ایڈوبی ایکروبیٹ پروفیشنل پی ڈی ایف ایڈیٹر

فورم میں موجود مفید ڈاونلوڈ فائلز اور ان پر تبصرے
Post Reply
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

ایڈوبی ایکروبیٹ پروفیشنل پی ڈی ایف ایڈیٹر

Post by یاسر عمران مرزا »

السلام علیکم

دوستو میں آج آپ کے لیے لے کر آیا ہوں ایڈوبی ایکروبیٹ پروفیشنل ورژن 7 ، اس سافٹ وئر کی مدد سے آپ کسی بھی سافٹ وئر جس میں پرنٹنگ کی سہولت ہو سے پی ڈی ایف فائل بنا سکتے ہیں ۔ دوسرے لفظوں میں*اسے کہہ سکتے ہیں*کہ

Anything to PDF converter

مائکروسافٹ ورڈ کی فائل ہو یا ایکسل کی، پاور پوائنٹ کی ہو یا کوئی ویب پیج ہو۔ یہ سافٹ وئر تمام اقسام کی فائل جن میں مواد لکھا ہوا ہو کو پی ڈی ایف میں بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ انسٹالیشن کے فورا بعد یہ آپ کے پرنٹرز کی لسٹ میں ایک پرنٹر کا اضافہ کر دے گا۔ جس کا نام
Adobe PDF
ہو گا۔ تو جب بھی آپ کسی ڈاکومنٹ کو پی ڈی ایف میں منتقل کرنا چاہیں ۔ پرنٹ کمانڈ دینے کے بعد ایڈوبی پی ڈی ایف منتخب کریں۔ اور یہ آپکی فائل کے سائز کے حساب سے ایک منٹ سے لے کر چند منٹ کے اندر آپکو اس ڈاکومنٹ کی پی ڈی ایف مہیا کر دے گا۔

Image

اس سے آپ نہ صرف نئی پی ڈی ایف فائل بنا سکتے ہیں*بلکہ بنی ہوئی پی ڈی ایف فائلز میں تبدیلی بھی کر سکتے ہیں۔ تو مثال کے طور پر آپ نے کسی کمپیوٹر ای بک کے درمیان سے پانچ صفحات اچکنے ہوں یا کسی پی ڈی ایف فائل میں اپنا ایک صفحہ شامل کرنا ہو۔ کئی پی ڈی ایف فائلز کو جوڑ کر ایک بنانا ہو۔ یا ایک فائل کو توڑ کر کئی پی ڈی ایف فائلیں بنانی ہوں سب کچھ آپ اس پروفیشنل ٹول سے کر سکتے ہیں۔

فی الوقت مجھے اس کا ورژن 7 مل سکا ہے تاہم جیسے ہی مجھے تازہ ترین ورژن ملے گا میں آپکو مہیا کر دوں گا۔ ڈاؤن لوڈ کا مکمل سائز تقریبا سوا دو سو میگا بائیٹ ہے۔اس پروگرام کی ایک چھوٹی سی خامی بتاتا چلوں۔ یہ اردو فونٹس جمیل نوری نستعلیق اور علوی نستعلقی کے ساتھ کام نہیں*کرتا ۔ تاہم اردو تحریر کو اگر آپ انگریزی فونٹ تاہوما میں تبدیل کر لیں تو یہ بہت اچھی طرح کام کرتا ہے۔ شکریہ

ڈراپ بکس پر اس کا پبلک ڈاؤن لوڈ لنک یہ ہے۔

http://dl.dropbox.com/u/32845711/Adobe% ... 207.03.zip
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ایڈوبی ایکروبیٹ پروفیشنل پی ڈی ایف ایڈیٹر

Post by بلال احمد »

عمدہ شیئرنگ کیلئے شکریہ بھائی جان ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ایڈوبی ایکروبیٹ پروفیشنل پی ڈی ایف ایڈیٹر

Post by علی خان »

