گائے، بکریوں کی معلومات درکار ہیں.

قرہء ارض پر پائے جانے والے جانوروں کی معلومات کا پورٹل جہاں تمام معلومات اردومیں دستیاب ہیں۔
Post Reply
اسداللہ شاہ
مشاق
مشاق
Posts: 1577
Joined: Mon Jul 06, 2009 3:04 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین پر
Contact:

گائے، بکریوں کی معلومات درکار ہیں.

Post by اسداللہ شاہ »

السلام علیکم
احباب فورم سے درخواست کہ اگر ان کے علم میں‌ گائے یا بکریوں کے متعلق پاکستانی فورم اگر اردو میں ہوجائیں تو بہت بہتر ضرور بتائیں.
[center]والسلام طالب دعا آپکا بھائی
اسداللہ شاہ[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: گائے، بکریوں کی معلومات درکار ہیں.

Post by محمد شعیب »

کس قسم کی معلومات ؟
ادویات اور بیماریوں کے بارے میں ؟ اقسام اور قیمتوں کے بارے میں ؟ یا کچھ اور ؟
میرے بھائی ویٹرنری ڈاکٹر ہیں. انہوں نے ابھی ابھی ایم فیل بھی مکمل کر لی ہے. آپ بتلائیں کیسی معلومات درکار ہیں ؟
اسداللہ شاہ
مشاق
مشاق
Posts: 1577
Joined: Mon Jul 06, 2009 3:04 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین پر
Contact:

Re: گائے، بکریوں کی معلومات درکار ہیں.

Post by اسداللہ شاہ »

محمد شعیب wrote:کس قسم کی معلومات ؟
ادویات اور بیماریوں کے بارے میں ؟ اقسام اور قیمتوں کے بارے میں ؟ یا کچھ اور ؟
میرے بھائی ویٹرنری ڈاکٹر ہیں. انہوں نے ابھی ابھی ایم فیل بھی مکمل کر لی ہے. آپ بتلائیں کیسی معلومات درکار ہیں ؟
السلام علیکم
محمد شعیب بھائی آپ نے تو مسئلہ ہی ختم کردیا لیکن ڈاکٹر صاحب کو بھی فورم کا حصہ دار بنادیں تاکہ مجھ جیسے ناسمجھ کو بھی کچھ سمجھادیں.
کیونکہ مجھے بکریوں کی چند اقسام ہی معلوم ہیں جیسے، بیتل، ناچی، مکھی چینی، گلابی یا راجن پوری، دائرہ دین پناہ اور ٹیڈی.

بھائی مجھے ہمہ قسم کی معلومات درکار ہیں.
جیسے پاکستان میں کتنی قسم کی بھیڑ، بکریاں، گائے، بھینسیں پائی جاتی ہیں؟
کونسا جانور کس علاقے میں اور کتنی قیمت پر دستیاب ہوتا ہے؟
جانوروں کو کونسی بیماریاں لگ جاتی ہیں ان سے بچاؤ کا طریقہ کیا ہوتا ہے؟
حفاظتی ٹیکے کب لگوائے جاتے ہیں؟
وغیرہ وغیرہ
بھائی یہ میدان بہت وسیع ہے اور ڈاکٹر صاحب کے پاس وقت کی کمی ہونی ہے اس لئے میں نے کسی فورم کا پوچھا تھا کیونکہ اس میں لوگ تصاویر کے ساتھ اپنے تجربات بھی بتاتے ہیں.
[center]والسلام طالب دعا آپکا بھائی
اسداللہ شاہ[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: گائے، بکریوں کی معلومات درکار ہیں.

Post by محمد شعیب »

میرے بھائی جانوروں کے امراض اور ان کی بیماریوں کے بارے میں سب کچھ بتلا سکتے ہیں. البتہ اقسام اور قیمتوں کا شاید انہیں علم نہ ہو. اگر اقسام کے نام معلوم بھی ہوئے تو وہ سائنٹفک نام ہونگے. علاقائی نام نہیں ہونگے.
کل 10 تاریخ کو بھائی کا ایک پیپر ہے. پھر 15 کو بھائی نے اپنا تھیسس جمع کروانا ہے. اس کے بعد ان کا وائوا ہو گا. وائوا کے بعد وہ فری ہو جائیں گے. پھر انہیں فورم پر آنے کی دعوت دینگے.
اسداللہ شاہ
مشاق
مشاق
Posts: 1577
Joined: Mon Jul 06, 2009 3:04 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین پر
Contact:

Re: گائے، بکریوں کی معلومات درکار ہیں.

