وفاداری کی مثال نر اور مادہ مینڈک

قرہء ارض پر پائے جانے والے جانوروں کی معلومات کا پورٹل جہاں تمام معلومات اردومیں دستیاب ہیں۔
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

وفاداری کی مثال نر اور مادہ مینڈک

Post by اعجازالحسینی »

[center]Image[/center]

پیرو کے جنگلوں میں ایسے مینڈکوں کا پتہ چلا ہے جو ایک ہی جیون ساتھی کے سہارے زندگی گزارتے ہیں۔ پانی اور زمین دونوں پر رہنے والے جانوروں میں یہ پہلی مثال ہے۔

ممک پوائزن کہلانے والے ان مینڈکوں پر تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ ان میں نر اور مادہ انتہائی وفادار ہوتے ہیں۔ اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ ان کے نہ بھٹکنے کی صرف ایک وجہ ہے اور وہ ہے اس تالاب کا رقبہ جس میں یہ بچے رکھتے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ اب تک جمع کیے گئے شواہد میں سب سے اچھی مثال ہے کہ ایک ہی جیون ساتھی کے ساتھ زندگی گزارنے کی صرف ایک وجہ بھی ہو سکتی ہے۔

ان مینڈکوں کی جنسی زندگی کے بارے میں تفصیلات جریدے ’دی امریکن نیچرلسٹ‘ میں شائع کیے جائیں گے۔

مباثرت کے بعد مادہ مینڈک پتوں کی سطح پر انڈے دیتی ہے۔ بچے نکلنے کے بعد ان کا باپ مینڈک انہیں ایک ایک کر کے پیٹھ پر بٹھا کر درختوں کی اونچی شاخوں پر پتوں میں جمع ہونے والے پانی میں چھوڑ آتا ہے۔

ہر بچے کو الگ الگ تالاب میں رکھا جاتا ہے اور نر مینڈک ہی ان کی دیکھ بھال بھی کرتا ہے۔ بچوں کی بھوک مٹانے کے لیے باپ ان کی ماں کو آواز دیتا ہے جو ہر تالاب میں جا کر بچوں کے کھانے کے لیے انڈہ دیتی ہے۔ یہ انڈہ زرخیز نہیں ہوتا۔

بظاہر بہت سے جانور ایک ہی جیون ساتھی کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں اور بچے پیدا کرتے ہیں۔ لیکن ان میں سے کئی موقع ملنے پر کبھی کبھار اپنے جیون ساتھی کو دھوکہ بھی دیتے ہیں۔

اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ماہرین نے مِمِک پوائزن مینڈک پر مزید تحقیق کی۔ انہوں ان مینڈکوں کے بارہ جوڑوں کی زندگی کا مشاہدہ کیا۔ ان میں سے گیارہ ایک ہی ساتھی کے ساتھ رہے جبکہ ایک مثال ایسی تھی جس میں ایک نر مینڈک دو مادہ مینڈکوں کے ساتھ تھا۔

ان مینڈکوں کا ایک اور قسم کے مینڈکوں سے موازنہ کیا گیا جو دیکھنے میں انہی جیسے ہیں۔ یہ دوسری قسم کے مینڈک ایک سے زیادہ ساتھی رکھتے ہیں۔

ان دونوں میں مینڈکوں می ایک فرق ہے۔ ایک ہی ساتھی کے ساتھ رہنے والے چھوٹے تالاب میں بچے پالتے ہیں جبکہ دوسری قسم کے مینڈک بڑے تلاب میں بچے رکھتے ہیں۔ دوسری قسم کے مینڈکوں میں مادہ بچوں کے نشو نما میں بھی کوئی کردار ادا نہیں کرتی۔

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بڑے تالاب میں بچوں کو ماں سے خوراک حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہتی کیونکہ پانی میں ان کی خوراک کی ضرورت پوری ہو جاتی ہے۔

چھوٹے تالابوں میں رہنے والے بچوں کو پانی سے قدرتی طور پر خوراک نہیں ملتی اور انہیں دونوں ماں اور باپ کی ضرورت رہتی ہے اور اسی لیے وہ دونوں بھی ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔

تحقیق میں شامل ڈیوک یونیورسٹی کے ڈاکٹر براؤن نے بتایا کہ یہ مینڈک حقیقت میں اپنے بچوں اور ایک دوسرے کےلیے جیتے ہیں۔

بی بی سی
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: وفاداری کی مثال نر اور مادہ مینڈک

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
بہت خوب اچھی معلومات ہے.
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: وفاداری کی مثال نر اور مادہ مینڈک

Post by چاند بابو »

کیا بات ہے سائنس ثابت کر رہی ہے کہ انسان کے سوا ہر جاندار میں کچھ نہ کچھ وفاداری کی رمق موجود ہے ایک صرف انسان ہی ہے جو اپنے خالق سے بھی بے وفائی کرتا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: وفاداری کی مثال نر اور مادہ مینڈک

Post by شازل »

ان کو کنویں‌کا مینڈک ایویں ہی نہیں‌کہتے :D
Post Reply

Return to “جانوروں کی معلومات”