خوبصورت دلہن

بیوٹی ٹپس، بیوٹی کیئر، میک اپ ٹپس اور ان سے ملحقہ شعبوں کے بارے میں گفتگو
Post Reply
ف۔قدوسی
کارکن
کارکن
Posts: 157
Joined: Fri Mar 13, 2009 10:53 pm

خوبصورت دلہن

Post by ف۔قدوسی »

خوبصورت دلہن:۔


آپ کو بھي اپني شادي کے موقع پر اپنے آپ کو خوبصورت اور پرکشش دکھانے کيلئے پوري کوشش کرني چاہئے بلکہ آپ کو خوبصورت اور پرکشش نظر بھي آنا چاہئيے۔

شہناز شيخ جو کہ انڈيا کي صنعت کي بے تاج ملکہ ہيں خوبصورت دلہن بننے کے بارے ميں لکھتي ہيں، ہر دلہن کي خواہش ہوتي ہے، کہ اپني شادي کے دن جو کہ اس کي زندگي کا اہم ترين دن ہے وہ زبردست خوبصورت اور پر کشش نظر آئے، شادي کے دن پرکشش نظر آنے کيلئے آپ کو خود پر کم از کم ايک ماہ سے قبل ہي توجہ دينا شروع کرني ہوگي کيونکہ اندروني صحت اور بيروني صحت خوبصورتي کے ساتھ ساتھ چلتے ہيں۔

مناسب غذا استعمال کریں :

آپ کي جلد کي طبعي اور ذہني حالت کي بہت سچي عکاسي ہوتي ہے، آپ کي جلد اور بالوں کي صحت ان تمام جزئيات پر منحصر ہے، جو کہ آپ کا جسم حاصل کرتا ہے، تمام مناسب جزئيات کے جسم کو ملنے پر ہي آپ کي جلد صحت مند اور بے داغ اور آپ کے بال چمکدار نظر آ سکتے ہيں، جلد اور بالوں کي کئي مشکلات صرف غذا کي وجہ سے پيدا ہوتي ہيں، آپ کي روز مرہ کي غذا ميں کچي اور تازہ سبزيوں اور پھلوں کا شامل ہونا لازمي ہے دلہن کو يہ چاہئے کہ وہ روز مرہ کي غذا سے ہٹ کر کچھ الگ استعمال کرے جيسے کہ سيريلز، شہد دہي اور تازہ رس ۔




جلد کي حفاظت پر توجہ دیں :

جلد اور بالوں کو انفرادي توجہ کي ضرورت ہوتي ہے اور اس کے لئيے درست معلومات بہت اہم اور ضروري ہوتي ہے، اچھي صحت مند جلد کا دارومدار اس بات پر ہے کہ اسے نمي تيزابي و اساسي توازن کتنا اور کيسے ملتا ہے؟ روز مرہ کے اس شيڈول میں آپ کو اپني جلد کي خوبيوں اور خاميوں کا اچھي طرح سے اندازہ ہونا ضروري ہے۔

چکني جلد کو صابن اور پاني سے دن ميں صرف دو مرتبہ دھونا چاہئے، سادے پاني سے آپ جتني مرتبہ چاہيں اپنا چہرہ دھوسکتي ہيں آپ کو اپني چکني جلد کے چکنے پن کو کم کرنے کيلئے عرق گلاب کا اسکن ٹانک استعمال کرسکتي ہيں، روئي ميں اس کو بھگوئيں اور اپنے چہرے پر پھريں۔



خشک اور پھٹي ہوئي جلد کو ايسي اشياء کي ضرورت ہوتي ہے، جس سے اس کو نمي حاصل ہوتي رہے، نورشنگ کريم کي مدد سے جلد پر مساج کريں اس سے آپ کي جلد کے چکنے غدود ميں رطوبت اور نمي کو جذب کرنے کي صلاحيت بڑھے گي، ملي جلي جلد اپ کيلئے مشکلات پيدا کرسکتي ہیں، اس ميں دونوں طرح ہي کي يعني خشک اور چکني جلد کي خامياں ہوتي ہيں، آپ کو چکنے حصوں کو ان کي چکنائي ختم کرنے اور خشک حصوں کو نرم کرنے ميں مشکلات ہو سکتي ہيں آپ کو اپنے چہرے کي جلد کي حفاظت دو طرح سے کرني ہوگي اور چہرے کے تمام حصوں کو ايک دوسرے سے مختلف تصور کرنا ہوگا ان کو ايک ہي نہ سمجھا جائے۔



