جہاں والے نبی ﷺ کا شہر گر، اک بار دیکھیں گے - نعت پاک : نون

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

جہاں والے نبی ﷺ کا شہر گر، اک بار دیکھیں گے - نعت پاک : نون

Post by نورمحمد »

طرحی نعت پاک

جہاں والے نبی ﷺ کا شہر گر، اک بار دیکھیں گے
زمانہ بھول جائیں گے، یہ جب، گلزار دیکھیں گے

تمھیں گر دیکھنا ہو دیکھ لو دنیا کے شہروں کو
نگر آقا ﷺ کا ہم اک بار کیا سو بار دیکھیں گے

ہے مجبوری، مدینے جا نہیں سکتے ہیں ہم لیکن
خیالوں میں ہرا گنبد ہزاروں بار دیکھیں گے

نہیں ممکن سزا پائیں گناہوں کی بروزِ حشر
شفاعت کی نظر سے گر ہمیں سرکار ﷺ دیکھیں گے

جہاں والے چلیں گے جب مرے آقا ﷺ کی سنت پر
سکوں کا، شانتی کا، امن کا، سنسار دیکھیں گے

زمانہ میر و غالب کے لِکَھے اشعار دیکھے، ہم
نبی کی مدح میں لکّھے گئے اشعار دیکھیں گے

کبھی جو آنچ بھی آئے نبی ﷺ کی ذات پر تو پھر
ہمارے ہاتھوں میں دشمن! کھلی تلوار دیکھیں گے

درودِ پاک میں جن کی زباں مصروف رہتی ہے
سرِ محشر وہ اپنی روح کو بیدار دیکھیں گے

مخالف بھی یقیناً تیرے شیدائی بنیں گے نوؔر
محمد ﷺ سا، حسیں تیرا، اگر کردار دیکھیں گے

کاوش : نون میم - نوؔرمحمد ابن بشیر
کوسہ، ممبرا، تھانہ، ہند - ۶ ذی القعدہ ۱۴۳۷ھ ۔ ۱۰ اگست ۲۰۱۶ء
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: جہاں والے نبی ﷺ کا شہر گر، اک بار دیکھیں گے - نعت پاک :

Post by نورمحمد »

کسی کو پسند نہیں آئی . . .

کوئی خامی ہو تو بتا دیں . . . . تاکہ احقر اسے درست کر سکے
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”