اہل اسلام کو انتظامیہ اردونامہ کی طرف سے عید الضحٰی کی خوشیاں مبارک

کچھ اعلانات کچھ پیغامات آپ کے نام
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

اہل اسلام کو انتظامیہ اردونامہ کی طرف سے عید الضحٰی کی خوشیاں مبارک

Post by چاند بابو »

تمام اہلیان اسلام اور خصوصا اہلیان اردونامہ کو دلی عید مبارک
السلام علیکم

اردونامہ فورم کی انتظامیہ کی جانب سے تمام ایسے دوست جن کے ہاں آج عید کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے
[align=center]بہت بہت عید مبارک[/align][/color][/glow]
اور وہ تمام دوست جن کے یہاں کل عید ہو گی ان سب کو پیشگی عید مبارک ہو.
[align=center]Image[/align]
اللہ پاک آپ سب کو ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے اور آپ کی عید کو پرمسرت بنائے، آپ کی تمام جائز خواہشات قبول فرمائے۔
حضورؐ کا ارشاد ہے ’’دس ذوالحجہ کو خون بہانے سے بڑھ کر ابن آدم اللہ تعالیٰ کے ہاں کوئی بہتر عمل نہیں کرتا۔ یہ جانور قیامت کے دن اپنے سینگوں، کھروں اور بالوں سمیت آئیں گے اور خون کے زمین پر گرنے سے پہلے اللہ کے ہاں اس کا ایک مقام ہوتا ہے۔ تم یہ قربانی خوش دلی سے دیا کرو۔‘‘ (ابن ماجہ، ترمذی)
اس لئے کوشش کر کے قربانی کے عمل میں‌بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔

عید کی خوشیاں مناتے وقت ان کی خوشیوں کا انتظام ضرور کیجئے جو خوشیوں کو ترس گئے ہیں اپنی قربانی میں سے غریبوں‌ اور ناداروں‌ کا حصہ ان تک پہنچانے کا خاص اہتمام کیجئے، دوستوں‌رشتہ داروں‌کو اپنی خوشیوں میں شریک کیجئے اور انہیں خوب اچھے اچھے کھانے بنا کر کھلایئے، صرف ایس ایم ایس یا کال کرنے پر اکتفا مت کیجئے بلکہ جتنا زیادہ ممکن ہو سکے تمام عزیز، رشتہ داروں‌ اور دوستوں سے ملاقات کیجئے ان کی خوشیوں‌میں شریک ہوں‌اور انہیں اپنی خوشیوں کا حصہ بنایئے۔

عید کے دن خصوصی دعاؤں کا بہت بہت اہتمام کیجئے کہ احادیث میں اس کے لئے بہت خاص تاکید کی گئی ہے۔
نماز عید کے لیے سب مسلمان مرد وعورتیں جائیں حتیٰ کہ حیض والی عورتیں اور پردہ والی خواتین بھی مسلمانوں کی دعا میں ضرور شریک ہوں۔ (بخاری: حدیث ۳۲۴)

اللہ پاک ہماری قوم کو اپنی ذمہ داری سمجھنے اور ایک قوم بن کر سوچنے کی توفیق عطا فرمائے ایک ایسی قوم جو جعلی ملاؤں اور جعلی پیروں سے محفوظ ہو وہ قوم جو فوجی مداخلت سے پاک ہو اور وہ قوم جو کرپٹ سیاستدانوں کا گریبان پکڑ کر رسی پر لٹکانے کی طاقت رکھتی ہو اور ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دیتی ہو ۔۔۔آمین
Image
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “اعلانات / پیغامات”