Post by اسداللہ شاہ »

محمد شعیب wrote:میرے بھائی جانوروں کے امراض اور ان کی بیماریوں کے بارے میں سب کچھ بتلا سکتے ہیں. البتہ اقسام اور قیمتوں کا شاید انہیں علم نہ ہو. اگر اقسام کے نام معلوم بھی ہوئے تو وہ سائنٹفک نام ہونگے. علاقائی نام نہیں ہونگے.
کل 10 تاریخ کو بھائی کا ایک پیپر ہے. پھر 15 کو بھائی نے اپنا تھیسس جمع کروانا ہے. اس کے بعد ان کا وائوا ہو گا. وائوا کے بعد وہ فری ہو جائیں گے. پھر انہیں فورم پر آنے کی دعوت دینگے.
بھائی ڈاکٹر صاحب کو صرف دعوت نہیں‌دینی ہے بلکہ عزت سے یہاں کا فرد بنانا ہے.
[center]والسلام طالب دعا آپکا بھائی
اسداللہ شاہ[/center]
اسداللہ شاہ
مشاق
مشاق
Posts: 1577
Joined: Mon Jul 06, 2009 3:04 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین پر
Contact:

Re: گائے، بکریوں کی معلومات درکار ہیں.

Post by اسداللہ شاہ »

السلام علیکم
ابھی تک کہیں سے معلومات نہیں ملیں.
[center]والسلام طالب دعا آپکا بھائی
اسداللہ شاہ[/center]
اسداللہ شاہ
مشاق
مشاق
Posts: 1577
Joined: Mon Jul 06, 2009 3:04 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین پر
Contact:

Re: گائے، بکریوں کی معلومات درکار ہیں.

Post by اسداللہ شاہ »

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

پانچ سال بعد بھی اس شعبے میں کسی نے توجہ نہیں دی ہے۔

کاش پاکستانی خودکفیل پاکستان بنانے میں میرا ساتھ دیتے لیکن افسوس پاکستانیوں کے پاس وقت نہیں ہے۔
[center]والسلام طالب دعا آپکا بھائی
اسداللہ شاہ[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گائے، بکریوں کی معلومات درکار ہیں.

Post by چاند بابو »

محترم اسد اللہ شاہ صاحب ہم معذرت خواہ ہیں کہ اردونامہ فورم آپ کی خواہش پوری نہ کر سکا، دراصل اس قسم کی معلومات والا کوئی فرد اردونامہ پر موجود نہیں تھا جس وجہ سے اس دھاگےمیں آپ کو کوئی جواب نہ دیا جا سکا۔ البتہ اب دوبارہ آپ کے یہاں شکایت پیش کرنے پر میں نے تھوڑا سا انٹرنیٹ کھنگالا ہے اس کے مطابق چند مختصر معلومات درج ذیل ہیں۔


بسم اللّٰہِ الرّحمٰن الرَّحیم
********30 بکریوں کی فزیبلٹی ******
جامع پلان۔
(بجواب ان احباب کے جنہوں نے کہا تھا کہ ہمیں جامع پلان بنا کر دیا جائے۔ )
آیتِ مبارکہ ::
اسی (اللّٰہ تعالیٰ ) نے تمہارے لئے چوپائے پیدا کیے جن میں تمہارے لئے گرم پوشاک ہے۔ اور بھی بہت سے منافع ہیں۔ اور ان میں سے بعض تمہارے کھانے کے کام آتے ہیں۔ اور ان میں تمہاری عزت و شان ہے۔ جب چرا کر لاؤ بھی اور جب صبح کے وقت چرانے کیلئے جاؤ تب بھی۔ یعنی انکی اون ۔ پشم اور بالوں سے تم اپنے استعمال کی چیزیں بناتے ہو۔ جو ایک مدت تک تمہارے کام آتی ہیں۔
(سورۃ النخل : آیت نمبر ۶-۵)
#برادرز_ایکلچر_بزنس_ہربل_اینڈ_نوبل_ڈیڈز
------------------------------------------
حدیثِ مبارکہ :
Sunnan e Ibn e Maja Hadees # 2304

