گوگل ٹچ سکرین لیپ ٹاپ

روزمرہ سائنس کی دنیا میں کیا جدت آ رہی ہے
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

گوگل ٹچ سکرین لیپ ٹاپ

Post by میاں محمد اشفاق »

Image

Image

گوگل نے اپنا پہلا ٹچ سکرین لیپ ٹاپ جاری کیا ہے جسے ’کروم بک پکسل‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ گوگل کے کروم آپریٹنگ سسٹم پر کام کرے گا۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس کا زیادہ تر حصے اس نے خود تیار کیے ہیں۔
اس لیپ ٹاپ میں انٹل کے سینڈی برج پروسیسرز ہیں جبکہ اس میں 4G کی طاقت کے ساتھ رابطے کی سہولت یا کنیکٹیوٹی ہے اور اس کی سکرین ہائی ریزولوشن والی ہے جس کا مقصد بظاہر ایپل کے ریٹنا ڈسپلے کا مقابلہ کرنا لگتا ہے۔
مبصرین کہتے ہیں کہ اس اقدام کا مقصد گوگل کی جانب سے مارکیٹ میں اپنے حصے میں اضافہ کرنا ہے جو اس وقت زیادہ تر مائکروسافٹ اور ایپل کے پاس ہے۔
پی سیجس پر مختلف سافٹ وئیر انسٹال کیے جاتے ہیں کے مقابلے میں کروم کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والا یہ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ گوگل کے انٹرنیٹ براؤزر پر کام کرے گا اور سارا ڈیٹا کلاؤڈ پر زخیرہ کرے گا۔ کلاؤڈ سے مراد ایک ایسا ڈیٹا سٹور یا زخیرہ کرنے کا نظام ہے جو کسی ایک کمپیوٹر پر نہیں بلکہ انٹرنیٹ کے توسط سے دنیا میں مختلف جگہ پر رکھا جائے گا جیسا کہ ہماری ای میلز ہیں جو ایک فضائی نظام پر جمع یا زخیرہ کی جاتی ہیں۔
گوگل نے بی بی سی کو بتایا کہ اس لیپ ٹاپ کو ’گوگل نے خود تعمیر کیا ہے جس کے مختلف حصے دنیا میں مختلف جگہوں پر بنائے گئے ہیں۔‘

اس لیپ ٹاپ کی سکرین کی ریزولوشن ایپل کے ریٹنا ڈسپلے کے برابر بتائی جاتی ہے۔ ہائی ریزولوشن یا ریٹنا ڈسپلے ایک ایسا نظام ہے جو سکرین پر تصویر کو بہت ہی قدرتی دکھاتا ہے اور تصویر ٹوٹتی یا اس میں زرے نظر نہیں آتے بلکہ یہ نظر پر ایک صاف تاثر چھوڑتی ہے۔
کروم بک میں سب سے زیادہ پکسلز کا جمع ہونا 239 فی انچ بتایا جاتا ہے جو گوگل کے مطابق مارکیٹ میں موجود کسی بھی لیپ ٹاپ سے زیادہ ہیں۔
تریالیس لاکھ پکسلز کے ساتھ اس لیپ ٹاپ کی تصویر شاندار اور اس پر لکھے الفاظ بہت واضح اور رنگین دکھائی دیتے ہیں۔
گوگل کے مطابق ’اتنی بہترین تصویر کو دیکھ کر آپ یقیناً اسے چھونا چاہیں گے اس لیے گوگل نے اس میں ٹچ سکرین کا اضافہ کر دیا ہے تاکہ ایک بہترین تاثر پیدا ہو۔‘
پہلا گوگل کروم لیپ ٹاپ سام سنگ نے دو ہزار گیارہ میں تیار کیا تھا جو کلاؤڈ ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے اس کے بعد کے کروم لیپ ٹاپ ایسر، لینوو اور ایچ پی نے بنائے تھے۔
سی سی ایس نے تجزیہ کار جیف بلیبر کا کہنا ہے ’اب تک کروم بک ونڈوز پر چلنے والے کپمیوٹر کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ابھی بھی کروم بک پی سی کمپیوٹرز اور اینڈروئیڈ پر چلنے والی ٹیبلٹس میں پھنسا ہوا ہے جہاں اس کی قیمت بھی ایک مسئلہ ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’اس نئے کمپیوٹر سے گوگل کے لیے حالات بدلیں گے تو نہیں مگر یہ اس کی مصنوعات میں ایک اور اضافہ ہے جسے وہ ایک نئی چیز کے طور پر پیش کر سکتا ہے۔‘
مائکروسافٹ نے اپنا جدید ترین ونڈوز 8 آپریٹنگ سسٹم میں بھی ٹچ سکرین کی خصوصیات ہیں۔
بلیبر نے کہا کہ ’ٹچ ایک ایسی خصوصیت ہے جو اب تقریباً ہر کمپیوٹر پر حتیٰ کہ موبائل فونز پر بھی موجود ہے۔ یہ ایک علیحدہ بات ہے کہ اب تک صارفین نے کلاؤڈ پر ڈیٹا سٹور کرنے کو اپنے کمپیوٹر میں ڈیٹا سٹور کرنے سے ترجیح نہیں دی ہے۔‘
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: گوگل ٹچ سکرین لیپ ٹاپ

Post by شازل »

بہت خوب
اشفاق بھائی آپ نے یہ مضمون‌ کہاں سے حاصل کیا ہے. اس کی سورس کیا ہے؟
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: گوگل ٹچ سکرین لیپ ٹاپ

Post by میاں محمد اشفاق »

شازل بھائی ویسے تو کئی ویب پر اس کا اعلان ہو چکا ہے میں ایک لنک شئیر کر رہا ہوں اس میں تفصیل سے اس کا تعارف کروایا گیا ہے![link]http://dawn.com/2013/02/22/google-chall ... nd-laptop/[/link]
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: گوگل ٹچ سکرین لیپ ٹاپ

Post by شازل »

شکریہ میاں صاحب
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گوگل ٹچ سکرین لیپ ٹاپ

Post by چاند بابو »

شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “روزمرہ سائنس”