Page 1 of 5

اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی مہم

Posted: Thu Jan 10, 2013 7:31 pm
by چاند بابو
[center]اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی مہم[/center]

السلام علیکم

دوستو اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور آپ تمام دوستوں کی دعاؤں اور تعاون سے الحمداللہ اردونامہ اردو ادب کے افق پر ایک روشن ستارہ بن کر ابھر چکا ہے. اردونامہ کو اس نہج تک پہنچانے میں آپ سب کی کاوشیں قابلِ شتائش ہیں.

اب ایک بار پھر سے اردونامہ کو آپ تمام دوستوں کے تعاون کی ضرورت ہے. اردونامہ کی ہوسٹنگ فیس جو اب سے تین سال پہلے یعنی 2010 میں آپ جیسے بہت سے دوستوں کے تعاون سے ادا کی گئی تھی اب اس کی دوبارہ ادائیگی کا وقت آن پہنچا ہے اور اگلے ماہ اس کی اگلے تین سال کے لئے ہوسٹنگ فیس ادا کرنا ہو گی.

اس عمل کو سرانجام دینے اور اردونامہ میں زندگی کی لہر برقرار رکھنے کے لئے آپ دوستوں کا تعاون بہت ضروری ہے کیونکہ اس کام کو اردونامہ انتظامیہ اکیلے سرانجام نہیں دے سکتی ہے.

آپ تمام دوستوں سے التماس ہے کہ اردونامہ کی ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی میں حصہ بقدرجثہ شمولیت حاصل کرکے مشکور فرمائیں.

اردونامہ کی ایک سال کی ہوسٹنگ فیس 120 ڈالر ہے اور ہم اسے ہر تین سال بعد اگلے تین سال کے لئے تازہ کرواتے ہیں.
اس طرح اس سال بھی اردونامہ کی ہوسٹنگ فیس 360 ڈالر برائے تین سال ادا کرنا ہو گی.

اردونامہ کے محترم ساتھی محترم شعیب بھیا اردونامہ کی ایک سال کی ہوسٹنگ فیس اکیلے ادا کرنے کا اعلان پہلے ہی کر چکے ہیں یعنی اب ہمیں صرف دو سال کی ہوسٹنگ فیس یعنی 240 ڈالر درکار ہے.

تمام احباب اپنے اپنے ناموں کا اور رقم جو وہ اردونامہ کے لئے دینے کا ارادہ رکھتے ہیں اسی دھاگے میں اعلان فرما دیں تاکہ رقم کی ترسیل کا انتظام کیا جا سکے. رقم جتنی بھی ہو بلا ججھک لکھی جا سکتی ہے اور اس میں کوئی قید نہیں ہے کہ کوئی آدمی کم ازکم اتنی رقم ادا کرے کیونکہ قطرہ قطرہ مل کر ہی دریا بنتا ہے.

رقم کی منتقلی اور اس کا طریقہ کار بعد میں بتا دیا جائے گا. انشااللہ.

[center]اب تک اعلان ہونے والی رقم[/center]

محترم شعیب بھیا 120 ڈالر (11640 روپے تقریبا)
محترم افتخار بھیا 500 روپے یا اس سے زیادہ اگر ضرورت پڑی تو.
محترم اشفاق علی بھیا 1000 روپے یا اس سے زیادہ اگر ضرورت پڑی تو.
محترم میاں اشفاق بھیا 2550 روپے یا اس سے زیادہ اگر ضرورت پڑی تو.
مخلص دوست (پوشیدہ) 3650 روپے تقریبا
ڈاکٹر شاہین اعوان بہنا 500 روپے
منیب الرحمان بھیا 1500 روپے
حافی (امجد جویئہ) بھیا 1500 روپے
پاکستانی بھیا 500 روپے
شازل بھیا 1500 روپے یا اس سے زیادہ اگر ضرورت پڑی تو.
مخلص دوست (پوشیدہ) 2000 روپے
اضواء بہنا 5000 روپے

اب تک کا میزان 31840 روپے تقریبا (ڈالر ریٹ 97 روپے کے حساب سے)
تخمینہ لاگت 34920 روپے تقریبا (ڈالر ریٹ 97 روپے کے حساب سے)
بقایا ضرورت 3080 روپے تقریبا (ڈالر ریٹ 97 روپے کے حساب سے)

اعلانات کے ختم ہونے تک جاری ہے.................

چونکہ رقوم کی منتقلی کا عمل شروع ہو چکا ہے اس لئے یہاں میں ان رقوم کو لکھتا جاؤں گا جن کی منتقلی ہو چکی ہے اور وہ مجھے مل گئی ہیں.