بالوں کي حفاظت :

ايک خوبرو دلہن نظر آنے کيلئے جتني ضروري اچھي جلد ہے اتنے ہي اہم روشن، چمکدار اور صحت مند بال ہيں، ہم آپ کے بالوں کو صاف اور اچھي حالت ميں رکھنے ميں مدد کرسکتے ہيں، آپ کے بالوں کي صحت ميں اس پروڈکٹ کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے، جس کا آپ انتخاب کرتے ہيں، چکنے بالوں کو ايسے شيمپو کي ضرورت ہوتي ہے جس میں ايسے اجزا شامل ہوں جو کہ آپ کي کھوپڑي کے تيزابي و اساسي توازن کا بگاڑے بغير آپ کے بالوں کي چکنائي کو کم کردے مہندي اور اس کے ساتھ دوسري چيزوں کے خصوصيات والا شيمپو ايسے بالوں کيلے آئيڈل ہے۔

خشک بالوں کو زيادہ سے زيادہ تيل کي ضرورت ہوتي ہے کنڈيشنر سے بھي خشک بالوں کو اچھي حالت میں رکھا جاسکتا ہے، گرم تيل کي مدد سے اپنے سرکانرمي سے مساج کريں اس سے آپ کے سر کے چکنے غدود کو تحريک ملے گي اور دوران خون بڑھے گا اچھا دوران خون اچھي خوراک صحت مند بالوں کيلئےبہت ضروري ہے۔



بشکریہ : آئی پاکی ڈاٹ کام
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

اسلام علیکم

بہت شکریہ فاطمہ بہنا لیکن میں نے تو سنا ہے کہ شادی کے دن تمام دلہنیں خوبصورت ہی ہوتی ہے اور شادی کے فورا بعد چڑیل کی صورت اختیار کر جاتی ہیں ۔ کیا ایسا ہی ہے؟؟؟؟؟؟؟؟ :lol:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
ف۔قدوسی
کارکن
کارکن
Posts: 157
Joined: Fri Mar 13, 2009 10:53 pm

Post by ف۔قدوسی »

چاند بابو wrote:اسلام علیکم

بہت شکریہ فاطمہ بہنا لیکن میں نے تو سنا ہے کہ شادی کے دن تمام دلہنیں خوبصورت ہی ہوتی ہے اور شادی کے فورا بعد چڑیل کی صورت اختیار کر جاتی ہیں ۔ کیا ایسا ہی ہے؟؟؟؟؟؟؟؟ :lol:
ہاہاہاہا
بالکل صحیح سنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 99 فیصد صحیح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاہاہا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

یہ جو ایک پرسنٹ آپ نے اپنے لئے بچایا ہے وہ بھی دیکھنا ایسے ہی نکلے گی۔ :lol: :lol: :lol: :lol:
۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
ف۔قدوسی
کارکن
کارکن
Posts: 157
Joined: Fri Mar 13, 2009 10:53 pm

Post by ف۔قدوسی »

چاند بابو wrote:یہ جو ایک پرسنٹ آپ نے اپنے لئے بچایا ہے وہ بھی دیکھنا ایسے ہی نکلے گی۔ :lol: :lol: :lol: :lol:
۔
بالکل نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ ایک پرسنٹ ان کے لئے ہے جو میک اپ نہیں کرتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

اور آپ تو میک اپ کرتی ہیں ایسے ہی ہے نا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ :lol: :lol:
اگر آپ کو بھی کوئی میک اپ کے بغیر دیکھ لے تو شاید بے ہوش ہی ہو جائے۔ میک اپ میں تو آپ بھی بہت خوبصورت سی گڑیا لگ رہی ہیں دیکھ لو اپنے اوتارمیں۔ اور اگر میک اپ اتار دو تو آپ ایسی لگو گی۔

[center]Image[/center]

ہاہاہاہاہاہاہاہا کیسے؟؟؟؟؟؟؟؟ :lol: :lol: :lol:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
ف۔قدوسی
کارکن
کارکن
Posts: 157
Joined: Fri Mar 13, 2009 10:53 pm

Post by ف۔قدوسی »

