کچھ حضرت ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں

ملکی اور غیر ملکی شخصیات کا تعارف اور اردونامہ کے ان کے ساتھ کیئے گئے انٹرویو پڑھنے کے لئے یہاں تشریف لائیں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

کچھ حضرت ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں

Post by میاں محمد اشفاق »

کھل جائیں شکیل اُس پر اسرارِ خداوندی
اقبال کے شعروں کو انساں اگر سمجھے

اللہ تو سب کی سنتا ہے ، جرأت ہے شکیل اپنی اپنی
حالی نے زبان سے اُف بھی نہ کی،اقبال شکایت کر بیٹھے
شکیل بدایونی - بدایوں
======

فضائے نیم خوابی سے خودی تک لے کے آیا
ہم ایسے بے پروں کو فطرتِ شاہین دے کر
میاں سعید - احمد پورشرقیہ
======


خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
===
ہزاروں سال نر گس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
===
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے
===
ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں
مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں
===
دل کی بستی عجیب بستی ہے
لوٹنے والے کو ترستی ہے



قلمی نام
علامہ اقبال

نام
ڈاکٹر شیخ محمد اقبال


نام والد
شیخ نور محمد

شہر
سیالکوٹ , پاکستان

پیدائش
1877-11-09 سیالکوٹ - پاکستان
وفات
1938-04-21 لاہور - پاکستان


تحقیق و ترتیب میاں سعید
=======
تعلیمی کوائف
=======
== 1891ء ، سکاچ مشن ہائی اسکول سیالکوٹ سے مڈل کا امتحان پاس کیا
== 1893ء ، سکاچ مشن ہائی سکول سیالکوٹ سے میٹرک پاس کیا
== 1895ء ، ایف اے سکاچ مشن ہائی سکول جو اب کالج بن چکا تھا سے پاس کیا
== مارچ 1897ء ، رول نمبر 196 گورنمنٹ کالج لاہور سے 260 نمبر حاصل کر کے بی اے پاس کیا
== 1899ء ، ایم اے ، فلسفہ گورنمنٹ کالج لاہور سے پاس کیا
== 1907ء ، کیمرج میں پی ایچ ڈی فلسفہ کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے میونخ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری (The Development Of Metaphysics In Persia) حاصل کی - یہ مقالہ اسی سال لندن سے شائع بھی ہوا
== یکم جولائی 1908ء ، لنکنز ان سے بارایٹ لا کی ڈگری حاصل کی
== 4 دسمبر 1933ء ، پنجاب یونیورسٹی نے ڈاکٹر آف لٹریچر کی اعزازی ڈگری دی
== 1937ء الہ آباد یونیورسٹی نے ڈی لٹ کی اعزازی ڈگری دی

====
ملازمت
====
== 13 مئی 1899ء ، یونیورسٹی اورینٹل کالج .لاہور میں میکوڈ عربک ریڈر مقرر ہوئے
== یکم جنوری 1901ء ، اسلامیہ کالج .لاہور میں 6 ماہ کے لیے انگریزی کے استاد مقرر ہوئے
== 13 اکتوبر 1902ء ، گورنمنٹ کالج .لاہور میں 6 ماہ کے لیے انگریزی کے استاد مقرر ہوئے
== 3 جون 1903ء ، گورنمنٹ کالج .لاہور میں اسسٹنٹ پروفیسر فلسفہ مقرر ہوئے - یہاں سے وہ یکم ستمبر 1905ء کو 3 سال کی رخصت لے کر برطانیہ چلے گئے
== 1908ء میں یونیورسٹی کالج لندن میں پروفیسر آرنلڈ کی رخصت کے دوران تین ماہ کے لیے معلم ِ عربی کے فرائض انجام دیئے

