گوگل اور یاہو کے درمیان اشتراک

دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ کچھ نیا، کچھ اچھوتا۔
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

گوگل اور یاہو کے درمیان اشتراک

Post by چاند بابو »

انٹر نیٹ دنیا کے دو سب سے بڑے سرچ انجن یاہو اور گوگل نے اعلان کیا ہے کہ دو ہفتوں تک تجرباتی طور پر وہ اشتہارات میں اشتراک کریں گے۔
اس تجرباتی عرصے کے دوران گوگل اپنے تین فیصد اشتہارات یاہو کی ویب سائٹ پر بھی شائع کر سکے گی۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے مائیکرو سافٹ کو مایوسی ہو گی کیونکہ اس نے یاہو کو چوالیس اعشاریہ چھ بلین ڈالر میں خریدنے کی پیش کش کی تھی۔ یاہو کی طرف سے اس اقدام کا ایک اور مقصد اچھی قیمت وصول کرنا بھی ہو سکتا ہے۔

مائیکرو سافٹ کے جنرل کونسل بریڈ سمتھ نے کہا ہے کہ گوگل اور یاہو کے درمیان معاہدے سے سرچ اشتہارات کا نوے فیصد حصہ گوگل کے ہاتھوں میں آ جائے گا اور اس سے سرچ اشتہارات کی مارکیٹ میں مسابقت بھی کم ہو جائے گی۔

یاہو کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ اس تجربے کی وجہ گوگل کے ساتھ مزید تجارتی روابط استوار ہوں۔

حصص بازار میں گوگل اور یاہو کے درمیان ہونے والے اس معاہدے پر سرمایہ کاروں کی طرف سے مثبت رد عمل سامنے آیا ہے اور یاہو کے حصص میں سات فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

کوؤن اینڈ کو کے ماہر جم فریڈلینڈ نے کہا ہے کہ یاہو نے ایک انتہائی دانشمندانہ قدم اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ مایئکرو سافٹ کے پاس تمام پتے ہیں لیکن اب یاہو اس اقدام سے مایئکرو سافٹ سے زیادہ قیمت وصول کرسکتا ہے۔

مایئکر سافٹ کے چیف ایگزیکٹیو سٹیو بالمر نے ہفتے کو یاہو کو تین ہفتے دیئے ہیں کہ وہ کمپنی کی پیش کش کو قبول کر لے یا پھر اس سے بھی کم قیمت قبول کرنے کا خطرہ مول لے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “دنیا میرے آگے”