مجھے کچھ مشکل درپیش ہے۔

اگر آپ نے ابھی تک اردونامہ پر شمولیت حاصل نہیں کی لیکن آپ ہمارے لئے کچھ لکھنا چاہتے ہیں تو یہاں تشریف لایئے یہاں بغیر رجسٹر ہوئے آپ لکھ سکتے ہیں۔
Forum rules
عارضی نوٹ:
سپیمرز سے نمپٹنے کےلئے عارضی طور پر مہمانوں کے لکھنے کی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔
جلد ہی یہ سہولت دوبارہ فراہم کر دی جائے گی، تب تک کسی مسئلہ کی صورت میں admin@urdunama.org سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
Post Reply
چاند بابو1

مجھے کچھ مشکل درپیش ہے۔

Post by چاند بابو1 »

اسلام علیکم

کیسے ہیں اہلیانِ اردونامہ ؟ ارے گھور گھور کر کیا دیکھ رہے ہیں کوئی بات نہیں ہے بندے پر اچھا برا وقت آتا ہی رہتا ہے میں وہی چاند بابو ہوں بس ایک تھوڑا سا مسئلہ ہو گیا ہے وہ یہ ہے کہ جب بھی میں اپنے نام سے لاگ ان ہونے کی کوشش کرتا ہوں تو فورم پر ایرر آ جاتا ہے اور میں لاگ ان نہیں ہو پاتا ہوں۔ میں کوشش کر رہا ہوں کہ جلد ازجلد اس ایرر کا کوئی حل نکال لوں تب تک مجیب بھیا آپ اپنی ایڈمنسٹریٹر کی ذمہ داریاں سنبھالیئے اور اگر میں واپس نہ آ سکا تو پھر جلد ہی آپ کو بتاؤں گا آپ میری مدد کیجئے گا۔فی الحال آپ فورم سنبھالیئے میں آپ کو ای میل پر رابطہ کروں گا اگر ضرورت پڑی تو۔ :lol:
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

واہ چاند بھائی واہ !
دوسروں کو راہ دکھلانے والے خود ہی بھٹک گئے۔

میں آپ اپنی تلاش میں ہوں میرا کوئی راہ نما نہیں ہے
وہ کیا بتائیں گے راہ مجھ کو جنہیں خود اپنا پتہ نہیں ہے
چاند بابو1

Post by چاند بابو1 »

اسلام علیکم

رضی بھیا کوئی بات نہیں کر لیں مذاق جتنا کر سکتے ہیں۔ انشااللہ کچھ ہی عرصے میں یہ مسئلہ حل ہو جائے گا پھر میں آپ کو تھانیدارنی سے سزا دلواؤں گا اس مذاق کی۔

مجیب بھیا ایسا کیجئے کیونکہ اب آپ کے پاس ہی ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات ہیں اپ ایڈمنسٹریشن پینل میں جا کر فورم کی Cache کو ری جنریٹ کر دیں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ مسئلہ کیشےفائلز کے ساتھ ہے۔ بہرحال میں نے orgfree انتظامیہ سے بھی درخواست کی ہے کہ میرا مسئلہ حل کرنے میں میری مدد کریں۔

آپ ایڈمن پینل میں جائیں پھر Configration+ کھولیں پھر دائیں ہاتھ پر موجود مینو میں سے پہلے Configration اور پھر caches پر جائیں وہاں پر موجود تمام Regn والے بٹن باری باری دبا کر عمل مکمل کریں۔ ہو سکتا ہے کہ مسئلہ حل ہو جائے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

رضی الدین wrote:واہ چاند بھائی واہ !
دوسروں کو راہ دکھلانے والے خود ہی بھٹک گئے۔

میں آپ اپنی تلاش میں ہوں میرا کوئی راہ نما نہیں ہے
وہ کیا بتائیں گے راہ مجھ کو جنہیں خود اپنا پتہ نہیں ہے
ہاں جی تو اب بتایئے جناب بڑے مذاق سوجھ رہے تھے آپ کو آخر میں واپس آ ہی گیا اب بتایئے آپ کو آپ کے مذاق کی کیا سزا دلواؤں تھانیدارنی سے؟؟؟؟؟؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

