مفید کتابوں کے نام بتلائیں

اردو نثری قلم پارے اس فورم میں ڈھونڈئے
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

مفید کتابوں کے نام بتلائیں

Post by محمد شعیب »

اس تھریڈ میں کسی بھی مضمون پر لکھی گئی کسی مفید کتاب کا تعارف کروایا جائیگا..
اگر وہ کتاب نیٹ پر مفت دستیاب ہو تو شئر بھی کر دی جائے ورنہ صرف تعارف کروایا جائے
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مفید کتابوں کے نام بتلائیں

Post by محمد شعیب »

دمشق کے قید خانے میں

Image

مصنف: عنایت اللہ التمش

اندلس (سپین) کی تاریخ
طارق بن زیاد، موسی بن نصیر، حجاج بن یوسف، ولیدبن عبدالملک اور سلمان بن عبدالملک
کے بارے میں سیر حاصل معلومات کے ساتھ
مصنف کہتے ہیں

یہ ان مجاھدین اسلام کی داستان جہاد ہے جنہوں نے بحریہ روم کے پار جا کر اندلس کے ساحل پر کشتیاں جلا ڈالی تھیں کہ واپسی کا کوئی ذریعہ ہی نہ رہے۔ اس طرح بر بر قبیلے کے ایک فرزند طارق بن زیادہ نے تاریح اسلام میں شجاعت اور سرفروشی کی ایک حیرت انگیز اور ایمن افروز روایت کا اضافہ کر دیا۔
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: مفید کتابوں کے نام بتلائیں

Post by علی عامر »

شکریہ شعیب ... r:o:s:e
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مفید کتابوں کے نام بتلائیں

Post by چاند بابو »

[center]داستان ایمان فروشوں کی[/center]

داستان ایمان فروشوں کی التمش کا سلطان صلاح الدین ایوبی کے زمانے پر لکھا ہوا بہت مشہور ناول ہے۔جس میں مصنف کہتے ہیں۔

[center]Image[/center]

"صلاح الدین نے سب سے اہم کام یہ کیا ہے کہ سنی شیعہ تفرقہ مٹا دیا ہے۔" ہرمن نے کہا۔۔۔۔۔۔۔ "اس نے شیعوں کو فوج اور انتظامیہ میں پوری نمائندگی دے دی ہے اور نہایت پر اثر طریقوں سے شیعہ علماء کو قابل کر لیا ہے کہ وہ ایسی رسمیں ترک کر دیں جو اسلام کے منافی ہیں۔ صلاح الدین کے یہ اقلابی اقدامات ہمارے لیے نقصان دہ ہیں۔ ہم مسلمانوں کی انہی خامیوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اب ہماری کوشش یہ ہونی چاہیۓ جو دراصل جاری ہے کہ مسلمانوں کی انتظامی قیادت کو صلاح الدین ایوبی اور اس کی فوج کے خلاف کیا جاۓ"۔

ڈاونلوڈ:

داستان ایمان فروشوں کی حصہ اول
داستان ایمان فروشوں کی حصہ دوم
داستان ایمان فروشوں کی حصہ سوم
داستان ایمان فروشوں کی حصہ چہارم
داستان ایمان فروشوں کی حصہ پنجم
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مفید کتابوں کے نام بتلائیں

Post by چاند بابو »

محمد شعیب wrote:دمشق کے قید خانے میں
Image
مصنف: عنایت اللہ التمش
السلام علیکم

کیا کوئی دوست مجھے یہ پتہ کر کے بتا سکتا ہے کہ یہ کتاب کہاں سے مل سکتی ہے، اور اگر کسی دوست کو اپنے قریبی بک سٹور سے یہ کتاب مل سکے تو میں اس کا شکر گزار ہوں گا اگر وہ مجھے یہ کتاب خریدنے میں میری مدد کرے، یعنی میں اسے پیسے روانہ کرسکتا ہوں تاکہ وہ خرید کر اسے مجھے بھجواسکے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد
دوست
Posts: 403
Joined: Thu Oct 21, 2010 3:45 pm
جنس:: مرد

Re: مفید کتابوں کے نام بتلائیں

Post by محمد »

چاند بھائی یہاں سے شاید آپ کا کام ہو جائے.
[link]http://www.emarkaz.com/shop/store/books-1034.php[/link]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مفید کتابوں کے نام بتلائیں

Post by چاند بابو »

بہت شکریہ محمد بھیا میں دیکھتا ہوں کہ یہاں سے میں اسے کیسے حاصل کر سکتا ہوں۔
ویسے کیا کسی کا تجربہ ہے ان سے کتاب منگوانے کا؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد
دوست
Posts: 403
Joined: Thu Oct 21, 2010 3:45 pm
جنس:: مرد

Re: مفید کتابوں کے نام بتلائیں

Post by محمد »

