اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

کچھ اعلانات کچھ پیغامات آپ کے نام
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by محمد شعیب »

:lol: :lol: :lol:
ویسے حقیقت تو یہ ہے کہ مغربی ممالک اور ہمارے معاشرے میں واضح فرق یہی کہ ہمارے ہاں تعلیم کو شوق اور جنون کی خاطر حاصل کرنے والے کم ہیں اکثریت مال کمانے کی غرض سے تعلیم حاصل کرتے ہیں. اور اس کی بھی ایک وجہ ہے. وہ یہ کہ مغربی ممالک میں معاش کی پریشانی نہ ہونے کے برابر ہے. اس لئے لوگوں کو معاش سے بے فکر ہو کر صرف تحقیق کے لئے پڑھنے پڑھانے کا شوق ہوتا ہے. جبکہ ہمارے ہاں اکثریت کی معیار زندگی کی سطح غربت کو چھو رہی ہے. روٹی، کپڑا اور اچھی رہائش جیسی بنیادی ضروریات بھی پوری نہیں. پانی، بجلی، گیس، اچھی سواری بھی میسر نہیں. ایسی صورت حال میں جو بھی تعلیم حاصل کرتا ہے اس کا بنیادی مقصد اپنے معاش کا بندوبست ہوتا ہے. ہر کوئی بڑی ڈگری لے کر بڑی نوکری اور بھاری تنخواہ کے لئے پڑھتا اور سیکھتا ہے. اگر حکومت عوام کو بنیادی ضروریات پوری کر دے تو پھر یہاں محققین اور مصنفین پیدا ہوں گے.
انٹرنیٹ پر تلاش کرنے والوں میں سے اکثریت ان لوگوں کی ہوتی ہے جو صرف اپنا الو سیدھا کرنا چاہتے ہیں. انہیں دوسروں کی مدد کرنے کا کوئی شوق نہیں ہوتا.
میں نے جوملہ کا اردو ویڈیو ٹیوٹوریل بنایا تھا. اس وقت میری مالی حالت کمزور تھی اور مجھے پیسے کمانے کے لئے یہ ایک آسان راستہ نظر آیا. اگر پیسے کمانے کی غرض نہ ہوتی تو میں یہ ٹیوٹوریل بھی نہ بناتا. یہی حال ہمارے ہاں اکثریت کی ہے. اگرچہ چاند بابو اور اشفاق علی صاحب جیسے علم دوست لوگوں کی بھی کوئی کمی نہیں ہے، لیکن اکثریت مجھ جیسے خود غرضوں کی ہے.
تنویر اختر
کارکن
کارکن
Posts: 23
Joined: Wed Jul 17, 2013 3:32 pm
جنس:: مرد

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by تنویر اختر »

میرے خیال میں تو رجسٹریشن کا عمل آسان بنانا چاہیے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by چاند بابو »

