بارہ کتابوں کا مصنف ”رکشہ ڈرائیور“

ملکی اور غیر ملکی شخصیات کا تعارف اور اردونامہ کے ان کے ساتھ کیئے گئے انٹرویو پڑھنے کے لئے یہاں تشریف لائیں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

بارہ کتابوں کا مصنف ”رکشہ ڈرائیور“

Post by میاں محمد اشفاق »

Image
Image
Image

پاکستان کے صنعتی مرکز فیصل آباد کے بازاروں میں یوں تو سینکڑوں رکشہ ڈرائیور مل جاتے ہیں، لیکن ان میں سے ایک محمد فیاض ماہی ”رکشے والا“ انوکھی شخصیت کے مالک ہیں۔ فیاض اپنے لوڈر رکشے پر تاجروں کا کپڑا ہی ایک سے دوسری مارکیٹ میں منتقل نہیں کرتے، بلکہ اپنے گاہکوں کو زندگی کے مختلف پہلوو¿ں اور ان سے جڑے کرداروں سے بھی ہم آہنگ کرواتے ہیں۔ 45 سالہ فیاض رکشہ ڈرائیور ہونے کے ساتھ ساتھ ادیب ہیں اور اب تک 12 ناولوں سمیت ایک سو سے زاید ڈرامے لکھ چکے ہیں۔ ان کے کام کی مقبولیت اس قدر زیادہ ہے کہ اب تک شائع ہونے والے کل 12 میں سے 11 ناول تین تین بار دوبارہ شائع ہو کر بک چکے ہیں، لیکن مفلسی کا یہ عالم ہے کہ وہ آج بھی وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی کے بالکل پڑوس میں پونے 2 مرلے پر مشتمل کرائے کے مکان میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ فیاض رات گئے تک کام کر کے یومیہ چار سو سے ساڑھے چار سو روپے کماتے ہیں۔ فیاض بتاتے ہیں کہ وہ ایک غریب خاندان میں پیدا ہوئے اور میٹرک کی 40 روپے داخلہ فیس نہ ہونے کے باعث اپنی رسمی تعلیم مڈل سے آگے نہ بڑھا سکے۔ تاہم غربت کو کتابیں پڑھنے کے شوق پر کبھی حاوی نہیں ہونے دیا۔ ”میری تعلیم چھوٹی تو میں نے اپنا اور گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لیے ریڑھی پر چھلیاں بیچنا شروع کیں۔ چونکہ مجھے کتابوں کا جنون کی حد تک شوق تھا، اس لیے میں تھوڑے بہت پیسے جمع کرتا رہا اور ایک دن اس قابل ہو گیا کہ اپنی لائبریری بنا لی اور وہاں بیٹھ کر زندگی کی حقیقتوں کو قلمبند کرنا شروع کر دیا۔“
فیاض کا پہلا ناول ”گھنگھرو اور کشکول“ 2005ءمیں شائع ہوا، جس میں انہوں نے طوائفوں کی زندگیوں کے مختلف پہلوو¿ں اور ان کے ساتھ ناروا معاشرتی برتاو¿ کو اپنا موضوع بنایا ہے۔ ان کا سفر گھنگھرو اور کشکول سے گیلے پتھر، کاغذ کی کشتی، کانچ کا مسیحا، تاوان عشق، عین شین قاف، موم کا کھلونا، ٹھہرے پانی، میرا عشق فرشتوں جیسا، لبیک اے عشق، شیشے کا گھر اور پتھر کے لوگ تک لکھ کر ختم نہیں ہوا، بلکہ گستاخ اکھیاں کے عنوان سے تیرہواں ناول بھی رواں سال کے آخر تک شائع ہو جائے گا۔ وہ کہتے ہیں کہ اپنی 4 بچیوں کا پیٹ پالنے اور گھر کا ماہانہ 6 ہزار روپے کرایہ ادا کرنے کے لیے رکشہ چلانا ان کی مجبوری ہے۔ ”کتابوں سے مجھے کمائی نہیں ہوتی۔ یہ پبلشرز کے لیے نفع بخش کاروبار ہے اور ویسے بھی پڑھنے کے شوقین اب رہ ہی کتنے گئے ہیں؟ پبلشرز مجھے میرا ناول شائع کرنے کے بعد صرف 25 ہزار روپے دیتے ہیں اور خود لاکھوں روپیہ کماتے ہیں۔“ ان کے بقول بہت سے لوگوں کو یہ دیکھ اور سن کر تعجب ہوتا ہے کہ 12 ناولوں کا مصنف ہونے کے باوجود بھی وہ رکشہ کیوں چلاتے ہیں۔ ”لوگوں کو کون سمجھائے کہ میری بچیوں کی روٹی رکشے سے کمائے گئے یومیہ چار سے ساڑھے چار سو روپے سے ہی پکتی ہے۔“ انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن میں عابد شیر علی کے قریبی دوست بھی رہے ہیں، لیکن انہوں نے آج تک ان کی مفلسی دور کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ ”میں اور عابد اکھٹے کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔ عابد نے سیاست میں نام کمایا تو میں نے بہت بار درخواست کی کہ کوئی چھوٹی موٹی نوکری کروا دیں، لیکن ہر بار ٹرخا دیا گیا۔“ فیاض فقط ایک کمرے کے کرائے کے گھر میں رہتے ہیں۔ یوں تو فیاض کو اپنے تمام ہی ناول بہت پسند ہیں، تاہم ”عین شین قاف“، جس کی اب تک لگ بھگ 33 سو کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں، کو وہ اپنی بہترین کاوش قرار دیتے ہیں۔ فیصل آباد میں قائم ایجوکیشن یونیورسٹی میں طلباءکو فیاض ماہی کی زندگی بارے درس دیا جاتا ہے۔ تعلیمی میدان میں ان کی جدوجہد اور محنت سے بھرپور زندگی سبھی کے لیے ایک اعلیٰ مثال ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مذکورہ یونیورسٹی میں ایم فل سطح کے طالب علم ان کے کام پر مقالے لکھ رہے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ادبی میدان میں انہیں اعلیٰ مقام حاصل ہو اور لوگ ان کی زندگی سے سبق حاصل کریں کہ تعلیم جیسے گوہر کو اگر پانے کا ارادہ پختہ ہو تو اسکول جائے بغیر بھی یہ مشکل نہیں ہے۔
(بشکریہ:ڈان نیوز۔رضوان صفدر)
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: بارہ کتابوں کا مصنف ”رکشہ ڈرائیور“

