گوگل نے پنٹاگان کی بات مان لی

دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ کچھ نیا، کچھ اچھوتا۔
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

گوگل نے پنٹاگان کی بات مان لی

Post by چاند بابو »

انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے کہا ہے کہ وہ امریکی وزارت دفاع کی جانب سے کی گئی اس درخواست پر عمل کرے گا جس میں سلامتی کے نقطۂ نظر سے گوگل کی سٹریٹ ویو سروس کے ذریعے سڑکوں کی کھینچی گئی تصاویر کو ہٹانے کی بات کہی گئی تھی۔
امریکی فوج نے گوگل پر ان کے فوجی اڈّوں کی ویڈیو ریکارڈنگ پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

گوگل کے سٹریٹ ویو کے ذریعے انٹرنیٹ سے امریکہ کے تیس شہروں کی سڑکوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

لیکن انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں مقبول گوگل کی اس سروس کے سبب پینٹاگن میں تشویس پیدا ہوگئی ہے اور سلامتی کے بارے میں سوالات اٹھنے لگے۔

امریکی فوج کے جنرل جنی رینارٹ کے مطابق یہ تصویریں امریکی افواج کے اڈّوں کی حفاظت کے لحاظ سے صحیح نہیں ہے۔

اس سلسلے میں پنٹاگن اور گوگل کے درمیان بات چیت چل رہی تھی اور اب گوگل نے پنٹا گن کا موقف تسلیم کر لیا ہے۔

حالانکہ ان میں بیشتر تصاویر عام سڑکوں کی کھینچی گئی اس لیے قانونی طور پر امریکی فوج اس طرح انہيں ہٹانے کا حکم نہیں دے سکتی ہے۔

گوگل کے سٹریٹ ویو سروس اس سے پہلے بھی ذاتی زندگي ميں مداخلت کرنے کے سبب تنازعہ کا شکار ہوئی ہے۔

ایسی ہی ایک معاملے میں سن فرانسسکو کے ایک شہری کی اس وقت تصویر کھینچی گئی جب وہ’ سٹرپ کلب‘ سے باہر نکل رہا تھا۔

اسی قسم کی مزید انٹرنیٹ سروس گوگل ارتھ بھی دیگر حکومتوں کی تنقید کا نشانہ بنی ہے کیونکہ بقول ان کے اس سے حساس علاقے عام نظر میں آ جاتے ہيں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

دیگر ممالک کے حساس علاقوں کی تصویروں کے بارے ، ان ممالک نے بھی ایکشن لینا چایئے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

جی یہ تو ان ممالک کی حکومتوں کو قدم اٹھانا چاہئے جیسے آپ کی حکومت نے بہت اچھا اقدام کیا تھا کہ اپنے تمام حساس علاقوں کو گوگل پر کیموفلاج کروادیا تھا۔ باقی تمام ممالک بھی ایسا کر سکتے ہیں گوگل اس سلسلے میں حکومتوں سے تعاون پر راضی نظر آتا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

جی صحیح فرمایا آپ نے۔ ہر ملک کو اپنے حفاظت کے لیئے قدم اٹھانے چائیے۔
Post Reply

Return to “دنیا میرے آگے”