======
ادبی زندگی
======
== 1892ء میں شعرگوئی کا آغاز ہوا
== تلمیذ:- نواب مرزا خاں داغ دہلوی، کچھ عرصے تک غزل میں اُن سے اصلاح لیتے رہے- جب سے نئے رنگ میں مخمس اور مسدس اور ترجع بند لکھنے شروع کیے ہیں اس وقت سے خود اپنی اصلاح کرنے لگے
== 1893ء میں پہلی غزل چھپی جس کا پہلا شعر یہ تھا ؛ کیا مزہ بلبل کو آیا شیوۂ بیداد کا -- ڈھونڈتی پھرتی ہے اُڑ اُڑ کر جو گھر صیاد کا
== 1894ء میں یہ غزل چھپی ؛ جان دیکر تمہیں جینے کی دعا دیتے ہیں --- پھر بھی کہتے ہو کہ عاشق ہمیں کیا دیتے ہیں
== 1899ء میں پہلا جلسہ عام جس میں دوستوں کے اسرار نے اقبال کو پبلک کے روبرو کھینچ بلایا انجمن حمایتِ اسلام کا عظیم الشان جلسہ میں "نالۂ یتیم" کے عنوان سے ایک دل گذاد نظم پڑھی. یہ نظم ایسی مقبول ہوئی کہ جلسے میں باربار اس کے پڑھنے کی فرمائش ہوئی تھی. اور اس پر یتیم خانے کے لیے چندے کی بارش ہو رہی تھی
== 24 فروری 1900ء کو انجمن حمایت اسلام کے اجلاسِ عام میں 35 بند کا ایک مسدس پڑھا
== اپریل 1901ء ،ماہنامہ "مخزن" صفحہ 33 شیخ محمد اقبال ایم اے قائم مقام پروفیسر گورنمنٹ کالج. لاہور کی پہلی دفعہ پہلی نظم "کوہستانِ ہمالہ" کے عنوان سے شائع ہوئی
== مئی 1901ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 37 نظم "گُلِ رنگین" شائع ہوئی
== جون 1901ء ، ماہنامہ "مخزن" پہلی دفعہ غزل" نہ آتے ہمیں اس میں تکرار کیا تھی - مگر وعدہ کرتے ہوئے عار کیا تھی! " شائع ہوئی
== جولائی 1901ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 38 نظم "عہد طفلی" شائع ہوئی
== ستمبر 1901ء ، ماہنامہ "مخزن" نظم "مرزا غالب" شائع ہوئی
== نومبر 1901ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 39 "ابرِ کوہسار" شائع ہوئی
== جنوری 1902ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 92 غزل جس کا مطلع تھا ، چاہیں اگر تو اپنا کرشمہ دکھائیں ہم ، شائع ہوئی
== فروری 1902ء ، ماہنا،ہ "مخزن" صفحہ 37 "خفگانِ خاک سے استفسار" شائع ہوئی
== مارچ 1902ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 46 غزل جس کا مطلع ، دل کی بستی عجیب بستی ہے شائع ہوئی
== اپریل 1902ء ، ماہنامہ "مخزن" نظم "شمع و پروانہ" شائع ہوئی
== مئی 1902ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 48 نظم شائع ہوئی
== جون 1902ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 44 "صدائے درد" شائع ہوئی
== جولائی 1902ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 42 نظم "ماتمِ پسر" شائع ہوئی
== اگست 1902ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 42 ، نظم "آفتاب" شائع ہوئی
== ستمبر 1902ء ، "مخزن" پہلا نثری مضمون "زبانِ اُردو" کے عنوان سے جو ڈاکٹر رائٹ برجنٹ کے ایک مضمون کا ترجمہ تھا شائع ہوا
== اکتوبر 1902ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 55 غزل جس کا مطلع "عاشق دیدار محشر کا تمنائی ہوا" تھا شائع ہوئی
== دسمبر 1902ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 75 - 79 دو نظمیں "شمع" اور "ایک آرزو" شائع ہوئیں
== جنوری 1903ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 73 نظم "سید کی لوح تربت" شائع ہوئی
== فروری 1903ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 55 غزل جس کا مطلع "کیا کہوں اپنے چمن سے میں جدا کیونکر ہوا" تھا شائع ہوئی
== اپریل 1903ء ، ماہنامہ "مخزن" دو "تازہ غزلیں" شائع ہوئیں
== مئی 1903ء ، ماہنامہ "مخزن" دو ہم زمین غزلیں "اہلِ درد" کے عنوان سے شائع ہوئیں
== اگست 1903ء ، ماہنامہ "مخزن" غزل "عبادت میں زاہد کو مسرور رہنا" شائع ہوئی
== ستمبر 1903ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 44 نظم "برگِ گل" شائع ہوئی
== اکتوبر 1903ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 25 - 40 مضمون "اُردو زبان پنجاب میں" شائع ہوا
== نومبر 1903ء ، ماہنامہ "مخزن" اس شمارے میں ایک نظم "عشق اور موت" اور ایک قصیدہ "دربارِ بہاولپور" شائع ہوا
== دسمبر 1903ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 46 ایک نظم شائع ہوئی
== فروری 1904ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 42 نظم "طفلِ شیرخوار" شائع ہوئی
== مارچ 1904ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 42 نظم "رخصت اے بزمِ جہاں" اور صفحہ 61 پر نظم "تصویرِ درد" شائع ہوئیں
== اپریل 1904ء ، ماہنامہ "مخزن" "علم الاقتصاد" کا ایک باب "آبادی" شائع ہوا
== مئی 1904ء ، ماہنامہ "مخزن" نظم نالۂ فراق" شائع ہوئی
== جولائی 1904ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 41 نظم "چاند" شائع ہوئی
== ستمبر 1904ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 45 نظم "ہلال" اور ایک غزل بھی شائع ہوئی
== نومبر 1904ء ، شیخ محمد اقبال ایم اے اسسٹنٹ پروفیسر ، گورنمنٹ کالج .لاہور کی پہلی کتاب "عِلم الاقتصاد ، شائع ہوئی
== دسمبر 1904ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 46 نظم "جگنو" شائع ہوئی
== جنوری 1905ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 47 فارسی نظم "سپاس جنابِ امیر" شائع ہوئی
== فروری 1905ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 49 ایک گیت "ہندوستانی بچوں کا قومی گیت" شائع ہوا
== مارچ 1905ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 50 نظم "نیا شوالہ" شائع ہوئی
== اپریل 1905ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 44 نظم "داغ" شائع ہوئی
== مئی 1905ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 51 ایک غزل شائع ہوئی
== اکتوبر 1905ء ، ماہنامہ "مخزن" نظم "التجائے مسافر" شائع ہوئی
== نومبر 1905ء ، ماہنامہ "مخزن" نظم "کنارِ راوی" شائع ہوئی
== دسمبر 1906ء ، ماہنامہ "مخزن" دو غزلیں شائع ہوئیں
== جنوری 1907ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 29 نظم "سوامی رام تیرتھ" شائع ہوئی
== فروری 1907ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 60 نظم "پرندے کی فریاد" شائع ہوئی
== اگست 1908ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 63 نظم "جزیرہ سلسلی" شائع ہوئی
== دسمبر 1908ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 66 نظم "عبدالقادر کے نام" شائع ہوئی
== 1908ء ، شیخ محمد اقبال بی اے (کنٹب) ایم اے (پنجاب) پی ایچ ڈی (میونخ) کی کتاب " The Development Of Metaphysics in Persia" لندن سے شائع ہوئی
== اپریل 1909ء ، ماہنامہ "مخزن" نظم بلادِ اسلامیہ" شائع ہوئی
== جون 1910ء ، ماہنامہ "مخزن" صفحہ 1 - 4 دو نظمیں شائع ہوئیں
== مئی 1911ء ، ماہنامہ "مخزن" "قطعۂ اقبال" شائع ہوا
== اکتوبر 1911ء ، ماہنامہ "مخزن" نظم "غزۂ شوال" شائع ہوئی
== جنوری 1912، ماہنامہ "مخزن" نظم "ہمارا تاجدار" شائع ہوئی
== 1913ء ، "تاریخِ ہند" شائع ہوئی
== 12 ستمبر 1915ء ، ڈاکٹر شیخ محمد اقبال ایم اے بیرسٹرایٹ لاء کی مثنوی "اسرارِ خودی" (فارسی)، یونین اسٹیم پریس .لاہور سے شائع ہوئی
== 28 جون 1916ء ، اخبار "وکیل" امرتسر میں مضمون "علم ِ ظاہر و علم باطن" شائع ہوا
== 10 اپریل 1918ء ، "رموزِ بے خودی" (فارسی) شائع ہوئی
== 15 دسمبر 1918ء ، بریڈ ہال .لاہور میں اپنی نظم "صبح جب میری نگہ سودائی نظارہ " تھی پڑھی
== مئی 1923ء ، "پیامِ مشرق" (فارسی) شائع ہوئی
== 3 ستمبر 1924ء ، "بانگِ درا" (اُردو) شائع ہوئی
== جون 1927ء ، " زبورِ عجم" (فارسی) شائع ہوا
== 1927ء ، "آئینۂ عجم" شائع ہوئی
== مئی 1930ء ، "Six Lectures On Reconstruction Of Religious Thought In Islam " شائع ہوئی
== فروری 1932ء ، "جاوید نامہ" (فارسی) شائع ہوا
== 1934ء "مسافر" (فارسی) شائع ہوئی
== جنوری 1935ء ، "بالِ جبریل" (اُردو) شائع ہوئی
== جولائی 1936ء ، "ضربِ کلیم" (اُردو) شائع ہوئی
== اکتوبر 1936ء ، مثنوی "پس چہ باید کرد... (فارسی) شائع ہوئی
== 1936ء ، مثنوری "پس چہ باید کرد.. اور "مسافر" شائع ہوئی
== نومبر 1938ء ، "ارمغانِ حجاز (اُردو) شائع ہوئی
== نومبر 1938 ، "ارمغانِ حجاز" (فارسی ) شائع ہوئی


ممبر شپس و عہدے
==========
== 12 نومبر 1899ء ، انجمن حمایت اسلام کی مجلس انتظامیہ کے رکن منتخب ہوئے اور آخری بار 27 اپریل 1937ء کو صدر منتخب ہوئے- 13 اکتوبر 1935ء میں جو وصیت نامہ تحریر کرایا اس کے مطابق ان کی ذاتی لائبریری کی تمام کتب انجمن حمایت اسلام کے زیر اہتمام قائم اسلامیہ کالج ریلوے روڑ .لاہور کی لائبریری کو بطور تحفہ دینے کی شق شامل تھی - جو لائبریری میں "Iqbal Collection " کے نام سے محفوظ کر دی گئیں
== انجمن ترقیٔ اُردو کے مداخل و مخارج کی نگرانی اور اس کے علمی و ادبی کاموں میں مشورہ دینے کے لیے مجلس نظماء قائم کی گئی - اس مجلس کے عہدے داروں کے نام یہ تھے (1) نواب عمادالملک بہادر، صدر (2) نواب سر مسعود جنگ بہادر ،رُکن (3) نواب صدر یار جنگ بہادر ، رُکن (4) ڈاکٹر سر محمد اقبال ،رُکن (5) مسیح الملک حکیم اجمل خاں ،رُکن (6) مولانا ابوالکلام آزاد ،رُکن (7) مولانا محمد عبدلحلیم شرر ،رُکن (8) نواب فخر یار جنگ بہادر حیدرآباد دکن ،رُکن (9) مولوی غلام یزدانی حیدرآباد دکن ،رُکن (10مولوی سید ہاشمی فریدآبادی ،رُکن (11) ڈاکٹر عبدالستار صدیقی ،ڈھاکہ یونیورسٹی ،رُکن (12) مولوی عبدالحق ،معتمد
== نائب صدر انڈیا سوسائٹی


