Page 1 of 2

عنوان کے الفاظ کی حد بہت کم ہے، اسکو بڑھائیں۔

Posted: Tue Jun 09, 2015 2:48 pm
by عرفان حیدر
سلام،

جناب فورم میں جو عنوان کا نام ہے اسکی حد بہت کم ہے، براہ کرم اسکی حد کو بڑھائیں۔
جہاں تک مجھے لگتا ہے اسکی حد فقط 60 الفاظ ہے۔
اردو میں الفاظ جوڑ جوڑ کر لکھے جاتے ہیں تو یہ حد کم پڑجاتی ہے، لہذا میری گزارش ہے کہ اس حد کو بڑھائیں۔

وسلام

Re: عنوان کے الفاظ کی حد بہت کم ہے، اسکو بڑھائیں۔

Posted: Tue Jun 09, 2015 8:52 pm
by چاند بابو
دراصل عنوان کے الفاظ کی تعداد ڈیفالٹ ہی رکھی گئی ہے جس کی وجہ اردونامہ کا پورٹل صفحہ ہے.
اگر عنوان بہت بڑا ہو تو پورٹل صفحہ پر سب کچھ بکھر سا جاتا ہے.
ویسے بھی میرے خیال میں موجودہ حد ایک بہترین عنوان لکھنے کے لئے کافی ہے.

Re: عنوان کے الفاظ کی حد بہت کم ہے، اسکو بڑھائیں۔

Posted: Wed Jun 10, 2015 9:21 am
by عرفان حیدر
سلام،

جناب اگر بہت ہوتی تو میں آپکو تکلیف ہی کیوں دیتا؟
مسئلہ یہ ہے کہ جو ٹیٹوریلز میں نے لکھے ہیں اب انمیں تبدیلی کرنے لگا ہوں مگر مصیبت یہ ہے کہ الفاظ کم ہیں اور لکھنا تھوڑا زیادہ ہے.
ویسے بھی انمیں سے تصاویر غائب ہوگئی ہیں جنکو ٹھیک کرنا ہے.
رہی بات پورٹل والے صفحہ کی تو اسکا کوئی حل تو ہوگا، اب ایسا تو ہونے سے رہا کہ یہ حد ہمیشہ ہی رہے گی تاکہ پورٹل کا صفحہ برقرار رہ سکے.
ویسے بسااوقات کچھ فیصلے مشکل ہوتے ہیں اور یہ بھی انہیں میں سے ایک ہے.

وسلام

Re: عنوان کے الفاظ کی حد بہت کم ہے، اسکو بڑھائیں۔

Posted: Fri Jun 12, 2015 5:07 pm
by عرفان حیدر
سلام،

چاند بابو اس عنوان نے تو مجھے بےحد تنگ کیا ہے آج.
اسپیس دباؤ تو لگتا ہے کہ کچھ ہوا ہی نہیں اور جب محفوظ کرو تو آدھا عنوان غائب ہوجاتا ہے.
یہ ایڈیٹر تو جان کو آگیا ہے، مجبورا میں نے اسکو استعمال کرنا ہی چھوڑ دیا ہے اور ورڈ پر کام کرنے کے بعد اسکو یہا ں پیسٹ کردیتا ہوں (اللہ کا شکر ہے کاپی پیسٹ چل رہا ہے ورنہ ناجانے کیا ہوتا میرا).
خدا کے واسطے اسکا کچھ کریں، آج ایکسل کی دوسری کلاس نئے سرے سے لکھی ہے نئی تصاویر کے ساتھ اور میں اس معاملے میں ایک ایڈیٹر سے بڑا ہی بدظن ہوا ہوں.

وسلام

Re: عنوان کے الفاظ کی حد بہت کم ہے، اسکو بڑھائیں۔

Posted: Fri Jun 12, 2015 7:58 pm
by چاند بابو
عرفان صاحب عنوان کی حد انشااللہ میں بڑھا دوں گا تاکہ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے.
ویسے ایڈیٹر آپ کو کیا کہتا ہے میرا مطلب کہاں کیا مشکل درپیش ہے.
کیا اس ایڈیٹر کے علاوہ کوئی آپشن ہے آپ کے پاس فورم کے ایڈیٹر میں اردو لکھنے کا؟

Re: عنوان کے الفاظ کی حد بہت کم ہے، اسکو بڑھائیں۔

Posted: Fri Jun 12, 2015 8:05 pm
by عرفان حیدر
سلام،

بہت بہت شکریہ چاند بابو،
دل کررہا ہے ماتھا چوم لوں آپکا اس عنوان والے مسئلے کو حل کرنے پر.

