Page 1 of 2

اشک رائیگاں

Posted: Sun Sep 11, 2016 1:06 pm
by Ghulam Abbas
تازہ ہے ابھی پہلی ملاقات کی خوشبو

جذبات میں ڈوبی ہوئ اس بات کی خوشبو

جس ہاتھ کو پل بھر کے لیے تھام لیا تھا

مدت سے ہاتھ میں ہے اس ہاتھ کی خوشبو

Re: اشک رائیگاں

Posted: Sun Sep 11, 2016 1:10 pm
by Ghulam Abbas
یاد رکھنے کے لیے اور نہ بھلانے کے لیے

اب وہ ملتا ہے بس رسم نبھانے کے لیے

ایک دل تھا جسے پہلے ہی گنوا بیٹھے ہیں

اور اس گھر میں بچا کیا ہے لٹانے کے لیے

Re: اشک رائیگاں

Posted: Sun Sep 11, 2016 1:22 pm
by Ghulam Abbas
وہ کچھ سنتا تو میں کہتا مجھے کچھ اور کہنا تھا

وہ پل بھر کو جورک جاتا مجھے کچھ اور کہنا تھا

غلط فہمی نے باتوں کو بڑھا ڈالا یونہی ورنہ

کہا کچھ تھا، وہ کچھ سمجھا مجھے کچھ اور کہنا تھا

Re: اشک رائیگاں

Posted: Sun Sep 11, 2016 1:38 pm
by محمد شعیب
بہت خوب
بہت عمدہ
جاری رکھیں۔

Re: اشک رائیگاں

Posted: Sun Sep 11, 2016 3:45 pm
by Ghulam Abbas
ضبط کرنا نہ کبھی ضبط میں وحشت کرنا

اتنا آساں بھی نہیں تجھ سے محبت کرنا

تجھ سے کہنے کی کوئ بات نہ کرنا تجھ سے

کنج تنہائی میں بس خود کو ملامت کرنا

Re: اشک رائیگاں

Posted: Sun Sep 11, 2016 7:20 pm
by Ghulam Abbas
کچھ تو ہی میرے کرب کا مفہوم سمجھ لے

ہنستا ہوا چہرہ تو زمانے کے لیے ہے

Re: اشک رائیگاں

Posted: Sun Sep 11, 2016 7:23 pm
by محمد شعیب
بہت خوب

Re: اشک رائیگاں

Posted: Sun Sep 11, 2016 7:36 pm
by Ghulam Abbas
کیسے دن تھے کیسی راتیں کیسی باتیں گھاتیں تھیں

من بالک ہے پہلے پیار کا سندر سپنا بھول گیا

Re: اشک رائیگاں

Posted: Sun Sep 11, 2016 7:38 pm
by Ghulam Abbas
وہ اس انداز کی مجھ سے محبت چاہتا ہے

مرے ہر خواب پر اپنی حکومت چاہتا ہے

Re: اشک رائیگاں

Posted: Tue Sep 13, 2016 8:35 am
by Ghulam Abbas
تمام دوستوں کو میری طرف سے عید مبارک

Re: اشک رائیگاں

Posted: Tue Sep 13, 2016 8:20 pm
by محمد شعیب
بہت خوب۔ بہت عمدہ
آپ کو بھی عید مبارک

Re: اشک رائیگاں

Posted: Thu Sep 15, 2016 2:23 am
by Ghulam Abbas
دل ہجر کے درد سے بوجھل ہے اب آن ملو تو بہتر ہے

اس بات سے ہم کو کیا مطلب یہ کیسے ہو یہ کیونکر ہے

اک بھیک کے دونوں کاسے ہیں اک پیاس کے دونوں پیاسے ہیں

ہم کھیتی ہیں تم بادل ہو ہم دریا ہیں تم ساگر ہو

ابن انشاء

Re: اشک رائیگاں

Posted: Thu Sep 15, 2016 7:33 pm
by محمد شعیب
بہت خوب

Re: اشک رائیگاں

Posted: Fri Oct 21, 2016 9:15 pm
by Ghulam Abbas
زندہ رہیں تو کیا ہے جو مر جائیں ہم تو کیا

دنیا سے خامشی سے گزر جائیں ہم تو کیا

Re: اشک رائیگاں

Posted: Thu Dec 29, 2016 6:24 pm
by Ghulam Abbas
آتی ہے دم صبح صدا عرش بریں سے

کھویا گیا کس طرح ترا جوہر ادراک

کس طرح ہوا کند ترا نشتر تحقیق

ہوتے نہیں کیوں تجھ سے ستاروں کے جگر چاک

Re: اشک رائیگاں

Posted: Thu Dec 29, 2016 6:40 pm
by Ghulam Abbas
میں ڈر رہا ہوں کنارا کہیں سے ٹوٹے گا

مچل رہا ہے سونامی سا میرے من میں کہیں

Re: اشک رائیگاں

Posted: Sun Jan 01, 2017 5:42 pm
by میرا پاکستان
v;g zub;ar

Re: اشک رائیگاں

Posted: Mon Jan 16, 2017 8:29 pm
by Ghulam Abbas
تجھے واسطہ خدا کا میں اداس ہوں بلا کا

کوئ مے بھری صراحی میرے ساقیا اٹھا لا

یہ غم حصول دنیا یہ خیال روز عقبی

میری جان کے تھے درپے ترے عشق نے سنبھالا

Re: اشک رائیگاں

Posted: Sun Feb 19, 2017 8:12 pm
by Ghulam Abbas
ہمنشیں!پوچھ نہ مجھ سے کہ محبت کیا ہے

اشک آنکھوں میں ابل آتے ہیں اس نام کے ساتھ

تجھ کو تشریح محبت کا پڑا ہے دورہ

پھر رہا ہے مرا سر گردش ایام کے ساتھ

Re: اشک رائیگاں

Posted: Sun Jun 04, 2017 12:17 pm
by Ghulam Abbas
بات کرتا ہے کہ خوشبو کو بدن دیتا ہے


اس کا لہجہ تو گلابوں کو دہن دیتا ہے