سنت کی آئینی حیثیت از سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ

اس کتاب میں مولانا ابوالاعلیٰ مودودیؒ صاحب منکرینِ حدیث کےفتنہ کی تردید کرتے ہیں ۔
وہ منکرینِ حدیث کے مسائل و دلائل کا مدلل جواب دیتے ہیں اور دین کے نظام میں حدیث و سنت کی اصل حیثیت واضح کرتے ہیں۔

یہ کتاب آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
[link]http://www.quranurdu.com/books/urdu_boo ... yseeat.pdf[/link]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مفید کتابوں کے نام بتلائیں

Post by محمد شعیب »

چاند بابو wrote:بہت شکریہ محمد بھیا میں دیکھتا ہوں کہ یہاں سے میں اسے کیسے حاصل کر سکتا ہوں۔
ویسے کیا کسی کا تجربہ ہے ان سے کتاب منگوانے کا؟

تجربہ تو نہیں ہے لیکن یہ انٹرنیٹ پر کتابوں کے خریدوفروخت میں کافی مشہور ہے.
ویسے یہ کتاب تو عام طور پر مل جاتی ہے
اگر آپ کو اپنے علاقے میں نہ ملے تو مجھے ذپ میں اپنا ڈاک ایڈریس بھیج دینا
میں آپ کو ہدیتا کراچی سے خرید کر بھیج دونگا
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مفید کتابوں کے نام بتلائیں

Post by محمد شعیب »

چاند بابو رقم طراز ہیں:
داستان ایمان فروشوں کی

جی ہاں
بہت ہی بہترین کتاب ہے.
میں نے آج سے تقریبا 12 سال پہلے پڑھی تھی جب میں میٹرک میں تھا
بہت کمال کی کتاب ہے
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مفید کتابوں کے نام بتلائیں

Post by محمد شعیب »

خاکم بدہن

Image

مشتاق احمد یوسفی کی ایک شاہکار تصنیف

موضوع: طنزومزاح
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مفید کتابوں کے نام بتلائیں

Post by عتیق »

محمد شعیب wrote:دمشق کے قید خانے میں

Image

مصنف: عنایت اللہ التمش

اندلس (سپین) کی تاریخ
طارق بن زیاد، موسی بن نصیر، حجاج بن یوسف، ولیدبن عبدالملک اور سلمان بن عبدالملک
کے بارے میں سیر حاصل معلومات کے ساتھ
مصنف کہتے ہیں

یہ ان مجاھدین اسلام کی داستان جہاد ہے جنہوں نے بحریہ روم کے پار جا کر اندلس کے ساحل پر کشتیاں جلا ڈالی تھیں کہ واپسی کا کوئی ذریعہ ہی نہ رہے۔ اس طرح بر بر قبیلے کے ایک فرزند طارق بن زیادہ نے تاریح اسلام میں شجاعت اور سرفروشی کی ایک حیرت انگیز اور ایمن افروز روایت کا اضافہ کر دیا۔



طارق بن زیاد کی ایک کہانی ویڈیو میں میرے پاس ہے اگر آپ کہیں گے تو میں لے آنگا.
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مفید کتابوں کے نام بتلائیں

Post by چاند بابو »

گو کہ ویڈیو اپنی جگہ پر اہمیت کی حامل ہے لیکن کتاب کا اپنا ہی ایک الگ مزہ ہے۔
بہرحال آپ یہ ویڈیو اردونامہ پر لے آئیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مفید کتابوں کے نام بتلائیں

Post by محمد شعیب »

چاند بابو
آپ نے بتلایا نہیں کہ آپ کو کتاب ملی یا نہیں ؟
اگر نہیں ملی تو اپنا ڈاک ایڈریس مجھے ذپ میں دیں
میں خرید کر آپ کو بھجوا دونگا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مفید کتابوں کے نام بتلائیں

Post by چاند بابو »

محترم شعیب بھیا آپ کا بے حد شکر گزار ہوں۔
دراصل شاید ہمارے شہر میں پڑھنے والے ختم ہو گئے ہیں۔
چند ایک شاعری کی کتابوں کے یہاں سے کوئی ڈھنگ کی کتاب دستیاب نہیں۔
اور پرانی لکھی ہوئی کتابیں تو بالکل بھی دستیاب نہیں۔
شاید اس کی وجہ یہاں کتابوں سے رشتہ ختم ہوجانا ہے،
اور دوسری وجہ یہاں‌باقاعدہ اس قسم کی کتابوں کی ایک بھی دکان کا نا ہوناہے۔
یہاں کتابیں صرف نصابی کتب والی کتابوں پر موجود ہیں وہ بھی اکا دکا کے پاس۔
آپ نے اوپر کتاب خرید کر تحفہ دینے کی بات کی ہے تو اس ضمن میں ایک درخواست ہے
کہ میرے بھائی یہ تحفہ تو میں ہرگز قبول نہیں کروں گا، ہاں کبھی موقع ملا
اور ہماری ملاقات ہوئی تو تب آپ جو کتاب کہیں گے تحفہ کے طور پر قبول کر لوں گا۔
اب جلدی سے اس کتاب کی قیمت مجھے پی ایم کر دو ساتھ میں پیسے بجھوانے کا طریقہ بھی۔
جب رقم آپ کو مل جائے تب میں آپ کو اپنا ایڈریس دے دوں گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مفید کتابوں کے نام بتلائیں

