تعارف .... مرید باقر انصاری

تمام نئے آنے والے معزز ارکان یہاں اپنا تعارف کروا سکتے ہیں۔
Post Reply
مرید باقر انصاری
دوست
Posts: 282
Joined: Tue Mar 10, 2015 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: تحصیل پپلاں ضلع میانوالی
Contact:

تعارف .... مرید باقر انصاری

Post by مرید باقر انصاری »

اسلام و علیکم

جناب میرا نام مرید احمد

شاعری نام مرید باقر ہے
باقر کا تخلص ایک استاد نے دیا تھا یہ سوچ کے کہ اس نام کا کوئ اور شاعر نہیں ہو گا انشاءاللہ

عمر تقریبا 24 سال ہے

میرا تعلق میانوالی کی ایک تحصیل پپلاں سے ہے (پاکستان)

تعلیم میٹرک
میٹرک کے بعد میں نے تعلیم کو چھوڑ کر شاعری کی تعلیم شروع کر دی تھی . 2005 میں میٹرک کی نویں جماعت سے ہی شاعری شروع کر دی تھی ... ابتدا میں سرائیکی شاعری کی سرائیکی شاعری میں بهت مقبولیت حاصل کی اپنے ضلع میں .. اب تقریبا 2 سال سے اردو شاعری کر رها هوں مجھے اردو کچھ اس لیۓ بھی خاص نهیں آتی کیونکه هماری علاقائ زبان سرائیکی هے ... یهی وجه هے که میری اردو شاعری میں اکثر املاء کی غلطیاں پائ جاتی هیں ..
شاعری کو وزن میں لکھنا خوب جانتا هوں لیکن پھر بھی عروض کا پتا هونا لازم هے اردو شاعری کےلیۓ اس لیۓ عروض سیکھ رها هوں...
هر وه شخص میرا استاد هے جس نے مجھے ایک لفظ بھی سکھایا ...
باقائده کوئ مجھے استاد نهیں ملا عروض سکھانے کیلیۓ لیکن انٹرنیٹ په استاد محترم جناب شیخ سلیم بسمل اور مزید کتابوں سے رهنمائ لے رها هوں انشاء الله کچھ دنوں تک اس فن پر دسترس حاصل هو جاۓ گی ...
شاعری الله پاک کی ایک بهت بڑی عنایت هے اور وه انسان کو اتنا هی فن عطا کرتا هے هے جتنی انسان کو حاصل کرنے کی لگن اور چاهت هوتی هے ...
مجھے عشق هے شاعری سے میرے پاس شاعری کے سوا کچھ نهیں ... شاعری هی میرا سب کچھ هے ...میں نے همیشه خدا سے اچھی شاعری کی هی دعا کی ..
میں ایک سیدھا ساده سا شخص هوں کبھی کسی سے لڑائ نهیں کی اپنی دھن میں مگن رهتا هوں .. هاں کسی کو دکھ میں دیکھ نهیں سکتا ... ایک شعر احباب کی نزر

ساری دنیا کے هی غم مجھے دے دے میرے مولی
رنجیده هو کوئ شخص مجھ سے دیکھا نهیں جاتا


مشغلہ صرف شاعری . مشاعرے اور شعراء کو خاص کر محسن نقوی کو پڑھنا . محسن نقوی کو شاعری میں پیر مانتا هوں جنوں کی حد تک محبت هے ان سے .

پیشہ مزدوری

مستقبل کا عزم ہے کہ انشاءاللہ محسن نقوی اور احمد فراز کی طرح نام پیدا کرنا ہے .

باقی عزت اور زلت الله پاک کے هاتھ میں ... وه جسے چاهے جتنی عزت دے اور وه کسی کو اس کے جائز حق سے محروم نهیں کرتا ...


اردو شاعری شیئر کرنے کےلیۓ ویب سائیڈ ڈھونڈ رہا تھا ( اردو نامه فورم ) سامنے آئ اندازہ ہو گیا کہ کے یہاں اردو کے چاہنے والے ہوں گے یهاں مجھے منزل مل سکتی هے اس لیۓ اندراج حاصل کیا .
احباب کی دعاؤں کا طالب هوں..