عمدہ معلومات فراھم کرنے کا شکریہ.
اسمیں ابھی 9 ورژن بھی مارکیٹ میں آچکا ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ایڈوبی ایکروبیٹ پروفیشنل پی ڈی ایف ایڈیٹر

Post by بلال احمد »

اشفاق بھائی اگر فری ویئر ہے تو لنک ہی لگا دیں ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ایڈوبی ایکروبیٹ پروفیشنل پی ڈی ایف ایڈیٹر

Post by علی خان »

نہیں جناب مشکل ہے. البتہ ڈاون لوڈ کر لوں. باقی ٹولز میں فراھم کردونگا. ;)
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
irfanilahi
کارکن
کارکن
Posts: 22
Joined: Wed Mar 02, 2011 12:51 pm
جنس:: مرد

Re: ایڈوبی ایکروبیٹ پروفیشنل پی ڈی ایف ایڈیٹر

Post by irfanilahi »

اسلام علیکم کیا اس سے کلک ایبل فہرست بھی بنائی جاسکتی ہے
r;o;s;e
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: ایڈوبی ایکروبیٹ پروفیشنل پی ڈی ایف ایڈیٹر

Post by یاسر عمران مرزا »

وہ تو آپ باآسانی مائکروسافٹ ورڈ میں بھی کر سکتے ہیں. اور جی ہاں اس سافٹ وئرسے بھی ایسا ممکن ہے.
irfanilahi
کارکن
کارکن
Posts: 22
Joined: Wed Mar 02, 2011 12:51 pm
جنس:: مرد

Re: ایڈوبی ایکروبیٹ پروفیشنل پی ڈی ایف ایڈیٹر

Post by irfanilahi »

عمران بھائی اسلام علیکم آپ کو اور فورم کےسبھی اراکین کو اور منتظمین کوعید کی بہت بہت مبارک باد قبول ہو
عمران یہ تو آپکو معلوم ہےکہ مائکرو سوفٹ میں ہم فہرست جب ہی بنا سکتے ہیں جب ہم نے اس میں ٹائپنک کی ہو گی لیکن جو فائل پہلے سے پی ڈی ایف فور میٹ میں ہو اسکی فہرست ورڈ میں نہیں بن سکتی اور اس اڈوبی سات میں بھی یہ ممکن نہیں لگتا اگر آپ نے اسمیں کوئی کلک ایبل فہرست بنائی ہو تواسکا اسکرین شاٹ یہاں شئیر کرنے کی زحمت گوارا فرمائیں
شکریہ عید مبارک b:e:a:t
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: ایڈوبی ایکروبیٹ پروفیشنل پی ڈی ایف ایڈیٹر

Post by یاسر عمران مرزا »

میں آپکو طریقہ بتا دیتا ہوں.
سب سے پہلے مائکروسافٹ ورڈ میں‌ایک فہرست بنائیں جس کو آپ مطلوبہ پی ڈی ایف فائل میں شامل کرنا چاہتے ہیں. اس کے بعد اس فہرست کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں محفوظ کر لیں. اس کے لیے آپ یہی سافٹ وئر بھی استعمال کر سکتے ہیں اور مائکروسافٹ ورڈ کا بلٹ ان پی ڈی ایف ایکسپورٹ بھی.

اس کے بعد اپنی پی ڈی ایف فائل اس سافٹ وئر میں‌کھولیے. اور Document مینیو میں جائیے اور Insert Pages منتخب کیجیے. کھلنے والے ڈائیلاگ باکس میں پہلے سے بنائی گئی پی ڈی ایف فہرست کا ایک صفحہ براؤز کیجیے اور Select کر لیجیے. اگلے ڈائیلاگ باکس میں Location کو Before منتخب کیجیے اور Page میں First منتخب کیجیے. ایسا کرنے سے آپکی فہرست کا ایک پی ڈی ایف صفحہ جو آپ نے ورڈ میں‌ بنایا مطلوبہ فائل کے شروع میں شامل ہو جائے گا.

