اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

کچھ اعلانات کچھ پیغامات آپ کے نام
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

بہت عرصہ ہو گیا اردونامہ پر یوزرز کی تعداد بڑھانے کے لئے بہت سارے دوستوں نے بہت ساری کوششیں کیں مگر افسوس کسی ایک کوشش کا پھل بھی اتنا میٹھا نا نکلا جتنے کی توقع تھی.

ابھی دو دن پہلے ایک بار پھر اردونامہ کے کچھ اراکین کے توجہ دلانے پر اردونامہ پر نئے یوزرز کو لانے کے لئے ایک بار پھر بھرپور کوشش کی گئی اور اس بار ہمیں بہت زیادہ امید تھی کہ اردونامہ یقینا کافی سارے یوزرز کو اپنا مستقل رکن بنا سکے گا مگر افسوس صد افسوس اردونامہ پر اس بار ہماری بھرپور کوشش کے باوجود ایک بھی رکن رجسٹر نہیں ہوپایا.

اس بھرپور مہم میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد اردونامہ کا ایک بار پھر سے جائزہ لیا گیا اس کی ٹریفک کا جائزہ لینے پر یہ بات ثابت ہو گئی کہ اردونامہ پر روزانہ ہزاروں لوگ آتے ہیں مگر ان میں سے صرف چند ایک ایسے ہیں جو اردونامہ کے رکن ہیں باقی سب قاری کی حیثیت سے اردونامہ پر تشریف لاتے ہیں اور اپنی ضرورت کی خبر پڑھ کر واپس چلے جاتے ہیں.

حالانکہ میں دل و جان سے یہی چاہتا تھا کہ اردونامہ پر کوئی بطور رکن آئے یا نا آئے ٹریفک ہو لوگ یہاں موجود مواد سے استفادہ کریں اور بے شک خالی واپس چلے جائیں مگر آج میں نے سوچا کہ اگر ایسا ہی ہوتا رہا تو ایک وقت آئے گا کہ اردونامہ پر شاید اکیلا چاند بابو ہی رہ جائے گا کیونکہ جب تک لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی نہیں ہوتی ان کی تحریروں پر تبصرہ نہیں ہوتا اسے لکھنے کا حق نہیں ملتا اور کوئی کب تک یہ برداشت کرے گا آہستہ آہستہ سب لوگ اردونامہ کو خیر باد کہہ جائیں گے جیسے کہ پچھلے کچھ سالوں میں اردونامہ بے شمار اچھا لکھنے والوں سے محروم ہو بھی چکا ہے.

اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اردونامہ کو مہمانوں کے لئے بند کر دیا جائے اور اب اس فیصلہ کو عملی جامہ بھی پہنا دیا ہے.
اب کوئی بھی شخص اردونامہ پر آ کر اس کے فورمز کی سرخیاں تو پڑھ سکتا ہے مگر ان کے اندر موجود مواد پڑھنے کے لئے آپ کو ہرصورت لاگ ان ہونا ہو گا.

اب پتا نہیں میں خود پر جبر کر کے کیا جانے والے اپنے اس فیصلے میں درست ہوں یا نہیں مگر میں نے یہ کام کر دیا ہے اگر انتظامیہ کو یا کسی اور رکن کو اس پر اعتراض ہو تو وہ اپنی تجاویز یہاں لکھ سکتا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by میاں محمد اشفاق »

چاند بھائی میں واقعی پچھلے کچھ دنوں سے دیکھ رہا ہوں کہ آپ اردو نامہ پر نئے ممبران لانے کے لئے کافی سرگرم تھے مگر صد افسوس آپ نے جو سوچا تھا وہ نتیجہ نہیں نکل سکا اگر اس لحاظ سے سوچا جائے تو ٹھیک ہے کہ اردو نامہ اگر کسی کو علم فراہم کر رہا ہے تو اردو نامہ کو بھی ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو اردو نامہ پر اپنا علم شئیر کر سکیں اردو نامہ پر سارے مراسلے دیکھنے کی سہولت دیئے جانے کی وجہ سے ان لوگوں کا کام ایسے ہی ہو جاتا ہے تو انہیں رجسٹر ہونے کی ضرورت پیش نہیں آتی شائد یہ ہی وجہ ہے کہ اردو نامہ پر روزانہ آنے والے مہمانوں‌کی تعداد تو بہت ہوتی ہے مگر مستقل آنے والے اور لکھنے والوں کی تعداد کم .
مگر اب اس معاملے میں اگر دوسری طرح دیکھا جائے تو یہ معاملہ اس لحاظ سے بہتر نہیں ہے کہ اس میں ہر ضرورت مندوں کے لئے ایک شرط رکھ دی جائے گی کہ پہلے وہ اس میں رجسٹر ہو پھر ہی وہ اردونامہ سے استفادہ حاصل کر پائے گا ورنہ نہیں جو کہ ایک مخلصانہ کام نہیں ہے :
باقی جو انتظامیہ بہتر سمجھے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
سید انور محمود
کارکن
کارکن
Posts: 180
Joined: Wed Aug 03, 2011 6:14 pm
جنس:: مرد

