اری شاداں! تجھے ہُوا کیا ہے؟

مزاحیہ شاعری، طنزیہ شاعری کا مجموعہ
Post Reply
جعفر بشیر
کارکن
کارکن
Posts: 19
Joined: Fri Feb 03, 2012 4:14 am
جنس:: مرد
Location: الخبر سعودی عرب
Contact:

اری شاداں! تجھے ہُوا کیا ہے؟

Post by جعفر بشیر »

اری شاداں! تجھے ہُوا کیا ہے؟
اتنے بچے ! یہ مشغلہ کیا ہے؟
ہم ہیں مشتاق سب کہیں گلزار
یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے؟
¬¬میں بھی منہ میں زبان رکھتا ہوں
آ کے سُن گالی میں مزا کیا ہے؟
اب تو خالص نہیں ہے ملتا دودھ
ان گوالوں کی اب سزا کیا ہے
یار یہ کُھسرا لوگ کیسے ہیں
ہائے کہنے کی یہ ادا کیا ہے؟
خارشِ زلف جوؤں سے نہیں تو
ہر جگہ سر میں زخم سا کیا ہے ؟
بیوی سے جو ہے پِٹتا جانتا ہے
جبر کیا چیز ہے؟ جفا کیا ہے؟
وہ مسیحا کماتے ہیں پیسے
جو نہیں جانتے دوا کیا ہے؟
بھیک ناں دیں تو بولیں منہ کالا
اور فقیروں کی بد دعا کیا ہے
اب تو بھنگن سے پیار کرتا ہوں
میں نہیں جانتا ہُوا کیا ہے؟
حکمراں کب ہیں مال کے طالب
مفت ہاتھ آئے تو بُرا کیا ہے
https://www.youtube.com/edit?o=U&video_id=U7sh1y1LFRw
[center]پہلے رَس کہا ، پِھر گُل کہا ، پِھر لے کہا
کس طرح ظالم نے رَس گُلّے گے ٹُکڑے کر دئیے[/center]
جعفر بشیر
کارکن
کارکن
Posts: 19
Joined: Fri Feb 03, 2012 4:14 am
جنس:: مرد
Location: الخبر سعودی عرب
Contact:

Re: اری شاداں! تجھے ہُوا کیا ہے؟

Post by جعفر بشیر »

اری شاداں! تجھے ہُوا کیا ہے؟
اتنے بچے ! یہ مشغلہ کیا ہے؟
ہم ہیں مشتاق سب کہیں گلزار
یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے؟
اب تو خالص نہیں ہے ملتا دودھ
ان گوالوں کی اب سزا کیا ہے
بیوی سے جو ہے پِٹتا جانتا ہے
جبر کیا چیز ہے؟ جفا کیا ہے؟
وہ مسیحا کماتے ہیں پیسے
جو نہیں جانتے دوا کیا ہے؟
اب تو بھنگن سے پیار کرتا ہوں
میں نہیں جانتا ہُوا کیا ہے؟
حکمراں کب ہیں مال کے طالب
مفت ہاتھ آئے تو بُرا کیا ہے
[center]پہلے رَس کہا ، پِھر گُل کہا ، پِھر لے کہا
کس طرح ظالم نے رَس گُلّے گے ٹُکڑے کر دئیے[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اری شاداں! تجھے ہُوا کیا ہے؟

Post by محمد شعیب »

v_v_f v_v_f
Post Reply

Return to “مزاحیہ شاعری”