واسلام

مُرید باقرؔ انصاری
.
.
مُرید باقرؔ انصاری
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: تعارف .... مرید باقر انصاری

Post by محمد شعیب »

مرید باقر صاحب
آپ تو پرانے ممبر ہیں. لیکن تعارف آج پیش کر رہے ہیں ؟ چلو دیر آئے پر درست آئے.
پپلاں میں میرے بھی جاننے والے ہیں. میانوالی آنا ہوتا ہے. آپ کی طرف چکر لگائیں گے.
مرید باقر انصاری
دوست
Posts: 282
Joined: Tue Mar 10, 2015 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: تحصیل پپلاں ضلع میانوالی
Contact:

Re: تعارف .... مرید باقر انصاری

Post by مرید باقر انصاری »

جی میں انتظار کروں گا آپ جب آئیں ..
خوش آمدید

تعارف پهلے کرا نهیں آج ٹائم ملا تو سوچا که تعارف کرا دیا جاۓ تاکه هر خاص و عام کے علم میں هو ...
احباب میں سے کسی نے تعارف لیا هی نهیں تو خود هی پوسٹ کر دیا ...
کبھی کوئ بات چیت هی کرتا . اب میرے بارے میں جاننے کے بعد آسانی سے کوئ بھی مجھ سے بات کر سکتا هے ... :)
مُرید باقرؔ انصاری
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: تعارف .... مرید باقر انصاری

Post by چاند بابو »

ارے محترم مرید باقر انصاری صاحب معذرت خواہ ہوں کہ پہلے آپ کا تعارف نہیں لے پائے دراصل پتہ نہیں مجھے کیوں ایسا لگا کہ آپ یہاں اردونامہ پر پہلے بھی کہیں اپنا تعارف لکھ چکے ہیں.لیکن اب میں نے ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی نہیں ملا.
شاعری سے اسقدر لگاؤ بہت خوب. امید ہے کہ آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں‌گے ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، البتہ کوشش کیجئے گا کہ شاعری کا مقصد اللہ کی بڑائی اس کے رسول کی تعریف اور اس کی مخلوق میں پیار بانٹنا ہو.
آپ کے شہر میں میرا کبھی آنا جانا تو نہیں ہوا مگر میرے شہر سے میرا ایک بہت بہترین دوست آپ کے شہر منتقل ہوا ہے جس کے بڑے بھائی وہاں‌آپ کے شہر میں ڈاکٹر ہیں ڈاکٹر طاہر کے نام سے اور اپنا پرائیویٹ کلینک چلاتے ہیں. ان کا چھوٹا بھائی میرا بہت اچھا اور پیارا دوست ہے اکثر مجھ سے کہتا ہے کہ کبھی میں چکر لگاؤں مگر اپنی گوناگوں مصروفیات کی وجہ سے کبھی بھی وقت نہیں نکال پایا.
خیرآپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی. آپ کی مادری زبان سرائیکی ہے مگر قومی زبان تو اردو ہی ہے نا اس لئے کوشش کر کے اپنی اردو میں نکھار پیدا کیجئے اور اپنی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کریں.
آپ کی املاء کی غلطیاں بے شمار ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ جب لکھتے ہیں تو اسے دوبارہ پڑھنے کی زحمت سے بچ جاتے ہیں، کیا ہی بہتر ہو کہ آپ لکھنے کے بعد ایک بار اسے پڑھا کریں اس طرح ستر فیصد تک غلطیاں پکڑی اور درست ہو جاتی ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
مرید باقر انصاری
دوست
Posts: 282
Joined: Tue Mar 10, 2015 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: تحصیل پپلاں ضلع میانوالی
Contact:

Re: تعارف .... مرید باقر انصاری

Post by مرید باقر انصاری »

بهت شکریه بھائ کوشش جاری هے. .
باقی الله پاک مهربانی فرمائیں گے ..
مُرید باقرؔ انصاری
مرید باقر انصاری
دوست
Posts: 282
Joined: Tue Mar 10, 2015 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: تحصیل پپلاں ضلع میانوالی
Contact:

Re: تعارف .... مرید باقر انصاری

Post by مرید باقر انصاری »