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by سید انور محمود »

چاند بابو wrote: اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اردونامہ کو مہمانوں کے لئے بند کر دیا جائے اور اب اس فیصلہ کو عملی جامہ بھی پہنا دیا ہے.
اب کوئی بھی شخص اردونامہ پر آ کر اس کے فورمز کی سرخیاں تو پڑھ سکتا ہے مگر ان کے اندر موجود مواد پڑھنے کے لئے آپ کو ہرصورت لاگ ان ہونا ہو گا.
محترم چاند بابو
اسلام علیکم
بے انتہا معذرت کے ساتھ آپکے اس فیصلے پر مھجے سخت اختلاف ہے. چاند بابو جہاں تک اس چھوٹے سے عرصے میں میں آپکو سمجھ سکا ہوں کہ آپکا مقصد "اردو نامہ" کے زریعے علم کا باٹنا ہے، چاہے وہ ایک لطیفہ کی شکل میں ہو یا دینی معلومات کی شکل میں ہو، ہرصورت میں آپکا مقصد ایک ہے کہ علم بانٹو اور باٹنے والے کو ہم سخی کہتے ہیں، اور ایک سخی اگر اپنے دروازے بند کرلے گا تو پھر ضرورت مند کیا کرے گا. لہذا آپسے میری درخواست ہے کہ یہ پابندی فورا ختم کردیں. میں شرمندہ ہوں کہ اس پابندی میں میری ذات بھی ملوث ہے. میرا آپ سے وعدہ ہے کہ میں اردو نامہ پر اس طرح ہی حاضر ہوتا رہونگا جیسے اب تک ہوتا رہا ہوں.

ایک نیا دھاگہ شروع کریں اور اس میں ہم سب اپنی اپنی تجاویز دیں کہ کس طرح سے ہم اس فورم میں تبدیلی لایں کہ نہ صرف یہ جدید دور کے تقاضے پورے کرے بلکہ لکھنے، پڑھنے اوراچھے تبصرے کرنے والے ہمیں مل سکیں. اور ساتھ ہی ہر ممبر یہ بھی بتاے کہ اس سلسلے میں اگر وہ کوی خدمت انجام دے سکتا ہے تو کیا.

ایسا کرکے دیکھ لیں انشااللہ اردو نامہ آگے بڑھے گا. ایک مرتبہ آپسے میری پھردرخواست ہے کہ یہ پابندی فورا ختم کردیں.
شکریہ
سچ کڑوا ہوتا ہے۔ میں تاریخ کو سامنےرکھ کرلکھتا ہوں اور تاریخ میں لکھی سچائی کبھی کبھی کڑوی بھی ہوتی ہے۔
سید انور محمود
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by علی خان »

میری نظر میں اُردونامہ کے لئے اس طرح کی پالیسی بہت پہلے بنا لینی چاہئے تھی. کیونکہ جس طرح ہر بندہ یہاں سے علم سمیٹ کر لے جاتا ہے. اس طرح اُردونامہ کا بھی حق بنتا ہے. کہ لوگ اس پر شئیر کریں.

اس لئے میں تو ماجد بھائی کی اس پالیسی سے متفق ہوں. باقی جو بھی فیصلہ آپ لوگ مل جل کر کریں. ہمیں منظور ہوگا.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by پپو »

السلام علیکم
چاند بابو یہ اقدام بطور ٹیسٹ تو ٹھیک ہے مگر اسے مستقل طور پر لاگو نہیں کیا جا سکتا ہاں اس اقدام کے بعد دیکھتے ہیں کیا نتائج سامنے آتے ہیں اگر نتجہ وہی رہا تو اس پابندی کو ختم کر دیا جائے کیونکہ ممبران کی تعداد بڑھانے کے لئے ہم لوگوں کو اس فورم سے استفادہ کرنے سے نہیں روک سکتے یہ ہمارے بنیادی اصول کے خلاف ہوگا
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by افتخار »