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أُمِّ هَانِئٍ، ‏‏‏‏‏‏أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا:‏‏‏‏ اتَّخِذِي غَنَمًا، ‏‏‏‏‏‏فَإِنَّ فِيهَا بَرَكَةً .

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم بکریاں پالو، اس لیے کہ ان میں برکت ہے ۔
Sahih Hadees
#برادرز_ایکلچر_بزنس_ہربل_اینڈ_نوبل_ڈیڈز
=================================
بھیڑ بکریاں ہر تاریخ میں ابتداء سے ہی انسان دوست کا درجہ رکھتی ہیں۔
بھیڑ بکریاں پالنا اور ان سے روزگار کمانا انبیاء و مراسلین اور اولیاء اللّٰہ کی سنت ہے۔ نہ صرف وطنِ عزیز پاکستان کی آبادی اور خوراک کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ پوری دنیا کی یہی صورت ِ حال ہے۔ امید واثق ہے کہ ہمارے محترم قارئین ہماری اس کاوش سے استفادہ کرتے ہوئے بکریوں کی بہتر طریقے سے پرورش کر کے نہ صرف ملکی گوشت اور دودھ کی ضرورت کو پورا کر پائیں گے بلکہ زائد گوشت کی برامد سے اپنے پاکستان کیلئے قیمتی زرمبادلہ بھی کما سکیں گے۔ انشاءاللہ
اگر دیکھا جائے تو بکرے کا۔گوشت پاکستان میں رغبت سے کھایا جاتا ہے۔ اور بکری کا دودھ اکسیر سے کم نہیں۔ اسکے علاوہ لاکھوں فرزندان توحید قربانی کا فریضہ بھی سرانجام دیتے اس کیلئے عید کے موقع پر بھی بکرے دستیاب ہوں گے۔
اگر چھوٹے پیمانے پر بھی بھیڑ بکریاں پالی جائیں تو ایک نفع بخش کاروبار شروع کیا جا سکتا ہے۔ اور ہمارے خیال میں یہ ایک قومی۔فریضہ بھی ہے۔ اور معیشت کی بہتری کیلئے اچھا قدم بھی ہے۔
کئی ہمارے بیرون ملک بھائی واپس اپنے وطن آ کر کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ہماری اس کاوش سے استفادہ کریں اور اپنے ملک میں اپنی زمینوں آباد کر کے اپنا کاروبار کریں۔ اگر علم و آگاہی حاصل کر کے اچھی مینجمنٹ کیساتھ یہ کام کیا جائے تو پاکستان بھی الحمدللہ آسٹریلیا یا دبئی سے کم نہیں ہے۔
#برادرز_ایکلچر_بزنس_ہربل_اینڈ_نوبل_ڈیڈز
=================================
*****بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم ******

-------30ٹیڈی بکریوں کی فزیبلٹی رپورٹ-----

نوٹ :
قابلیت اور پیشہ وارانہ مہارت سب سے بڑا سرمایا اور انوسٹمنٹ ہے۔
کسی بھی کام میں کامیابی محنت علم اور مینجمنٹ پر منحصر ہے۔ نئے حضرات ان امور پر خاص توجہ دیں۔
------------------------------------------

نئے شروع کرنے والے مارچ میں جانور خریدیں۔

فی بکری قیمت 12000 روپے
بکریوں کی قیمت
30*12000= 360000 روپے

2 ایکڑ زمین کا ٹھیکہ
30000*2=60000 روپے
2 ایکڑ زمین کی بیجائی
30000*2=60000 روپے

ویکسینیشن
20000 روپے
ایک ملازم کی سالانہ تنخواہ
10000*12= 120000 روپے

سالانہ اخراجات کا کل تخمینہ
60000 روپے
------------------------------------------
مارچ-اپریل 2018 ::