محمد شعیب wrote: :lol: :lol: :lol:
ویسے حقیقت تو یہ ہے کہ مغربی ممالک اور ہمارے معاشرے میں واضح فرق یہی کہ ہمارے ہاں تعلیم کو شوق اور جنون کی خاطر حاصل کرنے والے کم ہیں اکثریت مال کمانے کی غرض سے تعلیم حاصل کرتے ہیں. اور اس کی بھی ایک وجہ ہے. وہ یہ کہ مغربی ممالک میں معاش کی پریشانی نہ ہونے کے برابر ہے. اس لئے لوگوں کو معاش سے بے فکر ہو کر صرف تحقیق کے لئے پڑھنے پڑھانے کا شوق ہوتا ہے. جبکہ ہمارے ہاں اکثریت کی معیار زندگی کی سطح غربت کو چھو رہی ہے. روٹی، کپڑا اور اچھی رہائش جیسی بنیادی ضروریات بھی پوری نہیں. پانی، بجلی، گیس، اچھی سواری بھی میسر نہیں. ایسی صورت حال میں جو بھی تعلیم حاصل کرتا ہے اس کا بنیادی مقصد اپنے معاش کا بندوبست ہوتا ہے. ہر کوئی بڑی ڈگری لے کر بڑی نوکری اور بھاری تنخواہ کے لئے پڑھتا اور سیکھتا ہے. اگر حکومت عوام کو بنیادی ضروریات پوری کر دے تو پھر یہاں محققین اور مصنفین پیدا ہوں گے.
انٹرنیٹ پر تلاش کرنے والوں میں سے اکثریت ان لوگوں کی ہوتی ہے جو صرف اپنا الو سیدھا کرنا چاہتے ہیں. انہیں دوسروں کی مدد کرنے کا کوئی شوق نہیں ہوتا.
میں نے جوملہ کا اردو ویڈیو ٹیوٹوریل بنایا تھا. اس وقت میری مالی حالت کمزور تھی اور مجھے پیسے کمانے کے لئے یہ ایک آسان راستہ نظر آیا. اگر پیسے کمانے کی غرض نہ ہوتی تو میں یہ ٹیوٹوریل بھی نہ بناتا. یہی حال ہمارے ہاں اکثریت کی ہے. اگرچہ چاند بابو اور اشفاق علی صاحب جیسے علم دوست لوگوں کی بھی کوئی کمی نہیں ہے، لیکن اکثریت مجھ جیسے خود غرضوں کی ہے.
بہت خوب محترم شعیب بھیا بہت اچھا لکھا واقعی ہماری معاشی حالت کے پیشِ نظر اکثریت ایسی ہی ہوتی ہے جو اپنے مطلب کی چیز ڈھونڈنے آتی ہے اور اپنے مطلب کی چیز حاصل کر کے چلی جاتی ہے اوریقین کیجئے مجھے تب روحانی خوشی ہوتی ہے جب کوئی بندہ اپنی مالی مجبوری کے تحت اردونامہ پر آتا ہے اور اسے اپنے مطلب کی چیز مل جاتی ہے اور وہ اپنا الو سیدھا کر کے چل دیتا ہے. کیا یہ ایک بہت بڑی خدمت نہیں ہے کہ ہم خلق خدا کی مدد کرتے ہیں جہاں اسے علم تو ملتا ہی ہے ساتھ میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو جاتے ہیں اور یہ مواقع کسی کا بھی پیٹ بھرنے کا موجب بنتے ہیں تو یہ کیسی سعادت ہے اردونامہ کی کہ کسی بھوکے کا پیٹ بھرنے میں اس نے کوئی کردار ادا کیا میں تو کہتا ہوں کہ صرف علم بانٹنے سے کہیں زیادہ بہتر یہ عمل ہے کے اس کا پیٹ بھی بھرا جائے اور صحیح صدقہ جاریہ یہی ہے.
اس لئے میں بالکل بھی پریشان نہیں ہوں کہ کوئی یہاں سے علم لے کر اپنا مطلب نکالتا ہے. بلکہ مجھے تب حد سے زیادہ خوشی ہوتی ہے جب کوئی اس طرح کے علم سے پیسہ کمانے میں کامیاب ہو جاتا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by چاند بابو »

تنویر اختر wrote:میرے خیال میں تو رجسٹریشن کا عمل آسان بنانا چاہیے
محترم تنویر اختر صاحب میرے خیال میں تو رجسٹریشن کا عمل بہت آسان ہے بہرحال پھر بھی آپ یہاں بتایئے کیا مشکلات درپیش ہیں آپ کو جن کے تحت آپ کہہ رہے ہیں کہ یہ عمل آسان ہونا چاہئے اور کیا آسانیاں پیدا کی جاسکتی ہیں.
اپنی تجویز ہم تک پہچانے کا بہت بہت شکریہ محترم مزید تفصیلات کا انتظار رہے گا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
سید انور محمود
کارکن
کارکن
Posts: 180
Joined: Wed Aug 03, 2011 6:14 pm
جنس:: مرد

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by سید انور محمود »

