چکن کڑاھی بغیر پیاز کے

روائتی پکوان سے لے کر ہمہ قسم رنگ رنگ کے کھانوں کی تراکیب، ایسی کہ آپ کے منہ میں بھی پانی آ جائے
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

چکن کڑاھی بغیر پیاز کے

Post by محمد شعیب »

اردو نامہ پر پہلے چکن کڑاھی کی ترکیب شئر ہو چکی ہے. لیکن اس ترکیب میں پیازوں والی چکن کڑاھی بتلائی گئی ہے. میں گزشتہ ایک ماہ سے چھڑا ہوں. اس لئے خود بھی کبھی کبھی کوکنگ کر لیتا ہوں. میں نے 3 مرتبہ چکن کڑاھی بنائی لیکن پیاز نہیں ڈالے. بہت مزیدار بنی اور پیازوں کے جھنجھٹ سے بھی جان چھوٹ گئی.
تو لیں جی آپ سب کے لئے بھی ترکیب حاضر ہے.
اشیاء: چکن آدھا کلو، ٹماٹر آدھا کلو، دہی ایک پاؤ، لہسن ادرک پیسا ہوا، سالن مصالحہ، نمک، کوکنگ آئل، ایک عدد کوئلہ :)
چلیں جناب اب پکانا شروع کرتے ہیں.
سب سے پہلے گھی میں کچھ لہسن اور ادرک ڈال کر انہیں براؤن کریں. براؤن ہونے پر چکن ڈال دیں اور چکن کو براؤن کریں.
چکن براؤن ہونے پر ٹماٹر، مصالحہ، نمک اور دہی ڈال کر کڑاھی پر ڈھکن رکھ کر دم دے دیں اور آنچ مناسب رکھیں.
10 سے 12 منٹ تک دم آنے کے بعد ڈھکن اٹھائیں اور چمچ ہلا کر بھوننا شروع کر دیں. جب گھی نکل آئے تو ایک گلاس پانی ڈال کر خشک ہونے دیں.
اب کوئلے کو جلتے چولہے پر رکھ دیں. کوئلہ لال ہو جائے تو ایک چھوٹی سٹیل کی کٹوری میں تھوڑا سا کوکنگ آئل ڈال کر اس میں کوئلہ رکھ دیں اور کٹوری کو کڑاھی میں رکھ کر دم دے دیں. 3 منٹ دم دے کر کٹوری نکال کر کوئلہ باہر پھینک دیں.
لیں جی کڑاھی تیار اب مزے لیں.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: چکن کڑاھی بغیر پیاز کے

Post by چاند بابو »

ارے واہ کیا بات ہے شعیب بھیا.
اس کا مطلب آپ کو باورچی بھی اچھے ہو.
موجیں تو ہماری بھابھی کی ہوئیں ناں‌پھر.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: چکن کڑاھی بغیر پیاز کے

Post by محمد شعیب »

اس بیچاری کو تو شاید میرے ہاتھ کا کھانا مشکل سے ہی نصیب ہوگا.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: چکن کڑاھی بغیر پیاز کے

Post by چاند بابو »

چلو انہیں نہیں نصیب تو ناں سہی مگر انہیں آپ کے لئے پکانے کا تردد تو نہیں کرنا پڑتا ناں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “دسترخوان”