محترم خاور چوہدری کا تعارف نامہ

ملکی اور غیر ملکی شخصیات کا تعارف اور اردونامہ کے ان کے ساتھ کیئے گئے انٹرویو پڑھنے کے لئے یہاں تشریف لائیں
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

محترم خاور چوہدری کا تعارف نامہ

Post by چاند بابو »

کوائف و تعارف
خاور چودھری

--------------------------------------------------------------------------------
[center]تعارف[/center]خاور چودھری زمانۂ طالب علمی سے ہی قلم سے وابستہ ہیں ۔ 1987ء میں لاہورسے شائع ہونے والے ایک ڈائجسٹ کے لیے کہانیاں ا ور مختصر مضامین لکھے بعد ازاں صحافت بھی شروع کر دی۔ 1994ء میں حضروسے شائع ہونے والے ادبی رسالے ’’چاک‘‘ کے لیے ناظم منتخب ہوئے ۔ 1998ء میں حضروشہرسے پہلا باقاعدہ اخبار’’ ہفت روزہ حضرو‘‘ جاری کیا۔ 2000ء میں ادبی رسالہ ’’سحر تاب‘‘ کی ادارت کی اور پھر 2001ء میں ایک اور ہفت روزہ اخبار’’تیسرا رُخ‘‘ میں چیف ایڈیٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دیے ۔ 2005ء میں علاقائی روزنامہ ’’تعلّم‘‘ کے ایڈیٹر رہے ۔ اسی عرصہ میں کراچی سے شائع ہونے والے معروف ادبی ماہنامے ’’سخن ور‘‘ کے ساتھ بھی منسلک رہے ۔

مئی2005ء سے روزنامہ ’’اسلام‘‘ کے سا تھ بہ طور کالم نگار اور بیورو چیف وابستہ ہیں ۔ اس کے علاوہ ویب سائٹ۔ ’’القمر آن لائن‘ کے لیے بھی کالم لکھ رہے ہیں ۔ اس سے پہلے روزنامہ ’’جنگ"، "نوائے وقت"، "اوصاف"، "اذکار‘‘ اور دیگر اخباروں کے لیے اعزازی کالم لکھتے رہے ۔

خاور چودھری نے نظم اور نثر کے میدانوں میں بہ یک وقت طبع آزمائی کی۔ نعت، سلام، غزل، نظم، ہائیکو ، ماہیا، قطعہ، ناولٹ اور افسانے لکھے ۔ 1990ء میں نعت پر مشتمل ان کی کتاب ’’شمع فروزاں ‘‘ شائع ہوئی۔ 1996ء میں ان کا طویل ناولٹ ’’زنگ آلود خواہشیں ‘‘ کے نام سے ایک ڈائجسٹ میں شائع ہوا۔ 2001ء میں ان کے کالموں کا پہلا مجموعہ ’’خواب، کرچیاں اور مسافر‘‘ منظر پر آیا۔ 2006ء میں ان کے ہائیکو اور ماہیوں کی کتاب ’’ٹھنڈا سورج‘‘ شائع ہوئی۔ نومبر2007ء میں ان کے کالموں کا دوسرا مجموعہ ’’چراغ بہ کف‘‘ سامنے آیا اور جنوری2008ء میں ان کے افسانوں کا انتخاب ’’چیخوں میں دَبی آواز‘‘ کے نام سے شائع ہو چکا ہے ۔

جاپانی اصنافِ سخن ہائیکو اور واکا کی طرف ان کا رجحان زیادہ ہے ۔ ان کے ’’واکا‘‘ پر مشتمل مجموعہ ’’امید‘‘ کے نام سے جلد شائع ہو رہا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------

بشکریہ: اردو تحریر میں اردو کا پہلا آن لائن ادبی جریدہ “سمت“
Last edited by چاند بابو on Fri Jul 25, 2008 3:41 pm, edited 1 time in total.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

محترم خاور صاحب کا تعارف نامہ پڑھ کر بہت ہی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ اور میرے دل میں ان کی عزت اور بڑھ گئی ہے۔
خاورچودھری
مدیر
مدیر
Posts: 202
Joined: Sun Mar 09, 2008 10:05 am

Post by خاورچودھری »

چاند بابو
شکریہ

لگتا ہے مجھ سے ناظم کے اختیار واپس لے لیے گئے ہیں اس لیے میں کچھ حذف نہیں‌کر پا رہا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

لگتا ہے مجھ سے ناظم کے اختیار واپس لے لیے گئے ہیں اس لیے میں کچھ حذف نہیں‌کر پا رہا
خاور بھائی ایسی تو کوئی بات نہیں ہے بہرحال میں دوبارہ چیک کرلیتا ہوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

چاند بھائی ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ خاور بھائی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ مستقبل میں ایسی مشکلات پیش نہ آئے اس کا انتظام کر لیجیئے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

رضی بھائی انشااللہ کل سے ان کی یہ شکایت ختم اور آئندہ بھی کوشش کروں‌گا کہ ایسا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

لیجیئے خاور بھائی آپ کی شکایت پر چاند بھائی کام شروع کر دیا ہے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

اجی کام شروع نہیں کیا تھا بلکہ کل ہی ختم بھی کر دیا تھا اب ایسا کوئی مسئلہ باقی نہیں رہا ہے۔ کیوں خاور بھائی کیا کہتے ہیں اب؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

بہت خوب چاند بھائی، لگتا ہے کچھ معمولی خرابی تھی کو خاور بھائی کو پریشان کر رہی تھی۔
خاورچودھری
مدیر
مدیر
Posts: 202
Joined: Sun Mar 09, 2008 10:05 am

Post by خاورچودھری »

شکریہ چاندبابو
Post Reply

Return to “ادبی شخصیات کا تعارف نامہ”