چاند بابو wrote:
البتہ اس سے پہلے مجھے صرف ایک شخص سے شدید تحفظات ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ وہ یہاں ایک بار پھر سب کے سامنے اپنی دھمکیاں واپس لے تو میں یہ پابندی فورا ہٹا دیتا ہوں.
وہ شخص کوئی اور نہیں آپ کے پیارے ایڈمن کی جان کے دشمن محترم سید انور محمود صاحب ہیں.
تو چلئے محترم اردونامہ کی قسمت کا فیصلہ اب آپ کے ہاتھ میں ہے جو کہنا ہے یہیں کہ ڈالئے.
بہت خوب چاند بھائی :clap:
بھائی میں نے آپسے اس فورم کی آبادی بڑھانے کی درخواست کی تھی گھٹانے کی نہیں، اور جیسے ہی آپ نے یہ پوسٹ لگائی تھی میں نے کھلے الفاظ میں اس کی مخالفت کی تھی۔ایک مرتبہ میں پھر آپ سے درخواست کرونگا کہ اس پابندی کو فورا ختم کریں۔ جہاں تک فورم پر یوزر کو لانے کا تعلق ہے اس سلسلے میں پہلے آپ صرف دو کام کرلیں پھر یقینا ہمارا کام شروع ہوگا۔
۱۔ فورم کا گیٹ اپ بدلیں،یہ ایک سادہ سا گیٹ اپ ہے اسکو اپ ڈیٹ کریں۔
۲- فورم کو فیس بک اور ٹیوٹر کے ساتھ لازمی منسلک کریں۔
اللہ تعالی آپکوعلم باٹنے کا اجر دئے۔ اس فورم کے تمام دوستوں سے ایک گذارش ہے کہ یہ فورم ہمارئے لیے ایک درسگاہ ہے لہذا اسکو آگے بڑھانے کےلیے سب اپنا اپنا حصہ ڈالیں۔
چاند بھائی آخر میں آپسے ایک مرتبہ پھر درخواست ہے کہ فوری طور پر پابندی کو ختم کریں۔
آخر میں جناب آپ یقین کرلیں کہ آپ تو ہم سب کی جان ہیں اور اپنی جان کی جان کون لیتا ہے۔
آپکی محبت کا بہت بہت شکریہ۔

سچ کڑوا ہوتا ہے۔ میں تاریخ کو سامنےرکھ کرلکھتا ہوں اور تاریخ میں لکھی سچائی کبھی کبھی کڑوی بھی ہوتی ہے۔
سید انور محمود
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by چاند بابو »

لیجئے جناب جس یقین دہانی کی اشد ضرورت تھی وہ مل گئی.
اور اس کے ساتھ ہی ایک بار پھر سے اردونامہ تمام عوام و خواص کے لئے یکساں‌ مہیا کر دیا گیا.
یعنی مہمانوں پر سے ہر قسم کی پابندی اٹھا لی گئی ہے.

اگر تعداد کے حساب سے دیکھیں تو ہمیں اس کام کا بہت فائدہ ہوا ہے اور ان چند دنوں میں اردونامہ پر بیسیوں نئے اراکین رجسٹر ہوئے ہیں.
اور اگر فائدہ کے حساب سے دیکھا جائے تو اردونامہ پر آنے والے نئے اراکین میں سے صرف دو ایسے ہیں جو مجھے کسی حد تک فعال نظر آرہے ہیں ان میں سے ایک تو تنویر اختر صاحب ہیں اور دوسرے کا نام اب میں بھول چکا ہوں.
یعنی اگر حقیقی طور پر دیکھا جائے تویہ تجربہ پوری طرح ناکام ہی رہا ہے.

بہرحال آپ تمام احباب کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے اپنی قیمتی آراء سے نوازا انشااللہ آئندہ لائحہ عمل میں ان سب کی تجاویز کو مدنظر رکھا جائے گا اور اردونامہ کی بہتری کے لئے کاوش ہوتی رہے گی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by میاں محمد اشفاق »

سید انور محمود wrote: ۱۔ فورم کا گیٹ اپ بدلیں،یہ ایک سادہ سا گیٹ اپ ہے اسکو اپ ڈیٹ کریں۔
چاند بھائی اس پر بھی نظر ثانی فرمائیں میں کئی بار چھپے و کھلے الفاظ میں آپ سے درخواست کر چکا ہوں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by چاند بابو »

جی اس بارے میں اگر کوئی کچھ کر سکتا ہے تو وہ شازل بھیا ہیں.
میں ان کی مدد تو کر سکتا ہوں مگر سارا کام بالکل نہیں کرنا آتا انہیں ڈھونڈ کر لے آئیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
سید انور محمود
کارکن
کارکن
Posts: 180
Joined: Wed Aug 03, 2011 6:14 pm
جنس:: مرد

