جہموریت کس دوراہے پر کھڑی ہے

ملکی اور عالمی‌ سیاست پر ایک نظر
Post Reply
بہادر علی
کارکن
کارکن
Posts: 17
Joined: Mon Feb 25, 2008 6:38 pm
جنس:: مرد
Location: کوٹلی آزادکشمیر
Contact:

جہموریت کس دوراہے پر کھڑی ہے

Post by بہادر علی »

ہمارے ملک میں جہوریت کس دور سے گذر رہی ہے اور کب تک مکمل جمہوری بالغ نظری پیدا ہونے کی امید کی جا سکتی ہے
پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

دین اسلام سب سے بہترین جمہوری نظام پیش کرتا ہے۔ بشرط کہ اہل حکام ایماندار ہوں ۔ یا اللہ تمام مسلم ممالک کے جملہ مشکلات دور فرمادے۔ آمین !
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

بے شک رضی بھائی نے سچ کہا دین اسلام جیسی جمہوریت آج تک نہ کوئی مذہب دے سکا اور نہ کوئی نظام۔ یہ ہمیں ایک ایسا سسٹم دیتا ہے جس پر چل کر ہمیں کسی جمہوریت کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔ رہا حکام کے نیک نیت ہونے کا سوال تو اس کا حل بھی اسی سسٹم میں موجود ہے جس کے تحت ان کا مواخذہ ہو سکتا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

ہم صرف دعا مانگ سکتے ہیں، مگر افسوس دعائیں مانگنے کے لئے بھی کنجوسی کرتے ہیں لوگ۔
یا اللہ ہم سب کو ایک اور نیک بنا اور دنیا کے تمام مسلمانوں کے جملہ مسائل حل فرمادے۔ آمین !
عقیل ملک
کارکن
کارکن
Posts: 3
Joined: Wed Mar 12, 2008 7:57 pm
جنس:: مرد
Location: Islam Abad

Post by عقیل ملک »

سیاست کے حوالے ملکی سناریو کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔جب تکن ہم معروضی حالات سے با خبر نہیں ہیں ہم کسی بھی طرح سے مکمل تفہیم کے قابل نہیں ہوتے اور اس کے لئے ہمیں‌ تھیسس کی ضرورت ہے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

بہت خوب لگتا ہے ہمارے نئے ممبر سیاست پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں۔ یہ تو ایک خوبصورت اضافہ ہے۔ عقیل بھائی آپ کا کیا خیال ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کیسے نافذ ہو سکتی ہے اور اس کے نفاذ میں سب سے زیادہ کونسے عوامل رکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

جناب عقیل ملک صاحب سے کچھ سیاست کے پینترے سکھنے کا موقع ہاتھ آیا ہے۔ ورنہ سیاست سے تو ہم کوسوں دور ہی رہتے ہیں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

جی مجھے بھی یہی امید ہے۔
میں رات ہی محترم رفیع تبسم صاحب سے ملا تھا انہوں نے جناب عقیل ملک صاحب کا تعارف کروایا ان کے مطابق موصوف ایک بہت اچھے قلمقار ہیں نقاد ہیں۔ اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں۔اگر یہ وہی عقیل ملک صاحب ہیں تو یہ تو ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں ان کا ساتھ ملا ہے۔
برادر عقیل صاحب میری باتوں کی توثیق فرمادیں تو مہربانی ہو گی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

جناب عقیل ملک صاحب سے ملنے کی چاہت بڑھتی جا رہی ہے ۔
کہاں ہو عقیل بھائی ، اب آ بھی جاؤ۔
عمر میرزا
کارکن
کارکن
Posts: 4
Joined: Fri May 16, 2008 10:25 pm

Post by عمر میرزا »

رضی بھائی نے لکھا
دین اسلام سب سے بہترین جمہوری نظام پیش کرتا ہے۔ بشرط کہ اہل حکام ایماندار ہوں ۔ یا اللہ تمام مسلم ممالک کے جملہ مشکلات دور فرمادے۔ آمین !

استغفراللہ آپ نے کیا بات کہ دی ہے۔جمہوریت تو کفریہ نظام ہے اسلام کا اس سے دوردور کا کوئی واسطہ نہیں ۔اسلام کو نظام حکومت صرف خلافت ہے نیز جس کا قیام اور اس کے لئے جدو جہد کرنا مسلمانوں پر فرض ہے

،
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

عمر میرزا wrote:

استغفراللہ آپ نے کیا بات کہ دی ہے۔جمہوریت تو کفریہ نظام ہے اسلام کا اس سے دوردور کا کوئی واسطہ نہیں ۔اسلام کو نظام حکومت صرف خلافت ہے نیز جس کا قیام اور اس کے لئے جدو جہد کرنا مسلمانوں پر فرض ہے۔