Post by چاند بابو »

بہت خوب آفرین ہے اس ادیب پر جس نے اتنے مشکل کام کے بعد بھی قلم کا ساتھ نہیں چھوڑا
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
ایم ابراہیم حسین
کارکن
کارکن
Posts: 166
Joined: Fri Oct 31, 2014 7:08 pm
جنس:: مرد

Re: بارہ کتابوں کا مصنف ”رکشہ ڈرائیور“

Post by ایم ابراہیم حسین »

پڑھ کر آنکھ نم ہوگئ کے ہمارے ادیب کو کوئی نہیں جانتا
اللہ تعالی انکی مدد فرمائے اور خاص رحم و کرم فرمائے آمین یارب العالمین


Sent from my LenovoA3300-HV using Tapatalk
nizamuddin
ماہر
Posts: 605
Joined: Fri Mar 27, 2015 5:27 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی، پاکستان
Contact:

Re: بارہ کتابوں کا مصنف ”رکشہ ڈرائیور“

Post by nizamuddin »

اللہ تعالیٰ ارباب اختیار کو ایسے باصلاحیت افراد کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔۔۔ آمین
آن لائن اردو انگلش ڈکشنری
[link]http://www.urduinc.com[/link]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: بارہ کتابوں کا مصنف ”رکشہ ڈرائیور“

Post by میاں محمد اشفاق »

آمین ثم آمین
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
touseef752
کارکن
کارکن
Posts: 10
Joined: Sun Aug 16, 2015 10:41 am
جنس:: مرد

Re: بارہ کتابوں کا مصنف ”رکشہ ڈرائیور“

Post by touseef752 »

Nice

Sent from my rtd298x_tv038 using Tapatalk
Post Reply

Return to “ادبی شخصیات کا تعارف نامہ”