ملکی و غیر ملکی اسفار
=============
== 1905ء تا 1908ء برطانیہ اور جرمنی کا سفر برائے پی ایچ ڈی و بارایٹ لاء
== دسمبر 1928ء تا جنوری 1929ء مدراس حیدرآباد دکن کا ادبی سفر
== 8 ستمبر 1931ء دوسری گول میز کانفرنس میں شرکت کے لئے جب اسٹیشن پہنچے تو سر عبداللہ ہارون اور عبدالمجید سالک سے ملاقات ہوئی - بذریعہ "فرنٹیرمیل" لاہور سے روانہ ہوئے 9 ستمبر کو صبح ساڑھے آٹھ بجے دہلی اسٹیشن پر پہنچے - 10 ستمبر کو بمبئی پہنچے اور اُسی دن سہ پہر کو محترمہ عطیہ فیضی اور رحمین فیضی کی ٹی پارٹی میں شرکت کی - 12 ستمبر کو "ملوجا" نامی بحری جہاز پر لندن کے لئے روانہ ہوئے - 27 ستمبر کو لندن پہنچے - واپسی کے لئے 21 نومبر 1931ء کو علامہ مولانا شفیع داؤدی اور مولانا غلام رسول مہر کے ساتھ وکٹوریہ اسٹیشن پہنچے - دوپہر کو بندرگاہ فوک سٹون پہنچ کر بحری جہاز میں سوار ہو گئے - اٹلی ، فرانس مصر اور فلسطین میں مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کرکے 17 دسمبر کو پورٹ سعید پر بحری جہاز سے وطن کے لئے روانہ ہوئے - 28 دسمبر کو جہاز بمبئی پہنچا - 30 دسمبر 1931ء کو صبح آٹھ بجے واپس لاہور پہنچے
== 1933ء ، سر راس مسعود اور سید سلیمان ندوی کے ساتھ افغانستان کا حکومتی دعوت پر سفر


خانگی زندگی
=======
== 1859ء ، شیخ عطاء محمد شیخ نور محمد کے ہاں پیدا ہوئے
== 9 نومبر 1877ء ، شیخ محمد اقبال شیخ نور محمد کے ہاں پیدا ہوئے
== آفتاب اقبال شیخ محمد اقبال کے ہاں پیدا ہوئے
== معراج بیگم شیخ محمد اقبال کے ہاں پیدا ہوئیں
== جاوید اقبال شیخ محمد اقبال کے ہاں پیدا ہوئے
== محترمہ منیزہ شیخ محمد اقبال کے ہاں پیدا ہوئیں

کالجز، انسٹیٹوٹس، یونیورسٹیز بنام اقبال
================
== اقبال انسٹیٹیوٹ ، کشمیر یونیورسٹی .سرینگر

لائبریریز بنام اقبال
=========
== 1939ء ، اقبال لائبریری بھوپال میں قائم ہوئی آصف بھوپالی سکریٹری تھے

خصوصی شمارے بنام اقبال
==============
== مئی 1938ء ، "شیرازہ" لاہور مدیر چراغ حسن حسرت
== اکتوبر 1938ء ، "اُردو" نئی دہلی ، انجمن ترقی اُردو ہند مدیر مولوی عبدالحق
== نومبر 1938ء ، "جوہر" مدیر محمد حسین سید ، اس شمارہ کو مکتبۂ جامعہ نے مارچ 1940ء میں کتابی شکل میں شائع کیا
== جنوری فروری 1962ء ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ
== ماہنامہ "افکار" کراچی شمارہ اپریل مئی 1969ء
== جولائی اکتوبر 1977ء ، دوماہی "صحیفہ" لاہور حصہ اول
== ستمبر 1977ء ، ماہنامہ "نقوش" لاہور
== نومبر 1977ء ، مجلہ "صریر" شعبۂ اُردو سندھ یونیورسٹی .
== ماہنامہ "افکار" کراچی شمارہ دسمبر 1977ء
== نومبر دسمبر 1977ء ،دوماہی "صحیفہ" لاہور حصہ دوم
== دسمبر 1977ء ، مجلہ "برگِ گُل" کراچی ، وفاقی گورنمنٹ اُردو کالج


اقبالیاتی تحقیق غیر ملکی یونیورسٹیوں میں
====================
مقالات پی ایچ ڈی
=========
== ایل این میتھلا یونیورسٹی .دربھنگہ ،" تفہیم اقبال : ایک جائزہ اور تنقید" ، ڈاکٹر غلام قدوس نگران ڈاکٹر نجم الہدیٰ ، 1980ء
== ایل این میتھلا یونیورسٹی .دربھنگہ "مطالعۂ اقبال : تاریخِ اسلام کی روشنی میں" ، ڈاکٹر محمد رضوان صدیقی نگران ڈاکٹر طیب صدیقی ، 1984ء
== برکت اللہ یونیورسٹی .بھوپال " اقبال اور اُردو غزل" ، ڈاکٹر محمد ایوب خاں نگران پروفیسر عبدالقوی دسنوی ،
== بہار یونیورسٹی .مظفرپور " اقبال بحیثیت غزل گو" ، ڈاکٹر منظور احمد نعمانی نگران ڈاکٹر نجم الہدیٰ ، 1978ء
== بہار یونیورسٹی .مظفرپور "اقبال کی شاعری میں ڈرامائی عناصر" ، ڈاکٹر نبی احمد نگران ڈاکٹر محمد سلیمان ، 1988ء
== بھاگلپور یونیورسٹی .بھاگلپور " ڈاکٹر محمد اقبال کا سماجی فلسفہ - ایک تنقیدی جائزہ "، ڈاکٹر عبدالعلیم بلال ،1974ء
== بھاگلپور یونیورسٹی بھاگلپور " اقبال اور تصوف" ، ڈاکٹر محمد محسن اختر نگران ڈاکٹر لطف الرحمٰن ،1989ء
== دہلی یونیورسٹی .دہلی "شعر اقبال کا سیاسی اور تہذیبی مطالعہ" ، ڈاکٹر فردوس جہاں نگران ڈاکٹر عبدالحق
== دہلی یونیورسٹی .دہلی ، "اقبال کی شاعری میں امیجری" ڈاکٹر توقیر احمد خاں نگران ڈاکٹر عبدالحق
== دہلی یونیورسٹی .دہلی "فکرِ اقبال کے مغربی سرچشمے" ڈاکٹر نفیس حسن نگران ڈاکٹر عبدالحق
== رانچی یونیورسٹی .رانچی " اقبال کی شاعری کا استعاراتی نظام" ، ڈاکٹر قاضی محمد شعیب نگران ڈاکٹر وہاب اشرفی ،1989ء
== علی گڑھ مُسلم یونیورسٹی .علی گڑھ " فکرِ اقبال اور ہم عصر فکری رجحانات" ، ڈاکٹر شجاع الدین نگران پروفیسر منظر عباس نقوی ، 1989ء
== مگدھ یونیورسٹی .بودھ گیا " اقبال کی شاعری میں خودی کا تصور" ، ڈاکٹر اشتیاق احمد نگران ڈاکٹر افصح ظفر ، 1984ء
== مگدھ یونیورسٹی .بودھ گیا " اُردو شاعری پر تصوف کے اثرات (از ولی تا اقبال)" ڈاکٹر حافظ محمد شمیم نگران ڈاکٹر فصیح الزماں ،1988ء


