غزل (اب کہیں بھی نظر نہیں آتا)

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
سید حماد رضا بخاری
کارکن
کارکن
Posts: 52
Joined: Sun Sep 13, 2015 3:50 pm
جنس:: مرد
Contact:

غزل (اب کہیں بھی نظر نہیں آتا)

Post by سید حماد رضا بخاری »

کلام: حماد رضا بُخاری

غزل

اب کہیں بھی نظر نہیں آتا
شام کو بھی وہ گھر نہیں آتا

ہم بھی روشن دِیا نہیں کرتے
جب سے وہ بھی اِدھر نہیں آتا

گِر پڑا جو اُسے اٹھانے کو
اب کوئی ہم سفر نہیں آتا

روشنی اتنی بڑھ گئی ہے یہاں
کچھ بھی مجھ کو نظر نہیں آتا

جھوٹ بولوں تو کس طرح یارو؟
مجھ کو یہ بھی ہنر نہیں آتا

اک صدف منتظر ہے برسوں سے
ابرِ نیساں مگر نہیں آتا
***
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: غزل (اب کہیں بھی نظر نہیں آتا)

Post by محمد شعیب »

روشنی اتنی بڑھ گئی ہے یہاں
کچھ بھی مجھ کو نظر نہیں آتا

جھوٹ بولوں تو کس طرح یارو؟
مجھ کو یہ بھی ہنر نہیں آتا

بہت خوب.
کس کا کلام ہے؟
Post Reply

Return to “اردو شاعری”