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by سید انور محمود »

چاند بابو wrote:جی اس بارے میں اگر کوئی کچھ کر سکتا ہے تو وہ شازل بھیا ہیں.
میں ان کی مدد تو کر سکتا ہوں مگر سارا کام بالکل نہیں کرنا آتا انہیں ڈھونڈ کر لے آئیں.
محترم شازل صاحب آپ جہاں بھی ہوں اردونامہ پہنچ کر محترم چاند بابو سے رابطہ کریں.

ویسے آپکو کس قسم کی مدد درکار ہے؟
اگر مناسب خیال کریں تو میرءے ای میل پر لکھ دیں.
سچ کڑوا ہوتا ہے۔ میں تاریخ کو سامنےرکھ کرلکھتا ہوں اور تاریخ میں لکھی سچائی کبھی کبھی کڑوی بھی ہوتی ہے۔
سید انور محمود
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by میاں محمد اشفاق »

یہاں مدد سے مراد ٹیکنیکل مدد ہے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by محمد شعیب »

گیٹ اپ بدلنے کا کیا مطلب ؟
ڈیزائن تبدیل کرنا ہے یا پی ایچ پی بی بی سے کسی اور سکرپٹ پر لانا ہے ؟
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by میاں محمد اشفاق »

شعیب بھائی میرے خیال میں گیٹ اپ بدلنے سے ہی کام چل جائے گا
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
سید انور محمود
کارکن
کارکن
Posts: 180
Joined: Wed Aug 03, 2011 6:14 pm
جنس:: مرد

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by سید انور محمود »

میاں محمد اشفاق wrote:یہاں مدد سے مراد ٹیکنیکل مدد ہے
اشفاق صاحب میرا یہ ہی مطلب ہے کہ کس قسم کی ٹیکنیکل مدد درکار ہے.
سچ کڑوا ہوتا ہے۔ میں تاریخ کو سامنےرکھ کرلکھتا ہوں اور تاریخ میں لکھی سچائی کبھی کبھی کڑوی بھی ہوتی ہے۔
سید انور محمود
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by میاں محمد اشفاق »

سید انور محمود wrote:
میاں محمد اشفاق wrote:یہاں مدد سے مراد ٹیکنیکل مدد ہے
اشفاق صاحب میرا یہ ہی مطلب ہے کہ کس قسم کی ٹیکنیکل مدد درکار ہے.
تو چاند بھائی حاضر ہوں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by چاند بابو »

محمد شعیب wrote:گیٹ اپ بدلنے کا کیا مطلب ؟
ڈیزائن تبدیل کرنا ہے یا پی ایچ پی بی بی سے کسی اور سکرپٹ پر لانا ہے ؟
شعیب بھیا سب سے پہلے تو اس کا تھیم وغیرہ تبدیل کرنا ہی اصل مقصد ہے مگر اگر بعد میں ہم اسے کسی اور سکرپٹ مثال کے طور پر وی بلٹن وغیرہ پر لے جاتے ہیں تو اور بھی اچھا ہے. مگر اس کام سے پہلے ہمیں دو تین ایسے بندوں کی ضرورت پڑے گی جو وی بلٹن سسٹم سے اچھی طرح واقف ہوں اور جو وی بلٹن کو اردو میں تبدیل کرنا جانتے ہوں.
اس کے علاوہ ہمیں ضرورت پڑے گی ایک بڑی نقد رقم کی جس سے وی بلٹن کا لائسنس خریدا جا سکے.

مگر میرے خیال میں اس سب کی ابھی ضرورت نہیں ہے ابھی اگر ہم اسی پی ایچ پی بی بی پر رہتے ہوئے اسے اپگریڈ کر لیتے ہیں تو کام چل سکتا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by چاند بابو »

سید انور محمود wrote:
چاند بابو wrote:جی اس بارے میں اگر کوئی کچھ کر سکتا ہے تو وہ شازل بھیا ہیں.
میں ان کی مدد تو کر سکتا ہوں مگر سارا کام بالکل نہیں کرنا آتا انہیں ڈھونڈ کر لے آئیں.
محترم شازل صاحب آپ جہاں بھی ہوں اردونامہ پہنچ کر محترم چاند بابو سے رابطہ کریں.