ایڈیٹر کی خامیاں
1. عنوان یا الفاظ کے درمیان اگر مزید سپیس دینا چاہیں تو نہیں ہوتا بلکہ وہ دیکھاتا ہی نہیں. ہاں جب محفوظ کرو تو عجیب نخرے دیکھاتا ہے.
2. کنٹرول جمع سپیس کا بٹن دباو تو موصوف انگریزی میں لکھنا شروع کردیتے ہیں لیکن دوبارہ دبانے پر اردو تو لکھتے ہیں مگر اپنا رنگ واپس ہرا نہیں کرتے.
3. جیسے جیسے الفاظ کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے ویسے ویسے ان ایڈیٹر کو دل کے دورے پڑنا شروع ہوجاتے ہیں.
4. ہوم، اینڈ کی کیز ہی نہیں چلتی بلکہ کیڑے مکوڑے بنادیتا ہے الفاظ کو.

اس ایڈیٹر کے متبادل
1. اگر بولیں تو میں اسکا متبادل ڈھونڈتا ہے فلحال تو میری نظر میں کوئی نہیں ہے.

Re: عنوان کے الفاظ کی حد بہت کم ہے، اسکو بڑھائیں۔

Posted: Fri Jun 12, 2015 8:11 pm
by چاند بابو
جی نشاندہی کرنے کا بہت شکریہ.

مگر افسوس یہ ایڈیٹر جو ہے جیسا ہے کہ بنیاد پر چل رہا ہے جس میں میں کوئی تبدیلی کرنے کے قابل نہیں ہوں. رہی بات ہوم اور انڈ کیز کے کام کرنے کی تو یہ فائر فاکس کا بگ ہے جس کی نشاندہی اردونامہ پر بہت پہلے کی جا چکی ہے فائر فاکس کے علاوہ اور کسی بھی براوزر میں یہ مسئلہ نہیں ہے اور تمام کیز بالکل درست کام کر رہی ہیں.

رہی بات متبادل ڈھونڈنے کی تو اس کی ہمیں واقعی بے حد ضرورت ہے اگر ہو سکے تو اس بارے میں میری مدد کیجئے خاص طور پر میں اردونامہ کا سٹائل تبدیل کرنا چاہتا ہوں اور گوگل کی نئی پالیسی کے مطابق اس کے سٹائل کو رسپونسو کرنا چاہتا ہوں مگر صرف اس ایڈیٹر کے اس سٹائل میں لاگو نا ہو پانے کی وجہ سے ابھی ناکام ہوں. اگر اس سلسلےمیں آپ کچھ کر سکیں تو بہت مہربانی ہو گی.

Re: عنوان کے الفاظ کی حد بہت کم ہے، اسکو بڑھائیں۔

Posted: Fri Jun 12, 2015 8:30 pm
by عرفان حیدر
سلام،

جناب بالکل میں اس معاملے میں آپکی بالکل مدد کروں گا.
موجودہ ایڈیٹر کا نام شریف کیا ہے؟ تاکہ اسکو بھی دیکھ سکوں.

وسلام

Re: عنوان کے الفاظ کی حد بہت کم ہے، اسکو بڑھائیں۔

Posted: Sat Jun 13, 2015 3:39 pm
by عرفان حیدر
سلام،

میں نے آج صبح سے کافی بار مغزماری کی ہے مگر مجھ کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جسکی وجہ سے میں اپنا آج کا ٹیوٹوریل بھی نہ لکھ سکا.
1. مجھے نئے پی ایچ پی بی بی کا ورژن اسکی آفشل سائٹ سے تو مل گیا مگر اردو والا ورژن نہیں مل سکا.
2. جتنے بھی لنکس اردو والے کے ہیں سب کے سب مردہ ہوچکے ہیں.
3.فورم کا اردو کا ترجمہ میں نے آفشل سائیٹ سے ڈانلوڈ کیا ہے مگر وہ بھی کافی پرانا ہے 3.0.9 کے لیے ہے جبکہ موجود ہ ورژن 3.1.4 ہے.
4. اس اردو ایڈیٹر کے چکر میں کافی ٹائم لگا کیوں کہ اردو اوپن پیڈ کا کوئی بھی لنک نہیں چل رہا، حتہ کہ جہاں پر پہلے پوسٹ کیا گیا تھا وہ لنکس بھی سارے مردہ ہوچکے ہیں.
5. جس لنک پر بھی کلک کرو تو وہ آخر 404 پر ہی ختم ہوتا ہے، لگتا ہے کہ اردو میں جتنا بھی کام پہلے ہورہا تھا اب اسمیں اتنی گرمجوشی نہیں رہی. شاید اسکی وجہ پرانے لوگوں کے جانے کا ہو (نامعلوم کیا وجہ ہو)

میں چاہ یہ رہا ہوں کہ اس فورم کو انسٹال کروں اسکے بعد ترجمہ انسٹال کروں اور اسکے بعد اردو ایڈیڑ.
لیکن انمیں سے فقط ایک ہی کام ہوا ہے اور وہ ہے پی ایچ پی بی بی کو ڈانلوڈ کرنے کا.
اللہ جانے اور کیا کیا مصیبتیں راستےمیں پڑیں گی.

