عید کے پکوان

روائتی پکوان سے لے کر ہمہ قسم رنگ رنگ کے کھانوں کی تراکیب، ایسی کہ آپ کے منہ میں بھی پانی آ جائے
ھما
مشاق
مشاق
Posts: 1511
Joined: Wed May 25, 2011 4:20 pm
جنس:: عورت

عید کے پکوان

Post by ھما »

یہ لیں چاند بھائی عید کے پکوان
[center]لکشمی کا کَٹا کَٹ[/center]
اجزا
بکرے کا دل ایک پاؤ
بکرے کا گردہ ایک پاؤ
بکرے کی کلیجی ایک پاؤ
بکرے کا مغز ایک عدد
دہی دو کپ
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
ادرک لہسن دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ پانچ سے چھ عدد
گھی آدھا کپ
(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
ہلدی ایک چائے کا چمچ
قصوری میتھی ایک چائے کا چمچ
(سوکھا دھنیا ایک کھانے کا چمچ (بُھنا اور کُٹا ہوا
(زیرہ ایک کھانے کا چمچ (بُھنا اور کُٹا ہوا
ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
ادرک کا پانی دو کھانے کے چمچ
(لال مرچ دو کھانے کے چمچ (کُٹی ہوئی
نمک حسبِ ذائقہ

تر کیب
1-پہلے کلیجی، دل اور گردوں کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
2-اب ان پر ادرک کا پانی لگا کر دس سے پندرہ منٹ رکھیں پھر دھو کر ایک طرف رکھ دیں۔
3-پھر ایک پتیلی میں دو کپ پانی اور آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈال کر اُبالیں۔
4-اس کے بعد مغز ڈال کر چار سے پانچ منٹ اُبالیں اور چھان کر ایک طرف رکھ دیں۔
5-گھی کو توے پر ڈال کر اس میں ادرک لہسن پیسٹ، گردے، کلیجی، دل اور دہی ڈال کر مکس کریں۔
6-اور پھر کچھ دیر ڈھانپ کر پکنے کےلئے چھوڑ دیں۔
7-جب دل، گردے اور کلیجی گَل جائیں تو ان میں زیرہ، کُٹی لال مرچ، کُٹی کالی مرچ، سوکھا دھنیا، نمک، ہلدی اور ہری مرچ ڈال کر بھونیں۔
8-پھر اس میں ہرا دھنیا، قصوری میتھی اور مغز ڈال کر مکس کریں اور دو سے تین منٹ تک پکائیں اور ڈش میں نکال کر سرو کریں۔
Last edited by ھما on Mon Nov 07, 2011 5:17 pm, edited 1 time in total.
[center]
Bura Nahi Socha Kabhi Bhi Mene Kisi K Liye

Jis Ki Jesi Soch , Usne Wesa He Jaana Mujhe
[/center]
ھما
مشاق
مشاق
Posts: 1511
Joined: Wed May 25, 2011 4:20 pm
جنس:: عورت

Re: عید کے پکوان

Post by ھما »

کڑھائی گوشت
اجزا
گوشت ، ایک کیلو
دہی ، 750 گرام
ٹماٹر ، 750 گرام
ثابت دھنیا ، چائے کا ایک چمچہ
سفید زیرہ ، چائے کے دو چمچے
پسا ہوا ادرک ، چائے کا ایک چمچہ
لہسن پسا ہوا ، چائے کے تین چمچے
گھی ، 500 گرام
ہری مرچ ، چار عدد
تھوڑا سا ہرا دھنیا

ترکیب:
گھی میں گوشت، لہسن، ادرک اور نمک ڈال کر بھونیں۔
جب گوشت سرخ ہو جائے تو اس میں ٹماٹر شامل کر لیجئے۔
جب ٹماٹروں کا پیسٹ بن جائے تو دہی میں باقی تمام مسالے ملا کر گوشت میں ڈال دیں اور دھیمی آنچ پر اسے پکنے کے لئے رکھ دیں۔
جب گوشت گل جائے اور دہی کا پانی خشک ہو جائے تو اسے دوبارہ بھون لیں۔
بعد ازاں اس پر باریک کتری ہوئی ہری مرچیں اور کترا ہوا دھنیا چھڑک دیں اور ڈش میں رکھ کر پیش کریں۔
[center]
Bura Nahi Socha Kabhi Bhi Mene Kisi K Liye

