Page 1 of 2

تعارف

Posted: Sun Jan 22, 2017 11:37 pm
by مشعل
السلام علیکم
نام
نعمت اللہ
تخلص
مشعل
پتہ
تحصیل کچلاک ضلع کوئٹہ بلوچستان
تاثرات
اردو کے متعلق مواد تلاش کرنے کے دوران
اردو نامہ فورم ھاتھ لگ گیا بہت پسند آیا بلا تاخیر جوائن کیا
سینئر ممبران سے رھنمائی کا طلب گار ھوں

Re: تعارف

Posted: Tue Jan 24, 2017 9:54 am
by میاں محمد اشفاق
خوش آمدید محترم " مشعل صاحب"

Re: تعارف

Posted: Tue Jan 24, 2017 11:09 pm
by چاند بابو
السلام علیکم

محترم مشعل صاحب آپ کو اردونامہ فورم پر تہہ دل سے خوش آمدید۔
ویسے پہلے جس دن آپ کی ای میل مجھے موصول ہوئی تھی میں تو یہی سمجھا تھا کہ آپ کوئی لڑکی ہیں۔
برا مت منایئے گا مشعل سے میرے ذہن میں مشعل اوبامہ کی شبیہ ابھری تھی۔

اردونامہ فورم کو پسند کرنے اور اس محفل میں شمولیت حاصل کرنے پر آپ کا بہت بہت شکریہ۔
کسی بھی معاملے میں آپ کو کہیں بھی ہماری ضرورت محسوس ہو تو آپ ہمیں ہمہ وقت حاضر پائیں گے۔

Re: تعارف

Posted: Tue Jan 24, 2017 11:58 pm
by مشعل
چاند بابو
بہت بہت شکریہ
دراصل بات ھے ذھنی رجہان کا
آپ کا ذھنی رجھان شاید صنف نازک کی طرف زیادہ ہے اسلئے مشعل اباما کا تصور آیا
ورنہ خالد مشعل کی شہرت بھی مشعل اباما سے کم نہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے بہی ایک قاعدہ کلیہ آپ نوٹ فرمالیجئے مستقبل میں کام آسکتاھے
وہ یہ کہ
انگریزوں کا مشعل مؤنث ہوتاھے
اور پٹھانوں کا مشعل مذکر ھوتاھے

Re: تعارف

Posted: Wed Jan 25, 2017 11:11 pm
by محمد شعیب
خوش آمدید

Re: تعارف

Posted: Thu Jan 26, 2017 8:16 pm
by چاند بابو
مشعل wrote:چاند بابو
انگریزوں کا مشعل مؤنث ہوتاھے
اور پٹھانوں کا مشعل مذکر ھوتاھے
ہاہاہاہا
بہرحال وہ ایک مزاق ہی تھا لیکن یہ کلیہ واقعی کام کا ہے۔
اور کیا واقعی میں ایسا ہی ہوتا ہے یا آپ بھی مزاق میں ہی کہہ رہے ہیں۔

Re: تعارف

Posted: Fri Jan 27, 2017 12:06 am
by مشعل
بالکل چاند بابو صرف ازراہ تفنن کہا
بہرحال فورم جوائن کرکے بے حد خوشی ھوئی

Re: تعارف

Posted: Sat Jan 28, 2017 10:06 pm
by چاند بابو
چلئے پھر ٹھیک ہے۔
مجھے بھی بہت خوشی ہوئی کہ ایک پیارے سے ساتھی کا اضافہ ہوا۔
امید ہے کہ ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
کسی بھی مشکل کی صورت میں آپ مجھ سے بلا ججھک رابطہ کر سکتے ہیں۔

Re: تعارف

Posted: Sat Jan 28, 2017 11:38 pm
by محمد شعیب
یہ تو اب دیکھا کہ آپ کچلاک کے ہیں مشعل بھائی
میں ژوب کا رہنے والا ہوں۔ کوئٹہ جاتے ہوئے آپ کے بازار سے گزرنا ہوتا ہے۔
گرمیوں میں بادرنگ (کھیرے) بیچنے والوں کی بہتات ہوتی ہے۔
ویسے کچلاک میں پھل بہت عمدہ اور سستے داموں ملتے ہیں۔ اور کچلاک میں بکرے کا گوشت بھی بہت اچھا ہوتا ہے۔

Re: تعارف

Posted: Mon Jan 30, 2017 10:50 pm
by چاند بابو
چلئے امید ہے کہ اب اور بھی سستا اور اچھا پھل اور گوشت ملے گا آپ کو شعیب بھیا۔

Re: تعارف

Posted: Tue Jan 31, 2017 10:38 pm
by مشعل
شعیب بھائی کچلاک کے اتنے فضائل بیان کئے کہ ہمیں بہی پتہ نہیں تھا
کھیرے سستے ہوں یا مہنگے
آپ جب تشریف لائیں گے کھیرے سے خاطر تواضح کرینگے
اور ہاں بکرے کا گوشت مہنگا ہو یا سستا
اس پر ہماری گھر میں پابندی ھے

Re: تعارف

Posted: Thu Feb 02, 2017 9:46 pm
by چاند بابو
کیا مطلب آپ کے گھر پابندی ہے بکرے کے گوشت کی؟؟؟

Re: تعارف

Posted: Thu Feb 02, 2017 11:45 pm
by مشعل
جی ھاں ۔۔۔۔ چاند بابو صاحب

Re: تعارف

Posted: Sat Feb 04, 2017 10:38 pm
by چاند بابو
لیکن وجہ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Re: تعارف

Posted: Sun Feb 05, 2017 1:28 am
by مشعل
وجہ تو صاف ظاہر ھے

Re: تعارف

Posted: Mon Feb 06, 2017 11:36 am
by محمد شعیب
مشعل wrote:شعیب بھائی کچلاک کے اتنے فضائل بیان کئے کہ ہمیں بہی پتہ نہیں تھا
کھیرے سستے ہوں یا مہنگے
آپ جب تشریف لائیں گے کھیرے سے خاطر تواضح کرینگے
اور ہاں بکرے کا گوشت مہنگا ہو یا سستا
اس پر ہماری گھر میں پابندی ھے
یاللعجب
وہ پٹھان ہی کیا جو گوشت نہ کھائے۔
اور گوشت تو شاکاہاری (سبزی خور) لوگ نہیں کھاتے جو کہ اکثر ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد ہوتے ہیں۔

Re: تعارف

Posted: Mon Feb 06, 2017 10:50 pm
by چاند بابو
مشعل wrote:وجہ تو صاف ظاہر ھے
میں واقعی کچھ سمجھا نہیں کہ کیا وجہ ہے۔

Re: تعارف

Posted: Mon Feb 13, 2017 8:31 pm
by مشعل
چاند بابو۔۔۔۔۔۔
ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات

Re: تعارف

Posted: Mon Feb 13, 2017 8:32 pm
by مشعل
شعیب بھائی
اب تو سمجھ گئے ہونگے

Re: تعارف

Posted: Wed Feb 15, 2017 1:24 pm
by چاند بابو
ارے یار تو پھر یوں بولو کہ اس کا ہمارے گھر میں‌دخل نہیں‌ ہو پاتا۔
بجائے اس کے کہ پابندی ہے۔
اگر ایسا ہی ہے تو پھر اردونامہ کے تقریبا نوے فیصد احباب کے گھروں میں اس کی پابندی ہی ہے۔ :P :P