Page 1 of 2

نیا ورژن اپڈیٹ

Posted: Sun Nov 21, 2010 10:03 pm
by شازل
نئے ورژن phpBB 3.0.8 سے اردونامہ کو اپڈیٹ کردیا گیا ہے
اگر کسی قسم کی کمی بیشی ہو تو اس تھریڈ میں بتا سکتے ہیں.

Re: نیا ورژن اپڈیٹ

Posted: Sun Nov 21, 2010 11:27 pm
by چاند بابو
ارے واہ شازل بھیا کیا بات ہے آپ کی اتنی جلدی اتنا اچھا اور زبردست کام۔
جزاک اللہ۔


ویسے تو یہ پوسٹ لگانا ہی میں چاہتا تھا اور وہ بھی اپنے سٹائل میں لیکن خیر اب شازل بھیا نے لگا دی ہے
باقی دوستوں کی معلومات کے لئے لکھ دیتا ہوں کہ آج میں اردونامہ کے کنٹرول پینل میں داخل ہوا تو وہاں ایک وارننگ موجود تھی کہ پی ایچ پی کا ایک نیا ورژن آ چکا ہے اور آپ اپنے سافٹ وئیر کو اپڈیٹ کر لیں۔
میں نے یہ سارا کام خود سے کرنے کی ٹھانی اور اپڈیٹ کر بھی لیا۔
لیکن افسوس اس اپڈیٹ پر مجھے احساس ہوا کہ ہر چھوٹا کام کرلینے کا مطلب یہ نہیں کہ بندہ بڑے بڑے کام بھی خود کر سکتا ہے۔
ہوایوں کہ اپڈیٹ تو ہو گیا اور فورم چلا بھی بالکل درست طریقے سے لیکن اس پر موجود تمام پلگ انز ختم ہو گئے۔
یعنی تصاویر کو ری سائز کرنے والا پلگ ان، کسی فورم میں آخری سرگرمی دکھانے والا پلگ ان، فوری جواب کا پلگ ان اور نئے یوزر کے رجسٹر ہونے کے موقع پر کھلنے والے Captcha کا پلگ ان وغیرہ وغیرہ۔
یہ دیکھ کر ہماری تو بھیا سٹی ہی غائب ہو گئی، اب یہ معلوم نہیں سٹی سیٹی سے نکلی ہے یا کہیں اور سے،
لیکن لگتا یہی ہے کیونکہ بندہ ایسا کام ہونے کے بعد منہ گول کر کے سیٹی بجانے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس کے منہ سے صرف ہوا نکلتی ہے اور اتنی ہمت نہیں ہوتی کہ بندہ منہ طریقے سے گول کر کے سیٹی ہی بجا لے، شاید اسی کو سٹی گم ہوجانا کہتے ہوں گے۔
خیر چونکہ ہم بے وقوف ہرگز نہیں ہیں اس لئے ہم نے پہلے فورم کا مکمل بیک اپ لیا تھا اس کے بعد اپنے کام کا آغاز کیا تھا۔
فورا فورم کو پچھلے بیک اپ پر ڈالا اور اسے پھر سے پرانے ورژن پر چلنے دیا۔
اس کے بعد بڑے مزے سے شازل بھیا کا نمبر ڈائل کیا، پہلے اپنی نااہلی کا اعتراف کیا اور اس کے بعد ان سے گزارش کی کہ جناب یہ کام آپ ہی کر سکتے ہیں اس لئے مہربانی فرما کر یہ کام تو کر دیں۔
شازل بھیا نے کمال شفقت اور تمام تر محبت کا ثبوت دیتے ہوئے ہماری درخواست کو فورا شرفِ قبولیت بخشا۔
ٹھیک ایک گھنٹے بعد ایک بار پھر فورم پندرہ بیس منٹ کے لئے بند ہوا اور جب دوبارہ کھلا تو نا صرف یہ اپڈیٹ ہو چکا تھا بلکہ اپنی تمام خوبیوں کے ساتھ اپڈیٹ ہو چکا تھا۔
یعنی تمام پلگ انز بھی موجود تھے اور اپڈیشن بھی ہو چکی تھی۔

یہ ہے سارا ماجرہ۔
اس دوران اگر آپ لوگوں کو کچھ مشکل اٹھانا پڑی اور انتظار کرنا پڑا تو میں‌بطور ایڈمن آپ سے معافی طلب کرتا ہوں کہ یہ عمل ناگزیر تھا بہرحال اتنی غلطی ضرور کی تھی میں نے کہ اس کی پیشگی اطلاع نہیں دے پایا۔