Jis Ki Jesi Soch , Usne Wesa He Jaana Mujhe
[/center]
ھما
مشاق
مشاق
Posts: 1511
Joined: Wed May 25, 2011 4:20 pm
جنس:: عورت

Re: عید کے پکوان

Post by ھما »

روغن جوش
اجزا

مٹن 1 کلو
پیاز (باریک کٹا) دو عدد
ہینگ 1 چٹکی
لونگ 3 عدد
دار چینی 3 عدد
بڑی الائچی 2 عدد
سونف 3 چائے کے چمچ
زیرہ 1چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
پپریکا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
سونٹھ 1/2چائے کا چمچ
ہلدی 1 چائے کا چمچ
بادیان کا پھول 1عدد
پسا گرم مصالہ 1چائے کا چمچ
دہی 1/2 کلو
نمک حسب ذائقہ
تیل 1 کپ
لال آٹا 2 کھانے کے چم

ترکیب

1-کھلے منہ کی دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز ہلکا براؤن کرکے ادرک لہسن پیسٹ بھون لیں۔
2-گوشت ڈال کے تیز آنچ پر فرائی کریں جب گوشت کی رنگت بدل جائے تو لال مرچ پاؤڈر، ہینگ ، ہلدی، سونٹھ، پپریکا پاؤڈر اور نمک ڈال کے پکائیں۔ کچھ دیر بعد دہی شامل کر دیں۔
3-ایک ململ کے کپڑے کی پوٹلی میں سونف، لونگ، دار چینی،زیرہ،بڑی الائچی اور بادیان کا پھول ڈالیں اور پوٹلی رکھ دیں۔ ڈھک کے ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
4-گوشت گل جائے تو پوٹلی نکال دیں اور لال آٹا تھوڑے سے پانی میں مکس کریں اور اسے گریوی میں شامل کر کے مزید پانچ منٹ پکائیں ۔
5-آٹا ڈالنے سے پہلے گریوی کے اوپر سے روغن پیالے میں نکال لیں۔
6-سرونگ باؤل میں نکالیں، اوپرروغن ڈال دیں، پسا گرم مصالہ چھڑک کے سرو کریں۔
7-اگر گوشت گلانے کیلئے پانی کی ضرورت ہو تو دہی ڈال کے بھوننے کے بعد پانی شامل کریں۔
[center]
Bura Nahi Socha Kabhi Bhi Mene Kisi K Liye

Jis Ki Jesi Soch , Usne Wesa He Jaana Mujhe
[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: عید کے پکوان

Post by اضواء »

:clap: :clap: :clap:

شئیرنگ پر آپ کا شکریہ


جاری التطبیق ................ ;fl;ow;er; r:o:s:e ;fl;ow;er; r:o:s:e
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: عید کے پکوان

Post by چاند بابو »

ارے واہ بہنا جی بہت خوب نہایت بہترین پکوان کی تراکیب شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
ھما
مشاق
مشاق
Posts: 1511
Joined: Wed May 25, 2011 4:20 pm
جنس:: عورت

Re: عید کے پکوان

Post by ھما »

