ادیبوں کی نرالی عادتیں

ملکی اور غیر ملکی شخصیات کا تعارف اور اردونامہ کے ان کے ساتھ کیئے گئے انٹرویو پڑھنے کے لئے یہاں تشریف لائیں
Post Reply
محمد
دوست
Posts: 403
Joined: Thu Oct 21, 2010 3:45 pm
جنس:: مرد

ادیبوں کی نرالی عادتیں

Post by محمد »

اردو کے مشہور افسانہ نگار اور ناول نگار کرشن چندر تنہائی میں کمرا بند کر کے لکھتے تھے۔ اہک بار ان کی بیگم نے چپکے سے کمرے میں جھانک کر دیکھا۔ وہ بتاتی ہیں کہ کرشن اردگرد سے بے خبر اپنے لکھنے کے پیڈ پر جھکے ہوئے تھے۔ اس لمحے ان کا چہرہ بہت ظالم، بھیانک اور اجنبی سا لگا۔ تیوریاں چڑھی ہوئی تھیں۔ ہونٹ بھنچے ہوئے تھے اور ان کے ہاتھ میں قلم خنجر کے مانند نظر آ رہا تھا۔ کچھ دیر کے بعد کرشن کمرے سے نکلے اور سیدھے کھانے کی میز کی طرف آئے۔ اس وقت ان کا چہرہ پرسکون، گمبیھر اور معصوم نظر آیا۔
فرانسیسی ناول نگار وکٹر ہیو گو کی یہ عادت تھی کہ وہ لکھتے وقت سیدھا کھڑا ہو جاتا اور لکھنے کے لیے کندھے جتنی اونچی میز استعمال کرتا۔ ونسٹن چرچل بھی ابتدا میں لکھتے وقت اسی قسم کا انداز اپناتا تھا۔
فرانسیسی ناول نویس ڈیوما لکھتے وقت لیموں کے علاوہ کسی اور پھل کا مشروب نہیں پیتا تھا۔
آئرلینڈ کے مشہور ناول نگار جیمز جوائس نے اپنی تمام تحریریں بستر پر الٹے لیٹ کر لکھیں۔ اس کا کہنا تھا "میں اس طریقے سے لکھتے ہوئے آرام و سکون محسوس کرتا ہوں۔"
لاتعداد ادیب لکھتے ہوئے بے شمار سیگریٹ پیتے ہیں۔ اسی طرح بعض ادیب لکھتے ہوئے چائے پینے کے عادی ہوتے ہیں۔
فرانسیسی ادیب بالزاک چائے کے بجائے کوفی پیتا تھا۔ایک دفع اس نے کہا تھا "میں کوفی کی دس ہزار پیالیاں پی کر مروں گا۔"
بعض ادیب ایسے بھی گزرے ہیں جو لکھنے کے دوران اپنی میز پر اپنے قریب سیب یا شہد رکھتے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ سیب یا شہد کی خوشبو سونگھنے سے ان کے خیالات کو تحریک ملتی۔
ایک زمانہ تھا جب ادیب اتنے نازک مزاج ہوتے تھے کہ بلی کی میاوں میاوں اور مرغ کی ککڑوںکوں سے بے چین ہو جاتے اور ایک دم ان کے قلم رک جاتے۔ تاہم آج کے بیشتر ادیب لکھتے وقت اردگرد ہلکا پھلکا شور پسند کرتے ہیں۔
اردو کے منفرد اور مشہور افسانہ نگا سعادت حسین منٹو لکھتے وقت صوفے پر بیٹھ کر دونوں گھٹنے سکیڑ لیتے اور ایک چھوٹی سی پنسل سے کہانی لکھتے۔ افسانہ شروع کرنے سے پہلے وہ ۷۸۶ ضرور لکھتے تھے جو غلط طور پر بسم اللہ ارحمٰن الرحیم کے ہم معنی سمجھا جاتا ہے۔
اردو ہی کی مشہور افسانہ نگار اور ڈرامہ نگار عصمت چغتائی اوندھی لیٹ کر لکھتی تھیں اور لکھتے ہوئے عموماً برف کی ڈلیاں چباتی جاتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈلیاں چبانے سےمیرے دماغ میں نت نئے خیالات آتے ہیں۔
اردو کے ممتاز مزاح نگار شفیق الرحمٰن ہمیشہ کھڑے ہو کر لکھتے تھے۔
انگریزی کا ادیب ٹموتھی ڈیکسٹر اپنی تحریر میں کامے، فل سٹاپ اور ڈیش وغیرہ نہیں لگاتا تھا۔ وہ اپنی تحریر میں اس قاعدے کا بھی خیال نہیں رکھتا تھا کہ ہر نیا جملہ بڑے حروف تہجی سے شروع ہو۔نتیجحتاٰ اس کی تحریر ایک طویل ترین جملہ لگتی۔ اس کی کتاب کے ناشر نے ایک دفع پریشان ہو کر اسے لکھا کہ اس میں نہ تو کاما ہے، نہ فل سٹاپ، میں کیا کروں۔ ڈیکسٹر نے کچھ کاغذوں پر بےشمار کامے، ڈیش، فل سٹاپ وغیرہ لکھے اور ناشر کو اس پیغام کے ساتھ روانہ کر دیے کہ جہاں جہاں ضرورت ہو وہ اس کاغذ سے کامے، ڈیش اور فل سٹاپ وغیرہ لے لے۔
آج تو کمپیوٹر کا دور ہے لیکن پہلے وقتوں میں تحریر صاف رکھنے کے لیے ٹائپ رئٹر استعمال کیا جاتا تھا۔ تاہم چارلس ڈکنز اس کا ستعمال نہیں جنتا تھا، اس لیے ڈکنز کی تحریریں پڑھنا نہایت دشوار کن مرحلہ ہوتا تھا۔ اس کی تحریریں خاردار تاروں کے مانند الجھی نظر آتیں۔
مشہور ادیب ڈیوما لکھتے ہوئے ایک اونچا اور لمبا ٹوپ پھول دار جاپانی چوغے کے ساتھ پہنتا۔ وہ کہتا تھا "میرے آدھے خیالات اس ٹوپ کے اندر ہوتے ہیں اور آدھے ان جرابوں میں جو میں روحانی مناظر لکھتے وقت پہنتا ہوں۔
رانا محمد شاہد
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ادیبوں کی نرالی عادتیں