محترم شعیب بھیا 11640 روپے
محترم افتخار بھیا 500 روپے
خفیہ دوست 3700 روپے
خفیہ دوست 2000 روپے
شازل بھیا 1500 روپے
میاں اشفاق بھیا 2550 روپے
اشفاق علی یوسفزائی 1000 روپے
اضواء بہنا 5000 روپے
پاکستانی بھیا 500 روپے
ڈاکٹر شاہین اعوان بہنا 500 روپے

اب تک منتقل ہونے والی رقم کا میزان:

[successbox]28890 روپے[/successbox][/color]

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Posted: Fri Jan 11, 2013 9:52 am
by افتخار
تو پھر میں محترم شعیب بھیا کے بعد

500 روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں.

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Posted: Fri Jan 11, 2013 11:00 am
by علی خان
میری طرف سے ماجد بھائی 1000 ایک ہزار اور اگر اور بھی آخر میں ضرورت ہوئی تو میں حاضر ہونگا. انشاءاللہ.

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Posted: Fri Jan 11, 2013 11:08 am
by چاند بابو
افتخار wrote:تو پھر میں محترم شعیب بھیا کے

500 روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں.

افتخار بھیا کیا مطلب ہے آپ کا کیا آپ شعیب بھیا کے 500 روپے دیں گے؟؟

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Posted: Fri Jan 11, 2013 11:08 am
by چاند بابو
اشفاق علی wrote:میری طرف سے ماجد بھائی 1000 ایک ہزار اور اگر اور بھی آخر میں ضرورت ہوئی تو میں حاضر ہونگا. انشاءاللہ.

جزاک اللہ اشفاق بھیا آپ کا بہت بہت شکریہ.

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Posted: Fri Jan 11, 2013 3:16 pm
by میاں محمد اشفاق
محترم بھائی میری طرف سے بھی 1500 اور اگر اضافی اخراجات ہوں تو بھی حاضر ہوں

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Posted: Fri Jan 11, 2013 3:18 pm
by افتخار
استاد جی میرا کہنےکا مطلب ھے کہ میں انکے بعد میں 500 روپے دینےکا اعلان کرتاہوں اور اشفاق بھیا کی طرح اگر اور پیسوں کی ضرورت ہوگی تو پھر حاضرہوں،
ان شاء اللہ،

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Posted: Fri Jan 11, 2013 4:07 pm
by چاند بابو
میاں محمد اشفاق wrote:محترم بھائی میری طرف سے بھی 1500 اور اگر اضافی اخراجات ہوں تو بھی حاضر ہوں

محترم میاں صاحب آپ کا بھی بہت بہت شکریہ.

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Posted: Fri Jan 11, 2013 4:08 pm
by چاند بابو
اعلان ہونے والی تمام رقوم میں اس دھاگے کے پہلے مراسلے میں ہی لکھتا جاؤں گا تاکہ سب کو علم ہو سکے.

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Posted: Fri Jan 11, 2013 6:50 pm
by چاند بابو
جزاک اللہ اردونامہ کے ایک دوست نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر اردونامہ کے لئے غیرملکی کرنسی میں ہدیہ دینے کا اعلان کیا ہے، ان کی اعلان کردہ کرنسی کو پاکستانی روپے میں تبدیل کرنے سے ان کی اعلان شدہ رقم تقریبا 3650 روپے بنتی ہے.

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Posted: Fri Jan 11, 2013 9:53 pm
by شاہین اعوان
میں مبلغ 500 روپے ادا کروں گی - طریقہ کار اور پے منٹ کا وقت بتا دیں شکریہ

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Posted: Sat Jan 12, 2013 2:26 am
by محمد شعیب
چاند بابو!
ادائیگی کا سب آسان طریقہ بنک اکاؤنٹ ہے. آپ اپنا بنک اکاؤنٹ نمبر بھیج دیں. اور جتنی رقم ضرورت ہے وہ بھی بتلا دیں. بندہ سب آپ کی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دے گا.
میں نے ایک سال کی ہوسٹنگ کا اس سوچ سے کہا تھا کہ شاید آپ ایک ایک سال کے لئے رینیو کرتے ہیں. اگر علم ہوتا کہ تین سال کے لئے کرنا ہے تو میں تین سال کی ایک ساتھ بھیج دیتا.
خیر جتنی رقم ساتھیوں نے دینے کا اعلان کیا ہے، سب کا بہت بہت شکریہ.
بس اب آپ سب کو اپنا اکاؤنٹ نمبر بھیج دیں اور سب کی ادائیگی کے بعد جتنی بچ جائے وہ مجھے بتا دینا.
جزاکم اللہ خیرا