[center]میتھی قیمہ[/center]
اجزا
قیمہ ، آدھا کیلو
گھی ،آدھا کپ
زیرہ پاؤڈر، ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا،ایک گٹھی پتے کاٹ لیں
گرم مصالحہ،آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ. چارتا پانچ عدد
پیاز،چار عدد سلائس کٹےہوئے
نمک ،حسب ذائقہ
ٹماٹر ،چار کٹے ہوئے
ادرک لہسن دو کھانے کے چمچ
سُرخ مرچ، ایک چائے کا چمچ
کڑی مرچ ،ایک چائے کا چمچ
قصوری میتھی ،دو کھنے کا چمچ
ترکیب
گھی کو گرم کرئیں. پیاز گرم کرئیں حتی کے شفاف ہو جائے. قیمہ دال کر اچھی طرح فرئی کرلئیں ادرک لہسن،نمک ملا کراچھی طر ح فرئی کر یں.زیرہ پاؤڈر،سُرخ مرچ،کڑی مرچ ملادئں.ڈھانپ کرپانچ منٹ تک پکنے دئں.ٹماٹر ، کٹے ہوئے .ہری مرچشامل کرئیں حتی کے ٹماٹر نرم ہوجائیں. اورقیمہ کے ساتھ اچھی طرح پک جائیں.اب ہرا دھنیا کے پتے ہریمرچ کاٹ کر دال دئیں اوربھون لئیں.گرم مصالحہ، قصوری میتھی ڈال کر چولہے پر سے اُتار لئیں .اور ڈش میں ڈال کر پیش کریں۔
[center]
Bura Nahi Socha Kabhi Bhi Mene Kisi K Liye

Jis Ki Jesi Soch , Usne Wesa He Jaana Mujhe
[/center]
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: عید کے پکوان

Post by پپو »

بنا کر کھلائیں سارے اردو نامہ کو
ھما
مشاق
مشاق
Posts: 1511
Joined: Wed May 25, 2011 4:20 pm
جنس:: عورت

Re: عید کے پکوان

Post by ھما »

کوفتہ پلاؤ
اجزا

قیمہ آدھا کلو
پیاز تین عدد (درمیانے سائز کے بلینڈ کرلیں، پیسٹ بنالیں)
خشخاش دو کھانے کے چمچ (پسی ہوئی)
بھنے ہوئے کالے چنے آدھا کپ (پسے ہوئے)
بیسن آدھا کپ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
پلاؤ کے لئے:
چاول دو گلاس (صاف کرکے بھگو دیں)
آلو آدھا کلو (لمبائی کے رخ کاٹ لیں، فنگر چپس کی طرح)
پیاز دو عدد (باریک کاٹ لیں)
ادرک ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)
لہسن ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)
ٹماٹر تین عدد (چوکور کاٹ لیں)
نیشنل اچار ایک کھانے کا چمچ (اچھی طرح بھرا ہوا)
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
زیرہ سفید ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ دس عدد (لمبائی کے رخ کاٹ لیں)
ہرا دھنیا حسبِ ضرورت (باریک کٹا ہوا)
تیز پات چار پتے
کوکنگ آئل تین کھانے کے چمچ

ترکیب

1-کوفتے کے لئے:قیمہ میں یہ سب اشیاء ڈال کر مکس کرلیں اور اس کے گول کوفتے بنالیں۔
2-اگر قیمہ نرم ہو تو مزید بیسن ڈال کر مکس (Mix) کرلیں۔
3-پھر ان کو ڈیپ فرائی کرلیں۔ ہلکی آنچ پر۔
4-پلاؤ کے لئے:ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اور پیاز ڈال دیں۔
5-جب وہ گولڈن ہونے لگے تو زیرہ اور تیز پات ڈال دیں اور فرائی (Fry) کریں۔
6-جب پیاز لائٹ پنک ہونے لگے تو ادرک اور لہسن ڈال کر فرائی (Fry) کریں اتنا کہ لہسن پیاز سمیت 7-براؤن ہو جائے پھر آدھا کپ پانی ڈال کر ڈھکن رکھ دیں۔
8-تیس سیکنڈ بعد ڈھکن اٹھا دیں۔ پھر ٹماٹر، ہری مرچ، اچار، لال مرچ اور نمک ڈال کر بھونیں (Roast) 9-اتنا کہ سب مصالحہ یک جان ہوکر گھی چھوڑ دے۔
10-پھر آلو ڈال کر بھونیں۔ دو منٹ بعد کوفتے ڈال کر ایک کپ پانی ڈال کر ڈھکن رکھ کر پکنے دیں۔
11-دس منٹ بعد ڈھکن اٹھا کر دیکھیں کہ آلو گَل گئے کہ نہیں۔
12-آلو گَل جائیں اور پانی خشک ہو جائے تو تھوڑا سا بھونیں (Roast) احتیاط سے کہیں کوفتے ٹوٹ نہ جائیں۔
13-پھر چار گلاس پانی کے ڈال کر ڈھکن رکھ دیں۔ جب پانی پکنے لگے تو چاول ڈال دیں اور ڈھکن رکھ کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔
14-جب پانی خشک ہو جائے اور چاول بھی تقریباً پک جائیں تو گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا چھڑک کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ دَم دے لیں۔
15-پانچ منٹ بعد دیکھیں چاول پک گئے ہیں تو آنچ بند کردیں۔ مزیدار کوفتہ پلاؤ تیار ہے۔
[center]
Bura Nahi Socha Kabhi Bhi Mene Kisi K Liye