اقبالیاتی مقالات،مضامین غیر ملکی رسائل میں
===================
== ہدیہ اخلاص بہ حضرت اقبال ، مولوی محمد یحیٰی ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ اکتوبر 1936ء صفحہ 8
== خود شناس اقبال ، تمکین سرمست ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ جولائی 1938ء صفحہ 67
== اقبال کی نگاہ میں عورت کی حیثیت ، سید جعفری ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ ستمبر 1938ء صفحہ 32
== اقبال اور اس کا پیغام ، خالد خاور ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ مارچ 1939ء صفحہ 72
== غالب و اقبال ، محمد قطب الدین ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ اگست 1939ء صفحہ 66
== اقبال شاعر کی حیثیت سے ، نیاز فتحپوری ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ مئی 1941ء صفحہ 23
== اقبال کے سیاسی عقائد ، کریم اللہ پانوی ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ اپریل 1943ء صفحہ 18
== اقبال کا فلسفہ ، سید ارتضٰی حسین ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ اپریل 1943ء صفحہ 13
== اقبال کا تصورِ زمان و مکان ، رضی الدین صدیقی ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ مارچ 1944ء صفحہ 52
== اقبال کے خطوط محمد علی جناح کے نام مترجم مشتاق احمد چشتی ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ مارچ 1944ء صفحہ 52
== اقبال ، مجنوں گورکھپوری ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ مارچ 1945ء صفحہ 8
== اقبال اور اسلام کے اولین اُصول ، شوکت سبزواری ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ مارچ 1947ء صفحہ 26
== اقبال کی ادبی شخصیت ، فوق ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ جون 1947ء صفحہ 10
== اختر و اقبال ، سیدہ جعفری ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ جولائی 1948ء صفحہ 61
== اقبال کے بعض اشعار ، م صغیر احمد ، ماہنامہ "نگار پاکستان" کراچی شمارہ اپریل 1949ء صفحہ 49
== اقبال میدانِ حشر میں ، غلام سرور ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ اگست 1949ء صفحہ 29
== اقبال کا نظریۂ ارتقاء ، راجندر ناتھ شیدا ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ اپریل 1950ء صفحہ 9
== غزل اور اقبال ، غلام سرور ، ماہامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ اگست 1950ء
== اقبال کی شاعری ، عبدالمالک آروی ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ دسمبر 1950ء صفحہ 63
== اقبال کی شاعری کے بعض عملی پہلو ، سید احتشام حسین ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ جولائی 1952ء صفحہ 10
== اقبال اور نیا ہندوستان ، محمد حسن ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ اگست 1952ء صفحہ 6
== سر اقبال ، نفیس سندیلوی ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ جنوری فروری 1953ء صفحہ 132
== اقبال اور ہندوستانی تمدن ، جگن ناتھ آزاد ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ اکتوبر 1954ء صفحہ 25
== اقبال ، نیاز فتحپوری ، ماہنامہ "نگار" لکنؤ شمارہ جنوری فروری 1955ء صفحہ 146
== اقبال اور غالب ، فرمان فتحپوری ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ دسمبر 1955ء صفحہ 32
== اقبال اور فلسفۂ خودی ، نیاز فتحپوری ، ماہنامہ "نگار" لکنؤ شمارہ جنوری فروری 1956ء صفحہ 168
== اقبال اور غالب ، اثر جلیل ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ مارچ 1956ء صفحہ 28
== غالب اور اقبال ، فرمان فتحپوری ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ مئی 1956ء صفحہ 36
== اقبال ، مجنوں گورکھپوری ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ جون 1956ء صفحہ 55
== اقبال ضربِ کلیم کے آئینے میں ، محمودہ جمال ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ مئی 1957ء صفحہ 13
== اقبال اور اس کا عہد ، جگن ناتھ آزاد ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ مارچ 1959ء صفحہ 9
== اقبال کا ایک شعر ، شورش کاشمیری ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ مارچ 1959ء صفحہ 38
== اقبال اور نظریۂ جمہوریت ، غلام ربانی عزیز ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ اپریل 1959ء صفحہ 22
== کیا اقبال کا یہ شعر مہمل ہے ، شورش کاشمیری ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ مئی 1959ء صفحہ 44
== اقبال اور اس کا عہد ، جگن ناتھ آزاد ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ دسمبر 1961ء صفحہ 85
== اقبال کی شاعری ، جگن ناتھ آزاد ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ جنوری فروری 1962ء صفحہ 11
== اقبال اور غالب کا تقابلی مقابلہ ، فرمان فتحپوری ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ جنوری فروری 1962ء صفحہ 102
== انسان دوست اقبال ، رتن ہنس راج ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ جنوری فروری 1962ء صفحہ 30
== اقبال کی شاعری عملی نقطۂ نظر سے ، سید احتشام حسین ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ جنوری فروری 1962ء صفحہ 80
== اقبال ایک فلسفی ، سید ارتضٰی حسین ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ جنوری فروری 1962ء صفحہ 115
== مطالعۂ اقبال غلط زاویۂ نگاہ سے ، محمد عبدالقیوم باقی ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ جنوری فروری 1962ء صفحہ 94
== اقبال اور حیدرآباد ، عبدالمجید ڈار ، ماہنامہ "نگار" لکھنؤ شمارہ مارچ 1962ء صفحہ 59
== خطبۂ صدارت یومِ اقبال ، رشید احمد صدیقی ، ماہنامہ "نگار پاکستان" کراچی شمارہ اپریل 1963ء صفحہ 5
== شاعرِ مشرق ، سعادت نذیر ، ماہنامہ "نگار پاکستان" کراچی شمارہ اپریل 1963ء صفحہ 47
== اقبال کے بعض نظریات عہدِ حاضر کی روشنی میں ، احمر رفاعی ، ماہنامہ "نگارپاکستان" کراچی شمارہ جون 1965ء صفحہ 55
== عصرِ حاضر کلامِ اقبال کے آئینے میں ، انیس احمد اعظمی ، ماہنامہ "نگار پاکستان" کراچی شمارہ فروری 1966ء صفحہ 14
== اقبال اور عورت ، رحمت فرخ آبادی ، ماہنامہ "نگار پاکستان" کراچی شمارہ مارچ اپریل 1966ء صفحہ 11
== اقبال اور اس کا عہد ، جگن ناتھ آزاد ، ماہنامہ "نگارپاکستان" کراچی شمارہ مئی 1966ء صفحہ 33
== مسجد قرطبہ ایک تجزیہ ، اے بی اشرف ، ماہنامہ "نگار پاکستان" کراچی شمارہ جولائی 1966ء صفحہ 58
== اقبال ایک تاریخ ساز ، رحمت فرخ آبادی ، ماہنامہ "نگار پاکستان" کراچی شمارہ مئی جون 1967ء صفحہ 78
== اقبال ایک فلسفی شاعر کی حیثیت سے ، احمر رفاعی ، ماہنامہ "نگارپاکستان" کراچی شمارہ جولائی 1967ء صفحہ 52
== اُردو کی عشقیہ شاعری اور اقبال ، فرمان فتحپوری ، ماہنامہ "نگارپاکستان" کراچی اگست 1967ء صفحہ 24
== اقبال کا شعو ارتقاء ، ریاض صدیقی ، ماہنامہ "نگار پاکستان" کراچی شمارہ اپریل 1968ء صفحہ 49
== قائداعظم اور علامہ اقبال ، فرمان فتحپوری ، ماہنامہ "نگار پاکستان" کراچی شمارہ ستمبر 1968ء صفحہ 4
== مرثیۂ اقبال ، اسد ملتانی ، ماہنامہ "نگارپاکستان" کراچی شمارہ ستمبر 1968ء صفحہ 61
== اقبال اور سوشلزم ، محمد اسلم حیات ، ماہنامہ "نگار پاکستان" کراچی شمارہ دسمبر 1968ء صفحہ 21
== اقبال بحیثیت ناقدِ نظامِ تعلیم ، منیر احمد بصیر ، ماہنامہ "نگار پاکستان" کراچی شمارہ جولائی 1969ء صفحہ 71
== اکبر او اقبال ، عبدالقادر سروری ، ماہنامہ "نگار پاکستان" کراچی ، شمارہ نومبر دسمبر 1969ء صفحہ 186
== اقبال کے غیر مسلم مداح ، ڈاکٹر سید عبداللہ ، دوماہی "صحیفہ" لاہور شمارہ جولائی اکتوبر ، 1977ء صفحہ 1
== اقبال کا تنقیدی شعور ، ڈاکٹر سلیم اختر ، سہ ماہی "الزبیر" بہاولپور انتقادیات نمبر 1986ء صفحہ 276
==============================================
ماخذات: مدیران،مُرتبین،مصنفین،ویب سائیٹس اونرز و ناشرین کے شکریہ کے ساتھ ==============================================
کتابیات
====
== سبزۂ بیگانہ ، عبدالشکور شیخ ، سول اینڈ ملٹری پریس لمٹیڈ .کراچی ،(س ن) صفحہ 65
== ادبیاتِ اُردو جلد دوم ، م غوری ، ضیاء برقی پریس .کراچی (س ن) صفحہ 5
== رُوحِ نگارش ، پیام شاہجہانپوری ، عشرت پبلشنگ ہاؤس .لاہور (س ن) صفحہ 189
== اُردو مثنوی کا ارتقاء ، عبدالقادر سروری ، ادارۂ ادبیات اُردو .حیدرآباد دکن ، 1940ء صفحہ 135
== مشعلِ راہ مُرتبہ عبدالوحید ، المعارف .لاہور ، 1947ء صفحہ 9 + 36
== بحث و نظر ، ڈاکٹر سید عبداللہ ، مکتبۂ اُردو .لاہور ،1952ء صفحہ 239
== نئی قدریں ، ممتاز حسین ، استقلال پریس .لاہور ، 1953ء صفحہ 209
== سفینۂ غزل مُرتبہ سید محمد عباس ، تاج کمپنی لمٹیڈ .کراچی ، 1958ء صفحہ 485
== تنقیدی تجربے ، ڈاکٹر عبادت بریلوی ، اُردو دنیا .کراچی ، 1959ء صفحہ 244
== تذکرے اور تبصرے ، جلیل قدوائی ، اُردو اکیڈمی سندھ .کراچی ، 1959ء صفحہ 141
== میر امن سے عبدالحق تک ، ڈاکٹر سید عبداللہ ، مجلس ترقیٔ ادب .لاہور ،1965ء صفحہ 247
== نقش ہائے رنگ رنگ جلد اول ، رشید احمد صدیقی مُرتبہ نظیر صدیقی ، کاروانِ ادب .ملتان ، 1977ء صفحہ 75
== محمد عمر مہاجر :احوال و آثار ، فریسہ عقیل ، عصری مطبوعات .کراچی ، 1980ء صفحہ 171
== سفینۂ ادب ، محمد رضی راہی ، ادارہ مجلس ادبیات .کراچی ، 1984ء صفحہ 145 + 159

