب ایسا ہی کروں گا اردو تو ٹیگ میں شامل کرتا ہی ہوں اسی کو اردو نامہ آرگ سے مبدّل کردوں گا. جب موقع ملے گا تو پہلے والی ویڈیوز میں بھی دیکھوں گا آپشن ہوگا تو اسمیں بھی تدوین کرلوں گا. دھیان دلانے پر جزاک اللہ
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: نیل گائے (Nilgai or Nilgau)

Post by انصاری آفاق احمد »

لوجی ایک تو کر ہی آیا
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
Post Reply

Return to “جانوروں کی معلومات”