اور میں فقیر طبیعت کا بنده هوں هر محفل میں گھل مل جاتا هوں ... اجنبیت کسی کو محسوس نهیں هو گی کبھی مجھ سے انشاءالله ...
مُرید باقرؔ انصاری
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: تعارف .... مرید باقر انصاری

Post by اضواء »

آپ کا تفصیلی تعارف پڑھکر خوشی ہوئی ---
ہمیں آپ سے مزید اور مفید کی آُمید ہے
سدا خوش رہیئے
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
مرید باقر انصاری
دوست
Posts: 282
Joined: Tue Mar 10, 2015 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: تحصیل پپلاں ضلع میانوالی
Contact:

Re: تعارف .... مرید باقر انصاری

Post by مرید باقر انصاری »

شکریه اضواء سلامتی هو ....
مُرید باقرؔ انصاری
ایم ابراہیم حسین
کارکن
کارکن
Posts: 166
Joined: Fri Oct 31, 2014 7:08 pm
جنس:: مرد

Re: تعارف .... مرید باقر انصاری

Post by ایم ابراہیم حسین »

وعلیکم اسلام
جناب محترم مرید احمد باقر انصاری صاحب
سب سے پہلے دعا گو ہوں آپ کے حق میں کے اللہ تعالی آپ کو اچھا لکھنے اور اپنی حمد و ثناء بیان کرنے کا شرف عطاء کرئے
آمین یارب العالمین
محترم باقر صاحب میں ضلع خوشاب شہر جوہرآباد سے ہوں اور شاعری پڑھنے لکھنے کا شوق ایک حد تک رکھتا ہوں اور ماشاءاللہ سے آپ جیسا ہی لکھتا ہوں تعلیم کچھ بھی نہیں اردو قومی زبان ہے اور وقت باہر ہی گزرا اس کی وجہ سے کچھ دوستوں نے اس قابل کر دیتا کے انگوٹھا چھاپ سے پڑھ لکھ سکتا ہوں
اس فارم پر آپ کا تو پتہ نہیں کے کب سے ہیں میں تو ایک سال سے ہوں خاموش تماشائی ہوں آتا ہوں جب کچھ پڑھنے کو دل ہو ارو اگر کچھ اچھا لگ جائے جواب ارسال کر دیتا نہیں خاموشی سے فرار ہو جاتا ہوں کیوں کے میری املا ء درست کرنے پر کام جاری ہے انشاءاللہ جلد ہی اچھے الفاظوں کے شمار کے ساتھ حاضر ہوجاوں گا
آپ کا تعارف پڑھ کر بہت اچھا لگا اور جلد ہی میں بھی اپنا تعارف پیش کرتا ہوں انشاءاللہ
اور
پیارے بھائی محمد شعیب اور چاند بابو ( بانو ) کو تنگ کرتے رہیں یہی سے ہمیں بہتر تعلیم ملے گئ
چاند بابو کو بانو کہنا میری اس فارم کی سب سے پہلی اور بڑی املا کی غلطی ہے جو ہمیشہ یاد رہیں گی
اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوش و سلامت رکھے آمین یارب العالمین

Sent from my LenovoA3300-HV using Tapatalk
مرید باقر انصاری
دوست
Posts: 282
Joined: Tue Mar 10, 2015 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: تحصیل پپلاں ضلع میانوالی
Contact:

Re: تعارف .... مرید باقر انصاری

Post by مرید باقر انصاری »

اسلام علیکم

میرا پہلا مجموعہ کلام "" درد دل "" ڈاؤنلوڈ کر کے مطالعہ کریں اور اپنی راۓ سے نوازیں ..
مُــــــــــــــــرید بــــــــــــــــاقرؔ انصــــــــــــــــاری
.
.
https://www.4shared.com/office/MWYXl4Oi ... ir_An.html
مُرید باقرؔ انصاری
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: تعارف .... مرید باقر انصاری

Post by چاند بابو »

بہت خوب۔

بہت بہت مبارک ہو محترم کے آپ صاحب کتاب ہو گئے۔
کیا اس کی باقاعدہ طباعت ہو گئی ہے یا ابھی صرف اس کا سافٹ ورژن ہی دستیاب ہے؟؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: تعارف .... مرید باقر انصاری

Post by محمد شعیب »

بہت خوب مرید صاحب
Post Reply

Return to “استقبالیہ”