اہلیانِ اردونامہ کو مبارکباد : ایک اور اہم سنگِ میل عبور

کچھ اعلانات کچھ پیغامات آپ کے نام
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

اہلیانِ اردونامہ کو مبارکباد : ایک اور اہم سنگِ میل عبور

Post by چاند بابو »

[center]Image[/center]
السلام علیکم

مجھے آج تمام اراکینِ اردونامہ کو یہ خوش خبری دیتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اور فخر ہو رہا ہے کہ ان کا اردونامہ اردو فورمز کی دنیا میں ایک اہم مقام حاصل کر چکا ہے۔

آج دن ایک بج کر پینتالیس منٹ پر اردونامہ نے اپنی 21000 پوسٹیں مکمل کرنے کا حدف حاصل کر لیا ہے۔

ہمیں فخر ہے کہ اردونامہ کی ان 21000 پوسٹوں میں سے اکثر بہت کارآمد مواد پر مشتمل ہیں۔ جہاں اردونامہ پر بے شمار ٹوٹیوریل موجود ہیں ساتھ ہی ساتھ تبصرے تجزیئے، شاعری، ناول، افسانے، اسلامی مضامین، کمپیوٹر کی معلومات، کھانے پکانے کی تراکیب، سائینسی معلومات، سافٹ وئیرز کے تبصرے اور ڈاونلوڈز، اردو زبان کی سپورٹ، اردوویب سائیٹ کے سانچے، اردو فورمز کے ٹیمپلیٹس، اقوامِ عالم کے بارے میں بے شمار خبریں، پاکستان اور گردوپیش کے حالات و واقعات اور دیگر بے شمار موضوعات پر مواد کے انبار بھی موجود ہیں۔

اور ان تمام کے خالق ہیں آپ سب لوگ۔

میں اس اہم سنگ میل کو عبور کرنے پر تمام اراکینِ اردونامہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ اپنے بہترین ساتھ سے اردونامہ کو شہرت اور مقصدیت کی بلندیوں تک لے جانے میں آئندہ بھی کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

اس موقع پر چند ایک حضرات کے بالخصوص نام لے کر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے اردونامہ کو اس نہج تک پہنچانے میں ایک بہترین رول ماڈل کی حیثیت اختیار کی ہے۔

ان میں سب سے پہلے تو محترم رضی بھیا اور شازل بھیا کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ اگر یہ نا ہوتے تو شاید اردونامہ بھی نا ہوتا کہ ان دونوں کی کاوشیں ہی اردونامہ کو بچائے ہوئے ہیں۔

اس کے بعد میں شکر گزار ہوں گا محترم مجیب منصور صاحب اور محترم اعجاز الحسینی صاحب کا جن کے دم خم سے اردونامہ پر ہزاروں اسلامی مضامین موجود ہیں۔ خاص طور پر محترم اعجاز الحسینی صاحب کی بڑی کاوش شامل ہیں جنہوں نے بے کم عرصے میں اردونامہ پر ایک پہچان حاصل کر لی۔محترم مجیب منصور گو اردونامہ پر اب اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کم حاضر ہو پاتے ہیں لیکن ان کا ساتھ اردونامہ کے لئے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پیاسے کے لئے صحرا میں پانی کی اہمیت ہے۔

ان کے بعد اردونامہ پر بہت جلد چھا جانے والے ہمارے پیارے رکن محترم اسد اللہ شاہ صاحب کا میں شکر گزار ہوں جو اردونامہ پر آتے ہی سب کی توجہ حاصل کرنے میں نہ صرف کامیاب ہوئے بلکہ اپنی ہزاروں بہترین تحریروں سے اردونامہ کا جگمگاتا ستارہ بن گئے۔