رسائل
===
== ہفت روزہ "ہماری زبان" دہلی شمارہ یکم اکتوبر 1940ء صفحہ 11
== بھارت کی مختلف یونیورسٹیوں میں اُردو میں تحقیق کی صورتِ حال ، ماہنامہ اخبار اُردو ،اسلام آباد شمارہ نومبر 1985ء صفحہ 17
== بہار کی دانشگاہوں میں اُردو تحقیق ، ڈاکٹر سید شاہد اقبال ، ماہنامہ اخبار اُردو ،اسلام آباد شمارہ دسمبر 1991ء صفحہ 9
== بہار کی دانشگاہوں میں اُردو تحقیق ، ڈاکٹر سید شاہد اقبال ، ماہنامہ اخبار اُردو ،اسلام آباد شمارہ جنوری 1992ء صفحہ 15
== بہار کی دانشگاہوں میں اُردو تحقیق ، ڈاکٹر سید شاہد اقبال ، ماہنامہ اخبار اُردو ،اسلام آباد شمارہ اپریل 1992ء صفحہ 16
== مجلہ افکار کی خصوصی اشاعتیں ، محمد اشرف کمال ، ماہنامہ اخباراُردو ،اسلام آباد شمارہ جولائی 2005ء صفحہ 64

کتابیات (اقبالیات)
=========
== اقبال نامہ حصہ اول ، شیخ عطاءاللہ ، شیخ محمد اشرف تاجر کُتب .لاہور (س ن) 474 صفحات
== اقبال اور عشقِ رسالتماب (صلی اللہ علیہ و سلم) ، سید محمد عبدالرشید فاضل ، ادارۂ تنویراتِ علم و ادب .کراچی (س ن) 184 صفحات
== فلسفۂ عجم ، علامہ ڈاکٹر سر شیخ محمد اقبال مترجم میر حسن الدین ، نفیس اکیڈمی .کراچی ، 1936ء ، 1941ء ، 1944ء ، 1946ء ، 1962ء ، 245 صفحات
== مرثیۂ اقبال ، اسد ملتانی ، ادارہ روزنامہ شمسی.ملتان ،1938ء ، 38 صفحات
== متاعِ اقبال ، ابو ظفر عبدالواح ، مکتبۂ ابراہیمیہ پریس .حیدرآباد دکن ، 1939ء ، 100 صفحات
== قرآن اور اقبال ، ابو محمد مصلح ، ادارہ عالمگیر تحریکِ قرآن .حیدرآباد دکن ، 1940ء ، 191 صفحات
== روحِ اقبال ، ڈاکٹر یوسف حسین خان ، اعظم اسٹیم پریس .حیدرآباد دکن ، 1941ء ، 1944ء ، 1952ء ، 1957ء ، 1962ء ایڈیشنز
== یادِ اقبال مُرتبہ چودھری غلام سرور فگار ، اقبال اکیڈی .لاہور بار دوم 1944ء ، 127 صفحات
== آثار اقبال ، غلام دستگیر رشید ، ادارہ اشاعت اُردو .حیدرآباد دکن ، 1944ء ، 320 صفحات
== سیرتِ اقبال ، محمد طاہر فاروقی ، قومی کتب خانہ .لاہور ، 1944ء ، 360 صفحات
== یادگارِ اقبال مُرتبہ سید محمد طفیل احمد بدر امروہوی ، آزاد بُک ڈپو .لاہور ، 1945ء ، 192 صفحات
== مقامِ اقبال ، سید اشفاق حسین ، ادارۂ اشاعتِ اُردو ، حیدرآباد دکن ، 1945ء ، 330 صفحات
== اقبال حضور باری میں ، ڈاکٹر رضی الدین صدیقی ، جاوید اکیڈمی .حیدرآباد دکن ، 1946ء ، 48 صفحات
== اقبالِ کامل ، مولانا عبدالسلام ندوی ، مطبع معارف . اعظم گڑھ ، 1948ء ، 400 صفحات
== اقبال اور قرآن ، عارف بٹالوی ، ادبی پریس .کراچی ، 1950ء ، 416 صفحات
== اقبال نامہ حصہ دوم ، شیخ عطاءاللہ ، شیخ محمد اشرف ، لاہور ، 1951ء
== رختِ سفر ،مُرتبہ محمد انور حارث ، تاج کمپنی لمٹیڈ .کراچی ، 1952ء ، 144 صفحات
== اقبالیات کا تنقیدی جائزہ ، قاضی احمد میاں اختر جونا گڑھی ، اقبال اکیڈمی .کراچی ،1955ء ، -202 + 11 صفحات ،1965ء 188+12 صفحات
== اقبال ایرانیوں کی نظر میں ، ڈاکٹر خواجہ عبدالحمید عرفانی ، اقبال اکیڈمی .کراچی ، 1957ء ، 377 صفحات
== حیاتِ اقبال (سندھی)، لطف اللہ بدوی ، اقبال اکادمی .لاہور ، 1957ء ، 169 صفحات
== مکتوباتِ اقبال ، سید نذیر نیازی ، اقبال اکادمی .کراچی ، 1957ء
== کلامِ اقبال کا بے لاگ تجزیہ ، آسی ضیائی ، خدمت لمٹیڈ ، لاہور ، 1957ء ، 304 صفحات
== شعر اقبال ، سید عابد علی عابد ، بزمِ اقبال .لاہور ، 1959ء ، 637 صفحات
== اسلامی تصوف اور اقبال ، ڈاکٹرابو سعید نورالدین ، اقبال اکادمی .کراچی ، 1959ء ، 381 صفحات
== اقبال اور اس کا عہد ، جگن ناتھ آزاد ، ادارۂ انیسِ اُردو .الہ آباد ، 1960ء
== Iqbal : His Poetry And Philosphy , Jagan nath Azad , University Of Mysoor , 1965
== روزگار فقیر- حصہ اول ، فقیر سید وحید الدین، لائن آرٹ پریس کراچی ، 1966ء
== انوارِ اقبال ، بشیر احمد ڈار ، اقبال اکادمی .کراچی ، 1967ء
== اقبال کے ابتدائی افکار ، ڈاکٹر عبدالحق ، جمال پرنٹنگ پریس .دہلی ، 1969ء
== نقدِ اقبال ، میکش اکبر آبادی ، آئینۂ اقبال .لاہور ، 1970ء
== اقبال درونِ خانہ حصہ اول ، خالد نظیر صوفی ، 1971ء ، 1983ء 2008ء ، 142 صفحات
== سفرنامۂ اقبال ، محمد حمزہ فاروقی ، مکتبۂ معیار ، کراچی ، 1973ء ، 208 صفحات
== اقبال - معاصرین کی نظر میں مُرتبہ سید وقار عظیم ، مجلس ترقیٔ اَدب .لاہور ،1973ء
== اشاریہ ہائے آثارِ منظومِ اقبال ، ڈاکٹر محمد باقر ، پنجابی ادبی اکادمی .لاہور ، 1975ء
== اقبال اور مغربی مفکرین ، جگن ناتھ آزاد ، مکتبۂ جامعہ لمٹیڈ .نئی دہلی ، 1976ء
== اقبال کی کہانی ، جگن ناتھ آزاد ، ترقیٔ اُردو بورڈ .نئی دہلی ، 1976ء
== اقبال اور کشمیر ، جگن ناتھ آزاد ، علی محمد اینڈ سنز . سری نگر ، 1977ء
== اقبال : زندگی ، شخصیت اور شاعری ، جگن ناتھ آزاد ، نیشنل کونسل فار ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹرینگ .نئی دہلی ، 1977ء
== بچوں کا اقبال ، جگن ناتھ آزاد ، کپور برادرس بُک سیلرز اینڈ پبلشرز .سری نگر ، 1977ء
== مُرقِع اقبال ، جگن تاتھ آزاد ، پبلیکیشنز ڈوثژن حکومت ہند .نئی دہلی ، 1977ء (نئی دہلی) ،1985ء (لاہور) ، 1996ء (لاہور)
== عرفانِ اقبال ، آلِ احمد سُرور مُرتبہ زہرہ معین ، تخلیق مرکز .لاہور ، 1977ء ،248 صفحات
== گفتارِ اقبال مُرتب محمد رفیق افضل ، ادارہ تحقیقات پاکستان .لاہور ، 1977ء
== اقبال کا نظریہ شعر اور شاعری ، آل احمد سُرور ، مکتبہ جامعہ لمٹیڈ .نئی دہلی 1978ء ، 1994ء ، 1999ء
== اقبال اور بزمِ اقبال حیدرآباد دکن ، عبدالرؤف عروج ، دارالادب پاکستان .کراچی ، 1978ء ، 164 صفحات
== اقبال ، احمد دین مُرتب مشفق خواجہ ، انجمن ترقیٔ اُردو پاکستان .کراچی ، 1979ء
== اقبال اور تصوف ، آل احمد سُرور ، اقبال انسٹی ٹیوٹ. سری نگر ، 1980ء ، 1994ء ، 256 صفحات
== اقبال اور مغرب مُرتب آل احمد سُرور ، اقبال انسٹی ٹیوٹ.سری نگر ، 1981ء ، 212 صفحات