تیس بکریوں نے 50 بچے دیے

جنوری 2019 ::

تیس بکریوں نے بچے 50 دیے

اپریل 2019 میں بچے جن کی عمریں ایک سال ہے سیل کیے

50*7000= 350000 روپے
------------------------------------------
اب آپکے پاس تیس بکریاں اور 50 بچے موجود ہیں۔
********************************************
اگر آپکی زمین اپنی ہے اور کام خود کرنا چاہتے ہیں تو ::

بچوں کی فروخت

350000 روپے

زمین کا ٹھیکہ اور ملازم کی تنخواہ

180000 روپے
کل تخمینہ
350000 + 180000 = 530000 روپے منافع
نوٹ : رہائش کیلئے شیڈ کے ماڈل اور طریقۂ کار پیج پر گزشتہ پوسٹ میں دیا جا چکا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں
مستقل قیمت ایک ہی بار کی ہے۔ اسکے بعد رننگ کاسٹ ہے۔ پہلے سال میں مستقل قیمت پوری ہو گی۔ پھر منافع کی شرح بڑھ جائے گی۔
#برادرز_ایکلچر_بزنس_ہربل_اینڈ_نوبل_ڈیڈز
------------------------------------------
ان پری فیزیبیلیٹیز کا مقصد مختلف کاروباری تجاویزی و تخمینی دستاویزات کو کاروباری حضرات کے لیے پیش کرنا ہے –

اگرچہ ان دستاویزات کی تیاری میں جو مواد استعمال ہوا ہے وہ مختلف قابل اعتبار ذرائع سے جمع کیا گیا ہے اور مختلف بنیادی کاروباری تصورات پر مبنی ہے ،جو کہ ہر پری فیزیبیلیٹی کے حوالے سے مختلف ہو سکتا ہے – یہ معلومات" جو ہے جیسے ہے " کی بنیاد پر بغیر کسی گارنٹی یا ذمہ داری کے فراہم کی جا رہی ہیں-

یہ کہ ان پری فیزیبیلیٹیز کی تیاری میں بنیادی احتیاط کے اصول کو خصوصی طور پر مدِنظر رکھتے ہوئےجو معلومات فراہم کی جا رہی ہیں وہ بنیادی کاروباری عناصر تبدیل ہو نے کی صورت میں مختلف ہو سکتی ہیں لہٰذا ہم ان معلومات کے نتیجے سے ہونے والے کسی قسم کےپیداشدہ نقصان کے صورت میں ہرگز زمہ دار نہ ہوں گے- ان معلومات کا ہر گز یہ مطلب نہ لیا جائے کہ کسی مزید ماہرانہ کاروباری رائے کی ضرورت نہیں ہے لہٰذا کاروباری حضرات سے التماس ہے کہ کسی آخری فیصلے سے پہلے وہ ان معلومات کے علاوہ ایسی معلومات خود بھی جمع کریں جو انکو بہتر فیصلے میں مددگار ہو سکیں
#برادرز_ایکلچر_بزنس_ہربل_اینڈ_نوبل_ڈیڈز
=================================
اسپیشل نوٹ ::
بقول
استادِ محترم
بکری فارم کو انڈسٹری بنائیں شروعات 30ٹیڈی بکریاں
ایک سال بعد بکروں۔کی فروخت تین سال مادہ فروخت نہیں ۔کرنی ابتدائی خرچہ 5 لاکھ
بشکریہ برادرز_ایکلچر_بزنس_ہربل_اینڈ_نوبل_ڈیڈز
=================================
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گائے، بکریوں کی معلومات درکار ہیں.