جہاں موجودہ تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا جا رہا ہے وہیں ہمارے ایک بہت معزز اور بزرگ رکن محترم سید تفسیراحمد صاحب کا بھی بہت شکرگزار ہوں کہ یہ وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے اردونامہ پر ایک ہزار پوسٹ لگانے کا حدف حاصل کیا، نا صرف ایک ہزار پوسٹ لگائیں بلکہ تمام پوسٹ ہمہ قسم ناولز، افسانے، شاعری کے متعلق ہیں۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں اردونامہ مجبور ہو گیا کہ ایک پورا زمرہ ان کے نام کرے اور اردونامہ کا دانشکدہ تفسیر آج انہی کی یاد لیئے ہوئے ہے۔ میں نہیں جانتا کہ آج تفسیر بھیا کہاں ہیں لیکن انٹرنیٹ سے کٹے ہوئے ضرور ہیں۔ اللہ تعالٰی انہیں اپنے فضل و کرم کے سایہ میں رکھے جہاں بھی ہیں خوش رہیں اور خوشیاں بانٹتے رہیں۔

محترم تفسیر صاحب کے ساتھ ساتھ ایک اور رکن بھی اردونامہ سے بہت عرصے سے فرار ہیں جو اردونامہ پر ڈاکٹر پپو کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ میں محترم ڈاکٹر طارق سلیم (پپو) کا بھی بہت شکرگزار ہوں کہ جتنا عرصہ اردونامہ پر رہے اپنی تیکھی تحریروں سے اردونامہ کی فضا کو مہکائے رکھا۔ آج کل اپنی مصروفیات کی بنا پر حاضر نہیں ہو پاتے لیکن امید ہے کہ جلد ہی انہیں ہم تمام لوگ اپنے درمیان دوبارہ سے موجود پائیں گے۔

اس کے بعد میں محترمہ فتاة القرآن صاحبہ، محترم مخلص کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے گو اردونامہ کے لئے کم لکھا ہے لیکن جو بھی لکھا ہے کمال لکھا ہے اسلامی تحاریر اور اسلامی افکار کو اپنے بہترین سٹائل میں روشناس کروانے میں ایک مقام رکھتے ہیں۔

محترم آفاق صاحب گو کہ اردونامہ پر تشریف لائے ہوئے انہیں بہت کم عرصہ ہوا ہے لیکن آتے ہی اردونامہ پر اپنی دھاک بٹھانے میں کامیاب ہو گئے۔ اردونامہ ان کے ایڈوب فوٹو شاپ اور کمپیوٹر کے متعلقہ لکھے گئے ٹوٹیوریلز پر ہمیشہ فخر کرتا رہے گا۔

اس کے علاوہ اردونامہ اور اس کی پوری ٹیم اس بات پر فخر کرتی ہے کہ وہ تمام اراکین جنہوں نے اردونامہ کی رکنیت حاصل کی وہ تمام ایسے ہیں جنہوں نے اس کی تعمیروترقی میں اپنے اپنے حصے کی اینٹ ضرور لگائی ہے، ہم ان تمام لوگوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں جو اردونامہ پر تشریف لائے اور یہاں اپنے قیمتی جواہر بکھیرے۔ گو کہ میں فردا فردا سب کے نام نہیں لے سکا ہوں لیکن ان تمام کا بھی جن کا نام لیا گیا اور ان تمام کا بھی جن کا نام نہیں لیا گیا میں شکرگزار ہوں اور امید کرتا ہوں کہ تمام احباب اسی دلجمی اور اسی تحریک سے انٹرنیٹ پر اردو زبان کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور جو جس سے بن پایا اپنا حصہ ڈالتے چلے جائیں گے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اہلیانِ اردونامہ کو مبارکباد : ایک اور اہم سنگِ میل عبور

Post by شازل »

آپ اپنا شکریہ ادا کرنا بھول گئے
کہ اگر آپ نہ ہوتے تو یہ چمن نہ ہوتا اور نہ اتنے پھول اپنی خوشبو سے چمنستان کو مہکائے رکھتے
آپ کو بھی مبارک ہو
ذیشان
دوست
Posts: 205
Joined: Sat Aug 29, 2009 1:21 pm