،
میں آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں۔ بے شک ، خلافت کے لیئے جدوجہد کرنا ہم سب کا دینی فرض ہے۔
مگر جمہوریت کو کفر کہنا سمجھ میں نہیں آیا۔ دنیا میں چند ممالک کو چھوڑ کر باقی ذیادہ تر ممالک میں جمہوری نظام حکومت قائم ہیں۔ تو کیا وہ کفار حکومتیں تصور کر لی جائیں ؟
نہیں بھائی ، میں جس ملک میں رہتا ہوں وہ جمہوری حکومت ہے۔ مگر ہر مذہب کے لئے پرسنل لاء ہیں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

عمر میرزا wrote:رضی بھائی نے لکھا
دین اسلام سب سے بہترین جمہوری نظام پیش کرتا ہے۔ بشرط کہ اہل حکام ایماندار ہوں ۔ یا اللہ تمام مسلم ممالک کے جملہ مشکلات دور فرمادے۔ آمین !

استغفراللہ آپ نے کیا بات کہ دی ہے۔جمہوریت تو کفریہ نظام ہے اسلام کا اس سے دوردور کا کوئی واسطہ نہیں ۔اسلام کو نظام حکومت صرف خلافت ہے نیز جس کا قیام اور اس کے لئے جدو جہد کرنا مسلمانوں پر فرض ہے

،

عمر میرزا میں آپ کے جذبات کو سمجھتا ہوں اور آپ کی بات بھی بالکل درست ہے واقعی یہ ایک کفریہ نظام ہے لیکن اگر دیکھا جائے تو اصل میں اسلام کا نظامِ حکومت بھی ایک مکمل جمہوریت کا نظام ہے اور میرے خیال میں تو اس سے بہتر نظام کوئی جمہوریت بھی فراہم نہیں کر سکتی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عمر میرزا
کارکن
کارکن
Posts: 4
Joined: Fri May 16, 2008 10:25 pm

Post by عمر میرزا »

اسلام علیکم!
رضی بھائی نے لکھا!

میں آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں۔ بے شک ، خلافت کے لیئے جدوجہد کرنا ہم سب کا دینی فرض ہے۔
مگر جمہوریت کو کفر کہنا سمجھ میں نہیں آیا۔ دنیا میں چند ممالک کو چھوڑ کر باقی ذیادہ تر ممالک میں جمہوری نظام حکومت قائم ہیں۔ تو کیا وہ کفار حکومتیں تصور کر لی جائیں ؟
نہیں بھائی ، میں جس ملک میں رہتا ہوں وہ جمہوری حکومت ہے۔ مگر ہر مذہب کے لئے پرسنل لاء ہیں۔

1) جی کوئی بھی ایسا ملک جہاں مسلمان اکژیت میں ہوں اور وہاں کے حکمران بھی مسلمان ہوں مگر قرآن سنت کا نظام نافذ یعنی شریعت نافذ نہ ہو اسے دارلحرب کہا جائے گا ۔
اور اگر حکمران کفار ہیں تو اسے دارلکفر کہا جاتا ہے۔۔
اور کوئی بھی ملک دارلسلام صرف اور صرف اس وقت کہلائے گا جب وہاں حالصتا اسلامی نظام نافذ ہو۔

چاند بھائی نے لکھا!
عمر میرزا میں آپ کے جذبات کو سمجھتا ہوں اور آپ کی بات بھی بالکل درست ہے واقعی یہ ایک کفریہ نظام ہے لیکن اگر دیکھا جائے تو اصل میں اسلام کا نظامِ حکومت بھی ایک مکمل جمہوریت کا نظام ہے اور میرے خیال میں تو اس سے بہتر نظام کوئی جمہوریت بھی فراہم نہیں کر سکتی۔

آپ کی بات کا جواب دینے سے پہلے میں ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ جمہوری نظام حکومت کسے کہتے ہیں یا جمہوریت کی کیا تعریف کرتے ہیں؟
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

بالکل جناب ، جس ملک میں مسلمان آباد ہیں وہاں صرف اورصرف اسلامی قوانین ہی نافذ کیئے جانے چاہئے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

عمر میرزا wrote:اسلام علیکم!
آپ کی بات کا جواب دینے سے پہلے میں ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ جمہوری نظام حکومت کسے کہتے ہیں یا جمہوریت کی کیا تعریف کرتے ہیں؟
عمر جمہوریت ایک ایسا نظام ہے جو بنیادی طور پر اسلامی نظام کی نقالی کر کے تیار کیا گیا ہے اور اس کی اصل یہی ہے کہ بنیادی انسانی حقوق انسان کا حق ہیں اور ان کو غصب کرنے والے کا مواخذہ یہ نظام کرتا ہے اور اسلامی نظام بھی اسی بات کی بار بار تکرار کرتا نظر آتا ہے اور بلکہ اس میں تو اس پر بہت سختی نظر آتی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “سیاست”