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Posted: Sat Jan 12, 2013 10:55 am
by چاند بابو
ڈاکٹرشاہین اعوان wrote:میں مبلغ 500 روپے ادا کروں گی - طریقہ کار اور پے منٹ کا وقت بتا دیں شکریہ
جزاک اللہ ڈاکٹر صاحبہ آپ کا بہت بہت شکریہ.
پے منٹ کا وقت تو اگلے ماہ کا ہی ہو گا انشااللہ.
اور طریقہ کار جیسا کہ شعیب بھیا نے بتایا بنک اکاؤنٹ میں منتقلی کا رکھا جائے گا.
البتہ جو احباب بنک اکاونٹ میں منتقلی نا کر سکتے ہوں گے یا ان کے لئے مشکل ہو گی.
ان کے لئے انشااللہ کوئی دوسرا طریقہ بھی وضح کر دیا جائے گا.

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Posted: Sat Jan 12, 2013 10:58 am
by چاند بابو
محمد شعیب wrote:چاند بابو!
ادائیگی کا سب آسان طریقہ بنک اکاؤنٹ ہے. آپ اپنا بنک اکاؤنٹ نمبر بھیج دیں. اور جتنی رقم ضرورت ہے وہ بھی بتلا دیں. بندہ سب آپ کی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دے گا.
میں نے ایک سال کی ہوسٹنگ کا اس سوچ سے کہا تھا کہ شاید آپ ایک ایک سال کے لئے رینیو کرتے ہیں. اگر علم ہوتا کہ تین سال کے لئے کرنا ہے تو میں تین سال کی ایک ساتھ بھیج دیتا.
خیر جتنی رقم ساتھیوں نے دینے کا اعلان کیا ہے، سب کا بہت بہت شکریہ.
بس اب آپ سب کو اپنا اکاؤنٹ نمبر بھیج دیں اور سب کی ادائیگی کے بعد جتنی بچ جائے وہ مجھے بتا دینا.
جزاکم اللہ خیرا
جزاک اللہ
محترم شعیب بھیا اللہ تعالٰی آپ کو اس جذبے کا صلہ عطا فرمائیں.
اردونامہ کی ہوسٹنگ تین سال کے لئے اکٹھی ہی خرید لی جاتی ہے تاکہ ایک بار کم ازکم تین سال کے لئے اطمینان ہو سکے.
آپ نے جتنا کر دیا ہے وہ بھی کافی سے زیادہ ہے اللہ آپ کو خوشیاں عطا فرمائے.
میرا بنک اکاونٹ ہے مگر یہ میں اگلے ماہ آپ کو دوں گا تاکہ رقم تب ہی منتقل ہو جب اس کی ادائیگی کرنا ہے.

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Posted: Sat Jan 12, 2013 6:18 pm
by منیب الرحمن
مبلغ 1500 روپے کا تعاون حاضر ھے .

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Posted: Sat Jan 12, 2013 6:55 pm
by چاند بابو
منیب الرحمن wrote:مبلغ 1500 روپے کا تعاون حاضر ھے .
جزاک اللہ محترم منیب بھیا آپ کا بہت بہت شکریہ.

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Posted: Sat Jan 12, 2013 6:56 pm
by چاند بابو
اردونامہ کے ایک رکن محترم حافی صاحب نے مجھ سے ذاتی ملاقات میں 1500 روپے دینے کا اعلان کیا ہے.

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Posted: Sat Jan 12, 2013 7:05 pm
by حافی
اعلان اردونامہ پر لگانے کے لئے ماجد بھائی کا شکریہ.
میں انشااللہ جیسے ہی آپ رقم کی منتقلی کا طریقہ کار بتائیں گے اپنا حصہ روانہ کر دوں گا.

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Posted: Sat Jan 12, 2013 7:07 pm
by بلال احمد
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،

میرا بنک اکاونٹ ہے مگر یہ میں اگلے ماہ آپ کو دوں گا تاکہ رقم تب ہی منتقل ہو جب اس کی ادائیگی کرنا ہے.
چاند بھائی میرا تو خیال ہے کہ آپ اپنا اکاؤنٹ سے مطلع کردیں تاکہ رقم کی منتقلی کا عمل شروع ہوسکے، اگلے ماہ تک یہ عمل جاری رہے گا، اور پھر آپ بوقت ضرورت اس کو ادا بھی کرسکتے ہیں،

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Posted: Sat Jan 12, 2013 7:12 pm
by حافی
بلال بھائی بات تو آپ کی ٹھیک ہے مگر یہ بھی تو بتائیں کہ آپ نے کتنی رقم منتقلی کروانی ہے.
یعنی آپ کا حصہ کیا ہو گا؟؟