Post by چاند بابو »

گائیوں کی نسلیں ، اقسام ،نسلی خواص اورگائیوں کی افزائش برائے گوشت

بشکریہ ایم ایس ایف آر بی فارم : گائے cowsکا شمار ان جانوروں میں سے ہوتا ہے ;جنہیں پتھر کے زمانے سے انسان نے ابتدا میں دوسرے جانوروں کے ساتھ پالنا شروع کیا. گاۓ شروع ہی سے زراعت ;خوراک ;دودھ اور باربرداری کے لیے پالیں گںیں۔ بعدازاں گوشت اور دودھ کی مانگ بڑھنے سے گائے کی نسلوں کی افزائش بھی ضروری ہو گئی ; انسان نے اس کی طرف توجہ دی اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کیلئے جدید نسل کشی کے طریقے اختیار کیے۔

گائیو ں (cows)کی نسلیں بمطابق خواص
1دودھیل نسلیں
2 دوہری خصوصیات کی حامل نسلیں
3 جفاکش اور کام کرنے والی نسلیں

مخلوط یا دوغلی نسل
دو یا دو سے زیادہ نسلوں کے اختلاط سے پیدا ہونے والی نسل مخلوط یادوغلی نسل کہلاتی ہے; اس طریقہ سے غیرملکی گائیوں( cows)کی زیادہ دودھ پیدا کرنے کی صلاحیت اور ملکی گائیوں کی مختلف بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کے علاوہ ;گرم مرطوب آب و ہوا کو برداشت کرنے کی صفت کو یکجا کیا گیا ہے۔

دوغلی نسل کی گائے اوسط 15 ماہ میں سن بلوغت کو پہنچ کر 26 ماہ کی عمر میں پہلا بچہ دے دیتی ہیں اور دودھ کی فی بیانت پیداوار; 21; سو سے; 23 ;سو لیٹر تک ہو جاتی ہے;جبکہ پاکستان کی مشہور دودھیل نسل ساہیوال کی گائیں اوسط 26 مہینو ں میں جوان ہو کر اوسط; 38; ماہ میں بچہ دیتی ہیں اور فی بیانت اوسط 6سو 50 لیٹر دودھ دیتی ہیں۔ اس طرح دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے دوغلی نسل کی گائیں ہماری ملکی دودھیل نسل سے کہیں بہتر ثابت ہو رہی ہیں۔

گوفریژن اور جرسی گائیں cows سرد ممالک کی نسلیں ہیں اور گرم مرطوب آب و ہوا میں ان کی افزائش ممکن نہیں لیکن دوغلی نسل نے یہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔ گائیو کی مخلوط نسل ہماری ملکی آب و ہوا کو بہ بخوبی برداشت کرتی ہے;اور شدید گرمی کے موسم میں بھی اگر شدید گرمی سے بچنے کا انتظام کر دیا جائے تویہ پیداوار متاثر نہیں ہوتی۔

مخلوط نسل گائیو ں کی افزائش برائے گوشت
;لحمیات انسانی خوراک کا اہم جزو ہے ;یہ خوراک میں نباتاتی اور حیواناتی ذرائع سے مہیا کیے جاتے ہیں حیوانی لحمیات انسانی جسم اور دماغ کی ساخت اور نشو نما کے لئے اشد ضروری ہیں; انسانی صحت کا دارومدار خوراک میں مناسب مقدار میں حیوانی لحمیات کی فراہمی پر ہے. لہذا دودھ گوشت اور انڈوں کی پیداوار میں خود کفالت دور حاضر کا ایک اہم تقاضا ہے; ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان اپنی فی کس یومیہ حیوانی لحمیات کی ضروریات کوبھی پورا نہیں کر پا رہا; جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

اس طرح گوشت کی پیداوار میں اضافہ کر کے اس کمی پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ بڑے گوشت کی پیداوار میں اضافہ دو طرح سے ممکن ہے ;کٹڑوں اور بچھڑوں کوبذریعہ متوازن خوراک ان کو فربہ کرکے; یا پھر بذریعہ مخلوط نسل کشی عام دیسی گائیوں سےمخلوط جانور پیدا کرکے; جن کی شرح بڑھوتری اور فربہ ہونے کی صلاحیت دیسی بچوں کے مقابلے میں غیر معمولی طور پر زیادہ ہو ;اور اسی طرح فارمرز اور مویشی پال حضرات گوشت کی ملکی ضروریات کو پورا کرکے ;اچھا خاصا زرمبادلہ کما سکتے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “جانوروں کی معلومات”