وسلام

Re: عنوان کے الفاظ کی حد بہت کم ہے، اسکو بڑھائیں۔

Posted: Sat Jun 13, 2015 3:48 pm
by چاند بابو
ابھی تو شروعات ہیں جناب آگے آگے دیکھئے کیا ہوتا ہے آپ کے ساتھ۔
چلو شکر ہے کہ آپ جو میری مشکلات کا کچھ اندازہ تو ہوا۔

باقی مجھے خوشی ہے کہ کم ازکم کوئی ایک تو ہے جو اردونامہ کے ٹیکنیکل معاملات میں میری مدد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ورنہ تو شازل بھائی کے جانے کے بعد یہ کام صرف مجھے ہی کرنا پڑتا تھا۔

خیر لگے رہیئے کہیں ناں کہیں کامیابی ضرور ملے گی۔

اور ہاں اردو ترجمہ سب ورژن کے لئے وہی ہے اس لئے بلا جھجک اسے ڈاونلوڈ کر لیں۔

Re: عنوان کے الفاظ کی حد بہت کم ہے، اسکو بڑھائیں۔

Posted: Sat Jun 13, 2015 4:32 pm
by عرفان حیدر
سلام

چاند بابو، میں نے جو ترجمہ ڈانلوڈ کیا ہے اسمیں اور جو موجود فورم ہے 3.1.4 میں بہت فرق ہے.
بہت سارے ویری ایبلز جو کہ 3.1.4 میں موجود ہیں وہ پرانے ورژن میں موجود ہی نہیں ہیں.
فلحال اسکا ایک توڑ نکالا ہے اور یوں سمجھیں کہ نئے 3.1.4 کے لیے اردو ترجمہ تیار ہورہا ہے اس وقت تیسری فائل پر کام ہورہا ہے اور امید ہے کہ جلد پورا ہوجائے گا.
اتوار کو تو میں وقت نہیں دے پاؤں گا کیوں کہ مجھےضروری کام کے سلسلے میں کراچی سے باہر جانا ہے (واپسی اتوار کو ہی ہوگی).
میرا ارادہ تو یہ تھا کہ اس ایڈیٹر کو ڈی بگ کرکے دیکھتا مگر یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے.

خیرناامیدی گناہ ہے اور بہت ممکن ہے کہ یہ کارنامہ اردونامہ کے سر ہی لکھا ہو.

وسلام

Re: عنوان کے الفاظ کی حد بہت کم ہے، اسکو بڑھائیں۔

Posted: Sat Jun 13, 2015 5:49 pm
by چاند بابو
جی بہت شکریہ محترم عرفان حیدر صاحب مگر مسئلہ یہ ہے کہ اردونامہ کے پاس اس کا کوئی بہتر حل موجود نہیں ہے.
البتہ یہ کیا جا سکتا ہے کہ انتظامیہ اردونامہ اس ورژن کا اردو ترجمہ کرنے میں‌آپ کی مدد کر سکتی ہے.

رہی بات رہی بات اردو ایڈیٹر کی تو اس مد میں‌ہم میں‌سے کوئی بھی آپ کی مدد کرنے کے قابل نہیں‌ہے.

Re: عنوان کے الفاظ کی حد بہت کم ہے، اسکو بڑھائیں۔

Posted: Sat Jun 13, 2015 5:57 pm
by عرفان حیدر
سلام،

جناب چاند بابو،میں اسوقت تقریبا دس صفحات کو اردو میں ڈھال چکا ہوں، مزید بھی کرتا مگر وقت کی کمی آڑے آرہی ہے.
ایک بار یہ میری طرف سے اوکے ہوجائے تو پھر اسکو اپنے پاس لوکل فورم پر ڈال کر چیک کروں گا (ویسے ابھی سے ہی جہاں جہاں تبدیل کررہا ہوں وہ نظر آنا شروع ہوگیا ہے)
اگر یہ اس قابل ہوا کہ آپکو زپ کیا جاسکے تو کردوں گا اور اسکے بعد اسکو اور پی ایچ پی بی بی کے نئے ورژ ن کواردونامہ پر ڈال کر شئیر کردیں گے. انشاءاللہ

اب رہا ایڈیٹر کا مسئلہ تو پہلے یہ ترجمے والا مسئلہ حل ہو لینے دیں اسکے بعد اسکے ساتھ بھی دو دوہاتھ کرلیں گے.