اب آتے ہیں شازل بھیا کی طرف،
تو جناب آپ کا بہت بہت شکریہ، لیکن یہ مت سمجھئے گا کہ ہم کسی سے کم ہیں۔
کیا ہوا جو ایک کام ہم سے نہیں ہو پایا تو۔
ایسا تو ہوتا ہی ہے شاید اسی لئے تو کسی نے کہا ہے کہ گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں وہ طفل کیا گرے جو گھٹنوں کے بل چلے
تو جناب آپ ہمیں طفل مت سمجھئے گا اور ہم پر رعب جمانے کی کوئی کوشش ہرگز نا کیجئے گا ۔
یہ تو ہم جانتے ہی ہیں کہ جو دھنائی میں نے آپ کی جملہ والی سائیٹ والے دھاگے میں کی تھی اسی کے رنج میں آپ کے پی ایچ پی بی بی والوں سے خصوصی طور پر نیا ورژن پیش کروایا تھا تاکہ آپ ہم سے بدلہ لے سکیں،
خیر آپ اس میں کامیاب رہے لیکن اب ہمارا حساب کتاب برابر ہو چکا ہے، اور آئندہ باری میری آنے والی ہے۔
اب تیار اور محتاط رہئے گا۔

Re: نیا ورژن اپڈیٹ

Posted: Mon Nov 22, 2010 8:09 am
by علی عامر
چاند بابو،

آپ کی پرلطف اور معصومانہ وضاحت پر چند پھول پیش کرنے کی اجازت چاہتا ہوں r:o:s:e r:o:s:e

Re: نیا ورژن اپڈیٹ

Posted: Mon Nov 22, 2010 11:58 am
by شازل
ورژن کو اپڈیٹ کرنا کوئی مہارت کا کام نہیں‌ہے بلکہ نہایت آسان کام ہے
میں نے بھی جونہی کام کا آغاز کیا تو بجلی چلی گئی اور میں‌سر پیٹ کررہ گیا.
بہرحال دوبارہ کام کا آغاز کیا تو اللہ نے عزت رکھ لی اور کام پورا ہوا.
کوشش کرتا ہوں کہ نئے ورژن میں کیا کیا تبدیلیاں بیک اینڈ میں ہوئیں، وہ یہاں مختصرا پیش کرسکوں.

Re: نیا ورژن اپڈیٹ

Posted: Mon Nov 22, 2010 8:35 pm
by اضواء
ہمارے پاس بھی تقریباآدھا گھنٹہ فورم بند رہاجب میں نے
بار بار یہ ہی دیکھا ہے
““ ہم معذرت خواہ ہیں کے فی الحال بورڈ فعال نہیں ہے !!! تو سمجھی شاید کچھہ تبدیلی ہے !!!
شکر یہ آپ سب کا !!!

Re: نیا ورژن اپڈیٹ

Posted: Mon Nov 22, 2010 8:37 pm
by شازل
بالکل ایسی ہی بات تھی

Re: نیا ورژن اپڈیٹ

Posted: Mon Nov 22, 2010 9:04 pm
by محمد شعیب
[quote]گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں وہ طفل کیا گرے جو گھٹنوں کے بل چلے[/quote]

v_v_f v_v_f

چاند بابو آپ کے کیا کہنے
ویسے شازل بھیا نئے ورژن میں کیا خوبیاں ہیں؟
یہ تو بتلائیں؟

Re: نیا ورژن اپڈیٹ

Posted: Mon Nov 22, 2010 9:21 pm
by شازل
یہی تو میں ڈھونڈ رہا ہوں
ظاہر ہے کہ بگ ہی دور ہوئے ہونگے سیکورٹی مذید ٹائیٹ ہو گئی ہوگی وغیرہ

