السلام علیکم
میں اپنی طرف سے ایک لازوال کتاب پیرِکامل صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم کا پی ڈی ایف لنک دے رہا ہوں
اگر کسی کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہو تو پیج کے آخر پہ موجود لنک کو کلک کریں اور اس لازوال کتاب کو پڑھ کے اپنا ایمان تازہ کریں
انسان اپنی زندگی میں بہت سے نشیب و فراز سے گزرتا ہے۔ کبھی کمال کی بلندیوں کو جا چھوتا ہے، کبھی زوال کی گہرائیوں تک جا پہنچتا ہے۔ ساری زندگی وہ ان ہی دونوں انتہاؤں کے درمیان سفر کرتا رہتا ہے اور جس راستے پر وہ سفر کرتا ہے، وہ شکر کا ہوتا یا نا شکری کا۔ کچھ خوش قسمت ہوتے ہیں وہ زوال کی طرف جائیں یا کمال کی طرف، وہ صرف شکر کے راستے پر ہی سفر کرتے ہیں، چاہے زوال حاصل کریں یا کمال اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جو ان دونوں راستوں پر سفر کرتے ہیں۔ کمال کے راستے پر جاتے ہوئے شکر کے اور زوال کی طرف جاتے ہوئے نا شکری کے۔ انسان اللہ کی ان گنت مخلوقات میں سے ایک مخلوق ہے۔ اشرف المخلوقات ہے مگر مخلوق ہی ہے۔ وہ اپنے خالق پر کوئی حق نہیں رکھتا، صرف فرض رکھتا ہے۔ وہ زمین پر ایسے کسی ٹریک ریکارڈ کے ساتھ نہیں اتارا گیا کہ وہ اللہ سے کسی بھی چیز کو اپنا حق سمجھ کر مطالبہ کر سکے مگر اس کے باوجود اس پر اللہ نے اپنی رحمت کا آغاز جنت سے کیا، اس پر نعمتوں کی بارش کر دی گئی اور اس کے بدلے اس سے صرف ایک چیز کا مطالبہ کیا گیا شکر کا۔ کیا محسوس کرتے ہیں آپ! اگر آپ کبھی زندگی میں کسی پر کوئی احسان کریں اور وہ شخص اس احسان کو یاد رکھنے اور آپ کا احسان مند ہونے کے بجائے آپ کو ان مواقع کی یاد دلائے، جب آپ نے اس پر احسان نہیں کیا تھا یا آپ کو یہ جتائے کہ آپ کا احسان اس کے لئے کافی نہیں تھا۔ اگر آپ اس کے لیے “یہ“ کر دیتے یا “وہ“ کر دیتے تو زیادہ خوش ہوتا۔ کیا کریں گے آپ ایسے شخص کے ساتھ؟ دوبارہ احسان کرنا تو ایک طرف، آپ تو شاید اس سے تعلق رکھنا تک پسند نہ کریں۔ ہم اللہ کے ساتھ یہی کرتے ہیں۔ اس کی نعمتوں اور رحمتوں پر اس کا شکر ادا کرنے کے بجائے ہم ان چیزوں کے نہ ملنے پر کڑھتے رہتے ہیں۔ جنہیں ہم حاصل کرنا چاہتے تھے۔ اللہ پھر بھی رحیم ہے، وہ ہم پر اپنی نعمتیں نازل کرتا رہتا ہے۔ ان کی تعداد میں ہمارے اعمال کے مطابق کمی بیشی کرتا رہتا ہے مگر ان کا سلسلہ کبھی بھی مکمل طور پر منقطع نہیں کرتا۔“
پیر کامل صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم از عمیرہ احمد۔
http://www.mediafire.com/?mmwh3fwbbb2
پیر کامل صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم
پیر کامل صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم
[center]دلوں کی عمارتوں میں کہیں بندگی نہیں . . . . . اینٹوں کی مسجد میں خُدا ڈھونڈتے ہیں لوگ[/center]
-
- مدیر
- Posts: 10960
- Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
- جنس:: مرد
- Location: اللہ کی زمین
- Contact:
Re: پیر کامل صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم
بہت بہت شکریہ پیر کامل صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم شیئر کرنے کا ۔
-
- معاون خاص
- Posts: 13369
- Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
- جنس:: مرد
- Location: نیو ممبئی (انڈیا)
Re: پیر کامل صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم
مفید ربط دینے کے لیئے شکریہ راجہ جی۔
-
- دوست
- Posts: 282
- Joined: Thu Nov 06, 2008 9:19 pm
- جنس:: مرد
- Location: کراچی
- Contact:
Re: پیر کامل صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم
بہت شکریہ بھائی جزاک اللہ
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: پیر کامل صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم
الله يجزاك كل خير و بارك الله فيك ......
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]