استاد جی آپ کا فیصلہ سر آنکھوں پر،
آپکا یہ فیصلہ کسی حد تک تو بہت اچھا ھے یہ تو ھے تصویر کا ایک رخ،
لیکن اگردوسری طرف دیکھا جائے تو اس سے بہت سے لوگوں کو کچھ نا کچھ پڑھنے کو میڑیل بھی مل جاتا تھا،
باقی انتظامیہ جو بہتر سمجھے اور جو فیصلہ کرے وہ اردو نامہ کے لیے بہتر ہوگا،
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by چاند بابو »

اردونامہ کے باقی اراکین کی رائے کیا ہے اس بارے میں؟؟؟

تمام احباب کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے اپنی اپنی آرا سے نوازا ان سب کا جواب فردا فردا انشااللہ بہت جلد دوں گا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by اضواء »

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته..

وقتی طور پر یا کچھہ دنوں کیلئے یہ بھی بہت اچھا اقدام ہے
مگر
ہمیشہ کیلئے مضر ہے ....
کیونکہ
اکثر مہمان اردونامہ پر لاگ ہوتے ہیں فورمزکے اندر موجودہ مفید مواد پڑھہ کرہی ......

[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by چاند بابو »

اپنی رائے کا اظہار کرنے پر بہت بہت شکریہ بہنا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by محمد شعیب »

مجھے پپو بھائی کی رائے سے اتفاق ہے
اس ایکشن کا ری ایکشن دیکھیں. اگر مثبت ہو تو جاری رکھیں. اور اگر منفی ہو تو بدل دیں.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by چاند بابو »

مثبت اثر لگ تو رہا ہے کیونکہ اس دن سے اردونامہ پر رجسٹر ہونے والوں کی تعداد میں کچھ اضافہ ہوا ہے اور جتنے بھی یوزر رجسٹر ہوئے ہیں سب کے سب اصلی ہیں سپیم نہیں. اب دیکھنا یہ ہے کہ ان میں سے کوئی اردونامہ پر آتا بھی ہے یا نہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by اضواء »

بہت ہی اچھی بات ہے اب تک تو s;mi;i;e
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
مبشر
کارکن
کارکن
Posts: 1
Joined: Tue Jul 09, 2013 6:55 pm
جنس:: مرد

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by مبشر »

بھائی جان آپ کسی قسم کی پابندی نہ لگائیں. پابندیاں لگانے سے آپ نئے لوگوں کو لانا تو کجاآپ کہیں قاری حضرات سے بھی ہاتھ نہ دھو بھٹیں. میرا مشورا ہےکہ آپ اردو نامہ کو سب کے پڑھنے کے لیے بلکل کھول دیں. اور اپنے قاری کو رکن بنانے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات کیجئے

1. رکن بننے کے عمل کو آسان کیجئے (مجھے تین دن پہلے رکن بننے میں پورے 15 منٹ لگے)
2. رکن بننے کو پورے اردونامہ پر اشتہارات لگائیے.
3. اپنے موجودارکین سے درخواست کریں کے وہ اپنے تمام تعلقات والے لوگوں کو میل، فیسبک اور ٹویٹر کے ذریعے رکن بننے کی دعوت دیں.

اردو نامہ کو مکمل کھولنے سے آپ کو سرچ انجن سے بہت سے نیےقاری ملیں گے اور آپ کی اردو کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر کسی مفاد کا دھبا بھی نہیں لگے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by چاند بابو »

محترم مبشر صاحب آپ کی تجاویز کا بہت بہت شکریہ.
آپ کی تجاویز نہایت اہم ہیں اور ان پر بھرپور عمل کیا جائے گا انشااللہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
فرحان اشرف
کارکن
کارکن
Posts: 65
Joined: Thu Jun 14, 2012 10:52 am
جنس:: مرد
Location: (Punjab(Pakistan

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by فرحان اشرف »

اردو نامہ پر صرف رجسٹر افراد کو ہی تمام سہولیات دی جاہیں.
نفرت انسان سے نہیں جرم سے ہے۔
زین
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 7582
Joined: Thu Jun 23, 2011 11:22 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by زین »