== اسرارِ خودی مع شرح ، یوسف سلیم چشتی ، اعتقاد پبلشنگ ہاؤس .دہلی ، 1981ء ، 512 صفحات
== اقبال - احوال و افکار ، عبادت بریلوی ، مکتبہ نعیمیہ .دہلی ، 1981ء ، 208 صفحات
== اقبال - مجد و عصر ، سہیل بخاری ، مکتبۂ نعیمیہ .دہلی ، 1981ء ، 184 صفحات
== اقبال سب کے لیے ، فرمان فتحپوری ، ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس .دہلی ، 1981ء ، 528 صفحات
== اقبال اور مشاہیر ، طاہر تونسوی ، مکتبۂ نعیمیہ .دہلی ، 1981ء ، 240 صفحات
== اقبال اور مغربی فکر ، وحیدالدین ، اقبال انسٹیٹیوٹ .سرینگر ، 1981ء ، 72 صفحات
== اقبال اور مودودی کا تقابلی مطالعہ ، عمر حیات خاں ، مرکزی مکتبہ اسلامی .دہلی ، 1981ء ، 208 صفحات
== اوصافِ اقبال ، بہار الہ آبادی ، چمن بُک ڈپو .دہلی ، 1981ء ، 408 صفحات
== نذرِ اقبال ، آتش بہاولپوری ، انجمن ترقیٔ اُردو .ہریانہ ، 1981ء ، 80 صفحات
== اقبال نامے ، اخلاق اثر ، مکتبہ جامعہ لمٹیڈ .نئی دہلی ، 1981ء ، 144 صفحات
== معرکۂ وطنیت مابین علامہ اقبال ، حسین احمد مدنی اور مولانا مودودی ، عمر حیات خاں غوری ، مکتبہ نشانِ راہ .نئی دہلئ ، 1981ء ، 101 صفحات
== محمد اقبال : ایک ادبی سوانح ، جگن ناتھ آزاد ، ماڈرن پبلشنگ ہاؤس .نئی دہلی ، 1983ء ، 136 صفحات
== Iqbal : Mind And Art , Jagan nath Azad , National Book House .Lahore , 1983
== اقبال اور دارالاقبال بھوپال ، عبدالقوی دسنوی ، نسیم بُک ڈپو .لکھنؤ ، 1983ء ، 298 صفحات
== فکرِ اقبال کے بعض اہم پہلو ، جگن ناتھ آزاد ، شیخ غلام محمد اینڈ سنز .سری نگر ،1983ء
== اقبال کی اُردو نثر ، عبادت بریلوی ، ایجوکیشنل بُک ہاؤس .علی گڑھ ، 1983ء ، 224 صفحات
== اقبال کی قومی شاعری ، اُمتہ الکریم ، حیدرآباد ، 1983ء ، 94 صفحات
== اقبال کی نظری اور عملی شعریات ، مسعود حسین خاں . اقبال انسٹیٹیوٹ .سرینگر ، 1983ء ، 96 صفحات
== اقبال کا فن ، گوپی چند نارنگ ، ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس .دہلی ، 1983ء ، 346 صفحات
== اقبال کی شاعری ، امر دہلوی ، اسٹار پبلیکیشنز. نئی دہلی ،1983ء ، 156 صفحات
== دانائے راز ،مُرتبہ بشیر فاروق ، فاروق اکیڈیمی .کراچی ، 1983ء ، 224 صفحات
== خطباتِ اقبال پر ایک نظر ، سعید احمد اکبرآبادی ، 1983ء ، 88 صفحات
== محمد اقبال ، میرسید لشکر مترجم کبیر احمد جائسی ، اقبال انسٹیٹیوٹ .سرینگر ، 1983ء ، 136 صفحات
== حرفِ زار ، حامدی کاشمیری ، موڈرن پبلشنگ ہاؤس .نئی دہلی ، 1983ء ، 144 صفحات
== اقبال اور عالمی ادب ، عبدالمغنی ، کریسینٹ پبلی کیشنز .گیا ، 1984ء ، 576 صفحات
== اقبال اور قومی یکجہتی ، سید مظفر برنی ، ہریانہ ساہتیہ اکادمی .چنڈی گڑھ ، 1984ء ، 64 صفحات
== اقبال آشنائی ، حاتم رامپوری ، امجدی پبلیکیش .مظفرپور ، 1984ء ، 208 صفحات
== اقبال کا نظامِ فن ، عبدالمغنی ، مکتبہ مریخ .پٹنہ ، 1984ء ، 552 صفحات
== اقبالیات کی تلاش ، عبدالقوی دسنوی ، مکتبۂ جامعہ لمٹیڈ .نئی دہلی ، 1984ء ، 208 صفحات
== حکمتِ گوئٹے اور فکرِ اقبال ، وحیدالدین ،اقبال انسٹیٹیوٹ .سرینگر ، 1984ء 64 صفحات
== اقبال - فکروفن ، محمد ہاشم ، شعبۂ اُردو مُسلم یونیورسٹی .علی گڑھ ، 1985ء 326 صفحات
== جدیدیت اور اقبال ، آل احمد سرور ، اقبال انسٹیٹیوٹ .سرینگر ، 1985ء 124 صفحات
== اقبال اور اُردو نظم ، آل احمد سُرور ، اقبال انسٹی ٹیوٹ .سری نگر ، 1986ء ، 1993ء 120 صفحات
== اقبال کا ذکروفکر ، سید لطیف الرحمٰن .کلکتہ ، 1986ء 112 صفحات
== اقبال اور غزل ، ساحل احمد ، اُردو رائٹرس گلڈ .الہ آباد ، 1986ء 296 صفحات
== پیامِ اقبال ، محمد بدیع الزماں ، بُک امپوریم .پٹنہ ، 1986ء ، 1993ء 200 صفحات
== شعریاتِ اقبال ، قاضی عبیدالرحمٰن ہاشمی .دہلی ،1986ء 341 صفحات
== علامہ اقبال کا نظریۂ تعلیم ، محمد حبیب الدین احمد ، مرکزی مکتبۂ اسلامی .نئی دہلی ،1986ء 80 صفحات
== روزگار فقیر- حصہ دوم ، فقیر سید وحید الدین ، مکتبہ تعمیر انسانیت لاہور، 1987ء
== ریاست بھوپال اور اقبال - حقیقت کے آئینے میں ، ماسٹر اختر ، نیا کتاب گھر .بھوپال ، 1987ء 160 صفحات
== سرسید، اقبال اور علی گڑھ ، اصغر عباس ، ایجوکیشنل بُک ہاؤس .علی گڑھ ، 1987ء 64 صفحات
== مفکر اقبال ، وحیدالدین ، اقبال انسٹیٹیوٹ .سرینگر ، 1987ء 48 صفحات
== اقبال اور غزل ، امین اندابی ، اقبال انسٹیٹیوٹ .درینگر ، 1988ء 192 صفحات
== اقبال - فکروفن ، سید اطہر ، اداراۂ تحقیقاتِ عربی و فارسی .پٹنہ ، 1988ء 192 صفحات
== اقبال کے تصوراتِ عشق و خرد ، وزیر آغا ، موڈرن پبلشنگ ہاؤس .دہلی ، 1988ء 254 صفحات
== اقبالِ کامل ، عبدالسلام ندوی ، کامران پبلی کیشنز .راولپنڈی ، 1988ء
== اقبال شناسی اور بلوچستان کے کالج میگزین جلد اول و دوم ، ڈاکٹر انعام الحق کوثر ، بزمِ اقبال .لاہور ، 1988ء ، 1944ء 280 صفحات
== تذکارِ اقبال ، منشی محمد الدین فوق مُرتب محمد عبداللہ قریشی ، بزمِ اقبال .لاہور ، 1988ء 275 صفحات
== اقبال اور مشرق و مغرب کے مفکرین ، ڈاکٹر عشرت حسن انور تدوین شیما مجید ، بزمِ اقبال ،لاہور ، 1989ء 194 صفحات
== علامہ اقبال کی ازدواجی زندگی ، حامد جلالی ، ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس .دہلی ، 1990ء 175 صفحات
== اقبال پر نئی تنقید و دیگر مضامین ، محمد حنیف ، رضوان پبلی کیشنز .گیا ، 1990ء 200 صفحات
== اقبال کا نظریہ خودی ، عبدالمغنی ، مکتبۂ جامعہ لمٹیڈ .نئی دہلی ، 1990ء 544 صفحات
== مُحبِ وطن ، مظفر حسین برنی ، ہریانہ اُردو اکادمی .پنچکولہ ، 1990ء 170 صفحات
== بیاد مجلس اقبال ، ممنون حسن خاں ، کل ہند علامہ اقبال ادبی مرکز .بھوپال ، 1990ء 144 صفحات
== افکارِ اقبال ، محمد عبدالسلام خاں ، مکتبۂ جامعہ لمٹیڈ .نئی دہلی ، 1991ء 388 صفحات