Re: نیا ورژن اپڈیٹ

Posted: Mon Nov 22, 2010 9:33 pm
by چاند بابو
علی عامر wrote:چاند بابو،
آپ کی پرلطف اور معصومانہ وضاحت پر چند پھول پیش کرنے کی اجازت چاہتا ہوں r:o:s:e r:o:s:e
بہت بہت شکریہ عامر بھیا آپ کے پھول شکریہ کے ساتھ قبول کیئے جاتے ہیں۔
شازل wrote:ورژن کو اپڈیٹ کرنا کوئی مہارت کا کام نہیں‌ہے بلکہ نہایت آسان کام ہے
میں نے بھی جونہی کام کا آغاز کیا تو بجلی چلی گئی اور میں‌سر پیٹ کررہ گیا.
بہرحال دوبارہ کام کا آغاز کیا تو اللہ نے عزت رکھ لی اور کام پورا ہوا.
کوشش کرتا ہوں کہ نئے ورژن میں کیا کیا تبدیلیاں بیک اینڈ میں ہوئیں، وہ یہاں مختصرا پیش کرسکوں.
جی ہاں اگر آسان ہوتا تو میں خود کر لیتا، لیکن میں نے کھلم کھلا اعتراف کیا ہے کہ مجھ سے یہ نہیں ہو سکا۔
تبدیلیاں تو اس کی سیکورٹی میں ہی ہوئی ہیں باقی انٹرفیس اور ایڈمن پینل میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے میں چیک کر چکا ہوں۔
{أضواء} wrote:ہمارے پاس بھی تقریباآدھا گھنٹہ فورم بند رہاجب میں نے
بار بار یہ ہی دیکھا ہے
““ ہم معذرت خواہ ہیں کے فی الحال بورڈ فعال نہیں ہے !!! تو سمجھی شاید کچھہ تبدیلی ہے !!!
شکر یہ آپ سب کا !!!
جی بالکل اس وقت یہی کام ہو رہا تھا۔
بہرحال تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہوں۔
محمد شعیب wrote: v_v_f v_v_f
چاند بابو آپ کے کیا کہنے
ارے شعیب بھیا یہ بھی خوب رہی سارا کام شازل بھیا نے کیا اور کیا کہنے میرے؟؟

Re: نیا ورژن اپڈیٹ

Posted: Mon Nov 22, 2010 11:57 pm
by اضواء
چاند بابو wrote:
{أضواء} wrote:ہمارے پاس بھی تقریباآدھا گھنٹہ فورم بند رہاجب میں نے
بار بار یہ ہی دیکھا ہے
““ ہم معذرت خواہ ہیں کے فی الحال بورڈ فعال نہیں ہے !!! تو سمجھی شاید کچھہ تبدیلی ہے !!!
شکر یہ آپ سب کا !!!
جی بالکل اس وقت یہی کام ہو رہا تھا۔
بہرحال تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہوں۔
اس میں معذرت کی کؤئی بات نہیں کچھہ پانے کیلئے کچھہ کھونا ہی پڑتا ہے
پر اب
چاند بھائی میرے پاس ہر تھوڑی دیر پر



General Error
SQL ERROR [ mysql4 ]

Can't connect to local MySQL server through socket '/var/lib/mysql/mysql.sock' (2) [2002]

An sql error occurred while fetching this page. Please contact an administrator if this problem persists.


اور پھر فورم بند ہے کیا مشکل ہے !!!!!!

Re: نیا ورژن اپڈیٹ

Posted: Tue Nov 23, 2010 12:17 am
by چاند بابو
اچھا میرے پاس تو اس قسم کا کوئی ایرر نہیں آ رہا ہے میں ابھی اپنی ہوسٹنگ کمپنی سے رجوع کرتا ہوں.

Re: نیا ورژن اپڈیٹ

Posted: Tue Nov 23, 2010 12:37 am
by اضواء
شاید یہ کوئی ایرر کی گڑبڑ ہے فورم چلتے چلتے بند ہوجاتا پھر سے
تحدیث صفحہ ““ کرنا پڑجاتا ہے!!!

Re: نیا ورژن اپڈیٹ

Posted: Tue Nov 23, 2010 12:41 am
by چاند بابو
جی اضواء میرے پاس ایسا کوئی ایرر نہیں ہے، میں اس وقت بھی اپنی کمپنی سے بات چیت میں مصروف ہوں اور انشااللہ حل نکلنے تک یہی فورم پر موجود رہوں گا۔ خیر ابتدائی چیکنگ کے بعد انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ یہ کوئی وقتی ایرر تھا، لیکن میں ان کی جان تب تک نہیں چھوڑوں گا جب تک وہ اس مسئلہ کی تہہ تک نہیں پہنچتے ہیں اور کوئی حل دریافت نہیں کرتے ہیں۔
میں اس تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہوں۔انشااللہ کل جب آپ واپس آئیں گی تب یہ ایرر ختم ہو چکا ہو گا۔