میرے خیال سے یہ اقدام ٹھیک نہیں کیونکہ اگر آپ کسی کو
کوئی فائدہ دینا چاہتے ہیں تو یہ ضروری نہیں کہ اس سے آپ کو بھی فائدہ ہو،اس طرح
شائد کچھ تو رجسٹرڈ ہوں لیکن بہت سارے بد دل بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ علم پہ کوئی پابندی
نہیں،کہیں سے بھی سیکھنا ہر انسان کا حق ہے،ہم سب بھلے ہی آج تھوڑے ہیں پر یہ نصیحت
تو ہر کوئی کرتا ہے کہ اُمید بھی دُنیا قائم ہے،تھوڑے ضرور ہیں پع ہمت تو نہیں ہارنی چاہیئے،آج بھی دوسرے فورم سے اردو نامہ کا موازنہ کر کے دیکھ لیں تو میں نہیں سمجھتا جتنےی معلومات اردو نامہ فورم پہ ہیں شائد ہی کسی فورم پہ ہونگے،ہم کو دوسرے تک علم اور فائدہ پہنچانا ہے،چاہے وہ
کسی بھی طریقے سے ہو،اب مہمان کے لیے ایک موضوع کا بند کر دینا مناسب نہیں کیونکہ اس کی کیا گارنٹی ہے کہ وہ مہمان رجسٹرڈ ہو جائے گا یا شائد وہ مہمان ہر فورم پہ اسی طرح جاتا ہو
اور اپنا مقصد پورا کرتا ہو،،ظاہری سی بات ہے کہ ہم صرف اور صرف علم پہنچا رہے ہیں تو
اس کے لیے اس مہمان کو ایک نام ہی کیوں دیں کیوں نا وہ مہمان بن کر ہی ہمارا ساتھ دے اور
ہمارئ محنت سے اس کو تھوڑا بھی فائدہ ملے تو بہت ہے،بعض لوگ صرف اسی طرح فورم کو
پڑھتے ہیں اور اپنی مقصد کی چیزیں سمیٹ لیتے ہیں،بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے خیالات،اپنے ایکسپریشن اور کام کو شیئر کرنا چاہتے ہیں تو صرف وہی لوگ زیادہ تر رجسٹرڈ ہوتے ہیں،یہ بات تو طے ہے کہ ہم کسی بھی فرد کو زبردستی یا جبری طریقے سے نہیں لا سکتے،
یہ فورم بنا ہے اس مقصد کے لیے اس سے کسی کی بھلائی ہو ،،اسلامی،،معاشرتی،،دنیاوی یا کسی بھی موضوع سے اس کی مدد کی جا سکے،اگر ہماری نیت واقعی ہی ایسی ہے کہ ہم محنت کریں تاکہ دوسروں کو اس سے فائدہ ہو تو پھر مہمانوں پہ پابندی غلط ہے،
جو فورم پہ رجسٹرڈ ہونا نہیں چاہتا اور بھی اردو نامہ میں مہمان بن کر ہمارا ساتھ دیتا ہے اور
اس سے مفید معلومات لے لے کر دوسروں سے شیئر کرتا ہے تو ایسے مہمانوں کو سلام اور
ہمارا حق بنتا ہے کہ پابندی لگانے کی بجائے ہم ان کو ویلکم کرے،،

[center]r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by چاند بابو »

فرحان اشرف wrote:اردو نامہ پر صرف رجسٹر افراد کو ہی تمام سہولیات دی جاہیں.
محترم فرحان اشرف صاحب آپ کی رائے کا بہت بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by چاند بابو »