== اسلوبیاتِ اقبال ، طارق سعید ، ایجوکیشنل بُک جاؤنڈیش .علی گڑھ ، 1991ء 168 صفحات
== اقبال کی مابعدالطبعیات ، عشرت حسن انور مترجم شمس الدین صدیقی ، گلشن پبلشرز .سرینگر ، 1991ء 160 صفحات
== اقبال اور بچوں کا ادب ، زیب النساء بیگم ، ترقیٔ اُردو بیورو .نئی دہلی ، 1992ء 216 صفحات
== اقبال اور محبتِ رسول ، محمد طاہر فاروقی ، اسلامک بُک فاؤنڈیشن .نئی دہلی ، 1992ء 162 صفحات
== اقبال - شاعر و مفکر ، نورالحسن نقوی ،علی گڑھ ، 1992ء 248 صفحات
== اقبال - ماورائے دیر و حرم ، سلمان اطہر جاوید ، موڈرن پبلشنگ ہاؤس .نئی دہلی ، 1992ء 160 صفحات
== خیالاتِ اقبال ، طیب انصاری ، ادبی مرکز .حیدرآباد ، 1993ء 104 صفحات
== شعریاتِ اقبال ، توقیر احمد خاں .نئی دہلی ، 1993ء 200 صفحات
== علامہ اقبال اور قرونِ اولٰی کے مسلمان مجاہدین ، عبدالصبور طارق ، اسلامک بُک فاؤنڈیشن .نئی دہلی ، 1993ء 366 صفحات
== فکر اقبال کے سرچشمے ، آفاق فاخری ، .جلالپور ، 1993ء 353 صفحات
== محمد اقبال ، شکیل الرحمٰن ، موڈرن پبلشنگ ہاؤس .نئی دہلی ، 1993ء 200 صفحات
== کلیات مکاتیبِ اقبال جلد سوم ، مظفر حسین برنی ، اُردو اکادمی .نئی دہلی ، 1993ء 1168 صفحات
== اقبال کے آخری دوسال ، عاشق حسین بٹالوی ، شاہین بُک اسٹال .سرینگر ، 1994ء 704 صفحات
== دانشور اقبال ، آل احمد سرور ، ایجوکیشنل بُک ہاؤس .علی گڑھ ، 1994ء 288 صفحات
== اقبال کے افکار و نظریات ، ڈاکٹر محمد وسیم انجم ، انجم پبلشرز .راولپنڈی ، 1994ء
== اقبال کی شعری زبان ، سید صادق علی ،ٹونک ، 1994ء 90 صفحات
== اقبال کا ذہنی و فنی ارتقاء ، ڈاکٹر محمد وسیم احمد انجم ، انجم پبلشرز .راولپنڈی ،1994ء
== فکرِ اقبال کے بعض اہم پہلو ، جگن ناتھ آزاد ، شاہین پبلشرز .سرینگر ، 1994ء 408 صفحات
== اقبال اور قرآن ، امین اندرابی ، اقبال انسنٹیٹیوٹ .سرینگر ، 1994ء 132 صفحات
== اقبال اور قومی یکجہتی ، منظر اعجاز ، پٹنہ ، 1994ء 272 صفحات
== اقبال کا نظریہ شعر اور اُن کی شاعری ، آل احمد سرور ، مکتبۂ جامعہ لمٹیڈ .نئی دہلی ، 1994ء ،1999ء ، 80 صفحات
== مجلس اقبال حصہ چہارم ، آفاق احمد ، کل ہند علامہ اقبال ادبی مرکز .بھوپال ، 1994ء 208 صفحات
== مفتاح اقبال . عبداللہ خاور ، اقبال انسٹیٹیوٹ .سرینگر ، 1994ء 236 صفحات
== شخصیت: اقبال کا فن و ادب ، ڈاکٹر محمد وسیم انجم ، انجم پبلشرز ،راولپنڈی ، 1995ء
== اقبال اور اسلامی معاشرہ ، الطاف حسین ، گلشن پبلشرز .سرینگر ، 1995ء 152 صفحات
== اقبال: شاعر اور سیاستدان ، رفیق زکریا مترجم عبدالستار ردلوی ، انجمن ترقیٔ اُردو (ہند) نئی دہلی ، 1995ء 274 صفحات
== اقبال : فکر اسلام کی تشکیلِ جدید ، حسن محمد جعفری ، اسلامک بُک فاؤنڈیشن .نئی دہلی ، 1995ء 324 صفحات
== برہانِ اقبال ، محمد منور ، گلشن پبلشرز . سرنگر ، 1995ء 288 صفحات
== افکارِ اقبال ، محمد عبدالسلام خاں ، مکتبۂ جامعہ لمٹیڈ .نئی دہلی ، 1996ء 388 صفحات
== اقبال کا حرفِ تمنا ، شیم حنفی ، انجمن ترقیٔ اُردو (ہند) نئی دہلی ، 1996ء 120 صفحات
== بالِ جبریل - ایک مطالعہ ، اثر لکھنؤ + ساحل احمد ، اُردو رئٹرس گلڈ .الہ آباد ، 1996ء 50 صفحات
== اقبال اور دوسرے شعراء ، محمد طٰہ صدیقی . نستی ، 1996ء 150 صفحات
== تشبہات و استعاراتِ اقبال ، گوہر بھاگلپوری ، کتاب منزل .پٹنہ ، 1997ء 159 صفحات
== اقبال اور تحریکِ آزادیٔ ہند ، یعقوب شمیم ، اقبال اکیڈمی .حیدرآباد ، 1997ء 120 صفحات
== اقبال - شخصیت اور پیام ، طیب عثمان ندوی ، مرکزی مکتبہ اسلامی .دہلی ، 1997ء 224 صفحات
== اقبالیاتِ آزاد ، محمد اسداللہ وانی ، محروم میموریل لٹریری ساسائٹی .نئی دہلی ،1997ء 204 صفحات
== مجلس اقبال حصہ ششم ، آفاق احمد ، کل ہند علامہ اقبال ادبی مرکز .بھوپال ، 1998ء 96 صفحات
== اقبال کی شعری و فکری جہات ، عبدالحق ، شعبۂ اُردو .دلی یونیورسٹی .دہلی ، 1998ء 314 صفحات
== اقبال اور دانتے ، منظر حسین ، لٹریری انفارمیشن سینٹر .رانچی ، 1998ء 128 صفحات
== زبورِ عجم (منظوم پنجابی ترجمہ) مترجم علی اکبر عباس ، اقبال اکادمی پاکستان .لاہور ، 1998ء 146 صفحات
== اقبال :فن اور فلسفہ ، نورالحسن نقوی ، ایجوکیشنل بُک ہاؤس .علی گڑھ ، 1999ء 168 صفحات
== معاصر اسلامی تحریکات اور فکرِ اقبال . شجاع الدین فاروقی ،.علی گڑھ ، 1999ء 288 صفحات
== Tulip In The Desert , Mustansir Mir , C Hurst & Co .London , 2000
== اقبالیات نیرنگ ِ خیال ،ڈاکٹر محمد وسیم انجم ، انجم پبلشرز ،راولپنڈی ، 2000ء
== اقبال کی یاد میں ، ڈاکٹر محمد وسیم انجم ، انجم پبلشرز ،راولپنڈی ، 2001ء
== رہ نورد شوق - محمد اقبال - حیات اور کارنامے ،اقبال سنگھ ،آکسفورڈ یونیورسٹی پریس ،2003ء
== Iqbal Essays And Studies , Asloob Ahmad Ansari , Iqbal Academy Pakstan .Lahore , 2004 332 pages
== سیر اقبال شناسی در افغانستان ، عبدالرؤف خان رفیقی ، اقبال اکادمی .لاہور ، 2004ء 264 صفحات
== اقبالیاتی خاکے ، ڈاکٹر محمد وسیم انجم ، انجم پبلشرز ،راولپنڈی ، 2005ء
== اقبالیاتی تحقیق ، ڈاکٹر محمد وسیم انجم ،انجم پبلشرز ،راولپنڈی ، 2007ء
== مطالعۂ اقبالیات ، ڈاکٹر محمد وسیم انجم ، انجم پبلشرز.راولپنڈی ،2007ء
== ابوالحسن ندوی بطور اقبال شناس ، سمیرا اعجاز ، بزمِ اقبال .لاہور ، 2008ء
== اقبال شناس ، ڈاکٹر محمد وسیم انجم ،2008ء
== Iqbal On Inner Religious Experience Dr M.H.Qazi , Iqbal Academy .Lahore , 2008 209 pages
== رفیقی عبدالرؤف خاں ،"دا اقبال ژوند : حیاتِ اقبل" (پشتو) کراچی، اقبال اکادمی .لاہور ،2008ء 70 صفحات
== Bang i Dara , Iqbal , Italian Translation By Vito Salierno , Iqbal Academy Pakstan .Lahore , 2010 253 pages
== افضل حق قریشی ،لاہور ،"اقبلیاتِ تاثیر"، اقبال اکادمی پاکستان ، 2010ء 108 صفحات

