"دلوں میں فاصلے"

اردو نثری قلم پارے اس فورم میں ڈھونڈئے
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

"دلوں میں فاصلے"

Post by میاں محمد اشفاق »

Image
"دلوں میں فاصلے"
استاد نے شاگردوں سے پوچھا.... "لوگ جب پریشان ہوتے ہیں تو ایک دوسرے پر چیختے کیوں ہیں؟"
شاگردوں نے کچھ دیر سوچا.... پھر ایک نے کہا .."کیونکہ ہم اپنا سکون کھودیتے ہیں اسلئے چیختے ہیں."
"لیکن جب دوسرا آدمی ہمارے قریب بیٹھا ہوتا ہے پھر چیخنے کی کیا تک؟؟ کیا ہم اس سے ہلکی آواز میں بات نہیں کرسکتے؟؟ چیختے چلاتے کیوں ہیں ....؟؟"
شاگردوں نے کچھ جواب دئیے لیکن کوئی بھی استاد کو مطمئن نہ کرسکا..
آخر استاد نے کہا ... "جب لوگ ایک دوسرے سے ناراض ہوتے ہیں، غصہ کرتے ہیں تو ان کے دل دور ہوجاتے ہیں.. اس فاصلے کو عبور کرنے کے لئے لوگوں کو چیخنا پڑتا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کی آواز سن سکیں.. وہ جتنا ذیادہ غصہ ہوں گے اتنا ہی انہیں چیخنا ہوگا تاکہ ان کے دلوں کے درمیان فاصلہ دور ہوسکے."
پھر استاد نے کہا کہ ... "جب لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں جب جانتے ہو کیا ہوتا ہے؟"
"وہ ایک دوسرے پر چلاتے نہیں ہیں بلکہ آہستہ گفتگو کرتے ہیں . کیوں؟؟ اسلئے کہ ان کے دل قریب ہوتے ہیں . ان کے دلوں کے درمیان فاصلہ کم ہوتا ہے.
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: "دلوں میں فاصلے"

Post by چاند بابو »

بہت خوب، بہت ہی بہترین طریقہ سے سمجھایا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: "دلوں میں فاصلے"

Post by محمد شعیب »

بہت خوب
بلکہ جب دل قریب ہوتے ہیں تب بولنے کی ضرورت ہی نہیں ہوتی. دل ہی دل کو سن لیتا ہے...
Post Reply

Return to “نثر”