زین wrote:میرے خیال سے یہ اقدام ٹھیک نہیں کیونکہ اگر آپ کسی کو
کوئی فائدہ دینا چاہتے ہیں تو یہ ضروری نہیں کہ اس سے آپ کو بھی فائدہ ہو،اس طرح
شائد کچھ تو رجسٹرڈ ہوں لیکن بہت سارے بد دل بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ علم پہ کوئی پابندی
نہیں،کہیں سے بھی سیکھنا ہر انسان کا حق ہے،ہم سب بھلے ہی آج تھوڑے ہیں پر یہ نصیحت
تو ہر کوئی کرتا ہے کہ اُمید بھی دُنیا قائم ہے،تھوڑے ضرور ہیں پع ہمت تو نہیں ہارنی چاہیئے،آج بھی دوسرے فورم سے اردو نامہ کا موازنہ کر کے دیکھ لیں تو میں نہیں سمجھتا جتنےی معلومات اردو نامہ فورم پہ ہیں شائد ہی کسی فورم پہ ہونگے،ہم کو دوسرے تک علم اور فائدہ پہنچانا ہے،چاہے وہ
کسی بھی طریقے سے ہو،اب مہمان کے لیے ایک موضوع کا بند کر دینا مناسب نہیں کیونکہ اس کی کیا گارنٹی ہے کہ وہ مہمان رجسٹرڈ ہو جائے گا یا شائد وہ مہمان ہر فورم پہ اسی طرح جاتا ہو
اور اپنا مقصد پورا کرتا ہو،،ظاہری سی بات ہے کہ ہم صرف اور صرف علم پہنچا رہے ہیں تو
اس کے لیے اس مہمان کو ایک نام ہی کیوں دیں کیوں نا وہ مہمان بن کر ہی ہمارا ساتھ دے اور
ہمارئ محنت سے اس کو تھوڑا بھی فائدہ ملے تو بہت ہے،بعض لوگ صرف اسی طرح فورم کو
پڑھتے ہیں اور اپنی مقصد کی چیزیں سمیٹ لیتے ہیں،بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے خیالات،اپنے ایکسپریشن اور کام کو شیئر کرنا چاہتے ہیں تو صرف وہی لوگ زیادہ تر رجسٹرڈ ہوتے ہیں،یہ بات تو طے ہے کہ ہم کسی بھی فرد کو زبردستی یا جبری طریقے سے نہیں لا سکتے،
یہ فورم بنا ہے اس مقصد کے لیے اس سے کسی کی بھلائی ہو ،،اسلامی،،معاشرتی،،دنیاوی یا کسی بھی موضوع سے اس کی مدد کی جا سکے،اگر ہماری نیت واقعی ہی ایسی ہے کہ ہم محنت کریں تاکہ دوسروں کو اس سے فائدہ ہو تو پھر مہمانوں پہ پابندی غلط ہے،
جو فورم پہ رجسٹرڈ ہونا نہیں چاہتا اور بھی اردو نامہ میں مہمان بن کر ہمارا ساتھ دیتا ہے اور
اس سے مفید معلومات لے لے کر دوسروں سے شیئر کرتا ہے تو ایسے مہمانوں کو سلام اور
ہمارا حق بنتا ہے کہ پابندی لگانے کی بجائے ہم ان کو ویلکم کرے،،

[center]r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e[/center]
بہت بہت شکریہ محترم زین بھیا آپ کے تفصیلی جواب کا بہت بہت شکریہ.
انشااللہ جلد ہی اردونامہ تمام مہمانوں کے لئے پھر سے دستیاب کر دیا جائے گا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by چاند بابو »

تمام احباب کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے اردونامہ کے مسائل پر نظر ڈالی اور اس کی بظاہر بہتری کے لئے کیئے جانے والے ایک اقدام کا کھل کا تجزیہ کیا اور اپنی اپنی آراء کا اظہار کیا.
گو کہ اردونامہ کی شروع سے پالیسی صرف اور صرف علم بانٹنا رہی ہے اور یہ علم کی روشنی بلاتخصیص ہر ایک کے لئے ہے جس میں کسی مہمان یا کسی رکن میں کوئی تفریق نہیں تھی مگر چند دن پہلے اردونامہ کے یوزرز کو بڑھانے کے لئے کی گئی سرتوڑ کاوشوں کی مسلسل ناکامی کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ اردونامہ مہمانوں کےلئے بند کر دیا جائے اور اس میں صرف رجسٹرڈ یوزرز کو ہی داخلہ دیا جائے. گو کہ یہ فیصلہ اردونامہ کی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے کیا گیا تھا اور اس کا مقصود صرف اردونامہ پر یوزرز کی تعداد میں اضافہ تھا.
چونکہ یہ فیصلہ میں نے اپنے طور پر کیا تھا اور اس میں کسی یوزر سے صلاح مشورہ نہیں کیا گیا تھا حتی کہ انتظامی اراکین کو بھی اس فیصلے کا تب علم ہوا جب اردونامہ مہمانوں کے لئے بند ہو چکا تھا، اس کے ازالے کے لئے میں نے یہاں تمام اراکین کی رائے طلب کی تھی تاکہ وہ میرے فیصلے کے حق یا مخالفت میں اپنی رائے کا اظہار کر سکیں اور اس فیصلے کے مستقبل کا انحصار انہیں اراکین کی رائے پرتھا.
مجھے خوشی ہے کہ اراکین نے کھل کر اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا جو کہ مندرجہ ذیل ہیں.