Re: نیا ورژن اپڈیٹ

Posted: Tue Nov 23, 2010 1:04 am
by چاند بابو
لیجئے جناب انہوں نے مسئلہ حل ہونے کا عندیہ دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک ہی سرور پر پڑنے والے بوجھ کی زیادتی کی وجہ سے تھا
جو اب نہیں ہو گا۔
لیکن اگر آپ یا کوئی بھی صاحب آئندہ کسی بھی ایرر کا سامنا کرے تو براہ کرم اس کے لئیے ایک الگ دھاگہ کھول دیا گیا ہے وہاں مجھے مطلع ضرور کرے۔

Re: نیا ورژن اپڈیٹ

Posted: Tue Nov 23, 2010 1:47 am
by اضواء
چاند بابو wrote:لیجئے جناب انہوں نے مسئلہ حل ہونے کا عندیہ دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک ہی سرور پر پڑنے والے بوجھ کی زیادتی کی وجہ سے تھا
جو اب نہیں ہو گا۔
لیکن اگر آپ یا کوئی بھی صاحب آئندہ کسی بھی ایرر کا سامنا کرے تو براہ کرم اس کے لئیے ایک الگ دھاگہ کھول دیا گیا ہے وہاں مجھے مطلع ضرور کرے۔

شکریہ مہربانی نوازش کرم r:o:s:e r:o:s:e

Re: نیا ورژن اپڈیٹ

Posted: Tue Nov 23, 2010 7:55 am
by شازل
واقعی کل کچھ مسئلہ لگ رہا تھا ، میں‌اردو وطن کو اپڈیٹ کرنے کی کوشش کررہا تھا لیکن ایف ٹی پی کام نہیں‌کررہا تھا اور آج صبح ایف ٹی پی بالکل درست کام کررہا ہے.

Re: نیا ورژن اپڈیٹ

Posted: Tue Nov 23, 2010 10:11 pm
by چاند بابو
مجھے تو بالکل بھی ایسا کوئی ایرر نظر نہیں آئی اور ہماری ایرر لاگ بھی بالکل صاف ہیں۔
ہاں‌یہ واقعی کوئی وقتی مسئلہ تھا جو حل ہو چکا ہے۔

Re: نیا ورژن اپڈیٹ

Posted: Tue Nov 23, 2010 10:48 pm
by یاسر عمران مرزا
اب شازل بھائی نے اپ ڈیٹ کر ہی دیا ہے تو یہ بھی بتا دیں کہ جو غلطی چاند بھائی سے ہوئی اس کا ازالہ کیسے کیا آپ نے؟

فورم کو اپ گریڈ کرنے کے بعد کیا تمام پلگ انز کو دوبارہ سے انسٹال کیا ؟
ایسی صورت میں کچھ پلگ انز نے کمپیٹبیلٹی کا شور نہیں‌ مچایا ؟
اگر مچایا تو اس کو کسیے درست کیا ؟
ایک اور سوال.
فورم سافٹ وئر اپ گریڈ کرنے کی صورت میں تھیم اپنے پہلے انداز سے درستگی میں‌کام کرتی رہی یا اس میں‌بھی کوی تبدیلی کی آپ نے.

Re: نیا ورژن اپڈیٹ

Posted: Tue Nov 23, 2010 11:11 pm
by شازل
سب سے پہلے تو میں نے اس ورژن کی اپڈیٹ لی جسے اپڈیٹ کرنا تھا اسے اپلوڈ کردیا روٹ ڈائریکٹری میں. پھر ایڈمن پینل سے اپڈیٹ رن کی. درمیان میں بس اتنا کام ہے کہ تازہ ترین اپڈیٹ کو مرج کرتا گیا. مرج ہونے والی فائلز کو اتار کر میں نے انہیں روٹ میں پیسٹ کردیا. اور اللہ اللہ خیر صلا.
اب بتائیے کہ میں نے کیا کیا.
میں نے فقط اپ لوڈنگ کی تکلیف اٹھائی اور بس.

Re: نیا ورژن اپڈیٹ

Posted: Wed Nov 24, 2010 9:14 pm
by بلال احمد
ناظمین ،مدیران اور اراکین کو نیا ورژن مبارک ہو. :inlove: :inlove: :inlove: