انکل چھوڑو نے فٹبال کھیلا

بچوں کے لئے ہمہ قسم تحریریں اور بہت کچھ
Post Reply
User avatar
Ali mujtaba
کارکن
کارکن
Posts: 102
Joined: Mon Apr 03, 2017 3:49 pm
جنس:: مرد

انکل چھوڑو نے فٹبال کھیلا

Post by Ali mujtaba »

انکل چھوڑو آپنے دوست بدھو میاں کے ساتھ ٹی وی میں فٹبال میچ دیکھ رہے تھے۔جونہی میچ ختم ہوا۔انکل چھوڑو کے دماغ میں ایک زبردست خیال آیا۔انکل نے بدھو بھائی سے کہا بھائی چلو فٹبال کھلتے ہیں ۔بدھو بھائی نے کہا نیکی اور پوچھ پوچھ ۔انکل چھوڑو نے کہا چلو پھر کھلتے ہیں ویسے کہاں کھیلیں گے۔اگر کھیلیں گۓ تو کیا اکیلے کھیلیں گے۔بدھو بھائی نے کہا طارق گراؤنڈ میں جاکر کھیلتے ہیں۔انکل نے کہا کھیلیں گے لیکن کہاں کھیلیں گے۔بدھو بھائی نے کہا طارق گراؤنڈ میں۔انکل نے کہا ٹھیک ہے لیکن میں پوچھ رہا ہوں کہاں کھیلیں گے۔بدھو بھائی کو کچھ سمجھ نہ آیا۔بدھو بھائی بولے طارق گراؤنڈ میں کھیلیں گے۔انکل نے کہا وہاں تو کرکٹ کھیلا جاتا ہے۔میں فٹبال کھیلنے کی بات کررہا ہوں۔بدھو بھائی نے کہا طارق گراؤنڈ میں کھیلتے ہی ہیں۔ ٹی وی نہیں دیکھا جاتا ۔انکل نے کہا ہاں تو ٹھیک ہے فٹبال کا میچ ہم کھیلیں گے طارق پارک میں۔لیکن کیا وہاں پر کھانے کے لیے کوئی سٹال ہے اور کیا وہاں پر ٹی وی دیکھنے کی سہولت ہے اور کیا لیٹنے کے لیے بیڈ ہے اور کیا وہاں پر اے سی ہے۔بدھو بھائی نے کہا طارق گراؤنڈ تو گراؤنڈ ہے جہاں کھیل کھیلیں جاتے ہیں۔کوئی فائیو سٹار ریسٹورنٹ نہیں ہے۔انکل نے کہا ٹھیک ہے تو پھر چلیں۔بدھو بھائی نے کہا پہلے منہ تو صاف کرلو کیونکہ تمہارے منہ میں تو دودھ لگا ہوا ہے۔انکل نے کہا کیا کہتے ہو میرے پیچھے تو دنیا لگی ہوئی ہے۔دونوں طارق گراؤنڈ میں گۓ۔انکل نے آپنے چار دوست بولا لیے ۔ہر ٹیم میں تین کھلاڑی تھے۔میچ چار منٹ کا تھا ۔میچ شروع ہوا۔انکل گول کیپر تھے۔میچ شروع ہوا۔اور ان کا دوست جو دوسری ٹیم میں تھا گول کرنے کے لیے انکل کے پاس آیا اور بال کو ہٹ کیا۔اور یہ کیا انکل کو ہر طرف بول نظر آنے لگے کیونکہ بول انکل کے منہ پر لگا تھا۔انکل نے کہا ہائے۔انکل نیچے گرے اور بے ہوش ہوگئے۔ علی مجتبی،میرپور آزاد کشمیر
Post Reply

Return to “متفرقات”