میرا تعارف : وارث اقبال

تمام نئے آنے والے معزز ارکان یہاں اپنا تعارف کروا سکتے ہیں۔
Post Reply
وارث اقبال
کارکن
کارکن
Posts: 69
Joined: Wed May 30, 2012 10:36 am
جنس:: مرد

میرا تعارف : وارث اقبال

Post by وارث اقبال »

میرا تعارف : وارث اقبال
خوب صورت ہوں نہ بد زیب ہوں بس واجبی سا ہوں
سانولاسا رنگ ہے اور روپ سلونا میرا
کسی کا کہا ہوا درجِ بالا شعر کافی حد تک اپنا اپنا سا لگتاہے۔

نام غلام وارث اقبال ہے۔ ابا نے غلامِ وارث سمجھ کر نام رکھاتھا لیکن ماں نے ث کے نیچے اضافت لگا کر اقبال کا اضافہ کر دیا۔ یوں میں وارثِ اقبال بن گیا۔ نام تو غلام وارث اقبال ہی لکھوایا اور بتایا لیکن وارث اقبال کہلوانا ہمیشہ پسند کیا۔ کوئیٹہ کے نیشنل گرائمر اسکول سے جماعت سوم تک تعلیم کی ابتدائی ندی پار کرنے کے بعد مستونگ، لیہ ، سیا لکوٹ،شیخوپورہ، ساہیوال اور لاہور کی تعلیم گاہوں کی سیڑھیوں ، کمروں ، بالکونیوں ، میدانوں اور کتب خانوں سے گزرتے ہوئے ایم اے ہسٹری کی حتمی ڈگری حاصل کی۔
پنجاب لا کالج میں قانون کی تعلیم کو ادھورا چھوڑ کر،پرائیویٹ اکیڈمیز میں استاد پنے کی تربیت حاصل کرتے ہوئے بیکن ہاؤس اسکول سسٹم میں پہنچا۔ جہاں مطالعہ پاکستان کی تدریس شروع کی لیکن یہ بھی ادھورا چھوڑنا پڑی۔ وجہ ادب سے لگاؤ اور شوق تھا۔ ایک پیشہ وارانہ امتحان میں اردو کہانی کی وجہ سے کامیابی ملی ۔ اس لئیے تدریس اردو میں کمال کو اپنا مقصد بنا لیا۔ کمال تو نہ ملا اردو ادب کا جمال ضرور مل گیا۔
استادی کے جراثیم اللہ نے کچھ زیادہ عنایت کر دئیے تھےکہ۔ بریڈ فورڈ یونیورسٹی انگلستان سے تعلیمی پیشہ وری کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ حکومتِ پاکستان، بیکن ہاؤس اسکول سسٹم اور آئی ایف سی کے اشتراک سے بننے والے ایک پروگرام
Developing Educators in Pakistan میں ڈپلومہ کے حصول کے لئے دو موڈیول پاس کئیے۔ بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کے کریکولم گروپ میں شامل کئیے جانے کے بعد اپنے پانچ ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کے لئے نرسری سے جماعت پنجم تک بین الاقوامی معیار کا حامل مکمل کریکولم تیار کیا۔ اسی کریکولم کے لئے 44 ریڈرز تیار کئیے۔ اس دوران تقریبا آٹھ سال کی مشقت کے بعد جماعت ششم ، جماعت ہفتم اور جماعت ہشتم کے لئے بین الاقوامی معیار کی حامل اردو لسانیات کی تین کتابیں
’ کاوش ‘ کے نام سے رقم کیں۔ کمپیوٹر کے استعمال کا شوق تھا اس لئیے 2012 میں کیمبرج یونیورسٹی سے تقریبا دو سالہ ڈپلومہ ان ٹیچنگ ودایجوکیشنل ٹیکنالوجی حاصل کیا۔
اردو مضمون میں بین الاقوامی معیار کی حامل تدریس کے لئے اردو اساتذہ کی تربیت کے ایک مشکل میدان میں قدم رکھا۔
انگریزی زبان کے اساتذہ کی ایک بین الاقوامی فورم SPELT کے پروگرامز میں اردو کو شامل کروایا اور گزشتہ دس سالوں میں انگریزی زبان کے اس فورم پر اردو ساتذہ کی تربیتی نشستوں کےاہتمام کا شرف حاصل ہے، اس کے علاوہ آرمی پبلک اسکول جیسے بڑے تعلیمی مراکز پر بھی اردو اساتذہ کی تربیت کے موقع اور اسناد ستائش حاصل کئے۔
آج کل بیکن ہاؤس اسکول سسٹم میں بحیثیت اردو کریکولم کوارڈینیٹر فرائض انجام دے رہا ہوں۔ افسا نوں کا ایک مجموعہ اور سفرنامہ ’ پریوں کی تلاش‘ پر کام کر رہا ہوں۔اردو ادب میں ترقی پسند ادب کا معتقد ہوں،فیض احمد فیض، احمد ندیم قاسمی ، ساحر لدھیانوی پسندیدہ شاعر اور احمد ندیم قاسمی پسندیدہ افسانہ نگارہیں۔
پنجابی میں صوفیانہ کلاسیکل شاعری اور جدید ادب پسند ہے۔ انگریزی میں وہ تمام شعرا اور مصنفین سے اچھی علیک سلیک ہے جو کسی زمانے میں میرے نصاب میں شامل تھے۔
اچھا لکھاجہاں سے ملے پڑھتا ہوں۔ طفلِ مکتب ہوں اور طفلِ مکتب ہی رہنا چاہتا ہوں۔ کسی کی آہ کونج کی کوک بن کر دل میں اتر جاتی ہےاور آنکھوں کی جھیل سمندر بن جاتی ہے۔ وطنِ عزیز کی اکثریت کا استحصال دیکھا نہیں جاتا۔ اپنے ادب میں اکثریت کا دکھ ہی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔
اللہ کریم سے یہی دعا ہے کہ اللہ ہماری نوکِ قلم میں اتنی قوت پیدا کر دے کہ یہ ظلم سہنے والے اور ظالم دونوں کو اس طرح متاثر کرے کہ کسی کا کوئی پیارا چند سکوں کی کمی کی وجہ سے تعلیم کا سفر ادھورا نہ چھوڑ ے، کسی کا کوئی پیارا پیسوں کی کمی کی وجہ سے نہ مر جائے، کسی کی بیٹی گھر بیٹھی نہ رہے ، بارش میں کوئی چھت نہ ٹپکے، کسی گلی کاگٹر اپنے کناروں سے باہر نہ آئے اور راستوں کے تمام ہولز کو ڈھکن مل جائیں۔ اللہ ہم سب کو احساسِ کامل کی نعمت عطا کر دے۔ آمین.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میرا تعارف : وارث اقبال