Re: اہلیانِ اردونامہ کو مبارکباد : ایک اور اہم سنگِ میل عبور

Post by ذیشان »

آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو
اردو نامہ ہمارا بہت پیارا گھر ہے. ماشاءاللہ
[center]Image[/center]
[link]http://ilmedin.com/tajveedcourse/1.htm[/link]
نوٹ:ایڈوب فلیش پلیئر کے انسٹال ہونے کا یقین کر لیں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اہلیانِ اردونامہ کو مبارکباد : ایک اور اہم سنگِ میل عبور

Post by چاند بابو »

بہت شکریہ۔ :lol:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: اہلیانِ اردونامہ کو مبارکباد : ایک اور اہم سنگِ میل عبور

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
الحمداللہ .ماشاءاللہ
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اردو نامہ کو اس سے بھی بڑھ کر ترقی عطاء فرمائے.مخلصین کو تادیر باقی رکھے اور مزید آگے بڑھانے والے مخلصین عنایت فرمائے.
اللہ تعالٰی اس ٍفورم کی بنیاد ڈالنے والوں اسکوصالح نہج پر سنبھالنے اور آگے لے چلنے والے سبھی حضرات
کی سعی کوقبول فرمائے اور ان کو بھی قبول کرے جو خاموشی سے آکر اچھی باتوں کو دیکھ سن کر خاموشی سے چلے جاتے ہیں.مگر اس کے ذریعے لامتناہی واہیات فحش سائیٹوں پر جانے سے بچ جاتے ہیں..
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: اہلیانِ اردونامہ کو مبارکباد : ایک اور اہم سنگِ میل عبور

Post by رضی الدین قاضی »

آج اردو نامہ کی جو شکل و صورت ہے یہ چاند بھائی اور شازل بھائی کی محنت کی وجہ سے ہے۔

میں تمام اراکین اردو نامہ بالخصوص محترم چاند بھائی اور محترم شازل بھائی کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: اہلیانِ اردونامہ کو مبارکباد : ایک اور اہم سنگِ میل عبور

Post by علی خان »

جناب میں تو رہ گیا، میرے شان میں بھی کچھ ہو جائے. :D
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: اہلیانِ اردونامہ کو مبارکباد : ایک اور اہم سنگِ میل عبور

Post by اعجازالحسینی »

چاند بھائی ، شازل بھائی اور رضی بھیا آپکو بہت بہت مبارک ہو
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اہلیانِ اردونامہ کو مبارکباد : ایک اور اہم سنگِ میل عبور

Post by چاند بابو »

اشفاق علی wrote:جناب میں تو رہ گیا، میرے شان میں بھی کچھ ہو جائے. :D

جی یہ جن کے میں نام نہیں لے سکا ہوں ان میں پہلا نام آپ ہی کا تو ہے :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: اہلیانِ اردونامہ کو مبارکباد : ایک اور اہم سنگِ میل عبور

Post by انصاری آفاق احمد »

اشفاق علی wrote:جناب میں تو رہ گیا، میرے شان میں بھی کچھ ہو جائے. :D
اسلام علیکم
جناب
آپ کی شاندار دستخط کے بعد تو جو کچھ کہا جائے گا وہ بے شان ہی رہے گا.
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
kmazizi
کارکن
کارکن
Posts: 80
Joined: Sun Jan 04, 2009 5:37 pm

Re: اہلیانِ اردونامہ کو مبارکباد : ایک اور اہم سنگِ میل عبور

Post by kmazizi »

تمام منتظمین اور اراکین فورم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد...
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اہلیانِ اردونامہ کو مبارکباد : ایک اور اہم سنگِ میل عبور

Post by شازل »

مبارک باد دینے کا شکریہ بھائی لوگو
اور آپ سب کو بھی مبارک ہو کیونکہ آپ سب ایک فیملی کی طرح ہو ، کسی ایک کی کمی بھی ہمیں بھی کھلتی ہے
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اہلیانِ اردونامہ کو مبارکباد : ایک اور اہم سنگِ میل عبور