میاں محمد اشفاق صاحب.
انہوں نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اردونامہ پر ہونے والے اس فیصلے کو رد کر دیا اور مجھ سے براہ راست گفتگو میں اس فیصلے پر کڑی تنقید کی کیونکہ وہ بھی اس حق میں نہیں ہیں کہ کسی پر کچھ سیکھنے کے لئے پابندیاں لگائی جائیں. انہوں نے لکھا[quote]
مگر اب اس معاملے میں اگر دوسری طرح دیکھا جائے تو یہ معاملہ اس لحاظ سے بہتر نہیں ہے کہ اس میں ہر ضرورت مندوں کے لئے ایک شرط رکھ دی جائے گی کہ پہلے وہ اس میں رجسٹر ہو پھر ہی وہ اردونامہ سے استفادہ حاصل کر پائے گا ورنہ نہیں جو کہ ایک مخلصانہ کام نہیں ہے[/quote]
سید انورمحمود صاحب.
چونکہ اس بار اردونامہ پر یوزرز کی تعداد بڑھانے کی خواہش کا اظہار ان کی طرف سے ہی ہوا تھا اور ایسا نا کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں اس لئے ان کی رائے کی سب سے زیادہ اہمیت تھی اور انہوں نے اپنی رائے کا اظہار ان الفاظ میں کیا.
[quote]"چاند بابو جہاں تک اس چھوٹے سے عرصے میں میں آپکو سمجھ سکا ہوں کہ آپکا مقصد "اردو نامہ" کے زریعے علم کا باٹنا ہے، چاہے وہ ایک لطیفہ کی شکل میں ہو یا دینی معلومات کی شکل میں ہو، ہرصورت میں آپکا مقصد ایک ہے کہ علم بانٹو اور باٹنے والے کو ہم سخی کہتے ہیں، اور ایک سخی اگر اپنے دروازے بند کرلے گا تو پھر ضرورت مند کیا کرے گا. لہذا آپسے میری درخواست ہے کہ یہ پابندی فورا ختم کردیں. میں شرمندہ ہوں کہ اس پابندی میں میری ذات بھی ملوث ہے. میرا آپ سے وعدہ ہے کہ میں اردو نامہ پر اس طرح ہی حاضر ہوتا رہونگا جیسے اب تک ہوتا رہا ہوں."[/quote]
محترم اشفاق علی یوسفزائی
انہوں نے بہت شفیق لہجے میں میرے اس اقدام کی حوصلہ افزائی کی اور ظاہر ہے ان کا مقصد بھی وہی تھا جو میرا تھا یعنی اردونامہ کی بہتری. انہوں نے کہا:
[quote]میری نظر میں اُردونامہ کے لئے اس طرح کی پالیسی بہت پہلے بنا لینی چاہئے تھی. کیونکہ جس طرح ہر بندہ یہاں سے علم سمیٹ کر لے جاتا ہے. اس طرح اُردونامہ کا بھی حق بنتا ہے. کہ لوگ اس پر شئیر کریں.
اس لئے میں تو ماجد بھائی کی اس پالیسی سے متفق ہوں. باقی جو بھی فیصلہ آپ لوگ مل جل کر کریں. ہمیں منظور ہوگا.[/quote]
محترم طارق سلیم صاحب (پپو ڈاکٹر)
انہوں نے اس اقدام کی پورے طور پر مخالفت تو نہیں کی مگر اسے بطور ایک ٹیسٹ اپنانے کی ہدایت کی اور اگر کوئی بہتری نا آئی تو اس پابندی کو فورا ختم کرنے کا ان الفاظ میں کہا.
[quote]"اگر نتجہ وہی رہا تو اس پابندی کو ختم کر دیا جائے کیونکہ ممبران کی تعداد بڑھانے کے لئے ہم لوگوں کو اس فورم سے استفادہ کرنے سے نہیں روک سکتے یہ ہمارے بنیادی اصول کے خلاف ہوگا"[/quote]
محترم افتخار صاحب
انہوں نے بھی تقریبا اس کام کی مخالفت میں ہی ووٹ دیا اور کچھ یوں کہا
[quote]"آپکا یہ فیصلہ کسی حد تک تو بہت اچھا ھے یہ تو ھے تصویر کا ایک رخ. لیکن اگردوسری طرف دیکھا جائے تو اس سے بہت سے لوگوں کو کچھ نا کچھ پڑھنے کو میڑیل بھی مل جاتا تھا،"[/quote]
محترمہ اضواء بہنا.
انہوں نے بھی اس فیصلے کی مخالفت میں ہی ووٹ دیا اور کچھ یوں‌ کہا.
[quote]"وقتی طور پر یا کچھہ دنوں کیلئے یہ بھی بہت اچھا اقدام ہے مگر ہمیشہ کیلئے مضر ہے .... کیونکہ اکثر مہمان اردونامہ پر لاگ ہوتے ہیں فورمزکے اندر موجودہ مفید مواد پڑھہ کرہی ......"[/quote]
محترم شعیب بھیا.
انہوں نے بھی پپو بھیا کی رائے سے اتفاق کیا یعنی اس اقدام کی کھل کا حمایت نہیں کی اور کہا
[quote]"مجھے پپو بھائی کی رائے سے اتفاق ہے. اس ایکشن کا ری ایکشن دیکھیں. اگر مثبت ہو تو جاری رکھیں. اور اگر منفی ہو تو بدل دیں."[/quote]
محترم مبشر صاحب.
گو کہ اردونامہ پر بالکل نئے رکن ہیں اور اب تک صرف ایک پوسٹ ہی کی ہے اور یہ پوسٹ اس لئے بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سے ہمیں یہ جاننے میں مدد ملی ہے کہ مہمان یا ایک غیر رجسٹرڈ یوزر اس اقدام کو کیسے دیکھتا ہے. انہوں نے فرمایا.
[quote]"بھائی جان آپ کسی قسم کی پابندی نہ لگائیں. پابندیاں لگانے سے آپ نئے لوگوں کو لانا تو کجاآپ کہیں قاری حضرات سے بھی ہاتھ نہ دھو بھٹیں. میرا مشورا ہےکہ آپ اردو نامہ کو سب کے پڑھنے کے لیے بلکل کھول دیں. اور اپنے قاری کو رکن بنانے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات کیجئے
1. رکن بننے کے عمل کو آسان کیجئے (مجھے تین دن پہلے رکن بننے میں پورے 15 منٹ لگے)
2. رکن بننے کو پورے اردونامہ پر اشتہارات لگائیے.
3. اپنے موجودارکین سے درخواست کریں کے وہ اپنے تمام تعلقات والے لوگوں کو میل، فیسبک اور ٹویٹر کے ذریعے رکن بننے کی دعوت دیں.
اردو نامہ کو مکمل کھولنے سے آپ کو سرچ انجن سے بہت سے نیےقاری ملیں گے اور آپ کی اردو کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر کسی مفاد کا دھبا بھی نہیں لگے."[/quote]
محترم فرحان اشرف صاحب
یہ صرف ایک ووٹ ہے جو میرے حق میں رہا اور یہ لکھتے ہیں کہ
[quote]"اردو نامہ پر صرف رجسٹر افراد کو ہی تمام سہولیات دی جاہیں."[/quote]
محترم زین بھیا.
انہوں نے میرے فیصلے پر شدید الفاظ میں تنقید کی اور کہا
[quote]"میرے خیال سے یہ اقدام ٹھیک نہیں کیونکہ اگر آپ کسی کو
کوئی فائدہ دینا چاہتے ہیں تو یہ ضروری نہیں کہ اس سے آپ کو بھی فائدہ ہو،اس طرح
شائد کچھ تو رجسٹرڈ ہوں لیکن بہت سارے بد دل بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ علم پہ کوئی پابندی
نہیں،کہیں سے بھی سیکھنا ہر انسان کا حق ہے،ہم سب بھلے ہی آج تھوڑے ہیں پر یہ نصیحت
تو ہر کوئی کرتا ہے کہ اُمید بھی دُنیا قائم ہے،تھوڑے ضرور ہیں پع ہمت تو نہیں ہارنی چاہیئے،آج بھی دوسرے فورم سے اردو نامہ کا موازنہ کر کے دیکھ لیں تو میں نہیں سمجھتا جتنےی معلومات اردو نامہ فورم پہ ہیں شائد ہی کسی فورم پہ ہونگے،ہم کو دوسرے تک علم اور فائدہ پہنچانا ہے،چاہے وہ
کسی بھی طریقے سے ہو،اب مہمان کے لیے ایک موضوع کا بند کر دینا مناسب نہیں کیونکہ اس کی کیا گارنٹی ہے کہ وہ مہمان رجسٹرڈ ہو جائے گا یا شائد وہ مہمان ہر فورم پہ اسی طرح جاتا ہو
اور اپنا مقصد پورا کرتا ہو،،ظاہری سی بات ہے کہ ہم صرف اور صرف علم پہنچا رہے ہیں تو
اس کے لیے اس مہمان کو ایک نام ہی کیوں دیں کیوں نا وہ مہمان بن کر ہی ہمارا ساتھ دے اور
ہمارئ محنت سے اس کو تھوڑا بھی فائدہ ملے تو بہت ہے،بعض لوگ صرف اسی طرح فورم کو
پڑھتے ہیں اور اپنی مقصد کی چیزیں سمیٹ لیتے ہیں،بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے خیالات،اپنے ایکسپریشن اور کام کو شیئر کرنا چاہتے ہیں تو صرف وہی لوگ زیادہ تر رجسٹرڈ ہوتے ہیں،یہ بات تو طے ہے کہ ہم کسی بھی فرد کو زبردستی یا جبری طریقے سے نہیں لا سکتے،
یہ فورم بنا ہے اس مقصد کے لیے اس سے کسی کی بھلائی ہو ،،اسلامی،،معاشرتی،،دنیاوی یا کسی بھی موضوع سے اس کی مدد کی جا سکے،اگر ہماری نیت واقعی ہی ایسی ہے کہ ہم محنت کریں تاکہ دوسروں کو اس سے فائدہ ہو تو پھر مہمانوں پہ پابندی غلط ہے،
جو فورم پہ رجسٹرڈ ہونا نہیں چاہتا اور بھی اردو نامہ میں مہمان بن کر ہمارا ساتھ دیتا ہے اور
اس سے مفید معلومات لے لے کر دوسروں سے شیئر کرتا ہے تو ایسے مہمانوں کو سلام اور
ہمارا حق بنتا ہے کہ پابندی لگانے کی بجائے ہم ان کو ویلکم کرے،"[/quote]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by چاند بابو »

