ایپل کا آئی پیڈ جاری

روزمرہ سائنس کی دنیا میں کیا جدت آ رہی ہے
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

ایپل کا آئی پیڈ جاری

Post by اعجازالحسینی »

کمپیوٹر بنانے والی بین الاقوامی کمپنی ایپل نے کئی ہفتوں کی قیاس آرائیوں کے بعد بدھ کو ’ٹیبلیٹ پی سی‘ کو جسے آئی پیڈ کا نام دیا گیا ہے، جاری کر دیا ہے۔

امریکی ریاست سان فرانسسکو میں ایپل کے چیف ایگزیکیٹیو سٹیو جابز نے انگلی کے لمس سے چلنے والے اس آلے کا افتتاح کیا۔

سٹیو جابز نے اس آلہ کے بارے میں کہا کہ یہ سمارٹ فون اور لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے درمیان کی چیز ہے۔ آئی پیڈ کی قیمت پانچ سو ڈالر سے آٹھ سو انتیس ڈالر کے درمیان ہو گی۔

یہ آلہ ایک بڑے آئی فون کی طرح دکھائی دیتا ہے اور اس پر فلمیں دیکھی جا سکتی ہیں اور اس پر کمپیوٹر گیمز بھی کھیلی جا سکتی ہیں۔

ایپل کمپنی نے کتابوں کی اشاعت کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں، پینگوئن، میکملن اور ہارپر کولنز سے پہلے ہی معاہدے کر لیے ہیں جس کے بعد آئی پیڈ پر ان اشاعتی اداروں کی کتابوں کو ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔

انھوں نے اس تقریب میں مختلف رسالوں، جریدوں اور اخباروں کو آئی پیڈ پر ڈاؤن لوڈ کر کے دکھایا۔

تقریب میں شریک، صحافیوں، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں، کمپیوٹر ماہرین اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بتای گیا کہ آئی پیڈ کی صورت میں پوری ویب دنیا آپ کے ہاتھ میں آ سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی چیز ہے اور اس کے ذریعے آپ ویب پر تلاش کا ایک انوکھا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔

اس آلے کی نو اعشاریہ سات انچ کی سکرین ہے جس پر براہ راست ٹائپنگ کی جا سکتی ہے اور اس پر تصاویر پر بھی کام کیا جا سکتا ہے۔

ایپل کے مطابق اس کی بیٹری دس گھنٹے تک چل سکتی ہے۔

اس میں بارہ پروگرام پہلے ہی سے لوڈ ہوں گے۔ تاہم اس پر دوسرے پروگرامز کو بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔

نیو یارک ٹائمز نے آئی پیڈ کے لیے بنائی گئی اپنی ایپلیکیشن کا مظاہرہ کیا جو کہ اخبار کا احساس پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ استعمال کرنے والے کو ویڈیو دیکھنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے اعلی اہلکار مارٹن نیسنہالٹز نے کہا کہ ’ہم ڈیجیٹل صحافت کی بنیاد رکھ رہے ہیں‘۔

بشکریہ بی بی سی
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ایپل کا آئی پیڈ جاری

Post by علی خان »

شکریہ ہہت ذبردست معلوما ت ہیں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ایپل کا آئی پیڈ جاری

Post by شازل »

معلومات دینے کا بہت شکریہ
یہ آئی پیڈ خاصے کی چیز ہو گا :roll:
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: ایپل کا آئی پیڈ جاری

Post by رضی الدین قاضی »

اچھی معلومات فراہم کرنے کے لیئے بہت بہت شکریہ بھائی۔
Post Reply

Return to “روزمرہ سائنس”