کچھ میرے متعلق

تمام نئے آنے والے معزز ارکان یہاں اپنا تعارف کروا سکتے ہیں۔
Post Reply
یاسرخان
کارکن
کارکن
Posts: 3
Joined: Tue Jan 28, 2014 2:24 pm
جنس:: مرد

کچھ میرے متعلق

Post by یاسرخان »

محمد یاسر جمیل خان پورا نام ہے،
بنیادی طور پر میرا تعلق شعبہ انجینئرنگ کی شاخ الیکٹرانکس سے ہے لیکن طبیعت ہمیشہ متغیر رہتی ہے ۔ ۔شاہراہ ذہن پر نئےخیالات کی آمد و رفت رہتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ، اسلامی ادب اور شعر و شاعری سے شغف رکھتا ہوں،طنز اور مزاح میرے مزاج کا ایک جزو لازم ہے اور جب من موجی رفقاءکی صحبت میسر آ جائے تو پھر سنبھالنا محال ہوتا ہے .
زمانہ طالبعلمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستگی رہی، مزید برآں میرے فکر و عمل کی تعمیر جس قدر بھی ہوئی اس میں انیسویں صدی کے عظیم مفکر جناب "مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ" اور اسی صدی کے عظیم ترین شارع قرآن جناب "ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ عليہ " کا بڑا حصہ ہے، ان ہستیوں کی جو سب سے نمایاں خصوصیت رہی کہ انہوں نے اپنے پیروؤں کے اذہان کو مفلوج و ماؤف نہیں کیا، بلکہ ان کے طرز فکر کو آزادانہ محققانہ رنگ دیا
دوستوں کے علاوہ کتب میری بہترین رفیقِ حیات ہیں ( اب تک )، مطالعہ کا شوق ابتداً گھر سے ملا ، بہت سی کتب زیر مطالعہ رہیں جس کی وجہ سے سلامت فکر نصیب ہوئی ہے اور میں مسلکی تنازعات اور نظریاتی اختلافات میں الجھنے کی بجائے امت کو امت بنانے کی فکر کو زیادہ اہمیت دیتا ہوں۔
الحمداللہ اپنے شعبے میں ایک مہارت رکھتا ہوں اور اس کے علاوہ تصویر کشی، ڈیزائنگ اور کمپیوٹر ہارڈویئر سوفٹویر نیٹورکنگ میں بھی قابل قدر تجربہ ہے، اس کے علاوہ بھی کئی تخلیقی صلاحیتیں ہیں.

بس اللہ رب العالمین سے ایک دعا ضرور کرتا ہوں

اللھم ارنا الحق حقا وأرزقنا اتباع وارنا الباطل باطلا وأرزقنا اجتناب
-------------
آئی مِس مائی مِس
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کچھ میرے متعلق

Post by محمد شعیب »

آپ کو اردو نامہ پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید
آپ کا تعارف پڑھ کر خوشی ہوئی کہ اب الیکٹرانکس کے ماہرین بھی میسر آ گئے ہیں.
امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا.
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: کچھ میرے متعلق

Post by میاں محمد اشفاق »

آپ کو اردو نامہ پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید.
امید کرتے ہیں کہ ہمیں آپ سے اور آپکو اردو نامہ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملے گا.
تفصیلی تعارف پیش کرنے کا شکریہ محترم
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کچھ میرے متعلق

Post by چاند بابو »

محمد یاسر جمیل خان صاحب اردونامہ پر آپ کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتا ہوں او رامید کرتا ہوں کہ ہم آپ کے علمی ذخیرے سے خاطر خواہ استفادہ کریں گے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسرخان
کارکن
کارکن
Posts: 3
Joined: Tue Jan 28, 2014 2:24 pm
جنس:: مرد

Re: کچھ میرے متعلق

Post by یاسرخان »

جزاک اللہ خیر،

بس اللہ رب العزت کی عنایات ہیں اور میرا عمل ایک زرّے کا بھی مشکور نہیں.

ادب سے متعلق آپ سے ہی سیکھنے کو ملے گا، باقی کوئی ٹیکنیکل مسئلہ انشاءاللہ حل کرلیں گے.

آپ تمام احباب کا شکریہ
-------------
آئی مِس مائی مِس
Post Reply

Return to “استقبالیہ”