چڑا اور چڑیا

اردو نثری قلم پارے اس فورم میں ڈھونڈئے
Post Reply
nizamuddin
ماہر
Posts: 605
Joined: Fri Mar 27, 2015 5:27 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی، پاکستان
Contact:

چڑا اور چڑیا

Post by nizamuddin »

ايک تھی چڑيا، ايک تھا چڑا، چڑيا لائی دال کا دانا، چڑا لايا چاول کا دانا، اس سے کچھڑی پکائی، دونوں نے پيٹ بھر کر کھائی، آپس ميں اتفاق ہو تو ايک ايک دانے کی کچھڑی بھی بہت ہوتی ہے۔

چڑا بيٹھا اونگھ رہا تھا کہ اس کے دل ميں وسوسہ آيا کہ چاول کا دانا بڑا ہوتا ہے، دال کا دانا چھوٹا ہوتا ہے۔ پس دوسرے روز کچھڑی پکی تو چڑے نے کہا اس میں چھپن حصے مجھے دے، چواليس حصے تو لے، اے باگھوان پسند کر يا نا پسند کر ۔ حقائق سے آنکھ مت بند کر ، چڑے نے اپنی چونچ ميں سے چند نکات بھي نکالے، اور بی بی کے آگے ڈالے۔ بی بی حيران ہوئی بلکہ رو رو کر ہلکان ہوئی کہ اس کے ساتھ تو ميرا جنم کا ساتھ تھا ليکن کيا کر سکتی تھی۔

دوسرے دن پھر چڑيا دال کا دانا لائی اور چڑا چاول کا دانا لايا۔ دونوں نے الگ الگ ہنڈيا چڑھائی ، کچھڑی پکائی ، کيا ديکھتے ہیں کہ دو ہی دانے ہيں، چڑے نے چاول کا دانا کھايا، چڑيا نے دال کا دانا اٹھايا ۔ چڑے کو خالی چاول سے پيچش ہوگئی چڑيا کو خالی دال سے قبض ہو گئی۔ دونوں ايک حکيم کے پاس گئے جو ايک بِلا تھا، اس نے دونوں کے سروں پر شفقت کا ہاتھ پھيرا اور پھيرتا ہی چلا گيا۔

ديکھا تو تھے دو مشت پر

يہ کہانی بہت پرانے زمانے کی ہے۔ آج کل تو چاول ايکسپورٹ ہو جاتا ہے اور دال مہنگی ہے۔ اتنی کہ وہ لڑکياں جو مولوی اسماعيل ميرٹھی کے زمانے ميں دال بگھارا کرتی تھيں۔ آج کل فقط شيخي بگھارتی ہيں۔
(ابن انشا کے مضامین سے انتخاب)
آن لائن اردو انگلش ڈکشنری
[link]http://www.urduinc.com[/link]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: چڑا اور چڑیا

Post by محمد شعیب »

بہت خوب
کیا یہ "اردو کی آخری کتاب" کا اقتباس ہے ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: چڑا اور چڑیا

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم بڑی اچھی شئیرنگ ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
nizamuddin
ماہر
Posts: 605
Joined: Fri Mar 27, 2015 5:27 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی، پاکستان
Contact:

Re: چڑا اور چڑیا

Post by nizamuddin »

محمد شعیب wrote:بہت خوب
کیا یہ "اردو کی آخری کتاب" کا اقتباس ہے ؟
جی جناب ۔۔۔۔ اقتباس ’’اردو کی آخری کتاب‘‘ سے لیا گیا ہے۔ پسندیدگی کا شکریہ
آن لائن اردو انگلش ڈکشنری
[link]http://www.urduinc.com[/link]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: چڑا اور چڑیا

Post by محمد شعیب »

میں نے "اردو کی آخری کتاب" کے لئے ایک لڑی شروع کی تھی. اس میں بھی حصہ لیں.
شکریہ
Post Reply

Return to “نثر”