چاند بابو wrote:اور آپ تو میک اپ کرتی ہیں ایسے ہی ہے نا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ :lol: :lol:
اگر آپ کو بھی کوئی میک اپ کے بغیر دیکھ لے تو شاید بے ہوش ہی ہو جائے۔ میک اپ میں تو آپ بھی بہت خوبصورت سی گڑیا لگ رہی ہیں دیکھ لو اپنے اوتارمیں۔ اور اگر میک اپ اتار دو تو آپ ایسی لگو گی۔

[center]Image[/center]


ہاہاہاہاہاہاہاہا کیسے؟؟؟؟؟؟؟؟ :lol: :lol: :lol:
ہاہاہاہا :rollingonthefloor: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہیں نہ میں میک اپ کرتی ہوں نہ ہی ایسی دکھتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

آدھی بات درست آدھی غلط
میک اپ آپ واقعی نہیں کرتی لیکن دکھتی ایسی ہی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :lol: :lol: :lol:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
ف۔قدوسی
کارکن
کارکن
Posts: 157
Joined: Fri Mar 13, 2009 10:53 pm

Post by ف۔قدوسی »

چاند بابو wrote:آدھی بات درست آدھی غلط
میک اپ آپ واقعی نہیں کرتی لیکن دکھتی ایسی ہی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :lol: :lol: :lol:
نہیں بلکہ پوری بات صحیح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

چاند بابو wrote:اسلام علیکم

بہت شکریہ فاطمہ بہنا لیکن میں نے تو سنا ہے کہ شادی کے دن تمام دلہنیں خوبصورت ہی ہوتی ہے اور شادی کے فورا بعد چڑیل کی صورت اختیار کر جاتی ہیں ۔ کیا ایسا ہی ہے؟؟؟؟؟؟؟؟ :lol:
چاند بھائی کیا یہ آپ کا ذاتی تجربہ ہے؟؟؟؟
اور دلہا کے بارے میں بھی کچھ بتلاؤ۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

اجی ابھی تک ذاتی تجربہ نہیں‌ بلکہ ذاتی تجزیہ ہے اور یہی تجزیہ ہمیں اس بھیانک تجربہ سے دور رکھے ہوئے ہے۔ :lol: :lol: :lol:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

چاند بھائی کب تک اس سے دور رہوگے۔
تجزیہ کرنا چھوڑ دیجیئے اور برائےراست تجربہ پر آ جایئے۔
یہ دین اوردنیا کا تقاصا ہے۔
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Post by مجیب منصور »

چاند بابو wrote:یہ جو ایک پرسنٹ آپ نے اپنے لئے بچایا ہے وہ بھی دیکھنا ایسے ہی نکلے گی۔ :lol: :lol: :lol: :lol:
۔
نہیں جی نہیں۔یہ میرے لیے ہی تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیونکہ میں دوبچوں کا باپ ہوں
لیکن محترمہ آج بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink: :wink: :wink:
اور 99کے بجائے79 کہہ دیں تواچھا رہے گاا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

رضی الدین wrote:چاند بھائی کب تک اس سے دور رہوگے۔
تجزیہ کرنا چھوڑ دیجیئے اور برائےراست تجربہ پر آ جایئے۔
یہ دین اوردنیا کا تقاصا ہے۔
جی آپ کی بات درست ہے لیکن ابھی میری شادی کی عمر نہیں آئی ہے نہ ابھی تو میں یہ بھی نہیں کہ سکتا کہ کب تک آئے گی۔ :lol:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

چاند بھائی جب آپ چاہیں ۔
ف۔قدوسی
کارکن
کارکن
Posts: 157
Joined: Fri Mar 13, 2009 10:53 pm

Post by ف۔قدوسی »

لگتا ہے چاند بھائی کا اونٹ بننے کا ارادہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :lol:
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

کیوں چاند بھائی آپ بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا آپ کوئی بھی روپ اختیار کر سکے ہیں؟؟؟؟؟
یہ انسانوں کے بس کی بات نہیں ہے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

کوا کہتی تو مان بھی لیتے یہ اونٹ والی بات تو ہم نے سنی ہی پہلی بار ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
ف۔قدوسی
کارکن
کارکن
Posts: 157
Joined: Fri Mar 13, 2009 10:53 pm

Post by ف۔قدوسی »

چاند بابو wrote:کوا کہتی تو مان بھی لیتے یہ اونٹ والی بات تو ہم نے سنی ہی پہلی بار ہے۔
چلیں آپ بھی کیا یاد رکھیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Post Reply

Return to “خوبصورتی مگر کیسے؟”