اب آپ نے فہرست کے ہر ایک ٹائٹل کو پی ڈی ایف فائل کے صفحات سے لنک کرنا ہے. یہاں پر وہی کانسپٹ استعمال ہو گا جو مائکروسافٹ ورڈ میں ہوتا ہے. یعنی آپ نے بک مارک تشکیل دینے ہیں. اور ان کو لنک کر دینا ہے. ایسا کرنے کے لیے آپ پروگرام کے View مینیو میں جائیں اور Toolbar->AdvancedEditing منتخب کریں. ایک نئی ٹول بار ظاہر ہو گی. جس میں چوتھے نمر پر گولڈن رنگ کا زنجیر نما ایک بٹن ہے جو کہ دراصل لنک کو ظاہر کرتا ہے. اس بٹن کو کلک کرنے کے بعد آپ اپنی پی ڈی ایف فائل میں لنکنگ کے لیے ایک ڈبہ بنا سکتے ہیں. یہ ڈبہ آپ نے فہرست کی ہر ایک ٹائٹل کے اوپر بنانا ہے. یہ ڈبہ Visible بھی ہو سکتا ہے اور Invisible بھی. جیسا آپ چاہیں گے. جب آپ ڈبہ بنا لیں تو ایک اور ڈبہ ظاہر ہو گا جس میں آپ نے بک مارک بنانا ہے. اب اس ٹائٹل کے لیے مطلوبہ صفحے پر جائیں اور Set Link کا بٹن دبا دیں. لیں جی آپ کا لنک تیار ہو گیا. اب بقیہ تمام ٹائٹلز کے لیے بھی اسی طریقے سے لنکنگ مکمل کر لیں.
اگر کہیں بھی مسئلہ ہو تو دوبارہ پوچھ لیں، یا پھر ٹیم ویور انسٹال کر کے مجھے سے رابطہ کریں میں کر کے دکھا دوں گا.
irfanilahi
کارکن
کارکن
Posts: 22
Joined: Wed Mar 02, 2011 12:51 pm
جنس:: مرد

Re: ایڈوبی ایکروبیٹ پروفیشنل پی ڈی ایف ایڈیٹر

Post by irfanilahi »

شکریہ عمران آپنے جو رہنمائی کی لیکن اسمیں ابھی بھی کچھ باتیں دریافت طلب ہےایک تو یہ اردو کو سپورٹ نہیں کرتا اسک کوئی حل ہے آپ کے پاس اور دوسرایہ کچھ فائل ایڈٹ کرتا ہے اور کچھ نیں ایسا کیوں ہے اس مسئلہ کا کوئی حل ہو توضرور بتائیں ۔پیشگی شکریہ،
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: ایڈوبی ایکروبیٹ پروفیشنل پی ڈی ایف ایڈیٹر

Post by عبیداللہ عبید »

عمدہ شیرنگ کے لیے شکریہ یاسر عمران بھائی !

امید ہے کہ آپ بخیر و عافیت ہوں گے ۔
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ایڈوبی ایکروبیٹ پروفیشنل پی ڈی ایف ایڈیٹر

Post by شازل »

کچھ فائلز پر پرمیشنز لگی ہونگی اس لیے انہیں ایڈٹ نہیں‌کرتا ہوگا.
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: ایڈوبی ایکروبیٹ پروفیشنل پی ڈی ایف ایڈیٹر

Post by یاسر عمران مرزا »

جی شازل بھائی کا کہنا درست ہے، کچھ فائلز پر سیکورٹی ہوتی ہے اس لیے انہیں ایڈٹ نہیں کرتا. لیکن یہ اردو کو سپورٹ کرتا ہے جیسا کہ آپ میری دی گئی سنیپ شاٹ دیکھ سکتے ہیں.

عبید بھائی، جزاک اللہ بہت بہت شکریہ.، باقی سب احباب کا بھی
Post Reply

Return to “فورم ڈاونلوڈز”