Post by افتخار »

آپکو بہت بہت مبارک ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اہلیانِ اردونامہ کو مبارکباد : ایک اور اہم سنگِ میل عبور

Post by شازل »

اردو نامہ کی طرف سے بہت بہت شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اہلیانِ اردونامہ کو مبارکباد : ایک اور اہم سنگِ میل عبو

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

دوستو یہ موضوع ہے تو پرانا لیکن اس میں آج میں ایک نئی کامیابی لکھنے جا رہا ہوں، وہ کامیابی یہ ہے کہ آج مورخہ 19 ستمبر 2010 کو اردونامہ نے اپنی 35000 پوسٹس مکمل کر کے ایک اور حدف حاصل کر لیا ہے۔
یہ تمام پوسٹس تقریبا 3200 موضوعات پر مشتمل ہیں اور ان میں ہر موضوع اپنی الگ پہچان رکھتا ہے اور ہر موضوع اپنے اندر معلومات کا خزانہ سمیٹے ہوئے ہے۔

تو اس نئے سنگِ‌میل کو عبور کرنے پر تمام اراکینِ اردونامہ کو مبارکباد قبول ہو۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اہلیانِ اردونامہ کو مبارکباد : ایک اور اہم سنگِ میل عبو

Post by شازل »

سب دوستوں کو مبارکباد
اور ماجد بھائی کو اس کی خصوصی مبارک باد
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: اہلیانِ اردونامہ کو مبارکباد : ایک اور اہم سنگِ میل عبو

Post by علی خان »

میری طرف سے اردو نامہ کے تمام اراکین کو بہت بہت مبارکباد
یقینا یہ ایک اعزاز کی بات ہے. اور اگر دیکھا جائے تو ان میں زیادہ تر پوسٹیں کارآمد ہی ہیں.
میں اُمید کرتا ہوں کہ اردونامہ دن دگنی، رات چوگنی ترقی کرے گا. انشاءاللہ .
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اہلیانِ اردونامہ کو مبارکباد : ایک اور اہم سنگِ میل عبو

Post by بلال احمد »

اہلیان اردونامہ کو ڈھیروں مبارکیں.

میری اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اردونامہ ترقی کی منازل میں سب کو پیچھے چھوڑ دے اور ہماری اس کاوش کو جوہم اردوکی ترویج اور ترقی کے لیے کر رہے ہیں اپنی بارگاہ میں قبول کرے (آمین)
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اسداللہ شاہ
مشاق
مشاق
Posts: 1577
Joined: Mon Jul 06, 2009 3:04 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین پر
Contact:

Re: اہلیانِ اردونامہ کو مبارکباد : ایک اور اہم سنگِ میل عبو

Post by اسداللہ شاہ »

میری طرف سے بھی مبارک ہو
[center]والسلام طالب دعا آپکا بھائی
اسداللہ شاہ[/center]
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: اہلیانِ اردونامہ کو مبارکباد : ایک اور اہم سنگِ میل عبو

Post by پپو »

تو جناب اگر آج کی بات کی جائے تو آضؤاء جی کا نام ان سب سے درخشاں نظر آتا ہے ان کی تحریر اگرچہ مختصر ہوتی ہے مگر اردو نامہ کو باقاعدگی سے وقت دینا بڑی بات ہے پھر بلال بھائی نور بھیا عتیق بھائی اورافتخار بھیا اور نئے دوستوں میں زین بھائی ہما جی اور وہ سب جو کم آتے ہیں مگر جب موقع ملے آتے ہیں

رہ گئے چاند بابو تو ان کے بارے میں یہی کہا جاسکتا ہے روح غالب سے معذرت کیساتھ


"" شادی نے نکما کر دیا غالب
ورنہ آدمی تھے ہم بھی کام کے""
Post Reply

Return to “اعلانات / پیغامات”