ارے یار یہ مجیب بھیا کہاں ہیں جب سے میں مشکل میں پڑا ہوں انہوں نے بھی شکل نہیں دکھائی ہے اچھی مدد کر رہے ہیں بھئی۔
وہ تو بھلا ہو ہماری ہوسٹنگ کمپنی والوں کا جنہوں نے میری بات سن لی اور Caches کو ری جنریٹ کر دیا ورنہ میں تو گیا تھا کام سے :lol: :lol: :lol:
مجیب بھیا کہاں ہیں آپ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

شکر ہے آپ کا مسلہ بہت جلد حل ہو گیا۔
چاند بھائی کیا مجھے تھوڑا سا مذاق کرنے کا بھی حق نہیں ہے؟
آپ کو میرا انداز مذاق برا لگا تو معافی چاہتا ہوں۔
مگر تھانیدارنی سے شکایت نہ کرنا۔ پتہ نہیں وہ کیا سزا تجویز کریں گی۔
ویسے شاید مجیب بھی کہیں دور بیٹھے آپ کی بے بسی کا لطف لے رہیں ہونگا۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

چلئے آپکو تو معاف کیا لیکن مجیب بھیا کی شکایت تھانیدارنی کو لگے گی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Post by مجیب منصور »

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
میرے پیارے چاند مجھے بہت افسوس ہوا کہ آپ کی مدد نہ کرسکا۔دراصل مصروفیت نے ایسا ٹیڑھا کردیا ہے کہ سیدھا بھی نہیں ہوسکتاہوں،اچھا ہوا کہ آپ کا مسئلہ حل ہوا ،
اور مجھے افسوس اورشرمندگی ہے کہ میں اپنے پیارے بھائی کو وقت پر کام نہ آسکا
اس کے لیے بصد معذرت ،
اللہ تعالی آپ کو ،رضی بھائی کو،اورتمام اہل فورم کو خوشیاں عطافرمائے
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

مجیب منصور wrote:السلام علیکم ورحمۃ اللہ
میرے پیارے چاند مجھے بہت افسوس ہوا کہ آپ کی مدد نہ کرسکا۔دراصل مصروفیت نے ایسا ٹیڑھا کردیا ہے کہ سیدھا بھی نہیں ہوسکتاہوں،اچھا ہوا کہ آپ کا مسئلہ حل ہوا ،
اور مجھے افسوس اورشرمندگی ہے کہ میں اپنے پیارے بھائی کو وقت پر کام نہ آسکا
اس کے لیے بصد معذرت ،
اللہ تعالی آپ کو ،رضی بھائی کو،اورتمام اہل فورم کو خوشیاں عطافرمائے
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ
مجیب بھائی ، چاند بھائی کا مسلہ ایسا تھا کہ بے چارے فورم پر لاگ ان ہی نہیں ہو پا رہے تھے۔
بہت جلد ان کا مسلہ حل ہو گیا۔ ایسی مشکل گھڑی میں آپ بھی مصروف ہو گئے۔
خیر کوئی بات نہیں ۔ ایسا ہوتا ہی رہتا ہے۔
اللہ تبارک و تعالی آپ کے تمام کام آسان فرما دے۔آمین !
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

اسلام علیکم

مجیب بھیا کوئی مسئلہ نہیں ہے میں آخر کامیاب ہو ہی گیا لیکن اب دودنوں سے رضی بھیا کے ساتھ یہی مسئلہ درپیش ہے۔ آپ ذرا جلدی سے میٹنگ روم میں پہنچیں اور اپنا مشورہ تیار رکھیں ہمیں کچھ بات چیت کرنا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

جی چاند بھائی میٹنگ روم میں پہونچ رہا ہوں۔
Post Reply

Return to “مہمانوں کے لئے”