Post by محمد شعیب »

چاند بابو رقم طراز ہیں

[quote]یہ تحفہ تو میں ہرگز قبول نہیں کروں گا، ہاں کبھی موقع ملا
اور ہماری ملاقات ہوئی تو تب آپ جو کتاب کہیں گے تحفہ کے طور پر قبول کر لوں گا۔[/quote]

اس کی کوئی وجہ ؟

اوراگر میں نے پیسے بھجوانے کا پتہ دے دیا اور آپ نے پیسے بھیج دیئے پھر میں پیسے لے کر غائب ہو گیا تو ؟


:D
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مفید کتابوں کے نام بتلائیں

Post by چاند بابو »

ہاں یہ تو واقعی سوچنے والی بات ہے۔
بہرحال اگر آپ غائب ہو گئے تو وہ پیسے آپ کا تحفہ۔
اب دیکھو نا اضواء یہاں حاضری لگانے کا تحفہ لیتی ہے۔
اگر آپ نے مجھے ایک بہت اچھی کتاب سے متعارف کروانے پر تحفہ لے لیا تو پھر کونسی بڑی بات ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مفید کتابوں کے نام بتلائیں

Post by محمد شعیب »

h.a.h.a

ویسے چاند بابو
ایسے مواقع ملا نہیں کرتے. آپ جیسے محسنین اگر ہم ناچیزوں سے کچھ قبول کر لیں گے تو ہماری ہمت افزائی ہو گی.
اور ہاں شاید 10 دن کے اندر میری شادی ہے
پھر میں آپ سے تحفہ لے لوں گا
بس
اب تو قبول کر لیں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مفید کتابوں کے نام بتلائیں

Post by چاند بابو »

محترم شعیب بھیا آپ کی پرخلوص پیشکش ہی اس بات کا ثبوت تھا
کہ آپ واقعی مجھے تحفہ دینا چاہتے ہو اور یہی خلوص میرے لئے دنیا کا سب سے بڑا تحفہ ہے۔
جسے پرخلوص دوست میسر ہوں اسے دنیا کا کوئی اور تحفہ نہیں چاہئے ہوتا ہے۔
اس لئے مجھے آپ کی شکل میں ایک پیارا دوست مل گیا ہے،
مجھے دنیا کے تمام تحفے مل گئے۔

بہت خوشی ہے کہ آپ کی دس دن بعد شادی ہو رہی ہے۔
انشااللہ ضرور تحفہ دوں گا آپ کو لیکن آپ کی شادی میں شرکت میرے لئے شاید ممکن نا ہو۔
کہ کراچی ہم سے بہت دور ہے اور میں نے آج تک کراچی نہیں دیکھا
بلکہ یوں کہئے کہ آج تک پنجاب سے باہر پاؤں تک نہیں رکھا۔
اور اب لگتا ہے کہ دیکھ بھی نا پاؤں گا کہ مصروفیات ہی اتنی ہیں کہ وقت نہیں نکلتا۔
البتہ شادی کے بعد اگر آپ دونوں میاں بیوی کا گھومنے پھرنے کا کوئی پروگرام ہو۔
اور اس پروگرام میں پنجاب آنا بھی شامل ہو تو پھر مجھے ضرور یاد رکھئے گا کہ میں آپ کے راستے میں پڑوں گا۔

بہرحال اب آپ اپنی شادی کی تیاریاں کرو، شادی کے بعد کتاب منگوانے یا نا منگوانے کا فیصلہ کریں گے۔
ہوسکتا ہے کہ تب تک مجھے یہ کہیں اور سے مل جائے۔
ویسے میں نے آج محمد صاحب کی بتائی سائیٹ پر کوشش کی تھی۔
ان کا انسٹنٹ کیش والا آپشن کام نہیں کر رہا ہے، شاید انٹرنیٹ کی کوئی گڑبڑ ہو۔
اگر وہ لنک چل گیا تو میں کتاب ان سے منگوانے کا فیصلہ کر چکا ہوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مفید کتابوں کے نام بتلائیں

Post by محمد شعیب »

چلیں
پھر مجھے انتظار رہے گا کہ آپ اپنی کوشش میں کامیاب ہوئے یا نہیں
Post Reply

Return to “نثر”