یہ تو تھیں وہ آراء جو اس پابندی کے بعد دی گئیں اور ظاہر ہے کہ صرف ایک رائے اپنے حق میں ہونے کا مطلب ہے کہ میں کوئی فوجی ڈکٹیٹر نہیں ہوں اور مجھے عوامی فیصلوں کا فی الفور احترام کرنا چاہئے اور اردونامہ کو مہمانوں کے لئے فوری طور پر کھول دینا چاہئے.
اب آتے ہیں اس پابندی کے نتائج کی طرف تو اگر اردونامہ پر رجسٹر ہونے والے یوزرز کو دیکھا جائے تو یہ پابندی کا عمل نہایت مفید رہا اور اردونامہ پر رجسٹر ہونے والے افراد کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا مگر افسوس یہ اضافہ صرف یوزرز کی تعداد میں ہی ہوا لکھنے والوں کی تعداد میں ہیں.
اس سے یہ نتیجہ اخذ ہوتا ہے کہ اردونامہ کو لوگ چاہتے تو ہیں اور اس سے بہت کچھ حاصل بھی کرتے ہیں مگر افسوس اردونامہ پر کوئی لکھنا نہیں چاہتا اس کی کیا وجہ ہے وہ میں باوجود کوشش کے جاننے سے عاری ہوں. یوزرز رجسٹر ہوئے مگر صرف اپنا مطلوبہ مواد حاصل کرنے کے لئے.

