ابوظہبی میں اونٹوں کا مقابلۂ حسن

دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ کچھ نیا، کچھ اچھوتا۔
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

ابوظہبی میں اونٹوں کا مقابلۂ حسن

Post by چاند بابو »

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں اونٹوں کا بین الاقوامی مقابلۂ حسن منعقد کیا جا رہا ہے۔
’صحرا کا جہاز‘ نامی اس مقابلے میں شرکت کے لیے سعودی عربت بحرین، قطر ،اومان اور کویت کے علاوہ دیگر عرب ممالک سے دس ہزار سے زائد اونٹوں کو ابوظہبی لایا گیا ہے۔

اونٹوں کے مقابلۂ حسن کی کل انعامی رقم قریباً دس ملین ڈالر ہے جبکہ انعام کے طور پھر اونٹ مالکان کو سو کاریں بھی دی جائیں گی۔ مقابلے کے فاتح کا فیصلہ ججوں کا ایک خصوصی پینل کرے گا۔

مقابلۂ حسن دس اپریل تک جاری رہنے والی ان تقریبات کا حصہ ہے جن کا مقصد مشرقِ وسطٰی اور دیگر عرب ممالک کے ورثے کو سامنے لانا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مقابلے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے عوام اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ریاست کے ورثے کو محفوظ کرنا اپنا اہم مشن سمجھتے ہیں اور اس کے لیے وہ اپنے شاندار ماضی کو تابناک مستقبل سے جوڑ رہے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

افسوس !
دنیا کہاں سے کہاں چلی گئی اور ہمارے عرب بھائی اونٹوں میں ہی الجھے ہوئے ہیں۔ سنا ہے اونٹوں کی ریس پر بے شمار دولت لٹا دیتے ہیں۔
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Post by مجیب منصور »

اور یہی اونٹ عرب کا پسندیدہ مال ہوتے تھے لیکن پیغمبر کریم a207: کے پاکیزہ دور میں جھاد فی سبیل اللہ کی وجہ سے
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

درست فرمایا مجیب بھائی آپ نے۔
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Post by پپو »

کوئی بات نہیں یہ طرہِ بھی صرف مسلمانوں کو حاصل ہے کبھی یہ اونٹ بھگاتے تو کبھی کتے اور بٹیر لڑانا مرغ لڑانا کبوتر اُڑنا بھی انہی کا شغل ہے
اور کریں بھی کیا اُدھر تیل کی کمائی ہے
ادھر تیل سے کمائی ہے اللہ اللہ خیر سلا
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Post by مجیب منصور »

اللہ تعالی سب ہدایت کی دولت سے نوازے
عرب تو صحابہ رض کی اولاد ہیں ان کو تو عالم اسلام کے لیے نمونہ ہوناچاہیے
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

بے شک مجیب بھائی۔
راشد احمد
کارکن
کارکن
Posts: 21
Joined: Sat Jan 10, 2009 7:55 pm

Post by راشد احمد »

یہ عربی پتہ نہیں اونٹوں کے پیچھے کیوں پڑے ہوئے ہیں۔

دنیا بھر سے اغوا کئے گئے بچے یہ اپنے اونٹوں کے ساتھ باندھ دیتے ہیں تاکہ اونٹ ریس جیتی جاسکے

کیا ان میں یہی انسانیت ہے
سسی
کارکن
کارکن
Posts: 72
Joined: Sat Mar 14, 2009 1:29 am

Post by سسی »

او ہو بھئی ان کی ثقافت ہے کیوں چھوڑٰیں۔عرب امیر کبیر ہونے ک باوجود جی جان سے اونٹ پالتے اور ان کی حفاظت کرتے ہیں ویسے بھی جب پیٹ بھرا ہو تو ایسی اٹکیلیاں تو سوجھتی ہی ہیں نا۔اب وہ اغوا ہوئے بچے استعمال نہیں ہوتے اب ڈمی استعمال کرتے ہیں ۔۔ویسے یہاں لعن طعن کرنے کے بجائے ایک نظر اپنے غریب ملک میں مہنگے گھوڑوں کے شوقینوں پے بھی ڈال لیں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

جی دیکھنے کی کوشش تو کرتے ہیں لیکن وہ ہماری نظریں جمنے ہی نہیں دیتے ادھر نظر جمائی ادھر کوئی ڈراؤن اڑا اور “ڈز“ لیجئے ایک اور دہشت گرد طالبان ہلاک اور اگر وہ ادھر پنجاب میں آ گھسا تو پھر ہماری اجنسیاں ہیں نا ڈراؤن کا بہترین متبادل بلکہ اب تو گھوڑے والوں نے خود ہی ڈراؤن مانگ لیئے ہیں تاکہ پنجاب والے بھی چلا نہ سکیں کہ یہ حملے امریکہ کر رہا ہے اب تو حکومتی رٹ قائم کرنے کے لئے حکومت تو آزاد ہے نہ چاہئے لاہور میں ڈراؤن سے بم گرائے یا پشور میں۔ :lol:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “دنیا میرے آگے”