Post by محمد شعیب »

ماشاءاللہ
آپ جیسے عالم فاضل کا ہمارے کنبے میں شامل ہونا ہمارے لئے صد افتخار کا باعث ہے. امید ہے آنجناب سے سیکھنے کا موقع ملے گا.
اور امید ہے آپ اردو نامہ ممبران کو اپنے وسیع علم سے مستفید کرتے رہیں گے.
تفصیلی تعارف کا شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرا تعارف : وارث اقبال

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

محترم وارثِ اقبال صاحب، سب سے پہلے تو اردونامہ پر تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں.
آپ کا تفصیلی اور متاثر کن تعارف نامہ پڑھا یقین کیجئے بہت خوشی ہوئی کہ آپ جیسا اردو زبان و ادب سے تعلق رکھنے والا استاد ہمارے درمیان موجود ہے.
آپ کی پیشہ ورانہ کاوشیں بھی قابلِ تعریف ہیں اور آپ کا اردو ادب سے لگاؤ بھی.
امید ہے کہ ہم اہلیانِ اردونامہ آپ کی صحبت سے فیض یاب ہوتے رہیں گے اور آپ اپنے ادبی فن پاروں کی اردونامہ پر شئیرنگ کے ساتھ ساتھ اپنے وسیع علمی ذخیرے سے ہماری رہنمائی فرماتے رہیں گے.

بس ایک درخواست کروں گا.
کہ جس طرح والہانہ انداز سے اردونامہ اور اہلیانِ اردونامہ نے آپ کو خوش آمدید کہا ہے اس کو بھولئے گا مت اور کوشش کیجئے گا کہ گردشِ دوراں میں کھو کر اردونامہ کو بھول مت جایئے گا کہ آپ جیسے اچھا لکھنے والوں کی اردونامہ کو ہمیشہ ضرورت رہتی ہے مگر بدقسمتی سے اکثریت چند روز یہاں حاضر رہنے کے بعد ایسے جاتے ہیں جیسے کبھی اردونامہ سے کوئی تعلق ہی نا رہا ہو.
آپ کے لئے ایک شعر:


[center]اتنا ہي کہنا ہے تم سے ممکن ہو تو آ جانا
آ ہي گئے تو رکنا ہوگا آنکھوں کے پتھرانے تک
[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
وارث اقبال
کارکن
کارکن
Posts: 69
Joined: Wed May 30, 2012 10:36 am
جنس:: مرد

Re: میرا تعارف : وارث اقبال

Post by وارث اقبال »

آپ اصحاب کی محبتوں کا شکریہ
میں کئی ویب سائیٹس پر اپنا حصہ ڈالتا ہوں میرے اپنے بلاگز بھی ہیں لیکن اتنا مزا کہیں نہیں‌آتا جتنا اردو نامہ پر آکر آتاہے. یقین کیجئے کہ جہاں‌بھی جاؤں‌ گااردو نامہ سے ہو کر جاوں‌گا.
آپ سب کا بہت شکریہ
دعاؤں کا طالب
وارث اقبال
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرا تعارف : وارث اقبال

Post by چاند بابو »

بہت خوب یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کے اپنے بلاگز ہیں.
ہمیں بھی اپنے بلاگز کی سیر کروائیے نا.

اور اردونامہ سے اتنی محبت کا بہت بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
وارث اقبال
کارکن
کارکن
Posts: 69
Joined: Wed May 30, 2012 10:36 am
جنس:: مرد

Re: میرا تعارف : وارث اقبال

Post by وارث اقبال »

http://soach-kawish.blogspot.com/" onclick="window.open(this.href);return false;
http://kawishforkids.blogspot.com/" onclick="window.open(this.href);return false;
http://teachingurdu.blogspot.com/" onclick="window.open(this.href);return false;
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: میرا تعارف : وارث اقبال

Post by میاں محمد اشفاق »

ماشااللہ محترم آپکا تعارف پڑھ کے بہت خوشی ہوئی امید ہے اردو نامہ کے قارئین کے لئے آپکی شخصیت بہت فائدہ مند ثابت ہو گی . انشااللہ
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
Post Reply

Return to “استقبالیہ”