’قابلِ پرواز کار کا خواب‘

روزمرہ سائنس کی دنیا میں کیا جدت آ رہی ہے
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

’قابلِ پرواز کار کا خواب‘

Post by چاند بابو »

[center]قابلِ پرواز کار کا خواب[/center]
گھریلو کمپیوٹروں برقی کار کے موجد سر کلائیو سینکلائر کا کہنا ہے کہ اڑ سکنے والی کار جلد ہی ایک حقیقت کا روپ دھار لے گی۔
بی بی سی ریڈیو فور کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’جلد ہی اڑ سکنے والی کار کی تیاری انفرادی استعمال کے لیے تکنیکی اور تجارتی اعتبار سے ممکن ہو جائے گی‘۔
سر کلائیو کو ان کے سپیکٹرم کمپیوٹر اور سی فائیو نامی برقی کار کی ناکام ایجاد کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ’مجھے پورا یقین ہے کہ ایسا ہو گا اور مجھے یہ بھی یقین ہے کہ اس دنیا میں ایک ڈرامائی تبدیلی آ جائے گی‘۔
اگرچہ سر کلائیو کو خاص طور پر کمپیوٹر کے حوالے سے جانا جاتا ہے لیکن انہوں نے بتایا کہ وہ خود انٹرنیٹ استعمال نہیں کرتے۔
انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک موجد کو اپنے ارد گرد مشینی اور تکنیکی چیزیں نہیں رکھنی چاہیں تاکہ اس کا ذہن ان چیزوں میں الجھنے سے بچ سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’انٹرنیٹ بلا شبہ ایک حیرت انگیز اور پُر کشش ایجاد ہے‘ اور اس میں پیش رفت ویسی نہیں جس کی پیشگوئی انہوں نے اسی کی دھائی میں کی تھی۔
انٹرنیٹ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے تو اس ایجاد نے مکمل طور پر حیران کیا ہے اور میں اس پیش بینی کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہوں‘۔
اب سر کلائیو اڑ سکنے والی کار کی تیاری پر کام کر رہے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ ’اگر مجھے اس منصوبے پر کسی اور کے ساتھ بھی کام کرنا پڑا تو میرے لیے یہ انتہائی خوش کن ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ’پرواز کر سکنے والی کار تکنیکی طور پر ایک قابلِ عمل منصوبہ ہے‘۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسے مکمل طور پر خود کار ہونا چاہیے کیونکہ ہم پرواز کرنے والی مشینوں کو چلانا باآسانی نہیں سیکھ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ کار ایک جگہ سے اڑے گی اور اڑتی ہوئی آپ کو اس جگہ پہنچا دے گی جہاں آپ جانا چاہتے ہیں‘۔
ان کا کہنا ہے کہ اس کار کو بجلی سے چلنا چاہیے کیونکہ پیٹرول انجن قابلِ بھروسہ نہیں ہیں۔ تام انہوں یہ اعتراف بھی کیا کہ انیس سو اسی میں ان کا برقی کاروں کا منصوبہ متوقع کامیابی حاصل نہیں کر سکا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ’ہم نے چند ہزار کاریں فروخت کیں لیکن اب میں بتا سکتا ہوں کہ ہمیں متوقع کامیابی کیوں حاصل نہیں ہو سکی۔
تاہم انہوں کہا کہ اب تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ماحولیات کے بارے میں پیدا ہونے والے شعور نے اس ایجاد کے لیے ماحول کو زیادہ سازگار بنا دیا ہے۔
اس کے باوجود ان کا کہنا تھا کہ برقی کار کی تیاری کے لیے بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت تھی اور یہ سرمایاہ کاری تبھی حاصل ہو سکتی تھی کے برقی موٹر سائیکل کی ایجاد کو مقبولیت حاصل ہو جاتی۔
[center]Image[/center][center]سر کلائیو کی ایجاد برقی سائیکل جسے طے کر کے ایک بیگ میں بھی رکھا جا کتا ہے [/center]
[center]Image[/center][center]برقی کار کا ابتدائی ماڈل جو خاطر حواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

شاندار !
ایک طرف پپو بھائی پرانی کاروں کا تذکرہ کرتے نہیں تھکتے وہاں آپ مستقبل میں آنے والی کاروں سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں۔ دونوں کی سوچ الگ الگ ہے مگر گہری دوستی ہے۔ سبحان اللہ !
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

اسی کا نام تو دوستی ہے بھائی کہ تمام پسند الگ الگ ہو اور پھر بھی ذہن ملتے ہوں۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ ضروری نہیں کہ آپ کی پسند بھی ایک ہی ہو بس ذہنیت ایک جیسی ہونی چاہئے ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

بجا فرمایا آپ نے چاند بھائی۔
Post Reply

Return to “روزمرہ سائنس”