Page 1 of 1

فورم اپڈیٹ ہو رہا ہے

Posted: Tue Aug 02, 2011 10:51 am
by عرفان حیدر
سلام،

فورم آج تقریبا 20 منٹ تک بند رہا تھا میں اسکے ڈیٹا بیس کو اپڈیٹ کررہا تھا. مگر ناگزیز وجوہات کی بنا پر اسکو فلحال موخر کردیا گیا ہے.

وسلام

Re: فورم اپڈیٹ ہو رہا ہے

Posted: Tue Aug 02, 2011 1:57 pm
by عرفان حیدر
سلام،

ڈیٹا بیس کو کنورٹ کرکے میں اپلوڈ کررہا تھا کہ ایرر آگیا اور میں کئی بار کوشش کے باوجود اسکو دور نہیں کرپایا ہوں.

Code: Select all

Fatal error: Allowed memory size of 134217728 bytes exhausted (tried to allocate 98375588 bytes) in /usr/local/cpanel/base/3rdparty/phpMyAdmin/libraries/zip_extension.lib.php on line 62
اسکا مطلب تو یہی ہے کہ میں 98 ایم بی کی فائل کو اپلوڈ کررہا ہوں جبکہ فراہم شدہ 128 ایم بی ہے.
فلحال میں نے فورم بحال کردیا ہے.

ایڈمن سے گذارش ہے کہ وہ اس سلسلے میں اس فورم کی ہوسٹنگ سے رابطہ کرے.

وسلام

Re: فورم اپڈیٹ ہو رہا ہے

Posted: Tue Aug 02, 2011 2:30 pm
by عرفان حیدر
سلام،

تمام ضروری سافٹ وئیرز جن پر یہ فورم چل رہا ہے میں نے ڈاونلوڈ کرلی ہیں.
انکا آج آف لائین انوارئمنٹ بنا کر میں فل ٹیسٹنگ کرتا ہوں اور پھر اسکے نتائیج یہاں پیش کرتا ہوں.

وسلام

Re: فورم اپڈیٹ ہو رہا ہے

Posted: Wed Aug 03, 2011 10:37 am
by بلال احمد
اللہ رب العزت آپ کا حامی و ناصرہو ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;

Re: فورم اپڈیٹ ہو رہا ہے

Posted: Wed Aug 03, 2011 1:31 pm
by نورمحمد
اللہ آسان کرے . . . . آمین

امید ہے کہ جلد ہی تما م مسائل اللہ کے فضل و کرم سے ختم ہو جائیں گیں . ان شاء اللہ

Re: فورم اپڈیٹ ہو رہا ہے

Posted: Thu Aug 11, 2011 6:13 am
by عرفان حیدر
سلام،

میری آخری دن کے کام کی رپورٹ جو کہ میں دیر سے بتا رہا ہوں.

ڈیٹا بیس کے فورم پر اپلوڈ کرتے ہوئے جو مسئلہ آیا تھا اس پر ایک تو چاند بابو نے ہوسٹنگ والوں سے بات کی، اس سے تو یہی پتا چلا کہ MySQLAdmin کا ZIP کا ایکسٹینشن 64 ایم بی سے بڑی فائل قبول نہیں کرتا بھلے ہیں آپ اسکو زپ کردیں جو میرے کیس میں ہوا. میری فائل کا اپنا حجم 92 ایم بی تھا زپ پر 22 ایم بی ہوگیا. مگر جب اپلوڈ کیا اور کھلنے پر واپس 92 ایم بی ہوگیا جسکی وجہ سے مسلئہ آیا.

پھر میں نے خود ہوسٹنگ والوں سے بات تو وہ کہہ رہے تھے کہ پہلے فائل کہ FTP کے زریعے اپلوڈ کریں پھر ہمیں بتائیں ہم Restore کردیں گے جو میرے نزدیک ایک لمبا پراسیس تھا. چونکہ ہمارا سرور لینکس ہے تو ہوسٹنگ والوں سے میں SSH کی پورٹ کھلوا دی اور پھر وہاں ایکسسس کرکے ٹرمنل سے کمانڈز کے زریعے کام کیا.

آفس میں ہم لینکس ہی استعال کرتے ہیں اور ڈیٹابیس کے لیے MySQL ہی ہے تو مجھے نہ تو کسی پریشانی کا سامنہ کرنا پڑا اور نہ ہی دقت.

اسکے بعد میں فلحال فورم پر کام نہیں کرسکا ہوں.
یہ رپورٹ آج سے 4 یا 5 دن پرانی ہے.

وسلام

Re: فورم اپڈیٹ ہو رہا ہے

Posted: Thu Aug 11, 2011 6:22 pm
by بلال احمد
تازہ ترین اپ ڈیٹ سے آگاہی کا شکریہ

Re: فورم اپڈیٹ ہو رہا ہے

Posted: Thu Aug 11, 2011 10:00 pm
by چاند بابو
ارے واہ عرفان حیدر صاحب۔
میں نے کنٹرول پینل آپ کے حوالے کرنے کے بعد وہاں کا دورہ ہی نہیں کیا۔
اس کا مطلب ہے کہ آپ ڈیٹابیس کو اپڈیٹ کر چکے ہیں۔
اور ہمیں پتہ ہی نہیں چلنے دیا،
بہرحال آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔
اور تمام اہلیانِ اردونامہ کو بھی بہت بہت مبارک ہو۔

Re: فورم اپڈیٹ ہو رہا ہے

Posted: Fri Aug 12, 2011 5:11 am
by عتیق
خیر مبارک



میرے پاس اردو نامہ کا فونٹ علوی نستعلیق کام نہیں کررہا ہے.جبکہ سسٹم میں انسٹال ہے.
شاید میرے طرف سے مسئلہ ہو یہ معلوم نہیں کیا وجہ ہے.

Re: فورم اپڈیٹ ہو رہا ہے

Posted: Fri Aug 12, 2011 9:12 pm
by چاند بابو
نہیں عتیق بھیا ایسی کوئی بات نہیں ہے دراصل اردونامہ سے علوی نستعلیق فونٹ ہٹا کر اردو نسخ فونٹ فعال کر دیا گیا ہے۔
آپ بھی اردو ویب نسخ فونٹ ڈاونلوڈ کر لیں۔

Re: فورم اپڈیٹ ہو رہا ہے

Posted: Sat Aug 13, 2011 3:35 am
by عتیق
شکریہ