Post by اضواء »

بہترین معلومات پئش کرنے پر آپکابہت بہت شکریہ!!!!
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ادیبوں کی نرالی عادتیں

Post by علی عامر »

معلومات کی فراہمی پر مشکور ہوں۔ r:o:s:e
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ادیبوں کی نرالی عادتیں

Post by محمد شعیب »

بہت خوب
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ادیبوں کی نرالی عادتیں

Post by چاند بابو »

بہت خوب، چند ایک کی عادات تو نہایت عجیب ہیں۔
اور تحریر کا سب سے بہترین حصہ ذیل میں۔
انگریزی کا ادیب ٹموتھی ڈیکسٹر اپنی تحریر میں کامے، فل سٹاپ اور ڈیش وغیرہ نہیں لگاتا تھا۔ وہ اپنی تحریر میں اس قاعدے کا بھی خیال نہیں رکھتا تھا کہ ہر نیا جملہ بڑے حروف تہجی سے شروع ہو۔نتیجحتاٰ اس کی تحریر ایک طویل ترین جملہ لگتی۔ اس کی کتاب کے ناشر نے ایک دفع پریشان ہو کر اسے لکھا کہ اس میں نہ تو کاما ہے، نہ فل سٹاپ، میں کیا کروں۔ ڈیکسٹر نے کچھ کاغذوں پر بےشمار کامے، ڈیش، فل سٹاپ وغیرہ لکھے اور ناشر کو اس پیغام کے ساتھ روانہ کر دیے کہ جہاں جہاں ضرورت ہو وہ اس کاغذ سے کامے، ڈیش اور فل سٹاپ وغیرہ لے لے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد
دوست
Posts: 403
Joined: Thu Oct 21, 2010 3:45 pm
جنس:: مرد

Re: ادیبوں کی نرالی عادتیں

Post by محمد »

پڑھنے اور پسند کرنے پر آپ سب کا شکریہ.
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ادیبوں کی نرالی عادتیں

Post by بلال احمد »

چاند بھائی نے تو دل نکال کر رکھ دیا ہے تحریر کا.

بہت عمدہ شیئرنگ ہے. :inlove: :inlove: :inlove:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: ادیبوں کی نرالی عادتیں

Post by نورمحمد »

شکریہ بہترین معلومات ہیں -

اور چاند بھائی آپ کا شکریہ
Post Reply

Return to “ادبی شخصیات کا تعارف نامہ”