وسلام

Re: عنوان کے الفاظ کی حد بہت کم ہے، اسکو بڑھائیں۔

Posted: Sat Jun 13, 2015 6:04 pm
by عرفان حیدر
یہ لیں جناب فقط ایک ٹیسٹ ہے
Image

Re: عنوان کے الفاظ کی حد بہت کم ہے، اسکو بڑھائیں۔

Posted: Sat Jun 13, 2015 8:24 pm
by علی خان
بہت ہی اچھے جا رہے ہیں. انشاءاللہ اسمیں اور بہتری آئے گی .

Re: عنوان کے الفاظ کی حد بہت کم ہے، اسکو بڑھائیں۔

Posted: Sun Jun 14, 2015 2:35 am
by چاند بابو
عرفان صاحب اللہ آپ کو جزا دے بہت اچھا کام کرنا شروع کیا ہے آپ نے۔ ایک مشورہ ہے کہ بجائے تمام کام کرنے کے جتنی ویری ایبلز پرانے ورژن میں دستیاب ہیں وہیں سے استفادہ کریں اور صرف نئی ویری ایبلز کا ترجمہ کر لیں۔ اس کے ساتھ اگر ہماری کہیں ضرورت محسوس ہو تو بتایئے گا جتنا بن پڑا ہم آپ کا ساتھ دینے کی کوشش کریں گے۔
ویسے آپ ترجمہ کرنے کے لئے کیا استعمال کر رہے ہیں نوٹ پیڈ یا پھر کوئی سافٹ وئیر؟

Re: عنوان کے الفاظ کی حد بہت کم ہے، اسکو بڑھائیں۔

Posted: Tue Jun 16, 2015 9:15 am
by عرفان حیدر
چاند بابو wrote:عرفان صاحب اللہ آپ کو جزا دے بہت اچھا کام کرنا شروع کیا ہے آپ نے۔ ایک مشورہ ہے کہ بجائے تمام کام کرنے کے جتنی ویری ایبلز پرانے ورژن میں دستیاب ہیں وہیں سے استفادہ کریں اور صرف نئی ویری ایبلز کا ترجمہ کر لیں۔ اس کے ساتھ اگر ہماری کہیں ضرورت محسوس ہو تو بتایئے گا جتنا بن پڑا ہم آپ کا ساتھ دینے کی کوشش کریں گے۔
ویسے آپ ترجمہ کرنے کے لئے کیا استعمال کر رہے ہیں نوٹ پیڈ یا پھر کوئی سافٹ وئیر؟
چاند بابو، میں پرانے ترجمے کو ہی استعمال کررہا ہوں اور اس کو نئے والے پر تبدیل کررہا ہوں. جب یہ مکمل ہو جائے گا تو اسکے بعد میں وہ فائلز جسمیں تبدیلی درکار ہوگی شئیر کردوں گا اسمیں آپ لو گ میری مدد کر لیجئےگا.
سافٹ وئیر جو میں استعمال کررہا ہوں وہ ایڈیٹ پیڈ پرو استعمال کررہا ہوں.

وسلام

Re: عنوان کے الفاظ کی حد بہت کم ہے، اسکو بڑھائیں۔

Posted: Tue Jun 16, 2015 8:15 pm
by محمد شعیب
بہت خوب
یہ بہت ہی بہترین کام شروع کیا ہے آپ نے. اس کام کی تفصیلات شئر کرنے کے لئے اردو نامہ پر ایک الگ دھاگہ بنائیں.

Re: عنوان کے الفاظ کی حد بہت کم ہے، اسکو بڑھائیں۔

Posted: Wed Jun 17, 2015 9:25 am
by عرفان حیدر
محمد شعیب wrote:بہت خوب
یہ بہت ہی بہترین کام شروع کیا ہے آپ نے. اس کام کی تفصیلات شئر کرنے کے لئے اردو نامہ پر ایک الگ دھاگہ بنائیں.
اسکے لیے تو میں‌چندا بابو کو زحمت دیتا ہوں کہ وہ اسکے لیے ایک الگ دھاگہ بنا دیں اور اس سے منسلک تمام مراسلات اسمیں منتقل کردیں.

Re: عنوان کے الفاظ کی حد بہت کم ہے، اسکو بڑھائیں۔

Posted: Thu Jun 18, 2015 5:38 pm
by چاند بابو
جی ایک بار آپ یہ عمل مکمل کر لیں پھر میں اسے الگ کر دوں گا.