Jis Ki Jesi Soch , Usne Wesa He Jaana Mujhe
[/center]
ھما
مشاق
مشاق
Posts: 1511
Joined: Wed May 25, 2011 4:20 pm
جنس:: عورت

Re: عید کے پکوان

Post by ھما »

پپو wrote:بنا کر کھلائیں سارے اردو نامہ کو
بولیں کون سی ڈش کھانا چھتے ہیں آپ
[center]
Bura Nahi Socha Kabhi Bhi Mene Kisi K Liye

Jis Ki Jesi Soch , Usne Wesa He Jaana Mujhe
[/center]
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: عید کے پکوان

Post by پپو »

کوفتہ پلاؤ
ھما
مشاق
مشاق
Posts: 1511
Joined: Wed May 25, 2011 4:20 pm
جنس:: عورت

Re: عید کے پکوان

Post by ھما »

یہ لیں
Image
[center]
Bura Nahi Socha Kabhi Bhi Mene Kisi K Liye

Jis Ki Jesi Soch , Usne Wesa He Jaana Mujhe
[/center]
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: عید کے پکوان

Post by پپو »

بہت مزہ آیا شکریہ
ھما
مشاق
مشاق
Posts: 1511
Joined: Wed May 25, 2011 4:20 pm
جنس:: عورت

Re: عید کے پکوان

Post by ھما »

آپ ا کیلے نہیں کھائیں دوسروں کے ساتھ بھی شیرکرئیں
[center]
Bura Nahi Socha Kabhi Bhi Mene Kisi K Liye

Jis Ki Jesi Soch , Usne Wesa He Jaana Mujhe
[/center]
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: عید کے پکوان

Post by پپو »

اتنا سا تو تھا اب اور پکائیں‌
ھما
مشاق
مشاق
Posts: 1511
Joined: Wed May 25, 2011 4:20 pm
جنس:: عورت

Re: عید کے پکوان

Post by ھما »

اب بھابھی پکا کر کھلائی گی
[center]
Bura Nahi Socha Kabhi Bhi Mene Kisi K Liye

Jis Ki Jesi Soch , Usne Wesa He Jaana Mujhe
[/center]
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: عید کے پکوان

Post by پپو »

اس کا مطلب ہے اب چھٹی
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: عید کے پکوان

Post by چاند بابو »

ھما wrote:اب بھابھی پکا کر کھلائی گی
ہاہاہاہاہا
انہیں منا لیں کھا تو میں خود لوں گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: عید کے پکوان

Post by پپو »

جب منانا ہم نے ہے تو کھا بھی لیں آپ پریشاں مت ہوں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: عید کے پکوان

Post by بلال احمد »

ھما wrote:اب بھابھی پکا کر کھلائی گی
بھابھی کوچاند بھائی بنا کرکھلائیں گے :lol: :lol: :lol:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
ھما
مشاق
مشاق
Posts: 1511
Joined: Wed May 25, 2011 4:20 pm
جنس:: عورت

Re: عید کے پکوان

Post by ھما »

بلال احمد wrote:
ھما wrote:اب بھابھی پکا کر کھلائی گی
بھابھی کوچاند بھائی بنا کرکھلائیں گے :lol: :lol: :lol:
دیکھا ہمارے بھائی میں کتنی خوبیاں ہیں be;at;in;g;
[center]
Bura Nahi Socha Kabhi Bhi Mene Kisi K Liye

Jis Ki Jesi Soch , Usne Wesa He Jaana Mujhe
[/center]
Post Reply

Return to “دسترخوان”