ویب لنکس
=====
== http://www.allamaiqbal.com
==
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: کچھ حضرت ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے بارے

Post by اضواء »

قیمتی معلومات پئیش کرنے پر آپ کا شکریہ ....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: کچھ حضرت ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے بارے

Post by میاں محمد اشفاق »

پسند کرنے کا شکریہ
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: کچھ حضرت ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے بارے

Post by افتخار »

بہت شکریہ اتنی معلومات فراہم کرنے کا.

بہت تحقیق کا کام ھے .

zub;ar
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: کچھ حضرت ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے بارے

Post by میاں محمد اشفاق »

پسند کرنے کا بہت شکریہ افتخار بھائی
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: کچھ حضرت ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے بارے

Post by بلال احمد »

اچھی خاصی معلومات کیلئے شکریہ ;fl;ow;er;
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: کچھ حضرت ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے بارے

Post by اعجازالحسینی »

بہت بہت شکریہ میاں صاحب
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
نذر حافی
کارکن
کارکن
Posts: 18
Joined: Mon Aug 06, 2012 4:02 pm
جنس:: مرد

Re: کچھ حضرت ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے بارے

Post by نذر حافی »

v;g
یہ تتلی فاحشہ ہے، پھول کے بستر پہ سوتی ہے
یہ جگنو شب کے پردے میں نہیں رہتا، یہ کافر ہے
Post Reply

Return to “ادبی شخصیات کا تعارف نامہ”