تو اس سے نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ ہم جو بھی کر لیں ہمیں صرف علم پھیلاتے رہنا ہو گا یہ دیکھے بغیر اور یہ چاہے بغیر کہ کوئی اور بھی اس کارِ خیر میں ہمارا حصہ دار بنے.
گو کہ یہ ایک مایوس کن امر ہے مگر یہ خوشی والی بات بھی ہے کہ اردونامہ واقعی کچھ بانٹ رہا ہے اور جو یہاں بٹ رہا ہے وہ ہے علم اور اردو کی محبت اور یہ جذبہ اس جذبے پر حاوی ہے کہ ہمارا کوئی ہاتھ بٹانے والا ہو.
اس لئے اکثریت کی رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اردونامہ کو مہمانوں کے لئے پھر سے کھول دیا جائے.
البتہ اس سے پہلے مجھے صرف ایک شخص سے شدید تحفظات ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ وہ یہاں ایک بار پھر سب کے سامنے اپنی دھمکیاں واپس لے تو میں یہ پابندی فورا ہٹا دیتا ہوں.
وہ شخص کوئی اور نہیں آپ کے پیارے ایڈمن کی جان کے دشمن محترم سید انور محمود صاحب ہیں.
تو چلئے محترم اردونامہ کی قسمت کا فیصلہ اب آپ کے ہاتھ میں ہے جو کہنا ہے یہیں کہ ڈالئے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “اعلانات / پیغامات”