ویسے آپکو کس قسم کی مدد درکار ہے؟
اگر مناسب خیال کریں تو میرءے ای میل پر لکھ دیں.
جی محترم سید انور محمود صاحب، میرے خیال میں ای میل کرنے کی ضرورت نہیں ہے یہیں‌ بتا دینا مناسب ہے. اصل میں بندہ پی ایچ پی سے تقریبا کورا ہے اور کسی بھی تھیم کو اردو میں کنورٹ کرنا اور اس میں‌ اردو پیڈ کی سپورٹ ایک نہایت مشکل کام ہے کو مجھ سے اکثر ہو ہی نہیں پاتا ہے اور اگر ہو بھی جاتا ہے تب بھی وہ تھیم اردونامہ پر لگانے کے قابل نہیں رہتا.
ہاں البتہ شازل بھیا یہ کام بڑی مہارت سے کر لیتے ہیں.
اسی لئے میں نے ان کا نام لیا تھا. اب آپ بتایئے کیا مدد کرسکتے ہیں آپ اس معاملے میں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
سید انور محمود
کارکن
کارکن
Posts: 180
Joined: Wed Aug 03, 2011 6:14 pm
جنس:: مرد

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by سید انور محمود »

چاند بابو wrote:
جی محترم سید انور محمود صاحب، میرے خیال میں ای میل کرنے کی ضرورت نہیں ہے یہیں‌ بتا دینا مناسب ہے. اصل میں بندہ پی ایچ پی سے تقریبا کورا ہے اور کسی بھی تھیم کو اردو میں کنورٹ کرنا اور اس میں‌ اردو پیڈ کی سپورٹ ایک نہایت مشکل کام ہے کو مجھ سے اکثر ہو ہی نہیں پاتا ہے اور اگر ہو بھی جاتا ہے تب بھی وہ تھیم اردونامہ پر لگانے کے قابل نہیں رہتا.
ہاں البتہ شازل بھیا یہ کام بڑی مہارت سے کر لیتے ہیں.
اسی لئے میں نے ان کا نام لیا تھا. اب آپ بتایئے کیا مدد کرسکتے ہیں آپ اس معاملے میں.
معافی چاہتا ہوں، میرے صابزادے کمپویٹر کی فیلڈ میں ہیں ان سے پوچھا تو وہ یہ کام نہیں کرسکتے
سچ کڑوا ہوتا ہے۔ میں تاریخ کو سامنےرکھ کرلکھتا ہوں اور تاریخ میں لکھی سچائی کبھی کبھی کڑوی بھی ہوتی ہے۔
سید انور محمود
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by چاند بابو »

چل وائی
انکل ہم لوگ اس امید پر تھے کہ آپ کہیں گے کہ اچھا یہ کام ہے،
ارے یہ تو میرے بائیں ہاتھ کا کام ہے اور آپ ہیں‌ کہ جواب ہی دے دیا.
خیر کوئی بات نہیں جناب آپ کا اس موضوع پر دلچسپی لینے کا بہت بہت شکریہ.
دراصل بہت کم لوگ ہی جو اس کام پر عبور رکھتے ہیں اور وہ بھی میری طرح ویلے لوگ ہوتے ہیں. :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
جمیل قادری
کارکن
کارکن
Posts: 117
Joined: Thu Mar 06, 2014 3:21 am
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by جمیل قادری »

السلام علیکم چاند بابو یہ آپ نےاچھانہیں کیا کیونکہ کوئ آدمی آپ کے فورم پر نہیں آۓ گا دوسرے فورم پر چلا جاۓ اس طرح مشکل سے رکن بن سگتے ہیں
جمیل قادری کا بلاگ‎www.jamilqadri.wordpress.com
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردونامہ مہمانوں کے لئے بند کر دیا گیا

Post by محمد شعیب »

بھائی اب دوبارہ کھول دیا ہے. یہ پرانی پوسٹ ہے ..
Post Reply

Return to “اعلانات / پیغامات”